Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا A total social work organization for Kharmang kenderik District.
(2)

حالِ ما در هجرِ رهبر کمتر از یعقوبؑ نیست                                  او پسر گُم کردہ بود ما پدر گُم کردہ ایم ہمارا ...
03/06/2024

حالِ ما در هجرِ رهبر کمتر از یعقوبؑ نیست
او پسر گُم کردہ بود ما پدر گُم کردہ ایم

ہمارا حال امام امت کے فراغ میں حضرت یعقوب( ع) سے کم نہیں ہے، وہ بیٹا کھو گئے تھے ہم باپ کھو چکے ہیں!!!

(مولانا کوثر نیازی)

امام خمینی رح کی 35 ویں برسی۔خمین میں ان کے آبائی گھر کو خادمین حضرت امام رضا (ع) نے عطرآگیں کردیا۔تقریب میں عقیدتمندوں ...
02/06/2024

امام خمینی رح کی 35 ویں برسی۔
خمین میں ان کے آبائی گھر کو خادمین حضرت امام رضا (ع) نے عطرآگیں کردیا۔
تقریب میں عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گھر کی تاریخی اہمیت:
شہر خمین میں بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمٰی سید روح اللہ موسوی خمینی رح کا آبائی گھر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ گھر ان کے دادا آیت اللہ سید احمد موسوی نے 900 تومان میں خریدا تھا۔
اس کا رقبہ 3500 مربع میٹر ہے۔
سید احمد موسوی کشمیر سے نجف اشرف گئے، حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کی اور درجہ اجتہاد پر پہنچے۔
وہاں سے ایران کے شہر خمین کے زائرین کی فرمائش پر تبلیغ کے لئے خمین چلے گئے۔
اور وہیں شادی کرکے مستقل رہائش اختیار کی۔
اس گھر میں امام خمینی رح کے والد سید مصطفی پیدا ہوئے تھے۔
پھر سید روح اللہ سمیت ان کی تمام اولاد بھی یہاں پیدا ہوئیں، جن میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل تھیں۔
خمین قدمت کا حامل علاقہ ہے، یہاں 30_ 40 ہزار سال قدیم پتھر کے نقوش پائے جاتے ہیں۔
اس گھر کی خمین کی تاریخ میں خاص اہمیت ہے۔
امام خمینی 19 سال کی عمر تک اسی گھر میں رہائش پذیر رہے ہیں۔
اپنے لڑکپن کے زمانے کے بارے میں امام خمینی کہتے تھے:
'ہمارا گھر آمر حکمرانوں اور ڈاکوؤں کے مظالم کے ستائے ہوئے عوام کی جائے پناہ اور ظالم طاقتوں سے مقابلہ کرنے والے مجاہدین کا مورچہ تھا"۔
اس دور میں خمین کے بااثر سرداروں کے کارندے شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم کرتے رہتے تھے۔
لوگ امام خمینی کے والد کے گھر میں پناہ لیتے تھے۔
سید مصطفی عوامی حقوق کے تحفظ کی خاطر سرداروں سے برسر پیکار رہتے تھے۔
اسی لئے سرداروں کے گماشتوں نے خمین کے باہر سفر کے دوران گھات لگاکر گولی مارکر شہید کیا، اس وقت سید روح اللہ 5 مہینے کے تھے۔
امام خمینی نے کم عمری میں ظلم و ستم کے خلاف مقابلہ کرنا سیکھا ہے۔
جب شہر پر حملہ ہوتا تھا لوگ اس گھر میں قلعہ بند ہوکر اس کی چھتوں اور برجوں سے ان پر فائر کرتے تھے۔
امام خمینی کہتے تھے کہ وہ 12 سال کی عمر میں بندوق اٹھاکر گھر کے برج سے حملہ آور روسی فوجیوں پر گولی چلاتے تھے۔
(کتاب سخن بیداری، ترجمہ سید محمد رضوی)۔
امام خمینی رح نے لکھا ہے کہ خمین میں اپنی آبائی اراضی کاشتکاروں کو بخش دی ہیں اور خمین میں گھر کا حصہ اپنے بھائی سید نور الدین المعروف سید ہندی کو دے دیا ہے۔
صرف قم کا گھر اپنی ملکیت میں ہے۔
واضح رہے کہ خمین اور قم میں واقع ان کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
سید محمد رضوی۔
(احباب حوالے کے ساتھ کاپی کرسکتے ہیں)۔

"تاریخ اپنا ورق پلٹ رہی ہے اور آپ اس کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں"غزہ کے حامی امریکی اسٹوڈنٹس سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ...
30/05/2024

"تاریخ اپنا ورق پلٹ رہی ہے اور آپ اس کی صحیح سمت میں کھڑے ہیں"

غزہ کے حامی امریکی اسٹوڈنٹس سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے نام رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا خط

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں یہ خط ان جوانوں کو لکھ رہا ہوں جن کے بیدار ضمیر نے انھیں غزہ کے مظلوم بچوں اور عورتوں کے دفاع کی ترغیب دلائي ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا کے عزیز نوجوان اسٹوڈنٹس! یہ آپ سے ہماری ہمدلی اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ اس وقت آپ تاریخ کی صحیح سمت میں، جو اپنا ورق پلٹ رہی ہے، کھڑے ہوئے ہیں۔

آج آپ نے مزاحمتی محاذ کا ایک حصہ تشکیل دیا ہے اور اپنی حکومت کے بے رحمانہ دباؤ کے باوجود، جو کھل کر غاصب اور بے رحم صیہونی حکومت کا دفاع کر رہی ہے، ایک شرافت مندانہ جدوجہد شروع کی ہے۔

مزاحمت کا بڑا محاذ آپ سے دور ایک علاقے میں، آپ کے آج کے انہی احساسات و جذبات کے ساتھ، برسوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس جدوجہد کا ہدف اُس کھلے ہوئے ظلم کو رکوانا ہے جو صیہونی کہے جانے والے ایک دہشت گرد اور سفاک نیٹ ورک نے برسوں پہلے فلسطینی قوم پر شروع کیا اور اُس کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد اُسے سخت ترین دباؤ اور ایذا رسانیوں کا شکار بنا دیا۔

آج اپارتھائيڈ صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی، پچھلے دسیوں سال سے چلے آ رہے شدید ظالمانہ برتاؤ کا ہی تسلسل ہے۔

فلسطین ایک خود مختار سرزمین ہے جو طویل تاریخ رکھنے والی اس قوم کی ہے جس میں مسلمان، عیسائي اور یہودی سب شامل ہیں۔

صیہونی نیٹ ورک کے سرمایہ داروں نے عالمی جنگ کے بعد برطانوی حکومت کی مدد سے کئي ہزار دہشت گردوں کو تدریجی طور پر اس سرزمین میں پہنچا دیا، جنھوں نے فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کیے، دسیوں ہزار لوگوں کو قتل کر دیا یا انھیں پڑوسی ممالک کی طرف بھگا دیا، ان کے گھروں، بازاروں اور کھیتوں کو ان سے چھین لیا اور غصب کی گئي فلسطین کی سرزمین پر اسرائيل نام کی ایک حکومت تشکیل دے دی۔

اس غاصب حکومت کی سب سے بڑی حامی، انگریزوں کی ابتدائي مدد کے بعد، ریاستہائے متحدہ امریکا کی حکومت ہے جس نے اس حکومت کی سیاسی، معاشی اور اسلحہ جاتی مدد لگاتار جاری رکھی ہے، یہاں تک کہ ناقابل معافی بے احتیاطی کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیار بنانے کی راہ بھی اس کے لیے کھول دی اور اس سلسلے میں اس کی مدد کی ہے۔

صیہونی حکومت نے پہلے ہی دن سے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف جابرانہ روش اختیار کی اور تمام انسانی و دینی اقدار اور قلبی احساس کو پامال کرتے ہوئے اس نے روز بروز اپنی سفاکیت، قاتلانہ حملوں اور سرکوبی میں شدت پیدا کی۔

امریکی حکومت اور اس کے حلیفوں نے اس ریاستی دہشت گردی اور لگاتار جاری ظلم پر معمولی سی ناگواری تک کا اظہار نہیں کیا۔ آج بھی غزہ کے ہولناک جرائم کے سلسلے میں امریکی حکومت کے بعض بیانات، حقیقت سے زیادہ ریاکارانہ ہوتے ہیں۔

مزاحمتی محاذ نے اس تاریک اور مایوس کن ماحول میں سر بلند کیا اور ایران میں اسلامی جمہوری حکومت کی تشکیل نے اسے فروغ اور طاقت عطا کی۔

بین الاقوامی صیہونزم کے سرغناؤں نے، جو امریکا اور یورپ کے زیادہ تر ذرائع ابلاغ کے یا تو مالک ہیں یا یہ میڈیا ہاؤسز ان کے پیسوں اور رشوت کے زیر اثر ہیں، اس انسانی اور شجاعانہ مزاحمت کو دہشت گردی بتا دیا۔ کیا وہ قوم، جو غاصب صیہونیوں کے جرائم کے مقابلے اپنی سرزمین میں اپنا دفاع کر رہی ہے، دہشت گرد ہے؟ کیا اس قوم کی انسانی مدد اور اس کے بازوؤں کی تقویت، دہشت گردی کی مدد ہے؟

جابرانہ عالمی تسلط کے سرغنا، انسانی اقدار تک پر رحم نہیں کرتے۔ وہ اسرائيل کی دہشت گرد اور سفاک حکومت کو، اپنا دفاع کرنے والا ظاہر کرتے ہیں اور فلسطین کی مزاحمت کو جو اپنی آزادی، سلامتی اور مستقبل کے تعین کے حق کا دفاع کر رہی ہے، دہشت گرد بتاتے ہیں۔

میں آپ کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آج صورتحال بدل رہی ہے۔ ایک دوسرا مستقبل، مغربی ایشیا کے حساس خطے کے انتظار میں ہے۔ عالمی سطح پر بہت سے ضمیر بیدار ہو چکے ہیں اور حقیقت، آشکار ہو رہی ہے۔

مزاحمتی محاذ بھی طاقتور ہو گيا اور مزید طاقتور ہوگا۔

تاریخ بھی اپنا ورق پلٹ رہی ہے۔

ریاستہائے متحدہ کی دسیوں یونیورسٹیوں کے آپ اسٹوڈنٹس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی یونیورسٹیاں اور عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پروفیسروں کی جانب سے آپ اسٹوڈنٹس کا ساتھ اور آپ کی پشت پناہی ایک اہم اور فیصلہ کن واقعہ ہے۔ یہ چیز، حکومت کے جابرانہ رویے اور آپ پر ڈالے جانے والے دباؤ کو کسی حد تک کم کر سکتی ہے۔ میں بھی آپ جوانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی استقامت کی قدردانی کرتا ہوں۔

ہم مسلمانوں اور دنیا کے تمام لوگوں کو قرآن مجید کا درس ہے، حق کی راہ میں استقامت: فاستقم کما اُمرت۔ اور انسانی روابط کے بارے میں قرآن کا درس یہ ہے: نہ ظلم کرو اور نہ ظلم سہو: لاتَظلمون و لاتُظلمون۔

مزاحمتی محاذ ان احکام اور ایسی ہی سیکڑوں تعلیمات کو سیکھ کر اور ان پر عمل کر کے آگے بڑھ رہا ہے اور اللہ کے اذن سے فتحیاب ہوگا۔

میں سفارش کرتا ہوں کہ قرآن سے آشنائي حاصل کیجیے۔

https://urdu.khamenei.ir/news/7411

انا لله وانا اليه راجعون   #تسلیت
20/05/2024

انا لله وانا اليه راجعون

#تسلیت


فراق سفر (سفر کی جدائی) فراق نہیں ہے اور نہ ہی فراق محبت (محبت کی جدائی) فراق ہے،کیونکہ ہم عنقریب محشر میں جمع ہونگے جدا...
18/05/2024

فراق سفر (سفر کی جدائی) فراق نہیں ہے اور نہ ہی فراق محبت (محبت کی جدائی) فراق ہے،کیونکہ ہم عنقریب محشر میں جمع ہونگے جدائی یہ ہے کہ ہم میں سے ایک جنت میں ہو اور دوسرا جہنم میں ہو.
امام خميني رح

9 القعده 60 هجریاس دن مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین کو پیغام بیجھا اور کوفہ والوں کی بیعت کی خبر دی اور ساتھ ہی امام عا...
18/05/2024

9 القعده 60 هجری
اس دن مسلم بن عقیل نے حضرت امام حسین کو پیغام بیجھا اور کوفہ والوں کی بیعت کی خبر دی اور ساتھ ہی امام عالی مقام سے جلد از جلد کوفہ پہونچنے کی درخواست کی

امام جعفر صادق علیہ السلامحضرت رسول خدا ص اتنا کھانے ( پینے کی چیزوں) پر خرچ نہیں کرتے تھے جتنا خوشبو پر)خرچ کرتے تھےBaq...
16/05/2024

امام جعفر صادق علیہ السلام
حضرت رسول خدا ص اتنا کھانے ( پینے کی چیزوں) پر خرچ نہیں کرتے تھے جتنا خوشبو پر)خرچ کرتے تھے
Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

خدایا میری حیات کو محمد و آل محمد کی زندگیاور میری موت کو ان کے راستے پر قرار دینا!زیارت عاشورا
15/05/2024

خدایا میری حیات کو محمد و آل محمد کی زندگی
اور میری موت کو ان کے راستے پر قرار دینا!
زیارت عاشورا



اس نا انصافی پر آواز اٹھائیں پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں مفتی ابرار بخاری صاحب کو  #محبتِ_اہل_بیت_علیہم_السلام کے جر...
14/05/2024

اس نا انصافی پر آواز اٹھائیں پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں
مفتی ابرار بخاری صاحب کو #محبتِ_اہل_بیت_علیہم_السلام کے جرم میں پابند سلاسل کر دیا گیا ہے.
ملتِ تشیع حکومتِ پاکستان سے مفتی صاحب کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ❗
مومنین و مومنات بھرپور انداز میں اس اقدام کے خلاف آواز اٹھائیں اور ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں.


Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

اور ہر موقع ہاتھ نہیں آتاامام علی علیہ السلام          Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا
14/05/2024

اور ہر موقع ہاتھ نہیں آتا
امام علی علیہ السلام




Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

عاقل کمال چاہتا ہےاور جاہل مال چاہتا ہےامام علی علیہ السلام
13/05/2024

عاقل کمال چاہتا ہے
اور جاہل مال چاہتا ہے
امام علی علیہ السلام

امام جمعہ نے اپنی بچی کو آغوش میں لے کر خطبہ پڑھا۔خورموجِ، بوشہر کے امام جمعہ حجت‌الاسلام زاہد دوست نے "بیٹیوں کے دن" کے...
12/05/2024

امام جمعہ نے اپنی بچی کو آغوش میں لے کر خطبہ پڑھا۔
خورموجِ، بوشہر کے امام جمعہ حجت‌الاسلام زاہد دوست نے "بیٹیوں کے دن" کے موقع پر اپنی بچی کو آغوش میں لے کر خطبہ پڑھا۔
واضح رہے کہ 1 ذی القعدہ، یوم ولادت حضرت معصومہ قم (س) کو ایران میں بیٹیوں اور لڑکیوں کا دن قرار دیا گیا ہے۔
خورموجِ کے امام جمعہ نے اسلام میں بیٹیوں کے مقام کی تکریم کے لئے منفرد انداز میں نماز کی امامت کے دوران اپنی بچی کو ساتھ رکھا۔
سید محمد رضوی۔

جس نے حضرت معصومہ سلام علیہا کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہےامام رضا علیہ السلام
10/05/2024

جس نے حضرت معصومہ سلام علیہا کی زیارت کی اس پر جنت واجب ہے
امام رضا علیہ السلام

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا صلہ بہشت ہےامام رضا علیہ السلام
09/05/2024

حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کا صلہ بہشت ہے
امام رضا علیہ السلام

حضرت فاطمه معصومه( سلام اللہ علیہا) ایک ایسی بیٹی ہیں جو اہل بیتِ اطہار علیہم السلام کے گھر پروان چڑہیں آپ نے مختلف شہرو...
09/05/2024

حضرت فاطمه معصومه( سلام اللہ علیہا) ایک ایسی بیٹی ہیں جو اہل بیتِ اطہار علیہم السلام کے گھر پروان چڑہیں آپ نے مختلف شہروں سے گزرتے وقت لوگوں کے درمیان معرفت اور ولایت کی بذرپاشی کی، اور پھر آپ کا قم پہنچنا باعث ہوا کہ قُم انوارِ علم و معارف اہل بیت ع کے پوری دنیا میں منتقل ہونے کا مرکز بنے"
(رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای)

یکم ذیقعدہ روزِ میلاد کریمہء اہلِبیت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا ⁦❤️⁩

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم
09/05/2024

اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم

حضرت إمام علی علیہ السلام نے فرمایاجو شخص خود کو لوگوں کا پیشوا بناتا ہے اس پر لازم ہے کہ دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے خ...
23/04/2024

حضرت إمام علی علیہ السلام نے فرمایا
جو شخص خود کو لوگوں کا پیشوا بناتا ہے اس پر لازم ہے کہ دوسروں کو تعلیم دینے سے پہلے خود کو تعلیم دے اور انہیں زبان سے آداب سکھانے کی بجائے سیرت سے آداب سکھائے.
بحارالانوار الانوار ج 2 ص 56 کتاب العقل و والع و الجہل
Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

خوش آمدید صدر رئیسی
22/04/2024

خوش آمدید صدر رئیسی

🇮🇷 صدر رئیسی خوش آمدید* 🇵🇰*صدر ایران آیت اللہ رئیسی 22 اپریل بروز پیر پاکستان کے 2 روزہ  دورے پر آئیں گے۔**اس موقع پر ان...
21/04/2024

🇮🇷 صدر رئیسی خوش آمدید* 🇵🇰

*صدر ایران آیت اللہ رئیسی 22 اپریل بروز پیر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئیں گے۔*

*اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔*
*اور اسرائیل پر ایرانی حملے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔*

آیت اللہ رئیسی کا دورہ علامہ اقبال رح کی 86 ویں برسی سے مصادف ہے۔
اقبال نے اپنی چشم بصیرت سے اپنے اشعار میں انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی رح کی آمد کی پیشگوئی کی تھی، ان میں یہ شعر بھی شامل ہے:
*تہران ہو گر عالَمِ مشرق کا جینوا*
*شاید کُرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے*
آقبال کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا ہے اور تہران میں مغربی آلہ کار پہلوی رجیم کی سرنگوںی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت قائم ہوگئی ہے، جو استعماری طاقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مشرقی اور تیسری دنیا کی امنگوں کا مرکز بن گئی ہے۔
صدر رئیسی امریکہ کے بغل بچہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعدملک اقبال رح پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
یقینا اس موقع پر ان کا استقبال روح اقبال رح کی تسکین کا باعث ہوگا۔
سید محمد رضوی۔
Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا

21 اپریل، علامہ اقبال رح کی 86 ویں برسی اور تہران کے بارے میں ان کی پیشگوئی:پانی بھی مسخرّ ہے، ہوا بھی ہے مسخرّکیا ہو جو...
21/04/2024

21 اپریل، علامہ اقبال رح کی 86 ویں برسی اور تہران کے بارے میں ان کی پیشگوئی:

پانی بھی مسخرّ ہے، ہوا بھی ہے مسخرّ
کیا ہو جو نگاہِ فلکِ پِیر بدل جائے
دیکھا ہے مُلوکِیّتِ افرنگ نے جو خواب
ممکن ہے کہ اُس خواب کی تعبیر بدل جائے
تہران ہو گر عالَمِ مشرق کا جینوا
شاید کُرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے!

علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح نے اپنے متعدد فارسی و اردو اشعار میں حیرت انگیز طور پر انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی رح کی آمد کی پیشگوئی کی ہے۔
ان میں ایک شعر ایران کے دارالحکومت تہران سے متعلق ہے۔
اس دور میں انجمن اقوام کا صدر دفتر جنیوا میں تھا۔
اس تناظر میں وہ کہتے ہیں کہ اگر تہران عالم مشرق کا جنیوا (مرکز) بن جائے تو شاید کُرۂ ارض کی تقدیر بدل جائے۔
ان کے زمانے میں تہران میں رضا شاہ پہلوی کی حکومت تھی، جو مغربی طاقتوں کے آلہ کار تھے۔
وہ اپنی چشم بصیرت سے بھانپ گئے تھے کہ مستقبل میں تہران سے آمر پہلوی حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔
اور ایسی حکومت قائم ہوگی جو دنیا پر حاکم آمر و جابر استعماری طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوکر مشرقی اور تیسری دنیا کا نقطہ امید ثابت ہوگی۔
اس سال اقبال رح کی برسی امریکہ کے بغل بچہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے ایام سے مصادف ہے۔
اور فرزند تہران آیت اللہ ڈاکٹر رئیسی ملک اقبال رح پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
یقینا اس موقع پر اقبال رح کی روح شاداں ہوگی۔
سید محمد رضوی۔

15/04/2024

مشہور سوشل ایکٹیوسٹ اور جماعتِ اسلامی کے حامی مرزا سوبان بیگ نے ایران کے خلاف بولنے والے پاکستانیوں کے منہ پر طمانچہ مار دیا ہے۔۔۔کمال کہہ گئے، سلام ایران!❤❤❤❤





اسرائیل پر ایران کے حملوں کے بعد رہبر انقلاب نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹر شائع کیا، جس کا عنوان ہے: "پلید (صیہونی) حکومت کو سز...
14/04/2024

اسرائیل پر ایران کے حملوں کے بعد رہبر انقلاب نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹر شائع کیا، جس کا عنوان ہے: "پلید (صیہونی) حکومت کو سزا'۔

واضع رہے کہ ایران نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی رات میں بیسیوں ڈرون طیاروں اور میزائیلوں سے اسراٸیل کے متعددفوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں توانیم ائیربیس بھی شامل تھا، جہاں دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر بمباری کرنے والے ایف 35 طیارے رکھے جاتے ہیں۔
امریکہ نے علاقے میں واقع اپنے اڈوں پر نصب آلات کے ذریعے ان ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کےی کوشش کی۔
اسرائیل کے اندر آئرن ڈوم فضائی دفاعی سسٹم نے بھی ان سے مقابلہ کیا۔
اس کے باوجود بہت سے میزائیل اور ڈرون طیارے اپنے اہداف پر جاگرے۔
ان کی وڈیوز دیکھنے کے لیے میری سابقہ پوسٹوں کا ملاحظہ کریں۔
سید محمد رضوی۔

تمام اہل ایمان کو عید سعید فطر مبارک ہو
10/04/2024

تمام اہل ایمان کو عید سعید فطر مبارک ہو

نماز عید کی قنوتپروردگارا! اے وہ کہ جو عظمت و بزرگی کے لائق اور سخاوت و قدرت کا اہل ہے، اے وہ کہ جو عفو و رحمت کا اہل ہے...
10/04/2024

نماز عید کی قنوت
پروردگارا! اے وہ کہ جو عظمت و بزرگی کے لائق اور سخاوت و قدرت کا اہل ہے، اے وہ کہ جو عفو و رحمت کا اہل ہے اور تقویٰ و مغفرت کا حقیقی ظاہر کرنے والا ہے، تجھ سے درخواست کرتا ہوں اس دن کے حق کے طفیل میں کہ جسے تو نے مسلمانوں کے لئے عید قرار دیا ہے، اور (اس دن کو) محمدؐ کے لئے ذخیرہ، شرف، کرامت اور مقام کی بلندی قرار دیا، اے پروردگار، رحمت نازل فرما حضرت محمد ص اور ان کی آل(علیہم السلام) پر، اور ہمیں ہر اس خوبی اور اچھائی میں داخل کر جس میں محمد و آل محمد (علیہم السلام) کو داخل کیا، اور ہر اس برائی سے ہمیں باہر نکال دے جس سے محمد و آل محمد (علیہم السلام) کو نکالا ہے، تیری صلوات اور رحمتیں نازل ہوں محمدؐ پر اور ان کے بابرکت خاندان پر۔
خداوندا! تجھ سے اس بہترین چیز کی خواہش اور طلب کر رہا ہوں جس کو تیرے صالح بندوں نے تجھ سے طلب کیا ہو اور تیری بارگاہ میں اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے مخلص بندوں نے پناہ چاہی ہے۔

اَللّهُمَّ اَهْلَ الْکبْرِیاءِ وَالعَظَمَةِ، وَاَهْلَ الْجُودِ وَالْجَبَرُوتِ وَاَهْلَ العَفْوِ وَالرَّحْمَةِ، وَاَهْلَ التَّقْوَی وَالمَغْفِرَةِ، اَسْأَلُکَ بِحَقِّ هذَا الیَوْمِ، الَّذِی جَعَلْتَهُ لِلْمُسْلِمِین عِیداً، وَلِمُحَمَّدٍ صلی‏ الله‏ علیه‏ و‏آله‏ وسلم ذُخْراً وَشَرَفاً وَکَرامَةً وَمَزِیداً اَنْ تُصلِّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاَنْ تُدْخِلَنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ اَدْخَلْتَ فِیهِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَاَنْ تُخْرِجَنِی مِنْ کُلِّ سُوءٍ اَخْرَجْتَ مِنْهُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْهِ وَعَلیْهِمْ، اللّهُمَّ اِنِّی اَسْأَلُکَ خَیْرَ ما سَأَلَکَ بِهِ عِبادُکَ الصّالِحُونَ، وَاَعُوذُ بِکَ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ عِبَادُکَ المُخْلَصُونَ

❤️

رمضان کے انتیسویں دن کی دعابِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِاَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَةِ،اے معبود! آج کے...
09/04/2024

رمضان کے انتیسویں دن کی دعا

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَةِ،
اے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ دے،

وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَةَ،
اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما،

وَطَھِّرْ قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التُّھَمَةِ،
اور میرے دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے،

یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ.
اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان۔

#رمضان
https://www.facebook.com/profile.php?id=100064412270222&mibextid=ZbWKwL

Address

Skardu

Telephone

+989039806655

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baqiyatulallah Media.org بقيةالله میڈیا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share