صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مخفی اطلاع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں شکارپور کے کچے میں ایس پی سی چین اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے آپریشن
پولیس کی کارروائی کے دوران شیرو مہر کے 5 قریبی ساتھی گرفتار
پولیس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جان محمد مہر کے مرکزی قاتل شیرو مہر کے زیر استعمال ٹریکٹر ٹرالی کو بھی تحویل میں لے کر آپریشن کا دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے جس میں کچے کے علاقے کھڈیری، رضا گوٹھ، الف کچے شاہ بیلو اور اب شکار پور کے کچے میں بھی قاتلوں کا محاصرہ کیا جا رہا ہے
جاری کردہ اعلامیے میں ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ پولیس ملزمان کے قریب پہنچ گئی ہے بہت جلد خوشخبری دیں گے اور جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی قاتل کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائین گے۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، دہشت گردی، انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں صرافہ بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی نیکالی گئی جس میں ایس ڈی اے میں شامل سیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں معروف علمائے دین مفتی محمد چمن زمان نجم القادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، علامہ نور احمد قاسمی،ہندو پنچائت کمیٹی کے چیئرمین مکھی ایشور لعل، شہزادو بھٹو، شاہ محمد انڈھڑ، علامہ عبدالستار بروہی، عبدالباری انصاری، آغا محمد اکرم درانی، فقیر رمضان کورائی، سلیم جاگیرانی، راشد صدیقی، محمد عرفان، صداقت خان، وقار سومرو، اسلام نور خان، حاجی محمد علی، شاہد سندھو، غلام حسین، عبدالکریم سومرو، عمیر شاہ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف بلند شگاف نعرے لگائے، گھنٹہ گھر چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، اسرائیلی حملوں، بمباری میں ہزاروں مرد، خواتین، مع
فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سکھر کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، گلوب چوک لب مہران سے سکھر پریس کلب تک فلسطین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی جو شہر کی مختلف سڑکوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوگئی جہاں شرکاء نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کرنے کے ساتھ اسرائیلی جھنڈے کو جلا دیا، نوجوانوں کی 313 ٹائیگر ٹیم کے رہنماؤں نادر جتوئی، علی راجپوت، ایان پٹھان، نومی قریشی، امیر جتوئی اور دیگر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یہودیوں کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو انتہائی شرمناک انسانیت سوز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسرائیل فلسطین کے شہر غزہ میں نہتے مسلمان مردوں، عورتوں اور معصوم بچوں کو سرعام قتل کرکے انکی نسل کشی کررہا ہے جس پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی خاموشی سمجھ سے باہر ہے کہ وہ تماشائی بنکر بیٹھے ہیں اور اسرائیلی یہودی فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں، انہوں نے تمام مسلم ممالک اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر بند کرائے۔
فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سکھر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔
ریلی میں سکھر کے پرائیویٹ اسکول کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ نے ہاتھوں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈ اور بینر سمیت فلسطینی جھنڈے لہرا کر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعریبازی کی۔
شرکاء ریلی کا فلسطینی مسلمانوں پر مسلسل 27 دن سے جاری اسرائیلی جارحیت اور ظلم و بربریت کیخلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتے فلسطینی بزرگوں، ماؤں، بہنوں، بھائیوں اور معصوم بچوں پر غزہ میں اسرائیل وحشیانہ بمباری کے ذریعے انکی نسل کشی کررہا ہے جبکہ مسلم ممالک نے صرف بیان بازی کے ذریعے مذمت کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھکر نہتے فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل اور اس کے سہولتکار امریکہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے
اسرائیل اور اسکا سہولتکار امریکہ غزہ میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں سمیت نوجوانوں کو بھوکا پیاسا رکھکر ان پر وحشیانہ بمباری کرکے انکی نسل کشی کررہا ہے اور مسلم ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں
اب بھی وقت ہے تمام مسلم ممالک ملکر اسرائیل کو منہ توڑ عملی جواب دیکر فلسطین کے مسلمانوں کی مزید نسل کشی ہونے سمیت غزہ کو مزید تباہ ہونے سے بچاتے ہوئے بی