خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رح خوازہ خیلہ سوات

  • Home
  • Pakistan
  • Swat
  • خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رح خوازہ خیلہ سوات

خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رح خوازہ خیلہ سوات Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رح خوازہ خیلہ سوات, Video Creator, Swat.

20/12/2024
17/12/2024

🌹 `تین اہم باتیں`

ہمارے ساتھی تین باتوں پر بہت توجہ دیں:
1) *قرآن مجید* : جن ساتھیوں نے ابھی تک قرآن کریم نہیں پڑھا وہ اب سے شروع کریں،جنہوں نے ناظرہ سے پڑھا ہے وہ ترجمہ و تفسیر سیکھیں۔
دوسری بات *"نماز تہجد"* کی پابندی ہے،نماز تہجد طریقت میں روح کی حیثیت رکھتی ہے ،اس سے روحانی قوت میں اضافہ ہوتا ہے ،اگر عام مسلمان بھی یہ نماز پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اسے اپنا ولی بنائے گا۔

*تیسری بات* :دعوت و تبلیغ اور یہ کام جماعت دعوت وتبلیغ کے ساتھ مل کر بخوبی انجام دیا جا سکتا ہے ،اس لئے ہمارے ساتھی دعوت وتبلیغ والوں کے ساتھ بھی جھڑے رہے۔ہمیں صرف اپنی فکر نہ ہو بلکہ دوسرے مسلمانوں کے بارے میں بھی فکر رہے،ان کے لئے دعائیں کریں ،دعاؤں میں کبھی بھی کنجوسی نہ کریں،جو مسلمان اپنے بھائی مسلمان کے لئے دعا مانگتا ہے،تو اس کی یہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے،اپنے حق میں بھی اور اس کے حق میں بھی۔

📿 _(اصلاحی بیان بموقع مجلس ذکر ،خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رحمۃ اللّٰہ علیہ ،گراؤنڈ محلہ خوازہ خیلہ سوات)_

15/12/2024

🌹 `موجودہ دور میں کم مقدار میں وظائف کافی نہیں`

🖋️حضرت اقدس دامت برکاتہم نے فرمایا کہ آج کے دور میں تھوڑی مقدار کی وظائف سے کام نہیں چلے گا ،حضرت مرغزار باباجی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس اول دور میں جب کوئی آتا تو آپ تین سو تیرہ مرتبہ استغفار اور ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ کی تلقین کرتے تھے لیکن بعد کے دور میں آپ کم از کم تین ہزار مرتبہ استغفار اور پچیس ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ کی تاکید کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ دور فتنوں کا ہے،اب تھوڑے عمل سے کام نہیں چلے گا اور پھر ایک مثال کے ذریعے بات سمجھائی کہ پرانے زمانے میں کسی کے گھر رات کی تاریکی میں ایک چور گھسا،مالک مکان چقماق سے آگ جلانے کی کوشش کرتا رہا،جب بھی چقماق کا شعلہ نیچھے گرتا تو چور فورا اس پر انگلی رکھ کر بجھادیتا،جب کئی مرتبہ یہ معاملہ پیش آیا کہ مالک چقماق جلاتا ہے اور چور اسے بجھاتا ہے تو آخر مالک مایوس ہوکر بیٹھ گیا اور چور نے گھر لوٹ لیا،یہ مثال ہماری کم مقدار میں وظائف کی ہے کہ ہم جو تھوڑا عمل کرتے ہیں تو شیطان اس کا اثر ختم کر دیتا ہے۔

📿 (از مواعظ حضرت اقدس بموقع مجلس ذکر ،خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رحمۃ اللہ علیہ گراؤنڈ محلہ خوازہ خیلہ سوات)

08/12/2024

_`نظر کی حفاظت ، فقر و فاقہ سے چھٹکارا اور نماز میں خشوع کیسے حاصل ہو؟`_

حضرت مفتی محمد فرید صاحب (نور اللہ مرقدہ) سے ان کے ایک شاگرد نے عرض کیا کہ حضرت مجھے تین مسئلے درپیش ہیں، حل ارشاد فرمائیں!
پہلا یہ کہ میری نظر کی حفاظت نہیں ہو رہی،دوسرا یہ کہ فقر و فاقہ میں مبتلا ہوں اگر چہ دل مطمئن رہتا ہے،تیسرا یہ کہ نماز میں کبھی تو کچھ خشوع نصیب ہوتی ہے لیکن بعض اوقات بالکل نصیب نہیں ہوتی ۔حضرت مفتی صاحب نے حفاظت نظر کے بارے میں فرمایا کہ جب ایسا موقع پیش آئے تو 12 مرتبہ توجہ کے ساتھ یہ کلمات پڑھا کرو
(يعلم خائنة الأعين و ما تخفى الصدور)[سوره المؤمن ،آية:19]

(جاری ہے)

`فائدہ`:ہمارے حضرت اقدس (ادام الله فيوضهم) نے ایک اور دعا کا اضافہ بھی فرمایا جو یہ ہے:
(أللهم إنى أعوذ بك من فتنة النساء )

(اصلاحی بیان بموقع مجلس ذکر مورخہ20 محرم،1444ھ،موافق 19 اگست 2022ء سے انتخاب)

سالانہ روحانی اصلاحی دو روزہ نقشبندی اجتماعبیاد محدث کبیر فقیہ العصر مفتی اعظم عارف باللہ حضرت مولانا مفتی محمد فرید نقش...
15/11/2024

سالانہ روحانی اصلاحی دو روزہ نقشبندی اجتماع
بیاد محدث کبیر فقیہ العصر مفتی اعظم عارف باللہ حضرت مولانا مفتی محمد فرید نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ
بمقام دارلعلوم صدیقیہ زروبی
تمام سالکین و محبین کو شرکت کے دعوت دی جاتے ہیں

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔جناب فضل حق استاد صاحب کے بڑے بھائ ، ڈاکٹر عطاالرحمن کے والد محترم ، سیداسرار الحق ایڈوکیٹ ، س...
15/11/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔جناب فضل حق استاد صاحب کے بڑے بھائ ، ڈاکٹر عطاالرحمن کے والد محترم ، سیداسرار الحق ایڈوکیٹ ، سید ابرارالحق ، سید اظہار الحق اور سید احتشام الحق کے بڑے چچا جناب فضل رازق استاد صاحب بقضائے الٰہی وفا ت پاگئے ہیں۔

نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے دکوڑک ادا کی۔جائے گی۔

فرمان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ خوازہ خیلہ کا رسم افتتاح آج بدست مبارک پیر طریقت حضرت اقدس مولانا فضل قادر دامت برکاتہم کیا گیا...
13/11/2024

فرمان ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ خوازہ خیلہ کا رسم افتتاح آج بدست مبارک پیر طریقت حضرت اقدس مولانا فضل قادر دامت برکاتہم کیا گیا۔

11/11/2024

رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلے کا پرنور منظر

10/11/2024

اختتامی دعا رائیونڈ اجتماع 2024 | مولانا ابراہیم دیولہ صاحب

23/10/2024

پشاور: وفاق المدارس خیبر پختونخوا کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں تقریب
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کا خطاب

Address

Swat

Telephone

+923429583905

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خانقاہ محمد شیرین مرغزار باباجی رح خوازہ خیلہ سوات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category