سیالکوٹ تھانہ سبز پیر پولیس نے رسم خناء کے موقع پر انڈین گانے پر فحش حرکات اور آتشی اسلحہ سے سر عام فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
مسلک لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر خوآجہ آصف نے کہا ہے کہ نو مئی میں ملوث لوگوں کے ساتھ حساب کتاب ہونا چاہیئے
تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 28 وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرکےلاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ، 8 موٹر سائیکلیں، رقم نقدی پانچ لاکھ 50 ہزار روپے، 15 قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا,
سول عدالت کے احاطہ میں سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں میں پکڑی جانے والی ہزاروں پتنگیں جلا کر نذر آتش کردیں،
سیالکوٹ سے کرائم رپورٹر سید صیام شاہ کی رپورٹ کے مطابق
شب برات سے پہلے سیالکوٹ پولیس کی کارروائی کوتوالی کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مار کر ملزم پرویز ولد رحمت سکنہ سالو گجر گلی، محلہ پنساریاں کو حراست میں لیا جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشبازی سامان جس میں 5000 پیکٹ پٹاخے، 2000 ہوائیاں، 500 انار، 2000 مختلف اقسام پٹاخے اور 100 پیکٹ پھلجھڑیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نے پکڑے جانے والے آتشبازی کے سامان کو تلف بھی کر دیا۔
ماں بولی پنجابی دے دیہاڑ دیاں مبارکاں سہیل بٹ دے نال سینیئر صحافی سید عارف حسین شاہ #PunjabiDay
سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق
ہیڈ مرالہ پولیس نے علاقہ میں درندگی کی انتہا میں تیرہ سالہ بچے سے بدفعلی اور وڈیو بنانے کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ نے گاؤں بہادر پور میں 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنانے والے دو ملزمان کو چھاپے مار کربہاولپور اور کراچی فرار ہونے کی کوشش کرنے کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کر لیا، بدفعلی کے شکار 13 سالہ بچے کا کہنا ہے کہ ملزمان تشدد بھی کرتے رہے، سماجی کارکن محمد بشیر خالد نے کہا کہ ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ اس نوعیت کے خطرناک واقعات کی روک تھام ہوسکے، عوامی و سماجی حلقوں نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، دونوں ملزمان کی فوری گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ کاشف بٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا۔
سیالکوٹ سے کرائم رپورٹر فیضان مغل کی رپورٹ کے مطابق
مراد پور پولیس کا فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔دو قحبہ خانوں پر چھاپے ۔۔11 افراد گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ گوہد پور اور مراد پور میں دو قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر قابل اعتراض حالت میں 6 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں گرفتار ملزمان میں تنزیلہ,رمشاء,عروج فاطمہ,شانزہ۔ایمان فاطمہ,عمران,یاسین,ذوہیب, توقیر خالد,علی رضا اور عامر شامل ہیں قبل ازیں بھی مراد پور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپے کے دوران متعدد مرد و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کئے تھے۔#police#Sialkot@followers#BreakingNews#IqrarUlHassan
سیالکوٹ سے بیورو چیف سید وحید شاہ کی رپورٹ کے مطابق
ڈی سی سیالکوٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سی ڈی او چوہدری خالد شہزاد کی نگرانی میں انسپکٹر سول ڈیفنس حافظ ذکریا نے تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھنہ میں غیر قانونی پٹرولیم ایجنسی کے مالک کو غیر قانونی کاروبار پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی، پولیس رپورٹ کے مطابق بغیر اجازت لئے ایجنسی بنا کر حیدر پٹرول فروخت کررہا تھا جسے سروے کے دوران انسپکٹر سول ڈیفنس حافظ زکریا نے چھاپہ مار کر اسے پکڑ لیا اور ایجنسی سیل کردی۔