Ajwa weight loss herbal powder

Ajwa weight loss herbal powder Well Come to our Ajwa health maintaining community🌿 for further information contact on our WhatsApp 03181792142☎️

13/01/2025
روزانہ دو انڈے کھانا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے نیز کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ 🍳🍳انڈے سب ہی کھاتے ہیں، مگر جن لو...
13/01/2025

روزانہ دو انڈے کھانا ہماری صحت کے لیے کتنا ضروری ہے نیز کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ 🍳🍳

انڈے سب ہی کھاتے ہیں، مگر جن لوگوں کو انڈے کھانے سے الرجی ہے وہ ان کو ترک کر دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں نہ کھائیں۔ انڈوں کے بارے میں اکثر اوقات کہا جاتا ہے کہ ان میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قدرتی غذاؤں میں غذائیت کے لحاظ سے انڈوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
آج ہم آپ کو کے-فوڈز میں روزانہ 2 انڈے کھانے کے چند فوائد بتانے جا رہے ہیں، جو آپ کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں۔

فائدے:
1- روزانہ 2 انڈے کھانے سے ہمارا کولیسٹرول نہیں بڑھتا اور نہ جسم میں اضافی کیلوریز پیدا ہوتے ہیں۔ جس سے وزن میں بھی کمی آتی ہے اور ہم صحت مند رہتے ہیں۔
2- جسم میں کیشلیئم کی کمی نہیں ہوتی اور بال، جلد، ناخنوں کی بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں۔
3- انڈوں میں لیوٹن اور زیآکسھن اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کی بینائی کو مضبوط بناتے ہیں اور سردرد کی شکایت کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
4- حاملہ خواتین کی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں، کیونکہ ماں اور بچے کو جن غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے ان کی کمی 2 انڈے بآسانی پوری کردیتے ہیں۔
انڈوں کے حوالے سے یہ غلط فہمیاں بھی لوگ رکھتے ہیں کہ کچا انڈہ بالکل نہ کھائیں لیکن کچے انڈے کھانے کے چند فائدے بھی ہیں۔
ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ:

1-کچے انڈوں میں ہائی کوالٹی پروٹین
پروٹین مختلف امینو ایسڈز سے تیار ہوتا ہے اور اس کی نو اقسام انڈوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی لیے ان کو ہائی کوالٹی پروٹین کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑے انڈے میں چھ گرام پروٹین ہوتا ہے۔
آپ انہیں اُبال کر کھائیں، کچا کھائیں، آملیٹ بناکر کھائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں یہ آپ کے جسم کے لیے پروٹین، وٹامن اور منرلز پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔

2- بینائی کے لیے سود مند
انڈے ان لوگوں کے لیے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں جو مچھلی نہیں کھاتے۔ اومیگا تھری دماغ اور بینائی کے لیے مفید ہے۔ انڈوں کی زردی میں لیوٹین اور زیسانتھین نام کے اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

3- قوت مدافعت میں بہتری
انڈے پروٹین، وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، بی 5، بی 12، وٹامن ای، فولیٹ، لیوٹین اور اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہیں جبکہ وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں۔

07/01/2025

Alhamdulillah organic products

فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے؟ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی...
30/12/2024

فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے؟ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی؟ تو آپ کا جواب ہوگا : کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا۔

غلط جواب۔

درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔
۔
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے، تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؟
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار۔

یا

غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔
چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے۔

فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے..!!🖤

29/12/2024

Alhamdulillah
Visit my Daraz store ،

29/12/2024

اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں،
حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔

کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔
کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔
آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔
بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔
کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔

ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔

یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔

جو لوگ کبھی آپ کے دل اور سکون کا سب سے بڑا ذریعہ تھے، وہی لوگ کبھی آپ کے لیے خوف کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ آپ نے ایک وقت میں اپنی کمزوریاں، راز اور خود کو ان کے حوالے کیا تھا۔

اپنے راز کو اپنا قیدی بنائیں، اور اپنے گھر کو محفوظ رکھیں۔ کسی کو اپنی فیملی کے ساتھ بے تکلف ہونے نہ دیں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔
اپنے گھر کے راز کسی کو نہ بتائیں، اور اگر آپ کو اپنے منصوبے کی کامیابی پر اعتماد ہے تو کسی سے مشورہ نہ لیں۔

اپنی خوشی میں اتنا نہ بہہ جائیں کہ آپ جو کچھ رکھتے ہیں وہ بانٹ دیں، اور نہ ہی اپنے غم میں اتنا کھو جائیں کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ ظاہر کر دیں۔
اپنے غصے میں اپنی زبان پر قابو رکھیں، اور اپنی خوشی میں اپنے جذبے پر قابو رکھیں۔
آنے والے وقت کو مدنظر رکھیں، اور حال پر نظر رکھیں۔

یہ محض ایک نصیحت ہے۔

دسمبر جانے والا ہے چلو ایک کام کرتے ہیں پرانے باب بند کر کے نظر انداز کرتے ہیں نئے سپنے سبھی بُن کر اُلفت کے راستے چن کر...
28/12/2024

دسمبر جانے والا ہے
چلو ایک کام کرتے ہیں
پرانے باب بند کر کے
نظر انداز کرتے ہیں
نئے سپنے سبھی بُن کر
اُلفت کے راستے چن کر
وفا داری پہ جینے کی
راہیں ہموار کرتے ہیں
بھلا کر رنجشیں ساری
مِٹا کر نفرتیں دِل سے
معافی دے دلا کر اب
دِل اپنے صاف کرتے ہیں
جہاں پر ہوں سبھی مُخلص
نہ ہو دِل کا کوئی مُفلس
اِک ایسی بستی اپنوں کی
کہیں آباد کرتے ہیں
جو غم دیتے نہ ہوں گہرے
ہوں سانجھی سب وہاں ٹھہرے
سب ایسے ہی مكینوں سے
مکاں کی بات کرتے ہیں
نہ دیکھا ہو زمانے میں
نہ پڑھا ہو فسانے میں
اب ایسے جنوری کا ہم
سبھی آغاز کرتے ہیں

نوجوانوں کے لئیے پیغام 1. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیئے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔2. اگر کو...
28/12/2024

نوجوانوں کے لئیے پیغام

1. اپنے standards بلند رکھیں اور کسی چیز پر صرف اس لیئے سمجھوتہ نہ کریں کہ وہ دستیاب ہے۔

2. اگر کوئی آپ سے زیادہ ذہین ہو تو اس کے ساتھ کام کریں، مقابلہ نہ کریں۔

3.آپ کے مسائل حل کرنے کوئی نہیں آئے گا۔ آپ کی زندگی کی 100% responsibility آپ کی ہے۔

4.ان لوگوں سے مشورہ نہ لیں جو وہاں نہیں ہیں جہاں آپ جانا چاہتے ہیں۔

5.پیسہ کمانے کے نئے طریقے تلاش کریں اور مذاق اڑانے والوں کو ignore کریں۔

6.سو کتابوں کی ضرورت نہیں، action اور self-discipline سب کچھ ہے۔

7.منشیات سے دور رہیں۔

8. یوٹیوب سے ہنر سیکھیں اور نیٹ فلکس پر وقت ضائع نہ کریں۔

9.کوئی آپ کی پرواہ نہیں کرتا، شرم چھوڑیں اور اپنے مواقع خود بنائیں۔

10.آرام سب سے بری عادت اور depression کا آسان راستہ ہے۔

11.اپنے خاندان کو ترجیح دیں، ان کی حفاظت کریں، چاہے وہ غلط ہوں یا ٹھیک۔

12.نئے مواقع تلاش کریں اور اپنے سے آگے کے لوگوں سے سیکھیں۔

13.کسی پر بھروسہ نہ کریں، سوائے اپنے۔

14.معجزات کا انتظار نہ کریں، خود ممکن بنائیں۔

15.محنت اور determination سے سب کچھ ممکن ہے۔ Humility سے کامیابی ملتی ہے۔

16.اپنے آپ کو دریافت کرنے کا انتظار نہ کریں، خود کو create کریں۔

17.کوئی آپ پر قرضدار نہیں۔

18.زندگی ایک "single-player game" ہے، آپ اکیلے پیدا ہوتے ہیں اور اکیلے مرتے ہیں۔

19.آپ کی زندگی آپ کو کمزور اور مایوس رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے، لیکن صرف آپ ہی خود کو اور اپنے پیاروں کو بچا سکتے ہیں۔

20.ہر کوئی آپ کی طرح ایماندار نہیں ہوتا، لوگ اپنا فائدہ اٹھا کر چھوڑ دیتے ہیں۔ Stay woke.

21. 25 سال کی عمر تک آپ کو سمجھدار ہونا چاہیے کہ:
→ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوں۔
→ حسد اور جلن سے بچیں۔
→ کھلے ذہن کے ساتھ رہیں۔
→ اندازے لگانے سے پرہیز کریں۔
→ نیت کے ساتھ عمل کریں۔
→ شکر گزار رہیں۔
→ ایمانداری سے بات کریں۔
→ روزانہ ورزش کریں۔
→ غیبت سے بچیں۔
→ صاف ستھرا کھائیں۔
→ معاف کریں۔
→ سنیں۔
→ سیکھیں۔
→ محبت کریں۔

Ajwa Detox herbal powder for Weight loss 👍👍
27/12/2024

Ajwa Detox herbal powder for Weight loss 👍👍

Extra magical weight loss Herbal powder..
24/12/2024

Extra magical weight loss Herbal powder..

23/12/2024

آئیں اپنی کامیابیاں، ان لمحوں کے نام کریں جب ہم نے ناکامی کا ذائقہ چکھ کر بھی شکست ماننے سے انکار کر دیا تھا
آئیں ان دنوں کو یاد کریں جب ہمارے برے دنوں میں کوئی مدد کرنے والا ہاتھ سامنے نہیں آیا تھا
آئیں اس تکلیف دہ رسم کو ختم کریں
آئیں کسی مصیبت میں گرفتار کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھائیں
آئیں آسانیاں بانٹیں

😂😂
23/12/2024

😂😂

Address

Daska

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajwa weight loss herbal powder posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ajwa weight loss herbal powder:

Videos

Share