Omeed Tv Swabi

Omeed Tv Swabi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Omeed Tv Swabi, Digital creator, Swabi.

Main Aim of running this page is to raise the voice of poor's,, victim's,, So that they would have a Hope ,,
This is candle in the darkness,,,,
Contact with us ✅ 03469545245 /✅03120901187

03/02/2025

اس تحریر کو لازمی پورا پڑھیں،،میں جتنا پڑھتا گیا،، آنکھوں سے آنسو مسلسل جاری تھے،،

کراچی سے ڈاکٹر وسیم آفندی صاحب بتاتے ہیں کہ چند دن پہلے میرے پاس ایک نوجوان کو لایا گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی خون بہت زیادہ بہہ چکا تھا مگر نوجوان کے حواس ابھی قائم تھے۔
میری یونیفارم دیکھ کر اس نے مجھ سے التجا کی کہ ڈاکٹر صاحب میری موت کی خبر میرے گھر والوں کو نہ دیجئے گا اور ساتھ ہی میرے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے تھے۔ مجھے حیرت تھی کہ میں اسے بچانے کے لیے پر امید تھا اور وہ شخص یقینی موت دیکھ کر بات کر رہا تھا۔ خیر میں نے اسے تسلی دی اور آپریشن تھیٹر پہنچے جہاں اسے بیہوش کرنے کے لئے انجیکشن دیا گیا اور ساتھ ہی میں اس کی روداد بھی سنتا رہا۔ کہانی سناتے سناتے لڑکا بیہوش ہو گیا اور اسی بیہوشی کے دوران اس کی موت ہو گئی مگر اس کے موت مجھے جھنجوڑ کر رکھ گئی شاید پڑھنے والوں کو بھی جھنجوڑ دے اس لئیے واقعہ بتا رہا ہوں کہ جب لڑکے نے التجا کی کہ میری موت کی خبر میرے گھر والوں کو نہ دیجئے گا بلکہ لاش ایدھی سینٹر یا چھیپا کے حوالے کر دیجئیے گا تو میں نے اس سے پوچھا ایسی کیا وجہ ہے۔؟

اس نے بتایا کہ میرے والد صاحب فوت ہو چکے ہیں میری تین چھوٹی بہنیں ہیں جنہوں نے پچھلے دو دن سے کچھ نہیں کھایا۔ مجھے آج دو دن بعد مزدوری ملی اور میں دیہاڑی لگا کر آ رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے مجھے لوٹنے کی کوشش کی۔
میرے پاس کل دولت وہ آج کی دیہاڑی لگ جانے والی مزدوری اور یہ ایک پرانا سا موبائل تھا۔
اگر صرف میری بات ہوتی تو میں شاید یہ تیرہ سو روپے ڈاکوؤں کو دے دیتا مگر مجھے پتہ تھا گھر میں دو دن سے بھوکی بیٹھی میری بہنیں روٹی کے انتظار میں میری راہ دیکھ رہی ہیں یہ پیسے ڈاکو لے گئیے تو میری بہنیں کیا کھائیں گی۔؟
جب کہ یہ لوگ خوف خدا سے عاری ہیں یہ تو کسی اور کو بھی لوٹ لیں گے لہذا میں نے مزاحمت شروع کر دی اور ان ظالموں نے محض اس تیرہ سو روپے کی خاطر مجھے گولی مار دی۔
ڈاکٹر صاحب مجھے پتہ ہے میں مر جاؤں گا مگر مجھے فکر ہے کہ میرے گھر والے جن کے پاس روٹی تک کے پیسے نہیں ہیں وہ میرے لئیے کفن کے پیسے کہاں سے لائیں گے۔؟
قبر کے پیسے کہاں سے لائیں گے۔؟ لہذا میرے گھر والوں کو میری موت کی خبر نہ دی جائے ساتھ اس نے جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل میرے ہاتھ پر رکھتے ہوئے گھر کا ایڈریس بتایا اور کہا یہ پیسے گھر پہنچا دینا اور یہ موبائل ںیچ کر میری چھوٹی بہن کو نئی جوتی خرید دینا۔
بہت دنوں سے ضد کر رہی تھی اگر میری والدہ کا حوصلہ بلند ہوا تو انہیں تسلی دیتے ہوئے میری موت کی خبر دے دینا ورنہ کہہ دینا کہ آپ کا بیٹا کسی دوسرے شہر مزدوری کے لئیے چلا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ نوجوان حالت غنودگی میں چلا گیا اور وہیں سے موت کی آغوش میں جا پہنچا۔

مگر میں تب سے سوچ رہا کہ اب تک ہم پر پتھروں کی بارش کیوں نہیں ہوئی۔؟
سیلاب ہم کو کیوں بہا نہیں لے گیا۔؟
سرکش جنّات کی طرح ہمارا قلع قمع کرنے کے لئے فرشتے کیوں نہیں اتر رہے۔؟
ہم لوگ اب تک قہر الٰہی سے محفوظ کیوں ہیں۔؟
جبکہ مسلمانوں والے اعمال ہماری اکثریت کب کی چھوڑ چکی ہے۔
بد دیانت حکمران بد دیانت عوام، لٹیرے حکمرانوں لٹیری عوام، قاتل حکمران قاتل عوام،
دوسری طرف اسلام نے ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کی جان و مال عزت کو حرام قرار دیا ہے۔
ان ہی سوالات کو سوچتے ہوئے میں نے ہر چیز اس نوجوان کے گھر والوں تک پہنچائی۔اپنی جیب سے اس کے کفن دفن کا انتظام کیا۔
ان لوگوں کے لئے مناسب روزگار بنا کر بہت جلد یہ ملک چھوڑ کر بمعہ فیملی کسی اور ملک منتقل ہو رہا ہوں۔کیونکہ جتنی شدت سے اہلیان پاکستان قہر خدا کو آواز دے رہے ہیں مجھے نہیں لگتا ان لوگوں کو توبہ کی مہلت بھی مل پائے گی۔😭

والسلام

ڈاکٹر آفندي

ایسے کام ہم بھی کر سکتے ہیں،، مگر سوچ،، اخلاص اور لگن  چائیے،،،پانچ بیٹیوں کا باپ عرفان فانی جو ڈرائیور ہونے کے ساتھ سات...
03/02/2025

ایسے کام ہم بھی کر سکتے ہیں،، مگر سوچ،، اخلاص اور لگن چائیے،،،
پانچ بیٹیوں کا باپ عرفان فانی جو ڈرائیور ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھا۔ فوت ہو گیا۔ ٹرانسپورٹر برادری نے اس کے لیے 46 لاکھ روپے فنڈ اکٹھا کیا اور ایک ٹرالر TLF 628 میں آدھ کا حصہ ڈال دیا۔ ٹرالر وجاہت کارگو میں کام کرے گا۔ جس سے ہر ماہ 1 سے ڈیڑھ لاکھ آمدن آئے گی۔ جس کے لیے اس کی والدہ اور یتیم بچیوں کا جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوا دیا گیا ہے۔ تمام پروسیس اور تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ بچھڑے ہوئے کی خدمت کی اعلی مثال ہے۔

03/02/2025
انگلینڈ کی ٹیم آج کل بھارت میں موجود ہے ٹی 20اور ون ڈے سیرز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کے خلاف  ٹی 20 سیرز کیلئے جب بھارتی ٹیم...
03/02/2025

انگلینڈ کی ٹیم آج کل بھارت میں موجود ہے ٹی 20اور ون ڈے سیرز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیرز کیلئے جب بھارتی ٹیم کا اعلان ہوررہا تھا تو سلیکشن کمیٹی کے سامنے دو نام تھے کلکتہ کے ایک کسان کابیٹادھرو جریل اور دوسری طرف لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کا بیٹا ارجن ٹنڈولکر لیکن سلیکشن کمیٹی نے حالیہ کھیلے گئے ڈومیٹسک سیزن میں دونوں کی پرفارمنس کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا کسان کے بیٹے دھرو جریل کو ٹیم میں شامل کرلیا اور کہا کہ ارجن فخر بھارت سچن ٹنڈولکر کا بیٹا تو ہے لیکن میرٹ پر پورا نہیں ہے لہذا جب میرٹ پر پورا آجاۓ اور اسکے مقابلے میں دوسرا لڑکے کا میرٹ ارجن سے کم ہوگا تو پھر اسکو ٹیم میں جگہ ملے گی یہ بھارت کی عوام کی ٹیم ہے کسی خاص افراد کی نہیں ہے،آج اگربھارت کی کرکٹ ہم سے بہت آگےنکل گئی ہے تو اسکے پیچھے میرٹ پر سلیکشن ہے راکشے والے کا بیٹا محمد سراج آج اگر بھارت کا مین باولر بن گیا ہے گول گپے فروخت کرنے والے کا بیٹا جیسوال اگر بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ کر ٹیم انڈیا کا کامیاب اوپنگ بلے باز بن گیا ہے تواسکے پیچھے صرف اور صرف میرٹ ہے
ہمارے ہاں مصباح الحق کا بیٹا فہام الحق بغیر میرٹ کے دو مہینے قبل انڈر 19 کی ٹیم میں سلیکٹ ہوگیا اور اسکے کے مقابلے میں میرٹ پر پورا اترنے والے چار لڑکے پیچھے رہ گئے معین خان کا بیٹا اعظم خان سو کلو وزن کے ساتھ جو کہ کرکٹ کے لحاظ سے یہ فٹنس یوگنڈا کی ٹیم کو بھی قبول نہیں ہے لیکن وہ ٹی 20 ورلڈکپ جیسا بڑا ایونٹ کھیل گیا بوجہ سابق کرکٹر کا بیٹا ہونے کے
ٹیلنٹ سے مالامال غریب کا بیٹا سفیان مقیم چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے باہر ہوگیا ہے فہیم اشرف جس کا نام ونشان نہیں تھا وہ اچانک ٹیم میں شامل ہوگیا پھر ہم سوال کرتے ہے کہ ہماری کرکٹ پیچھے جارہی ہے کسے ممکن ہے کہ آپکی کرکٹ أگے بڑھے جب ٹیم سلیکشن انصاف پر نہ ہو ؟!!

صوابی یونیورسٹی میں خشک گھاس پر اچانک آگ لگنے کی اطلاع۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی کی فائر ریسکیو ٹیم بمعہ فائیر وہی...
03/02/2025

صوابی یونیورسٹی میں خشک گھاس پر اچانک آگ لگنے کی اطلاع۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 صوابی کی فائر ریسکیو ٹیم بمعہ فائیر وہیکل موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرکے پیشہ ورانہ طریقے سے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے اور نقصان سے روک دیا۔

آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صوابی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صوابی امن چوک میں اختجاجی مظاہرہ شروع ،،، گاؤں چھوٹا لاہور سے سابقہ ناظم حق نواز خان،،، ...
03/02/2025

صوابی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صوابی امن چوک میں اختجاجی مظاہرہ شروع ،،،
گاؤں چھوٹا لاہور سے سابقہ ناظم حق نواز خان،،،
پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماء حاجی رحیم تاز خان موجود،،،

نن پہ نوگرام کلی کے دہ چندے غونڈولو والا یو کس دہ قرآن مجید بے حرمتی کڑے دہ،،، استغفرُللہ استغفرُللہ
02/02/2025

نن پہ نوگرام کلی کے دہ چندے غونڈولو والا یو کس دہ
قرآن مجید بے حرمتی کڑے دہ،،، استغفرُللہ استغفرُللہ

02/02/2025

جامعہ عربیہ ٹارئی چھوٹا لاہور میں ختم القرآن اور دستاربندی کی شاندار بابرکت تقریب ،،،

گاؤں منصورے میں تھانہ صوابی کے SHO الطاف خان کے ماموں کے سوئم کے موقع پر،،،،
02/02/2025

گاؤں منصورے میں تھانہ صوابی کے SHO الطاف خان کے ماموں کے سوئم کے موقع پر،،،،

مالٹے کے فوائد اور احتیاط....   ایک اندازے کے مطابق مالٹے میں چھیاسی فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین، پندرہ گرم کاربز...
01/02/2025

مالٹے کے فوائد اور احتیاط....

ایک اندازے کے مطابق مالٹے میں چھیاسی فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین، پندرہ گرم کاربز، بارہ گرام شوگر، تین گرام فائبر، تقریباً زیرو گرام فیٹ، بانوے فیصد وٹامن سی، نو فیصد فولیٹ، پانچ فیصد کیلشیم، اور پانچ فیصد پوٹاشیم شامل ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مالٹے میں کئی بائیو ایکٹو کپماؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم پر اس کے مثبت اثرات میں اضافہ کرتے ہیں۔ مالٹے میں اینٹی آکسیڈنٹس کے بنیادی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو کہ فینولک ایسڈ اور کیرو ٹینائڈز ہیں۔ مالٹے کو اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بہت سے وائرل انفیکشنز سے بچا جا سکتا ہے۔
مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتی کہ پیشاب کرتے وقت بھی انہیں نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گردے کی پتھری اگر بڑے سائز کی ہو تو اسے عام طور پر آپریشن کی مدد سے ختم کیا جاتا ہے، تاہم اگر ابتدا میں ہی اس کا پتہ چل جائے تو مالٹے جیسے پھلوں کو گردوں کی پتھری کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔
گردوں کی پتھری میں مفید
گردوں میں پتھری بننے کی صورت میں مریضوں کو پوٹاشیم اور سٹرک ایسڈ کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ ان اجزاء کے استعمال سے گردوں میں پتھری بننے کے عمل میں تیزی نہیں آتی۔ اس کے علاوہ گردوں میں پتھری کی وجہ سے جسم پر فری ریڈیکلز کے حملے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مالٹے کے باقاعدہ استعمال سے آسانی کے ساتھ فری ریڈیکلز کے نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
جِلد کے لیے مفید
عام طور لوگ رس بھرے مالٹے ہی استعمال کرتے ہیں اور اس کے چھلکے استعمال نہیں کرتے اور پھینک دیتے ہیں، کیوں کہ وہ مالٹے کے چھلکوں کے فوائد سے آگاہی نہیں رکھتے۔
مالٹے کا چھلکے کو جِلد کے لیے ایک بہترین نسخہ سمجھا جاتا ہے، سردیوں میں اگر مالٹے کے چھلکے کو استعمال کیا جائے تو جِلد کے داغ دھبوں اور کالے نشانات کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے کے چھلکے کے استعمال سے جِلد کے قدرتی نکھار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگلی بار جب آپ مالٹے کھائیں تو ان کے چھلکے پھینکنے کے بجائے انہیں دھوپ میں سکھا کر خشک کر لیں اور بعد میں انہیں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کو اگر دہی میں شامل کر کے چہرے کی جِلد پر پندرہ منٹ کے لیے لگایا جائے تو یہ چہرے کے دانوں سے نجات دیتا ہے اور جِلد کے لیے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے۔
دل کی صحت میں بہتری
مالٹوں میں وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیم، اور کولین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ جسم میں اگر پوٹاشیم کی سطح کم ہو جائے تو دل کی دھڑکن بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ ایور کیئر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم میں پوٹاشیم کی متوازن سطح نہایت ضروری ہوتی ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق ہر روز اگر چار گرام تک پوٹاشیم استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہونے والی موت کی شرح میں انچاس فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے سے جسم کو حاصل ہونے والی پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے اور خون کی شریانوں کے امراض بھی کم ہوتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار
وزن میں اضافہ یا موٹاپہ ان دنوں ایک عام طبی مسئلہ ہے جو کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔ اگر بر وقت وزن میں کمی نہ لائی جائے تو ذیابیطس سمیت کئی خطرناک بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مالٹے جیسے مفید پھل استعمال کرنے سے جسم میں کو غیر متوازن فیٹ اور منرلز حاصل نہیں ہوتے جس سے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ مالٹے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیولز کو بھی متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے موٹاپے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
آنکھوں کی صحت میں بہتری
عمر میں اضافے کی وجہ سے آنکھوں کے بہت سے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں کیوں کہ جسم میں بہت وٹامن اے سمیت بہت سے منرلز کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ مالٹے کے استعمال سے جسم کو وٹامن اے حاصل ہوتا ہے جس سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور موتیے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
احتیاط
جن افراد کو معدے میں السر یا تیزابیت کا سامنا رہتا ہے وہ مالٹے کم از کم کھائیں کیونکہ اس سے السر میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ تیزابیت بھی بڑھ سکتی ہے...

آپکے خیال میں چمپئنز ٹرافی کیلئے یہ بہترین 11 ہے؟؟؟؟میرے خیال میں رضوان کو اوپن کرنا چائیے،،، باقی ٹھیک ہے،،،
01/02/2025

آپکے خیال میں چمپئنز ٹرافی کیلئے یہ بہترین 11 ہے؟؟؟؟
میرے خیال میں رضوان کو اوپن کرنا چائیے،،، باقی ٹھیک ہے،،،

پاکستانی نوجوان کی محبت نے امریکہ سے آئی اونیجا نامی خاتون کو نفسیاتی وارڈ تک پہنچا دیا،،، جناح ہسپتال کے نفسیاتی ورڈ می...
01/02/2025

پاکستانی نوجوان کی محبت نے امریکہ سے آئی اونیجا نامی خاتون کو نفسیاتی وارڈ تک پہنچا دیا،،،
جناح ہسپتال کے نفسیاتی ورڈ میں اونیجا کو داخل کر لیا گیا ہے،،، جہاں انکے مختلف نفسیاتی ٹیسٹ کئے جائینگے،،،

عجیبہ ملک دے،، پہ نکاح کولو کے ھم۔محفوظ نہ ئے،،،*جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار*لاہ...
01/02/2025

عجیبہ ملک دے،، پہ نکاح کولو کے ھم۔محفوظ نہ ئے،،،

*جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار*

لاہور: پولیس نے جعلی نکاح کے بعد دلہن کے روپ میں لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے ایک کارروائی میں دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران جعلی دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی شامل ہیں، جن میں سے ایک ان کا سرغنہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے تحقیقات کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد ہوئے۔ ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا۔

01/02/2025

انتہائی افسوسناک خبر
بلوچستان ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ۔۔
ذرائع کے مطابق 22لوگ چھٹی پر پرائیویٹ ہائی ایس گاڑی میں جا رہے تھے ۔17شھید ہو گئے 2زخمی جبکہ 3بچ گئے ہیں۔۔۔

پوسٹ برائے تلاش گمشدگی۔۔۔۔ شئیر کیجئے ،،،،،یہ4 لڑکے صبح سے لاپتہ ہیں،،،،گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول  پنج پیر کے 4 طالب علم...
01/02/2025

پوسٹ برائے تلاش گمشدگی۔۔۔۔ شئیر کیجئے ،،،،،
یہ4 لڑکے صبح سے لاپتہ ہیں،،،،
گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول پنج پیر کے 4 طالب علم صبح سے لاپتہ ہیں،،،
اگر کسی نے انکو دیکھا ہو،
تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ رابطہ کریں ۔
یہ متعلقہ تھانہ کے ساتھ رابطہ کریں ،،،،
مغیش ۔بلال۔زیشان لاپتہ ہیں
03138989809
03329439521

01/02/2025

‏*خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن*

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کے لیے سخت ترین اقدامات کا آغاز۔ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے اینٹی کرپشن مہم کی کمان سنبھال لی۔
نئے اینٹی کرپشن ایکٹ کی منظوری – ہر کرپٹ شخص کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، چوروں، لٹیروں اور بدعنوان مافیا کے خلاف بلا تفریق احتساب کا آغاز کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن کے اہم اقدامات:
- کنوکشن ریٹ میں زبردست اضافہ: – موجودہ 2 فیصد کی بجائے 70 سے 80 فیصد تک لے جانے کا ہدف
- لوٹی گئی دولت کی واپسی: – براہ راست 50 کروڑ اور بالواسطہ 5 ارب روپے کی ریکوری کا منصوبہ
- شفاف احتساب: – سیاسی مداخلت سے پاک اور غیر جانبدار اینٹی کرپشن فورس کا قیام

اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت بڑے فیصلے:
- آزاد پراسیکیوشن سسٹم: – اعلیٰ تعلیم یافتہ پراسیکیوٹرز کی تعیناتی، جو خصوصی تربیت حاصل کریں گے
- بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی: – ناجائز دولت چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی
- جھوٹی شکایات پر سخت سزا: – غلط الزامات لگانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا
- محکموں کو جواب دہ بنانا: – مقررہ وقت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی
- کرپشن کی نشاندہی کرنے پر انعامات: – عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا کرنے کے لیے انعامی اسکیم متعارف
- عدالتی نظام میں بہتری: – کرپشن کیسز کا فوری فیصلہ ہوگا، تاخیری حربے نہیں چلیں گے
- ریونیو ریکوری سسٹم کی مضبوطی: – قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔
- ایف اے ٹی ایف اور IMF کی شرائط کے مطابق مالیاتی نگرانی: – مشکوک لین دین پر فوری ایکشن لیا جائے گا

خیبر پختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کو اولین ترجیح بناکر تمام چوروں، لٹیروں، اور قومی دولت پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور کا عمران خان کے ویژن کیمطابق خیبر پختونخوا کو کرپشن سے مکمل پاک کرنے کا عہد!


Address

Swabi
23430

Telephone

+923065434945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Omeed Tv Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Omeed Tv Swabi:

Videos

Share