Waqas Ahmed

Waqas Ahmed I'm a (Digital marketer),
We provide you business Growing ideas, business strategies,

12/04/2023
09/12/2022

پہلے بھی تھا لیکن اب شاید یہ اور زیادہ کلچر بنتا جارہا ہے کہ "میں ایک سیلف میڈ" شخص ہوں۔ ہوسکتا ہے آپ کی زندگی میں آپ کی اپنی بہت زیادہ محنت شامل ہو جو ہونی بھی چاہیے۔ لیکن ہم جس انسانی معاشرے میں رہتے ہیں یہاں پر آپ جس طرح اپنی ناکامی کا سارا زمہ اپنے اوپر نہیں لے سکتے اس طرح آُ پ جب کامیاب ہوجاو تو بھی ساراکریڈت اپنے آپ کو نہیں دے سکتے۔

آپ کو آگے بڑھنے میں ہزاروں نہیں تو کم از کم سینکڑوں لوگوں کا کنٹروبیوشن شامل ہے، آپ کو کھلا پلا کر بڑھا کرنے سے لیکر پڑھا لکھا کر شعور دینے تک۔ آپ کی بیماری کا علاج کرنے سے لیکر، راستے بتانے والوں سے لیکر گمراہ ہونے بچانے والوں تک، حوصلہ افزائی کرنے والوں سے لیکر آپ کو چیلنج کرنے والوں تک سب نے آُپ کی مدد کی ہے۔

تو ان لوگوں کے کردار کو اپنی زندگی سے نفی نہ کریں۔ بلے ہی چھوٹا سے کردار ہو لیکن آپ جو ہیں اس کے پیچھے کئی لوگوں کا کردار شامل ہے۔

مجھے یہ بات اس لئے کرنی پڑرہی ہے کہ جسطرح کے ریپ سونگز آج کل نوجوان سُن رہے ہیں اس میں سے یہ گُمان ہورہا ہے کہ ساری دنیا ان کو ناکام بنانے اور مارنے کے لئے پہچھے پڑی تھی اور یہ ان سے جنگ کرکے اکیلے اکیلے ہی دنیا میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بندہ اتنا اکیلے کامیاب بھی نہ ہو کہ جب آپ منزل پر پہنچ جائیں تو کوئی آپ کے لئے تالی بجانے یا خوشی بانٹنے والا ہی نہ ہو۔ کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ آُپ لوگوں سے تعلق رکھیں (سفارش والا نہیں) سیکھنے والا، سکھانے والا، عاجزی والا، رانمائی والا)

شکریہ۔ قیصر رونجھا!

Address

Motra Tehsil Daska District Sialkot
Sialkot
51310

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqas Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share