Baidar TV GB

Baidar TV GB گلگت بلتستان کے تمام حالات حاظرہ سے آگاہ رکھنا ہمارا عین فرض

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان**پریس ریلیز**27 دسمبر 2024*گلگت۔گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم پیش رفت کا ا...
27/12/2024

*محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان*
*پریس ریلیز*
*27 دسمبر 2024*

گلگت۔
گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری کلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان بینویلنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کے قیام حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں گلگت بلتستان بینویلینٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے محکمے کی قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔
اس اہم اقدام سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری ملازمین اور انکے خاندانوں کو مستقبل میں گروپ انشورنس اور بینولینٹ فنڈ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت سے رجوع کرنا ہو گا۔ اس اہم ادارے کے قیام سے گلگت بلتستان کے ملازمین کو انکے مسائل کے حل میں آسانیاں پیدا ہونگی اور یہی گلگت بلتستان کے تمام ملازمین کا دیرینہ مسٔلہ تھا جو حل ہوا۔
نئے ادارے کے قیام سے سرکاری ملازمین کو نہ صرف ان کے حقوق کے حوالے سے سہولت فراہم کی جائے گی بلکہ ان کے دیرینہ مسائل کا مؤثر اور فوری حل ممکن ہوگا۔ یہ اقدام گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین،حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔گلگت بلتستان حکومت اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ اس ادارے کے قیام سے سرکاری ملازمین کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
اجلاس میں سیکریٹری قانون سجاد حیدر،سیکریٹری داخلہ سید علی اصغر و دیگر آفیسران بھی شریک تھے.

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

 #سکردو پیپلر سیکٹریٹ سکردو میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا پروگرام کی صدارت صد...
27/12/2024

#سکردو
پیپلر سیکٹریٹ سکردو میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
پروگرام کی صدارت صدر بلتستان ڈویژن جناب بشارت ظہیر نے کی
جس میں جیالے ورکر اور شہید محترمہ کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام میں مقررین نے خطاب کی جس سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال بلتستان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جناب محمد بشیر صوبائی کورنیٹر محمد حسین گلتری ڈسٹرکٹ سکردو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشاد استوری پی وائی او بلتستان ڈویژن کے سابق صدر میر لیاقت وہ دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی جدوجہد وہ لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی

پریس ریلیز مورخہ 27 دسمبر 2024ڈورو سکردو سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے: ڈپٹی کمشنر سکردو۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر...
27/12/2024

پریس ریلیز
مورخہ 27 دسمبر 2024

ڈورو سکردو سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے: ڈپٹی کمشنر سکردو۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی/ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے اور اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے سیلاب متاثرین ڈورو سکردو میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس سال جولائی کے مہینے میں ڈورو سکردو میں سیلاب نے تباہی مچائی تھی۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا دودہ کیا۔ اور موقع پر امدادی اشیاء تقسیم کئے۔ دورے کے دوران انہوں نے مکانات، فصلات، درختان، اراضی وغیرہ کے نقصانات کے فہرست مرتب کر کے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ارسال کیا گیا تھا۔ جس پر جی بی ڈی ایم اے پالیسی کے تحت پہلے فیز میں متاثرین کے نام مکانات کے نقصانات کے امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ اس طرح دوسرے فیز میں فصلات، درختان، اراضی وغیرہ کے نقصانات کا بھی معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

27/12/2024

جمعہ خطبہ مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو
علامہ شیخ محمد جواد حافظی صاحب
امامیہ ٹی وی سکردو
27 دسمبر 2024

27/12/2024

#سکردو پارہ چنار کے مومنین کی حمایت میں انجمن امامیہ بلتستان صدر آغا باقر حسین الحسینی کی کال پر عوام سراپا احتجاج مرکزی و صوبائی قائدین کی حکم ملک بھرمیں دھرنا کا آغاز ہوا ہےریلی کے شرکاء نے یادگار شہداء سکردو پہ علامتی دھرنا دیا مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں جاری مرکزی دھرنے کے شرکاء نے جو مطالبات رکھے ہیں فلفور مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ضلع کرم میں امن قائم کیا جائے اور 80روز سے بند روڈ کو کھولا جائے

انتظامیہ کھرمنگ کا حق پرست رہنما شبیر مایار کو عوامی احتجاج ٹنل بناؤ زندگی بچاؤ میں شرکت سے روکنے کی بھرپور مذمت کرتے ہی...
26/12/2024

انتظامیہ کھرمنگ کا حق پرست رہنما شبیر مایار کو عوامی احتجاج ٹنل بناؤ زندگی بچاؤ میں شرکت سے روکنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ صدر عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم۔
جنہیں روکنا نہ صرف جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کی امیدوں پر وار کرنے کے مترادف ہے
پرامن عوامی احتجاج ٹنل بناؤ زندگی بچاؤ میں چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی کھرمنگ شبیر مایار کو روکنا عوام کے حقوق پر حملہ ہے۔ شبیر مایار عوام کے حقیقی ترجمان ہیں جو اپنی نہیں بلکہ قوم کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔یہ سازش اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ عناصر عوام کی آواز دبانے اور ان کے مسائل کو نظرانداز کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ شبیر مایار کو احتجاج میں شرکت سے روکنا عوامی امنگوں اور حقوق کے خلاف ایک سنگین سازش ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شبیر مایار کو پرامن احتجاج میں شرکت کرنے دی جائےکیونکہ وہ قوم کی امید اور اتحاد کی علامت ہیں۔ بلتستان کے غیور عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

احتجاج احتجاج احتجاج محکمہ سول سپلائی نے یوسی کتی شو کے موضوع طولتی بروق کے پانچ سے چھے گاؤں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلو...
26/12/2024

احتجاج احتجاج احتجاج
محکمہ سول سپلائی نے یوسی کتی شو کے موضوع طولتی بروق کے پانچ سے چھے گاؤں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کر رہا ہے جبکہ یو سی کتی شو کے دیگر تمام گاؤں کے لئے گندم بروقت اور افراد کے حساب سے تول کر فراہم کیا ہے سوائے سندو،بروقکھر،بلتی کھر ،اور ملاوا وغیرہ کے حد تو یہ ہے کہ لوگوں کے لسٹ بھی سروے کے حساب سے جاری نہیں کیا ہے بلکہ اپنے منمانی سے لسٹ تعداد کم کر کے جاری کیا ہے ۔ ٹھیکیدار ،کوٹھیالہ اور سیسو کی اس گنونی حرکت کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ ہماری عوام کی خاموشی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہمیں کچھ خبر نہیں اب عوام بیدار ہو گیا ہے اگر تم لوگ شرافت سے ہمیں گندم کی فراہمی کو یقینی نہ بنائیں تو عوام بھرپور احتجاج کرینگے اور ارباب اختیار کے نیندیں حرام کریں گے ۔ اور ڈی سی کھرمنگ سے ہم اپیل کرتے ہیں ہمارا بےغیرت اور حرام خور کوٹھیالہ کو ہمارا سامنے لایا جائیں جو اب تک ایک دفعہ بھی ہمارے علاقے کا رخ نہیں کیا ہے ۔ ہمارا نمائندہ بھی ہمارے حالت سے باخبر ہوتے ہوئے بھی ان چوروں کے سروں پر دست شفقت رکھ رہا ہے اور ان کو منمانیاں کرنے دے رہے ہیں ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ محکمہ سول سپلائی سے عوام کا مطالبہ ہے کہ عوام کو اس سردی میں احتجاج کرنے پر مجبور نہ کریں عوام کیلئے گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں شکریہ ۔

منجانب اہلیان طولتی بروق

لڑکے کو اغوا کرکے ہوس کا نشانہ بنانیکی کوشش کرنیوالا ملزم بسین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ایس ایچ او تھانہ بسیں و عملے کی کام...
26/12/2024

لڑکے کو اغوا کرکے ہوس کا نشانہ بنانیکی کوشش کرنیوالا ملزم بسین پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ایس ایچ او تھانہ بسیں و عملے کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار ۔
*مقدمہ علت نمبر 120/024 بجرائم 364A,506ii,342ت پ* میں نامزد *ملزم رضوان علی ولد زبر علی شاہ ساکن ٹانگیر دیامر حال مقیم جاگیر بسین گلگت* جس نے ایک کمسن لڑکے کو ہوس کا نشانہ بنانے کیلئے اغوا کیا تھا بعد ارتکاب جرم ملزم مذکور روپوش تھا ۔ملزم مذکور کو مخبر کی اطلاع پر بمقام جاگیر بسین چھاپہ لگاکر گرفتار کیا گیا ہے ۔
ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔
*ایس ایس پی گلگت نے عملے پولیس کی کامیاب کاروائی پر شاباش دی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے*.

لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی سکردو کے جیالے شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے-
26/12/2024

لاڑکانہ :
پاکستان پیپلز پارٹی سکردو کے جیالے شہید بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے-

26/12/2024

ٹنلز بناو زندگی بچاؤ
گنگچھے کے نوجوان کل خپلو سے سکردو
ٹنلز بناو زندگی بچاؤ مہم کا حصہ بنیں کل ٹھیک دس بجے ہم خپلو سے سکردو کی طرف روانہ ہونگے۔
عوامی ایکشن کمیٹی گنگچھے۔

26/12/2024

ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت امیر اعظم حمزہ کی ہدایات کے مطابق تحصیلدار دنیور اور انکی ٹیم نے سلطان آباد گلوداس میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 130 کنال سے زائد زمین واگزار کروایا

26/12/2024

#سکردو ‎مظلـــومین وشہـــــدائے پاراچـــنارکے حق میں علامتی احتجاجی دھرنامجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو آئی ایس او پاکستان ضلع سکردو مجلس علماء ضلع سکردو وحدت یوتھ بلتستان کے زیراہتمام پاراچنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یادگار شہداء سکردو پر مظلومین پارہ چنار کے حق میں احتجاجی دھرنا دیاگیا

26/12/2024
*پریس ریلیز*  *آج مورخہ 26دسمبر 2024 کو پارا چنار کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زمینی کشیدگی پر شروع ہ...
26/12/2024

*پریس ریلیز*
*آج مورخہ 26دسمبر 2024 کو پارا چنار کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے زمینی کشیدگی پر شروع ہونے والے تنازعہ کے حل میں حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی اور مومنین کی تسلسل کے ساتھ شہادتوں کے خلاف انجمن امامیہ بلتستان کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے کیے گئے۔*
*1️⃣پارچنار سمیت پورے پاکستان میں دیے جانے والے دہرنوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ اور مومنین کو ان دہرنوں میں بھر پور انداز میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔*
*2️⃣کل نماز جمعہ کے بعد مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو سے یادگار شہداء تک نکالی جائے گی۔ تمام اہل بلتستان سے شرعی زمہ داری سمجہتے ہوئے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ کھرمنگ ۔شگر ۔اور روندو میں بھی نماز نمازجمعہ کے بعد احتجاج ہوگا اور ریلیاں نکالی جائنگی۔*

*3️⃣اس وقت انجمن حسینیہ پارا چنار کی جانب سے دہرنا بہی جاری ہے اور جرگے میں مذاکرات بہی جاری ہیں ۔اگر حکومت کی جانب سے انجمن حسینیہ پارا چنار کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا اور انکے مطالبات تسلیم نہیں کیے گے تو مرکزی سطح پر پارچنار کے سرکردہ گان کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ اور پورے گلگت بلتستان میں احتجاجات اور دہرنے دیے جائنگے۔*

*انجمن امامیہ بلتستان*

معزز تاجر حضرات اور ریڑھی بانوں سے اپیل ہے کہ کل مورخہ 27دسمبر بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو سے ایک احتجاجی جلوس بعد ا...
26/12/2024

معزز تاجر حضرات اور ریڑھی بانوں سے اپیل ہے کہ کل مورخہ 27دسمبر بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو سے ایک احتجاجی جلوس بعد از نماز یادگار شہداء تک جاکے یادگار شہداء پر ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا آپ تمام حضرات نے دکانوں اور ریڑھیوں کو 12٫30 سے 2:30 تک بند رکھ کر جلسے میں شرکت کرکے مشکور فرمائیں منجانب انجمن تاجران سکردو بلتستان

26/12/2024

"ٹنل بناؤ زندگی بچاؤ" مہم کے تحت گلگت سکردو واک پر نکلے بی ایس ایف کے نوجوانوں کے استقبال کیلئے نکلنے والے کھرمنگ کے نوجوانوں جس کی قیادت شبیر مایار کررہے تھے کو کھرمنگ پل پر روک لیا گیا۔
شبیر مایار کی طرف سے شدید مزاحمت اس وڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے۔ نوجوانوں کی طرف سے چلائی جانیوالی انتہائی پر امن تحریک جو انسانی زندگیوں کے بچاؤ کیلئے چلائی جا رہی ہے کی راہ میں رکاوٹیں شرمناک ہیں۔ شبیر مایار اور ان کے ساتھیوں کو سکردو آنے دیا جائے ۔

25/12/2024

ضلع کھرمنگ ٹنلز بناو زندگیاں بچاو مارچ مورخہ 26 دسمبر بروز جمعرات کو طولتی سے سکردو کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔لہذا تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل ہے

نیٹکو کا راولپنڈی سے لاہور بس سروس کا دوبارہ آغازراولپنڈی۔  نیٹکو نے آج راولپنڈی سے لاہور کے درمیان اپنی دیرینہ بس سروس ...
25/12/2024

نیٹکو کا راولپنڈی سے لاہور بس سروس کا دوبارہ آغاز

راولپنڈی۔ نیٹکو نے آج راولپنڈی سے لاہور کے درمیان اپنی دیرینہ بس سروس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ یہ سروس موٹروے کے ذریعے آرام دہ اور جدید ڈائیوو بسوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔ یہ قدم عوام کو قابلِ اعتماد، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
سیاحتی سیزن کے دوران نیٹکو جدید بسوں کا اضافہ کرے گا اور لاہور سے گلگت اور سکردو کے لیے خصوصی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
نیٹکو کا یہ اقدام گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں کو جوڑنے اور سیاحت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مسافروں کی سہولت کے لیے ٹکٹ کی بکنگ آن لائن اور ٹرمینل دونوں جگہ دستیاب ہوگی۔
مزید معلومات اور بکنگ کے لیے نیٹکو کی ویب سائٹ اور ٹرمینلز پر رابطہ کریں۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
NATCO

Address

Skardo

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baidar TV GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baidar TV GB:

Videos

Share