25/12/2024
(مذاکرات کامیاب / ایکشن کمیٹی نےدھرناختم کردیا)
صوابی:ایکشن کمیٹی کے مشران اور انتظامیہ کے درمیان مذاکعات کامیاب ہوگئے جس پر ایکشن کمیٹی کے شرکاء اور مشران نے دھرنا ختم کرنے نا اعلان کردیا مذکرات کے مطابق چند باتوں پر اتفاق کیاگیا جسکے مطابق بجلی پرمٹ مکمل ختم مردیا گیاجبکہ چار فیصد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی کچھ لوگوں پر کئے گئے ایف آئی آر بھی واپس کردیےجائینگے بجلی کی مد میں ریکوری پہلے امیروں سے کی جائیگی بعد میں غریبوں سے کی جائیگی اور چار گھنٹےکی بجلی لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی۔ اور انکا کہنا تھا کہ دس جنوری تک ان تمام معاملات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا پولیس کے مطابق شہری لائسنس اسحلہ اپنے پاس رکھے گا اور نمائش نہیں کرےگا۔(اباسین نیوز)