اربابِ عِشق Arbab-E-Ishq

اربابِ عِشق Arbab-E-Ishq You are the One and Only, and I am One of your Oneness.

ہم تو رہنے کو رہ ہی لیں تنہادل  کہاں میرے  یار  رہتا ہے
15/01/2025

ہم تو رہنے کو رہ ہی لیں تنہا
دل کہاں میرے یار رہتا ہے

اشک آلود ہوں نہ ہوں آنکھیں دِل   مگر   اشکبار   رہتا   ہے
15/01/2025

اشک آلود ہوں نہ ہوں آنکھیں
دِل مگر اشکبار رہتا ہے

کیوں نہ گلزار سے ملیں یارو جو   سدا   پُر بہار   رہتا   ہے
15/01/2025

کیوں نہ گلزار سے ملیں یارو
جو سدا پُر بہار رہتا ہے

میں جو تم کو سب سے عُمدہ تحفہ دے سکتا ہوں وہ میرا وقت ہی ہے اور یہ واحد قیمتی ترین تحفہ ہے جو میں کسی کو دے سکتا ہوں۔
11/01/2025

میں جو تم کو سب سے عُمدہ تحفہ دے سکتا ہوں وہ میرا وقت ہی ہے اور یہ واحد قیمتی ترین تحفہ ہے جو میں کسی کو دے سکتا ہوں۔

دستِ  سوال  میں  نہ  کروں  گا کبھی دراز جس میں نہ ہو خضوع کہاں کی ہے وہ نماز
09/01/2025

دستِ سوال میں نہ کروں گا کبھی دراز
جس میں نہ ہو خضوع کہاں کی ہے وہ نماز

مُلاّ و شیخ جی نے بھکاری بنا دیا انسان کو بنایا خدا نے شہہِ مجاز
09/01/2025

مُلاّ و شیخ جی نے بھکاری بنا دیا
انسان کو بنایا خدا نے شہہِ مجاز

انسان خُدا نہیں ہے و لیکن خدا گواہ انسان ہی خدا کا ہے پوشیدہ ایک راز
08/01/2025

انسان خُدا نہیں ہے و لیکن خدا گواہ
انسان ہی خدا کا ہے پوشیدہ ایک راز

بندے کو کر دیا نفس نے نفس پرست بندہ نواز وہ ہے تو بندہ ہے خود نواز
07/01/2025

بندے کو کر دیا نفس نے نفس پرست
بندہ نواز وہ ہے تو بندہ ہے خود نواز

گلزار مجھ کو نکتہ سکھایا یہ عشق نے اللّٰہ  نیاز  مند  ہے   بندہ   ہے    بے  نیاز
07/01/2025

گلزار مجھ کو نکتہ سکھایا یہ عشق نے
اللّٰہ نیاز مند ہے بندہ ہے بے نیاز

وقت ہو یا انسان کھونے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ کتنا قیمتی تھا ۔
01/01/2025

وقت ہو یا انسان کھونے کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ کتنا قیمتی تھا ۔

درد چمکے تو دوا دیکھیں گے آزمائش میں  وفا دیکھیں گے
31/12/2024

درد چمکے تو دوا دیکھیں گے
آزمائش میں وفا دیکھیں گے

وہ سرِ طُور تو آ جائیں کبھی اُن کی ہر ایک ادا دیکھیں گے
31/12/2024

وہ سرِ طُور تو آ جائیں کبھی
اُن کی ہر ایک ادا دیکھیں گے

بندہ  ہونا   ہی   بڑا  مشکل  ہے بندہ ہو لیں تو خدا دیکھیں گے
30/12/2024

بندہ ہونا ہی بڑا مشکل ہے
بندہ ہو لیں تو خدا دیکھیں گے

اپنی  نیت  کو  تو سیدھا کر لیں بعد میں اُن کی عطا دیکھیں گے
30/12/2024

اپنی نیت کو تو سیدھا کر لیں
بعد میں اُن کی عطا دیکھیں گے

موسمِ  گُل   تو   ذرا   آ  جائے کیسے آتی ہے صبا دیکھیں گے
27/12/2024

موسمِ گُل تو ذرا آ جائے
کیسے آتی ہے صبا دیکھیں گے

پہلے  ہم  اُن  سے  وفا تو کر لیں بعد میں اُن کی جفا دیکھیں گے
27/12/2024

پہلے ہم اُن سے وفا تو کر لیں
بعد میں اُن کی جفا دیکھیں گے

خود  کو پانا  ہی تو حق  ہے گلزار خود کو پا لیں تو خدا دیکھیں گے
27/12/2024

خود کو پانا ہی تو حق ہے گلزار
خود کو پا لیں تو خدا دیکھیں گے

نمازِ عِشق ہے یہ خواہ مخواہ نہیں ہوتی ہر ایک شخص سے تو  یہ  ادا نہیں ہوتی
24/12/2024

نمازِ عِشق ہے یہ خواہ مخواہ نہیں ہوتی
ہر ایک شخص سے تو یہ ادا نہیں ہوتی

Address

Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اربابِ عِشق Arbab-E-Ishq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اربابِ عِشق Arbab-E-Ishq:

Videos

Share