All About Pakistan

All About Pakistan All about Pakistan is about islamic post, politics , fun and enjoyment.And everything from which Pakistan could be represented. Pakistan � Zindabaaad.
(6)

07/03/2024

بھٹو کی رہائی کا روبکار کب تک

مل جائے گا ؟؟؟

06/11/2023

Our second Team(Bangladesh) won by our 3rd team ( Sri lanka )
Now our 3rd team
(sri lanka ) will beat our 4th team (New Zealand ) and then our 1st team (Pakistan)
Will qualify for semi-final
😂😂😂😂😂😂

آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا ...
23/09/2022

آٹھ سالہ بچے کی ماں انتقال کرگئی، والد نے دوسری شادی کر لی...
ایک دن باپ نے بیٹے سے پوچھا! بیٹا نئی والی ماں ٹھیک تھی یا پرانی والی؟
بیٹے نے معصومیت سے جواب دیا! پرانی والی ماں جھوٹی تھی نئی والی سچی ہے.
باپ نے پوچھا! وہ کیسے؟
بیٹا بولا: جب بھی میں کوئی شرارت کرتا، تو ماں کہتی تھی! بیٹا آج میں تجھے کھانا نہیں دوں گی، لیکن جب بھی کھانے کا ٹائم ہوتا، سب سے پہلے میرے ہاتھوں کو دھلاتی اور اپنے ہی ہاتھوں سے مجھے کھانا کھلاتی.
نئی والی ماں نے ایک بار کہا تھا! اگر شرارت کی تو کھانا نہیں ملے گا، آج میں نے شرارت کی ہے صبح سے بھوکا اور پیاسا رکھا ہے.😭😭😭😭😭😭
اللّٰہ پاک سب کی ماؤں کو سدا سلامت رکھیں، جن کے والدین اِس دنیا میں نہیں ہیں اُن کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور جن کے والدین زندہ ہیں، اللّٰہ پاک اُن کی عمر دراز کریں اور سدا سلامت رکھیں امین.🌹🌹
💖I love you Mom💖

میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں؟(جہانزیب راضی) یہ 14 ستمبر کی شام تھی، شہیر کے ابا نذیر نے اپنی بیوی شازیہ سے اپنے ...
23/09/2022

میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں؟
(جہانزیب راضی)
یہ 14 ستمبر کی شام تھی، شہیر کے ابا نذیر نے اپنی بیوی شازیہ سے اپنے 12 سالہ بیٹے شہیر کے متعلق پوچھا تو بیوی نے جواب دیا کہ بغیر بتائے کہیں چلا گیا ہے.
نذیر سخت غصے کی حالت میں گھر سے شہیر کو ڈھونڈنے نکلا اور جلد ہی اسے شہیر قریب میں دوستوں کے ساتھ پتنگ اڑاتا ہوا مل گیا، نذیر اسے وہاں دیکھ کر غصے سے پاگل ہوگیا پہلے کچھ مار پیٹ کی اور پھر وہیں کھڑے ہوکر اپنے 12 سالہ بچے شہیر سے اس کے "ہوم ورک" اور حال ہی میں ہونے والے ٹیسٹس میں لئیے گئے "نمبروں" سے متعلق سوالات شروع کئے جس کے جوابات شاید "کم عقل" شہیر کے پاس نہیں تھے.
آپ کمال دیکھیں کہ یہ "نالائق، نکما اور موٹی عقل والا بچہ" بہترین پتنگ اڑانا جانتا تھا، جو کام میں خود آج تک ہر کلاس میں پوزیشن لینے کے باوجود نہیں کرسکا، مگر اس بدقسمت بچے کو ہوم ورک اور ٹیسٹ میں کم نمبروں کی وجہ سے اس کا باپ مارتا، پیٹتا اور گھسیٹتا ہوا گھر لایا اور گھر لاکر پھر وہی" ہوم-ورک اور ٹیسٹ کے نمبروں" پر تفتیش شروع ہوگئ، اس دوران نذیر کا غصہ تیز ہوتا چلا گیا اور اس نے اسپرٹ اور کیروسین آئل کی بوتل اپنے 12 سالہ معصوم شہیر پر چھڑک دی.
بچہ چیختا، چلاتا اور روتا رہا مگر سنگدل باپ کا ایک ہی سوال تھا کہ "ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟" اور" ٹیسٹ میں نمبرز کیوں کم آئے؟" ان دونوں سوالات کے جواب میں شہیر کے پاس سسکیاں، آنسو اور چیخیں تھیں کیونکہ اس کا پورا جسم کیروسین آئل اور اسپرٹ میں ڈوبا ہوا تھا.
تھوڑی ہی دیر میں اس کا باپ باورچی خانے سے ماچس لے آیا اور ڈرانے کے لئیے جیسے ہی جلائی اگلے ہی لمحے آگ بھڑک اٹھی اور شہیر کا جسم شعلوں کی زد میں آگیا، شازیہ بھاگتی ہوئی اپنے بچے کو بچانے آئی مگر تب تک بے رحم باپ اپنے ہی لختِ جگر کو اپنے ہاتھوں سے آگ کے حوالے کرچکا تھا.
بہت کوششوں کے باوجود جب آگ بجھی تب تک شہیر کا بڑا حصہ جل چکا تھا، سول اسپتال میں 14 اور 15 ستمبر کو تڑپ تڑپ کر اپنی سانسیں پوری کرنے والا معصوم شہیر 16 ستمبر کی شام "ہوم ورک" نہ کرنے اور "ٹیسٹ میں کم نمبرز" لانے کے گھناؤنے جرائم کی پاداش میں آگ میں جلا کر اپنے ہی باپ کے ہاتھوں اورنگی ٹاؤن میں قتل کردیا گیا تھا.
قیامت کے دن زندہ گاڑی ہوئی لڑکی کے ساتھ شہیر بھی اپنے باپ سے ضرور سوال کرے گا کہ "مجھے کیوں قتل کیا گیا تھا؟ "
اور اپنے باپ سے ہی کیوں؟
اس معاشرے سے، اس ڈھکوسلے نظام تعلیم سے ان اسکولوں سے جو بڑی بڑی قد آدم سائز کی تصاویر اپنی عمارتوں کے اوپر لگاتے ہیں اور بچوں کے والدین میں احساس کمتری پیدا کرتے ہیں.
سوال تو یہ بھی ہے کہ معاشرے کا وہ بچہ جو پتنگ اڑانے جیسے ہنر کا ماہر تھا، جو کرکٹ اور ویڈیو گیمز کا ماہر تھا اس کے یہ نمبرز کہاں شمار کئے گئے ہیں؟
اس کی تصاویر اور اس کا ہنر کس کو دکھایا گیا ہے یا ہمارے والدین اور محترم اساتذہ اکرام کے پاس یہ تمام ہنر "نکما" ہونے کا ثبوت ہیں؟
یہ واقعات دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں کیونکہ معاشرے میں ہر روز "ہوم ورک کی بھرمار" اور صبح شام "ٹیسٹ کے نمبرز بانٹنے والے" تعلیمی اداروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.
کوئی تعلیمی ادارہ ایسا بھی ہے جو بچوں کے والدین کے تربیتی معیار کو بھی جانچنے کا انتظام کرتا ہو؟
جو ماں اور باپ کے "مینٹل لیول" کو بھی ہر مہینے نمبروں کے ذریعے چیک کرتا ہو،ان کی ذہنی حالت اور دماغی صحت کا جائزہ لیتا ہو؟
میری بات کا برا مت منائیے مگر اپنے بچوں کے بجائے خود اسکول میں داخل ہوجائیے ایک ہفتے میں ذہنی مریض بن کر باہر نہ آجائیں تو پھر بات کیجئیے گا.
Copied

*25مئی2022ءکومُلتوی ہونےوالےمیٹرک کا*مطالعہ پاکستان* کاپرچہ11جُون بروزہفتہ2022کوہوگا*کنٹرولرامتحانات گوجرانوالہ بورڈ*
31/05/2022

*25مئی2022ءکومُلتوی ہونےوالےمیٹرک کا*مطالعہ پاکستان* کاپرچہ11جُون بروزہفتہ2022کوہوگا*کنٹرولرامتحانات گوجرانوالہ بورڈ*

26/05/2022

ان حالات میں پٹواری، جیالے اور یوتھیے ہو کے مت سوچیں بلکہ پاکستانی بن کر سوچیں۔ اس وقت ملکی حالات اتحاد ، سلوک اور اتفاق چاہتا ہے۔ اپنے اخراجات کم کریں پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ خدا را آپ کو اللہ کا واسطہ

26/05/2022
گوجرانولہ بورڈ کا دسویں جماعت کا کل 25 مئی 2022 کو ہونے والا پیپر گوجرانولہ بورڈ کی جانب سے ملتوی کردیا گیا ہے۔اگلی تاری...
24/05/2022

گوجرانولہ بورڈ کا دسویں جماعت کا کل 25 مئی 2022 کو ہونے والا پیپر گوجرانولہ بورڈ کی جانب سے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

21/05/2022

*📣 محترم والدین متوجہ ہوں🏵️*

*❌ٹارزن آدھا ننگا رھتا ھے،*
*❌سنڈریلا آدھی رات کو گھر آتی ہے،*
*❌پنوکیو ہر وقت جھوٹ بولتا ہے،*
*❌الہ دین چوروں کا بادشاہ ہے،*
*❌بیٹ مین 200 میل پر گھنٹہ ڈرائیو کرتا ہے،*
*❌رومیو اور جولیٹ محبت میں خود کشی کر لیتے ہیں،*
*❌ہیری پوٹر جادو کا استعمال کرتا ہے،
مکی اور منی محض دوستی سے بہت آگے ہیں،*
*❌(سلیپنگ بیوٹی )افسانوی کہانی جس میں شہزادی جادو کے اثر سے سوئی رہتی ہے ایک شہزادے کی kiss ہی اسے جگا سکتی ہے*
*❌ڈمبو شراب پیتا ہے، اور تصورات میں کھو جاتا ہے،*
*❌سکوبی ڈو ڈراؤنی خوابیں دیتا ہے،*
*❌اور سنو وائٹ 7 اشخاص کے ساتھ رہتی ہے،*
تو ہمیں حیران نہیں ہونا چاہئے کہ بچے بدتمیزی کرتے ہیں، وہ یہ سب کہانیوں اور کارٹونز سے حاصل کرتے ہیں جو ہم انہیں مہیا کرتے ہیں،
اس کی بجائے ہمیں انہیں یہ پڑھانا چاھئیں،
*✅ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہ ختم ہونے والی خدمت اور وفاداری،*
*✅عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بردباری اور عدل وانصاف سے پیار،*
*✅عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا کا معیار،*
*✅علی رضی اللہ عنہ کی ہمت اور حوصلہ دکھائیں،*
*✅خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی برائی سے لڑنے کی خواہش،*
*✅فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب،*
*✅صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی وعدہ کی ہوئی جگہ کے لئے فتح،*
*✅اور سب سے زیادہ ہمیں اللہ، قرآن کریم اور سنت سے پیار، محبت سے پڑھانا چاہئے، سب سے اہم پہلو یہی ہے،*
*✅اور پھر دیکھیں تبدیلی کیسے شروع ہوتی ہے!*
ان شااللہ
اللہ رب العزت ہر والدین کو نیک صالح فرمانبرادر اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات اپنی زندگی میں نافظ کرنے والی اولاد سے نوازے ( آمین آمین یا اللہ آمین )

Address

Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All About Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to All About Pakistan:

Videos

Share