imran

imran we r social media marketing agency. services socile media business page creation, optimization promo

27/03/2023



تم مجھے بتاتے ہو کہ پاکستان میں پانی کے کولر سےگلاس باندھنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں کے لوگ بےایمان ہیں، لیکن یہ نہیں بتاتے کہ جس کولر کے ساتھ یہ گلاس بندھا ہوا تھا، وہ بھی کسی پاکستانی نے کبھی ایصال ثواب کے لیے اپنے کسی عزیز کا نام لکھ کر یا ویسے ہی آخرت میں ثواب کے حصول کے لیے اس چلتی راہ میں لگایا تھا.

تم مجھے بتاتے ہو کہ مسجد سے جوتے اٹھا لیے جاتے ہیں، اب تو اللہ کا گھر بھی محفوظ نہیں، لیکن تم یہ نہیں بتاتے کہ اس مسجد کی تعمیر میں کتنے پاکستانیوں نے اپنی محدود اور لامحدود آمدنی سے چند سکے جوڑ کر یا لاکھوں کے چیکس کی صورت میں حصہ ڈالا ہے ،تم یہ نہیں بتاتے کہ وہاں لوگوں کے سکون کی خاطر بجلی کا بل کوئی بھر رہا ہے، وہاں پنکھے، ہیٹرز اور اے سی سسٹم کے لیے کچھ لوگ خاموش رہ کر مسلسل حصہ ڈالتے ہیں.

تم مجھے بتاتے ہو کہ کسی ایک جگہ ایکسیڈنٹ ہوا تو لوگوں نے زخمیوں کے بٹوے تک نکال لیے لیکن تم یہ نہیں بتاتے کہ ان رخمیوں کو ہسپتال پہنچانے والے بھی اسی دھرتی کے باسی تھے، یہی وہ لوگ ہیں جو ہر حادثے کے بعد خون دینے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں پہنچتے ہیں.

تم یہ تو بتاتے ہو کہ زلزلے میں ملنے والی امداد چند لوگ کھا گئے لیکن یہ نہیں بتاتے کہ لاکھوں لوگ ایسے تھے جنہوں نے اپنے گھروں سے بالکل نئے بستر نکال کر 2005ء کے زلزلے کے بعد ٹرکوں کے ٹرک بھر کر مسائل زدہ بھائیوں کے لیے بھجوا دیے تھے. یہ نہیں بتاتے کہ پاکستانی قوم دنیا بھر میں صدقہ خیرات کرنے والوں میں سب سے آگے ہے.

تم یہ تو بتاتے ہو کہ کسی ناکے پر ایک پولیس والے نے کسی نوجوان کو گولی مار دی لیکن تم بھول جاتے ہو کہ کتنے صفوت غیور ہماری ماؤں نے اس دھرتی کے اوپر وار دیے.

تم مجھے بل گیٹس کے فلاحی کاموں کی مثالیں دیتے ہو لیکن میرے ایدھی اور چھیپا کو بھول جاتے ہو.

تم مجھے بتاتے ہو کہ ایک مشرف اور یحیی خان تھا لیکن تم بھول جاتے ہوکہ ایک میجرعزیز بھٹی تھا، ایک سوار محمد حسین تھا، ایک میجر طفیل تھا، ایک لالک جان بھی تھا.

تم مجھے بتاتے ہو کہ بنگلہ دیش جو ہم سے الگ ہوا تو اس کے ڈاکٹر یونس کو گرامین بنک پر نوبل انعام مل گیا، لیکن تم میرے ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھول جاتے ہو ۔

تم مجھے بتاتے ہو کہ میرے سکولوں کے اساتذہ گنوار اور جاہل ہیں، بچوں پر ظلم ڈھاتے ہیں، لیکن تم میرے نصراللہ شجیع کی دریائے کنہار میں لگائی جانے والی چھلانگ بھول جاتے ہو، تم میری سمیعہ نورین کو بھول جاتے ہو جو خود جل گئی لیکن بہت سے بچوں کو بچاگئی، اور آرمی پبلک سکول کی طاہرہ قاضی کو بھی بھول جاتے ہو.

لگے رہو تم لگے رہو، میں بھی لگا ہوا ہوں، تم ہر موقع پرشورمچاتے، رہو میں ان چراغوں کی روشنی میں مزید چراغ جلاتا رہوں گا، تم مایوسی پھیلاتے رہو میں امید کی ایک مدھم سی کرن کے پیچھے بھی چلوں گا. میں جانتا ہوں کہ اس کرن کے پیچھے کوئی سورج ہے، کوئی چاند ہے. دیکھ لینا! یہ روشنی کسی دن میرا آنگن نور سے بھر دے گی، تم تب پلٹو گے جب میں کامیابی کی آخری سیڑھی پر کھڑا مسکرا رہا ہوں گا، لیکن میں تمہیں پھر بھی خوش آمدید کہوں گا کہ میں امن، سلامتی اور محبت ہوں۔

20/03/2023
16/03/2023

جی پی ٹی۔۔مڈجرنی۔۔ اور بریڈ Ai ٹولز بھی کمال ہیں۔۔مگر انہی پے تو نہیں اٹکے رہ سکتے نا۔۔۔ انکے علاوہ بھی کئی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز ہیں۔ان اے بھی پنگا لیتے ہیں۔ اگر پنگا لینا ہے کچھ ٹولز ان میں سے یہ ہیں

1. Descript AI
وڈیو ایڈیٹنگ کیلئے بہترین ٹول💥
2. AISEO
تشریح ۔۔کاپی رائٹنگ اور فوٹو جنریشن کیلئے بہترین 💢

3: Tweet Monk
ٹوئیٹ اور تھرید لکھوانے کیلئے کمال ٹول✨
4. Durable
ویبسائٹ بنانے کے لیے شاندار ٹولز⁦🖥️⁩
5. Simplified
ٹول ایک کام کئی۔۔اس ٹول سے اپ کر سکتے ہیں 👇
• Video editing
• Copywriting
• Graphic designing

6. Looka
لاگو ڈیزائن کے لیے معیاری ٹول💥
7. KickResume
اپنی شاندار سی وی چند سیکنڈز میں بنانے کیلئے✨

8. Leia Inc
اینمیشن اور ایڈیٹنگ ٹول ✨

9. ChatSonic AI

چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر کام کرنے والا ٹول
تو گھبرائیے نہیں ان ٹولز سے کھیلیں سیکھیں لطف اٹھائیں کیونکہ ڈیجیٹل دنیا کا مستقبل ہے Ai 🔥

  lct family
27/01/2023

lct family

I've just reached 3.5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every on...
19/01/2023

I've just reached 3.5K followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉

19/01/2023

Insaniat ko zinda rakhny k liy insan banna zarore hy

14/01/2023

How important is luck to success?

Luck is very important but it's not in our control. Actions make you lucky. The more actions you make toward a particular goal the luckier you will become.

One has to define success too. Most often we compare ourselves with the success of others and that leads us to feel that we are unlucky. In fact, those are the unfair advantage other people have, we all have unfair advantages, and that is there as we need to do different things. As humans, we are connected with other humans and everyone has a different role to play.

12/01/2023

فیس بک سے ارننگ 2 طرح سے ہورہی ہے ۔

1. فیس بک مونٹائزیشن کے ذریعے۔
2. فیس بک سٹارز کے ذریعے۔

سٹاڑز سے تو بہت سے لوگ واقف ہوں گے مگر مونٹائزیشن والا آپشن آپ کے لیے شاید نیا ہو۔
ان دونوں پر بات کرنے سے پہلے بات کرتے ہیں کہ یہ دونوں آپشنز آپ کی آئی ڈی ہے یا پیج ہے اس پر شو کیسے اور کب ہوں گے؟

تو فیس بک نے اس حوالے سے کچھ رولز / کرائیٹیرایا رکھیں۔ مگر ان کرائیٹیرایا پر پورا اترنے کے لئے بھی آپ کی اگر فیس بک آئی ڈی ہے تو اس پر پروفیشنل موڈ آن ہونا چاہیے۔

پروفیشنل موڈ آن کیسے ہوگا؟

پروفیشنل موڈ آن کرنے کے لیے آپ کی فیس بک اپ ڈیٹ ہونی چاہیے اگر اپ ڈیٹ نہیں ہے تو آپ نے اپنے فون کی setting میں جاکر apps میں سے فیس بک کے آپشن پر جانا ہے اور update پر کلک کر دینا ہے۔ فیس بک اپ ڈیٹ کرنے کے بعد کچھ کا پروفشنل موڈ اسی وقت شو ہوجاتا ہے جبکہ کچھ کو کم از کم ایک ہفتے بعد شو ہوتا ہے۔
جب پروفیشنل موڈ شو ہونے کے بعد اس کو ان کرنے کے لیے آپ نے اگر اپنی آئی ڈی لاکڈ کر رکھی تھی تو اسے بھی پہلے ان لاک کر لیں۔کیوں کہ لاکڈ آئی ڈی میں پروفیشنل موڈ ان نہیں ہوگا۔

آپ نے آئی ڈی ان لاکڈ کر لی اب آپ نے اپنی پروفائل پر موجود 3 ڈاٹس پر کلک کرنا ہے۔ اس کے بعد آپ کے پاس جو انٹر فیس کھلے گا اس میں آپ کو سب سے نیچے پروفیشنل موڈ کا آپشن شو ہوگا۔ آپ اس پر کلک کرکے اسے ان کرسکتے ہیں۔
پروفیشنل موڈ ان کرنے کے بعد آپ کی جو بھی پوسٹ وغیرہ ہوگی وہ پبلک ہوگی۔ یعنی کہ اب سے آپ جو بھی پوسٹ کریں گے وہ ہر بندہ / بندی دیکھ سکے گا / گی۔ اور آپ کی آئی ڈی ایک پبلک پیج کی طرح کام کرے گی اور شو ہوگی۔

جس میں آپ کے فالورز شو ہوں گے۔ آپ کے فرینڈز بھی بطور فالورز ہی شو ہوں گے۔ اس کے علاوہ آپ کو پروفیشنل موڈ ان کرنے کے بعد بھی فرینڈ ریکوسٹ تب تک آتی رہیں گی۔ جب تک آپ setting میں جاکر فرینڈ ریکوسٹ کو only friends of friends نہیں کرتے۔ جب آپ اس آپشن کو ان کرتے ہیں تو کچھ وقت کے بعد آپ کو فرینڈ ریکوسٹ آنا بند ہوجائیں گی۔

اب آتے ہیں پروفیشنل موڈ ہم نے ان کرلیا اب آتے ہیں اپنے اصلی پوائنٹ پر کے اس سے ارننگ کیسے ہوگی؟
جیسا کہ میں نے اوپر بیان کیا کہ مونٹائزیشن کے ذریعے ارننگ ہوگی اور سٹارز کے ذریعے۔
تو ہم مونٹائزیشن کی بات پہلے کرتے ہیں۔ فیس بک آپ کی آئی ڈی / پیج کو مونٹائز کب کرے گا؟

جب آپ کی آئی ڈی / پیج پر 10 ہزار فالورز مکمل ہوں یا آپ کی روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 250 ریٹرنگ ویوورز ہوں۔ 10 فالورز کی بات تو سمجھ آتی ہے یہ 250 ویوورز کی بات نہیں سمجھ آئی ناں؟
چلیں وہ بھی بتاتا ہوں۔ یعنی کے آپ کی پیج / پروفیشنل موڈ آئی ڈی پر آپ جو بھی پوسٹ کر رہے ہیں وہ پوسٹ ڈیلی کم از کم 250 لوگوں تک پہنچتی ہو اور ہفتے کی بنیاد پر آپ کی پوسٹ پر کم از کم 250 لوگوں کی رسائی ضرور ہونی چاہیے۔ یعنی آپ کی ایک پوسٹ 250 لوگوں نے ایک دن دیکھی وہ 250 لوگ آپ کی باقی پوسٹ بھی دیکھنے کے لیے آپ کے پیج / آئی ڈی پر ضرور آئیں۔

ان دونوں میں سے کوئی ایک آپشن ضرور مکمل ہونا چاہیے اس کے علاوہ اگر آپ لکھتے ہیں تو آپ کی پوسٹ اینگجمنٹ 50 ہزار ہو اور اگر آپ ویڈیوز اپلوڈ کرتے ہیں تو آپ کی واچ ٹائم 180k پورا ہونا چاہیے۔ 10k فالورز کے ساتھ اگر اوپر بیان کردہ دونوں میں سے ایک بھی آپشن آپ کا پورا ہوجاتا ہے تو آپ کی مونٹائزیشن ان ہوجائے گی۔

یہ مونٹائزیشن کا کرائیٹیرایا آپ کا مکمل ہوا ہے یا نہیں کتنا رہتا ہے اور کتنا مکمّل ہوا یہ آپ insight سے چیک کر سکتے ہیں۔ جب آپ فیس بک کرائیٹیرایا مکمّل کر چکے ہوں گے تو آپ کے فالورز اور engagement آپشنز پر یا ویوورز اور واچ ٹائم کے آپشنز پر ٹک لگ جائے گا۔ جس کا مطلب ہے آپ کی آئی ڈی / پیج مونٹائزیشن کے قابل ہے ۔

مونٹائزیشن ان ہونے کے بعد آپ کی آئی ڈی / پیج پر فیس بک ads چلائے گا جس کے بدلے میں آپ کو پیسے ملیں گے۔

جن کے فالورز 10 ہزار سے کم اور 1 ہزار ہیں تو فیس بک ان کو ارننگ کے لیے سٹارز کا آپشن دے گی۔ مگر یہ سٹارز کا آپشن آپ کے 1 ہزار فالورز مکمل ہوئے کم از کم 2 ماہ یعنی 60 دن بعد شو کروائے۔ 1 ہزار فالورز کے ساتھ 2 ماہ بعد جب آپ سٹارز لینے کے اہل ہوجاتے ہیں تو آپ ریلز اور ویڈیوز دونوں پر یہ آپشن شو ہوگا اور اگر کوئی 100 سٹارز آپ کو دیتا ہے تو آپ کے اکاؤنٹ میں 1 ڈالر ایڈ ہوجائے گا۔ پاکستان میں عموماً لوگ کم ہی دیتے ہیں اس لیے فیس بک نے پروموشن کے طور پر تقریباً سب کو ہی 50 فری سٹارز دینے شروع کیے۔ جو کہ آپ کے کسی کام کے نہیں ہیں یعنی وہ 50 فری سٹارز آپ اپنے پیج / آئی ڈی پر نہیں دے سکتے۔ تو اگر آپ کے پاس 50 فری سٹارز موجود ہیں تو آپ نیچے دیئے گئے لنک پر جاکر دے سکتے ہیں۔
10 ہزار سٹارز جمع ہونے پر آپ کو بلیو ٹک بھی مل جائے گی۔ لیکن ابھی ہم بلیو ٹک کو ڈسکس ہی نہیں کر رہے ہیں بھئی ہم نے تو ارننگ دیکھنی ہے۔ ڈالر آرہے ہیں تو ہم تک کیسے پہنچیں گے؟

کم سے کم 25 ڈالر جمع ہونے پر آپ یہ رقم نکلوا سکتے ہیں۔

اگلا سوال یہ آتا ہے کہ ہم نے پروفیشنل موڈ ان کرلیا ۔ سٹارز سے یا مونٹائزیشن سے ارننگ بھی شروع ہوگئی 25 ڈالر بھی اکٹھے ہوگئے تو یہ پیسے ہم تک کیسے پہنچیں گے؟

اس کے لیے سب سے پہلے آپ نے خود جو رجسٹر کروانا ہے فیس بک پر آپ کو payout کا آپشن دیکھے گا۔ اس پر کلک کرکے آپ نے اپنی بیسک انفارمیشن :
نام : اپنے آئی ڈی کارڈ کے مطابق آپ نے فرسٹ نیم کی جگہ اپنا نام اور لاسٹ نیم کی جگہ ابو / شوہر کا نام لکھنا ہے۔
بزنس : individual یا کوئی اور پارٹنر یعنی اگر آپ کسی کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تو۔
ڈیٹ آف برتھ،
ملک،
ایریا،
زپ کوڈ ( آپ گوگل پر اپنے علاقے کا نام لکھیں گی تو آپ کو زپ کوڈ شو ہوجائے گا اسے گوگل سے دیکھ کر آپ آسانی سے لکھ سکتے ہیں۔)
فون نمبر
ای میل
اس کے بعد TIN یعنی tax identification number. جو کہ آپ کا آئی ڈی کارڈ نمبر ہی ہوتا ہے۔ لیکن یہ شامل کرنے کے لیے آپ کا فائلر ہونا ضروری ہے۔
اگلا آپشن آپشنل ہے چاہے تو شامل کریں چاہے تو چھوڑ دیں۔ VAT / GST ۔

اس کے بعد آپ بینک اکاؤنٹ یا paypal کی تفصیلات شامل کریں گے اور فائنل verification کے بعد آپ کو رقم ملنا شروع ہوجائے گی۔


اس کے علاوہ پیسے نکلوانے کے لیے آپ کا ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے۔ اس کے لیے آپ کسی وکیل سے رابطہ کر سکتے ہیں وہ اپنی فیس لے گا اور آپ کو فائلر بنوا دے گا یا پھر آپ خود تھوڑا سا کھپ کر fbr کی ویب سائٹ پر خود فیس پے کرکے فائلر بنوا سکتے ہیں۔ یہ سب کرنے کے بعد آپ کے پیسے آپ تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ آپ دوسروں کی پروموشنل ویڈیوز ( اشتہارات ) لگا کر بھی ارننگ کرسکتے ہیں۔ لیکن ایک اہم بات کہ سٹار کا آپشن اور ایڈز کا آپشن آپ کو صرف تب ہی شو ہوگا جب آپ اپنے پیج پر ویڈیوز اپلوڈ کررہے ہوں تحریر سے نہیں ۔
آپ کو اپنی پوسٹ پر ہزار لوگ انگیج رکھنا ہونگے ، انگیج کا مطلب لائک کرنا نہیں پوسٹ ریچ ہے جو آپ ان سائٹس سے چیک کر سکتے ہیں اگر روازنہ ایک ہزار لوگ آپ کی پوسٹ پڑھتے ہیں تو آپ کو سٹار کا آپشن جلد مل جائے گا ۔

ویسے تو ابھی تک فیس بک پر کاپی رائٹ کا قانون لاگو نہیں ہوا۔ آپ کوئی بھی مناسب ویڈیو لگا کر ارننگ کر سکتے ہیں مگر اس کے باوجود کوشش یہی کریں کہ اپنا کانٹینٹ اپ لوڈ کریں۔ کیوں کہ ہوسکتا ہے جب آپ کسی کانٹینٹ استعمال کریں گے تو آپ کو مونٹائزیشن میں مسئلہ آسکتا ہے۔ اس لیے یہی کہوں گا اپنا کانٹینٹ ہی اپلوڈ کریں۔
مزید کوئی سوال ہو تو آپ کومنٹس میں پوچھ سکتے ہیں۔
آپ کے سوالات کے مطابق اس پوسٹ کو وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا رہے گا۔

Address

Swabi
23431

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when imran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share