Abaseen News HD

Abaseen News HD Its Official Page of Abaseen Media Group

تمام ساتھیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ولی باغ چارسدہ میں عیدالفطر مشر اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ول...
09/04/2024

تمام ساتھیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ولی باغ چارسدہ میں عیدالفطر مشر اسفندیار ولی خان کی شریک حیات اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ کی وفات کیوجہ سے نہایت ہی سادگی سے منائی جائیگی۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان ساتھیوں کی تعزیت وصول کرنے کیلئے عید کے تینوں دن صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ولی باغ چارسدہ میں موجود ہونگے۔ اس عیدالفطر میں اپنوں کے ساتھ رہیں اور تمام مرحومین کے ساتھ صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ کو اپنے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
شکریہ
ترجمان ایمل ولی خان

09/04/2024

خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کانیا سلسلہ 10 اپریل سے شروع ہونے کا امکان،

09/04/2024

امن چوک صوابی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے مشیر وزیر اعلٰی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالکریم خان خطاب کررہے ھے

تورڈھیر کے عوام کے لئے اہم اطلاع۔۔۔۔۔۔!!عیدالفطر کی نماز گل ڈھیر گراؤنڈ تورڈھیر میں پورا 7 بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائےگی ...
09/04/2024

تورڈھیر کے عوام کے لئے اہم اطلاع۔۔۔۔۔۔!!
عیدالفطر کی نماز گل ڈھیر گراؤنڈ تورڈھیر میں پورا 7 بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائےگی جبکہ اس سے پہلے پورے 7 بجے مولانا ضیاءالحسن صاحب بیان فرمائینگے، وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھے۔
منجانب: مولانا ضیاءالحسن صاحب تورڈھیر

09/04/2024

صوابی کے کس کس علاقے میں ھوائی فائرنگ ھوئی ھیں ؟؟؟ ۔۔کمنٹس میں اپنے علاقے کا نام لکھے

گورنر حاجی غلام علی کا عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان، گورنر ہاؤس عید کے دنوں میں ہر عام و ...
09/04/2024

گورنر حاجی غلام علی کا عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان، گورنر ہاؤس عید کے دنوں میں ہر عام و خاص کےلئے کھلا رہےگا عوام صبح 10 بجے سے 4 بجے تک گورنر ہاؤس میں سیرسپاٹے کرسکتے ہیں۔(اباسین نیوز)

09/04/2024

اباسین نیوز کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہو ♥️

کل بروز بدھ ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منائی جائےگی۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
09/04/2024

کل بروز بدھ ملک بھر میں ایک ہی دن عیدالفطر منائی جائےگی۔ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

09/04/2024

ھوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ھوگی ۔پولیس نے فیس بک پر پوسٹ لگائی ھیں امید ھے سزا بھی پوسٹ بک کے ذریعہ ہی ملے گی

09/04/2024

بابو صاحب نے چاند دیکھ لیا کل عید ھوگی

09/04/2024

لوئر دیر علاقہ رباط صبرشاہ اور مضافات میں سینکڑوں افراد نے شوال کا چاند دیکھ لیا کل عید الفطر منائی جائے گی مسجدوں میں اعلانات جاری

09/04/2024

کراچی میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول*

09/04/2024

عید کا چاند: اہم اطلاع
کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے بالائی حصوں میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے۔ لہذا کل بروز بدھ 10 اپریل2024 کو عید الفطر ہو گی۔

09/04/2024

کاٹلنگ ڈھیری بہلول استاذ کورونہ میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا۔

09/04/2024

گڑیالہ میں 6 بندوں نے عیدالفطر کا چاند دیکھ لیا
(رستم نیوز)

09/04/2024

صوابی میں انوکھا قتل، جیل میں موجود سگے بیٹے نے اپنے والد کو پیسے دیکر قتل کروایا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی عام پرواز سے سفر ائیر ل...
09/04/2024

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی عام پرواز سے سفر ائیر لائن اور سیکڑوں مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف، مریم نواز نے وفد کے ہمراہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 پر سفر کیا۔
ائیر لائن ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی جدہ اسلام آباد پرواز کو اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کرایا گیا، اس سے پہلے جدہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ شہباز شریف، مریم نواز اور ان کے وفد کے انتظار میں 2 گھنٹے کھڑا رہا اور مسافر 2 گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے سرکاری وفد کا انتظار کرتے رہے، واپسی میں طیارہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں اتار لیا گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے اتر جانے کے باوجود طیارہ 2گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر کھڑا رہا، جدہ اسلام آباد پرواز پی کے 842 میں 380 مسافر سوار تھے، اس دوران لاہور ائیرپورٹ پر طیارے میں بیٹھے اسلام آباد اور کے پی کے کے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
مسافروں کا مطالبہ تھا کہ ہمیں طیارے سے اترنے دو ہم بس یا ٹرین سے اسلام آباد چلے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد 7 اپریل کو پی آئی اے کی جس پرواز سے سعودی عرب گئے تھے اس پرواز کو بھی جدہ کے بجائے مدینہ منورہ میں اتارا گیا تھا، لاہور جدہ پرواز پی کے 759 کو مدینہ منورہ میں اتارنے پر بھی مسافروں نے سخت احتجاج کیا تھا
ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری وفد کے سعودی عرب جانے اور آنے کے دوران دونوں مرتبہ پرواز کا روٹ تبدیل کرنے سے نہ صرف پی آئی اے کی ساکھ خراب ہوئی بلکہ مسافروں کو بھی شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع نے بتایاکہ رخ تبدیل کرنے سے پی آئی اے کو ایندھن اور دیگر مدات میں لاکھوں روپے کے اضافی اخراجات بھی اٹھانا پڑے ۔

09/04/2024

کل بروز بُدھ عید الفطر ہوگی یا نہیں ؟

صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ،پروگرام کے تحت 6...
09/04/2024

صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کے لئے ایگزیکٹو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ،
پروگرام کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر تین ماہ میں مفت چیک اپ کیا جائے گا ۔
اس مقصد کے لئے صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں الگ ڈیسک اور عملہ مختص کیا جائے گا۔
ان فری چیک اپس میں لیب ٹیسٹس، سٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے، ایکو اور ای سی جی وغیرہ شامل ہیں۔صوبے میں پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کے احکامات جاری،
صوبے کے دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت میں تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،
ان مراکز صحت میں الٹراساونڈ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں،
ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے،
پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم کرکے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جاسکتا ہے،
اس طرح لوگوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہونگی، تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپگریڈ کرکے انہیں صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے،
صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہونے چاہئیں،
ڈی ایچ کیوز میں علاج معالجے کی تمام معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حکومت درکار فنڈز فراہم کرے گی،
جن ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسز کی کمی ہے ان کے لئے نئی بھرتیاں کی جائیں،
صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسیز جلد سے جلد سے قائم کی جائیں،
ان تمام ہسپتالوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں درکار عملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے،
تاکہ اگلے بجٹ میں اس مقصد کے لئے درکار فنڈز مختص کئے جاسکیں، صوبے میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک مہینے میں نئی ہیلتھ پالیسی تیار کی جائے، سرکاری ہسپتالوں میں تمام عملے کی یکساں قسم کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں
اس سلسلے میں کسی کے ساتھ زیادتی یا فیور نہیں ہونا چاہیے،
ڈیوٹیوں سے متعلق عملے کی جائز شکایات کے ازالے کے لئے محکمہ صحت میں ایک مرکزی شکایات سیل قائم کیا جائے،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کے لئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں،
تیمارداروں کے سونے کے لئے ان مختص جہگوں میں بیڈز کا انتظام کیا جائے،
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی تیمار دار ہسپتال کی کھلی جگہ یا کوریڈور میں نہ سوئے،صوبے کے خود مختار تدریسی ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں،
تدریسی ہسپتالوں کے بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر پیشہ ور لوگ رکھے جائیں،
اس سلسلے میں کوئی سیاسی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے وزیر اعلیٰ کا بطور مجموعی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار،
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسز کے موجودہ نظام کا از سر نو جائزہ لے کر اس کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کی جائیں، وزیر اعلی کی ہدایت

(صوبےمیں ائیرایمبولنس سروس شروع کرنےکافیصلہ)پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صوبائی کابینہ کے اجلاس م...
09/04/2024

(صوبےمیں ائیرایمبولنس سروس شروع کرنےکافیصلہ)
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ہے اور متعلقہ محکموں کو یہ سروس صوبے میں عملاً 4 مہینوں میں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔(اباسین نیوز)

ایس پی پولیس رینک میں پروموشن پانے والے آفیسر شفیع الرحمان کو آج ڈی۔آئی۔جی مردان نجیب الرحمان اور ڈی۔پی۔او مردان ظہور با...
09/04/2024

ایس پی پولیس رینک میں پروموشن پانے والے آفیسر شفیع الرحمان کو آج ڈی۔آئی۔جی مردان نجیب الرحمان اور ڈی۔پی۔او مردان ظہور بابر آفریدی شولڈر رینک سے نواز رہے ہیں۔(اباسین نیوز)

(((-----سیدکاکا کا قاتل انکا اپنا سگا بیٹا نکلا----)))صوابی: رمضان المبارک میں کلابٹ میں نماز فجر کے دوسرے رکعت میں سید ...
09/04/2024

(((-----سیدکاکا کا قاتل انکا اپنا سگا بیٹا نکلا----)))
صوابی: رمضان المبارک میں کلابٹ میں نماز فجر کے دوسرے رکعت میں سید کاکا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ ٹوپی پولیس نے کلابٹ میں مساجد کے اندار قتل ہونے والے قتل کا معمہ حل کردیا پولیس کے مطابق جیل میں سزا میں موجود 302 میں سزا کاٹنے والے سید کاکا کے اپنے سگے بیٹے نے اجرتی قاتلان کے ذریعے پیسے دےکر قتل کروایا، ٹوپی پولیس نے دو اجراتی قاتلان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ ایک اجرتی کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔ایس۔پی انوسٹگیشن صوابی خانخیل خان، ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی مشترکہ پریس کانفرنس، (اباسین نیوز)

(صوابی پولیس نے 4 رکنی بڑا ڈکیت گروہ گرفتارکرلیا)صوابی: پولیس نے چند روز پہلے صوابی مردان روڈ پر منی چینجر میں نقاب لگان...
09/04/2024

(صوابی پولیس نے 4 رکنی بڑا ڈکیت گروہ گرفتارکرلیا)
صوابی: پولیس نے چند روز پہلے صوابی مردان روڈ پر منی چینجر میں نقاب لگانے والے 4 مختلف ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان سےچوری شدہ 57 لاکھ 33 ھزار 6 سو 99 روپے، ایک عدد آٹو رکشہ، یو پی ایس اور واردات میں استعمال ہونی والی موٹر سائیکل برامد کرلی،یاد رہے ملزمان نے نماز جمعہ کے اوقات میں منی چینجر کے تالے توڑ کر رقم لوٹی تھی۔ایس۔پی انوسٹیگیشن صوابی خانخیل خان، ڈی ایس پی صوابی جواد خان، ایس ایچ او صوابی لیاقت شاہ خان کا مشترکہ پریس کانفرنس، (اباسین نیوز)

09/04/2024

صوابی میں ھونے والی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار
ایس پی صوابی کی پریس کانفرنس لائیو اباسین نیوز پر۔۔۔۔

09/04/2024

ہمیں کسی نے اطلاع دی کہ صوابی کے علاقہ پنچ پیر میں ملٹی نیشنل پرفیوم (خوشبو) کا ایک زبردست اور بڑا سنٹر کھل گیا ہے، جانتے ہیں اس ویڈیو میں کہ یہاں کیا کیا ملتا ہے

09/04/2024

کھلاڑی آؤٹ ہے یا نہیں ؟ ڈرون ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے !
بشکریہ: عدنان

چلو چلو اڈیالہ چلوعید اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں گے انشاءاللہ،پی ٹی آئی کے بانی کارکن ڈاکٹر فضل الٰہی عید منانے اڈیالہ ر...
09/04/2024

چلو چلو اڈیالہ چلو
عید اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں گے انشاءاللہ،
پی ٹی آئی کے بانی کارکن ڈاکٹر فضل الٰہی عید منانے اڈیالہ روانہ ہوگئے۔

لاہور : شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ،محکمہ موسمیات شوال کے چاند کی پیدائش 11 بج کر 21 منٹس پر ہوئی ،محکمہ موسمیات ن...
08/04/2024

لاہور : شوال کے چاند کی پیدائش ہو گئی ہے ،محکمہ موسمیات
شوال کے چاند کی پیدائش 11 بج کر 21 منٹس پر ہوئی ،محکمہ موسمیات

نو اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جاے گی ،محکمہ موسمیات
سائنسی بنیاد پر 19 سے 20 گھنٹے کا چاند نظر آنے کا امکان ہے

مولانا عبدالخبیر آزاد اور محکمہ موسمیات سائنسی بنیادوں پر چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر چکے ہے
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل اسلام آباد ہوگا

اجلاس میں کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو،سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے

((ایس ڈی ایس پی سرکل شیخ ملتون اظہار شاہ خان نے چوکی دربو کلے اور چوکی بہرام خان کا اچانک دورہ )) چوکی میں  موجود تمام پ...
08/04/2024

((ایس ڈی ایس پی سرکل شیخ ملتون اظہار شاہ خان نے چوکی دربو کلے اور چوکی بہرام خان کا اچانک دورہ ))
چوکی میں موجود تمام پولیس جوانوں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے مطالق ہدایات دی اس دوران چوکی دربو کلے میں تمام مورچوں کا بھی معائنہ کیا اور تمام جوانوں کو ڈیوٹی کے دوران چاک و چوبند رہنے بلٹ پروف جیکٹ و ھیلمٹ پہننے کی ہدایات جاری کیے۔
ایس ڈی پی او اظہار شاہ خان نے باب مردان ناکہ بندی ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو اپنی چوکنا رھنے اور ہر مشکوک افراد پر کھڑی سے کھڑی نگرانی رکھنے کی ھدایات کی اور عوام کے ساتھ ساتھ اپنی خفاظت اور محتاط رہنے کی سختی سے ہدایات جاری کئے۔

08/04/2024

فائنل میچ کب اور کیسے ہوگا ؟ کمیٹی مشران کا متفقہ فیصلہ آگیا 👇

Address

Swabi
23430

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abaseen News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abaseen News HD:

Videos

Share