02/01/2026
صوابی تھانہ آئی ڈی ایس کی پولیس پارٹی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم کو چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا، جس پر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ زخمی ملزم سے پستول برآمد کر لیا گیا، جبکہ پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ ملزم کو علاج کے لیے بی ایم سی منتقل کر دیا گیا