Khoja News خوجہ نیوز

Khoja News خوجہ نیوز یہ پیج علاقائی مسائل اجاگر کرنے اور عوام کے خیالات اور ?

سوموار 6 جنوری 2025 (لٹ والا) سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ نور محمد فقیر رحمۃ اللہ علیہ پیر خواجہ جمشید صاحب کی زوجہ مح...
06/01/2025

سوموار 6 جنوری 2025 (لٹ والا)
سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ نور محمد فقیر رحمۃ اللہ علیہ پیر خواجہ جمشید صاحب کی زوجہ محترمہ اور پیر میاں افتخار حسین صاحب ،پیر خواجہ اقتدار حسین صاحب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب آستانہ عالیہ خواجہ نور محمد فقیر رحمۃ اللہ علیہ پر ادا کیا جائے گا ۔

اتوار 5 جنوری 2025 (رحیم یار خان)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں...
05/01/2025

اتوار 5 جنوری 2025 (رحیم یار خان)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات کی۔

اتوار 5 جنوری 2025 (ملتان)ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری صاحب کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاض...
05/01/2025

اتوار 5 جنوری 2025 (ملتان)
ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری صاحب کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری ۔

اتوار 5 جنوری 2024 (میاں نوید وریا)پچھلے کچھ دنوں سے جاری آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آسٹریلیا کی سر زمین پر کرکٹ میچ ہ...
05/01/2025

اتوار 5 جنوری 2024 (میاں نوید وریا)
پچھلے کچھ دنوں سے جاری آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آسٹریلیا کی سر زمین پر کرکٹ میچ ہو رہے تھے جو کہ آج تقریباً اختتام پذیر ہو گئے ہیں آسٹریلین ٹیم با آسانی تمام میچز جیت کر ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے جیت کا سہرا اپنے سر سجانے میں کامیاب رہی تمام میچوں میں ہمیں بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے غیر سنجیدہ رویے دیکھنے کو ملے جو کہ قابل اعتراض تھے یوں لگ رہا تھا کہ بھارت کی ٹیم اپنی مخالف ٹیم کو ڈرانے دھمکانے اور نیچا دکھانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی تھی لیکن یہ جوان ہیں کہ ان کے ہتھے ہی نہیں چڑھ رہے تھے وجہ کیا تھی کھیل پر دھیان کم اور شور شرابے پر زیادہ حقیقت بات ہے کہ جب آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ کر کسی بھی میدان میں اپنے حریف کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے تو آپ یقیناً اپنی صلاحیتیں کھو بیٹھیں گے اور اپنے مخالف کا اس طرح سے مقابلہ نہیں کر پائیں گے کہ جس طرح آپ کو اپنی صلاحیتوں سے کرنا چاہیے تھا ہم دیکھ رہے تھے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ایک 19 سالہ نوجوان جب میدان میں اترا اور اپنی قابلیت کی بنا پر بھارتی گیند بازوں کی اچھی طرح دھلائی کی تو بھارتی کھلاڑیوں کو یہ انداز ہضم نہیں ہوا اور اس نوجوان کو پریشان اور میچ سے دھیان ہٹانے کے لیے مشتعل کرنے کی کوشش کرنے لگے جو کہ ایک گھٹیا انداز تھا جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کرکٹ کے مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا اس حادثہ کے بعد اور عوامی ردعمل کے بعد ہم سوچ رہے تھے کہ بھارتی کھلاڑی شائید اب سنجیدگی دکھائیں گے لیکن نہیں انہوں نے پھر وہی انداز اپنایا اور ورلڈ کلاس سے سیدھا تھرڈ کلاس پر آ پہنچے شائید اگر انہوں نے پورے میچوں میں سنجیدگی دکھائی ہوتی تو شائید نتیجہ اس کے برعکس ہوتا اب آ جائیں دوسری طرف ہم ایشینز سمجھتے ہیں کہ شائید دنیاں میں ہم ہی بہادر ہیں ہمارے جیسا کوئی نہیں ہمیں یہ ہمیشہ غلط فہمی رہتی ہے کہ ہمیں ہی غصہ آتا ہے باقی ممالک کے لوگوں کو نہیں جو کہ ہماری سوچ اور رویے کی عکاسی کرتے ہوئے ہمیں غلط ثابت کرتی ہے میں پچھلے تین سال سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر ہوں مجھے کئی بار گوروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جس سے مجھے کافی کچھ سیکھنے کو ملا اب کر لیتے ہیں ان کہ رویے کی بات جس طرح ہم اور آپ غصے کہ تیز ہیں اسی طرح وہ بھی غصے کے تیز ہی ہیں جس طرح آپ ان کے ساتھ سلوک کرتے ہیں وہ آپ کے ساتھ اس کا دگنا کرتے ہیں اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ایشینز سے بڑے ٹھرکی آپ کو کہیں نہیں ملیں گے تو آپ کو بتاتا چلوں کہ جتنے سکینر ان بھائیوں کے تیز ہیں اتنے کسی کہ ہوں گے اس لیے بڑے بزرگ ہمیں بار بار یہ تلقین کر کہ گئے ہیں کہ کسی بھی میدان میں اپنے چھوٹے سے چھوٹے مخالف کو بھی غیر سنجیدگی سے نا لیں ورنہ آپ کو منہ کی کھانی پڑے گی تو بہتر یہی ہوگا کہ عزت کریں اور عزت کروائیں نا کہ ذلیل کریں اور ذلیل ہوں۔

ہفتہ 4 جنوری 2025(میاں نوید وریا)تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنوں پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم آج تک غُلامی اور ذ...
04/01/2025

ہفتہ 4 جنوری 2025(میاں نوید وریا)
تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنوں پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم آج تک غُلامی اور ذلالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہم پر بیرونی طاقتیں ہمیشہ حکمرانی کرتی رہی ہیں جن میں میں مغل، افغان،سکھ اور انگریز سرِ فہرست ہیں اور ہم کہیں نا کہیں صرف اُنہیں میں سے کچھ گنے چنے نام نکال کر اِنہیں اپنے ہیرو اور لیڈر کے طور پر مانتے ہیں جوکہ ہمارے نظریہ کو دنیا کے سامنے ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف جو ہم میں سے ان تمام طاقتوں کے ظلم کا شکار بنے جو اپنی قوم اور نسل کو بچانے کے لیے شہید ہوئے ہمیں اِن کا نام تک معلوم نہیں جنہوں نے ہماری عزتوں کو پامال کیا ہمیں مالی طور پر لوٹا ہم ان کا نام اپنے نام سے جوڑ کر اپنے آپ کو زبردستی بہادر منوانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آج ہمارے ملک و قوم کا برا حال ہے اب ذرا نظر ڈالتے ہیں مملکت خداد کے معرضِ وجود کے آنے کے بعد والے حکمرانوں پر جو پچھلے1صدی کے قریب ہم پر حکمرانی کرتے آ رہے ہیں
ان کے سامنے ہماری کیا حیثیت ہے اگر ہم پچھلی تمام حکومتوں کو دیکھیں تو ہمیں صرف یہی نظر آتا ہے کہ جو بھی ہم پر مسلط ہوا طاقت کے دم پر ہی ہوا اس کے ہاتھ میں جب تک بھی اقتدار رہا اس نے ہمیں اہمیت نہیں دی اس نے صرف اپنے فرضی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہی کام کیا اب آ جاتے ہیں قومی اور صوبائی سطح پر اپنے نمائندوں پر جن کو ہم ووٹ دے کر اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں تو ہم ان صاحب کا انتخاب بھی طاقت ہی کی وجہ سے کرتے ہیں جوکہ ہَم پر ڈر بدستور بنائے ہوئے ہوں تاکہ آگے جاکر یہ ہمیں اپنے ظلم سے کچھ عرصہ کے لیے بخش دیں اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو یہی نمائندہ ہمیں جانی و مالی نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا اس لیے ہم اپنی حفاظت کے لیے اس کا انتخاب کرتے ہیں ناکہ جمہوری حق کے لیے تو اس سارے سسٹم کو جاننے کے بعد ہمیں یہ بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ آج بھی ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں پر ہمارے بزرگ تھے ڈرے ہوئے سہمے ہوئے جان و مال کے فکر مند جس کی وجہ سے نا تو وہ اپنی اہمیت کا اندازاہ لگا سکے اور نا ہی اس فکر کی وجہ سے آگے بڑھ سکے آئیں اب اس ڈر کو ختم کریں اور آگے بڑھیں اپنے ساتھ اور اپنے آنے والی نسلوں کے ساتھ نا انصافی نا کریں جاگیر داروں وڈیروں لٹیروں کا انتخاب کرنا چھوڑیں اور اپنے قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا ساتھ دیں جو آپ کی ضروریات آپ کے مسائل سے آگاہ ہیں انہیں آگے لائیں تاکہ وہ آپ کے معاملات کو احسن طریقے سے ایوانوں تک پہنچائیں جب تک آپ جاگیر داروں اور وڈیروں کا انتخاب کرتے رہیں گے تب تک نا تو آپ خوشحال ہوں گے اور نا تو آپ کی آنے والی نسل اس لیے جب بھی آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی فرد کا انتخاب کرنا ہو تو کسی کہ ڈیرے پر جاکہ ذلیل نا ہوں بلکہ اپنے نوجوانوں پر بھروسہ کریں اور انہیں آگے لائیں ان کا حوصلہ بلند کریں تاکہ وہ آپ کے لیے بہتر سے راستے ڈھونڈیں اور آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

جمعہ 3 جنوری 2025 (منڈے والا) حکومتِ پنجاب کی طرف سے خوشحالی سروے کی رجسٹریشن کے لیے PSER کی ٹیم ڈیرہ حافظ ثناء اللہ خان...
03/01/2025

جمعہ 3 جنوری 2025 (منڈے والا)
حکومتِ پنجاب کی طرف سے خوشحالی سروے کی رجسٹریشن کے لیے PSER کی ٹیم ڈیرہ حافظ ثناء اللہ خان چاکرانی صاحب پر موجود ہے جو کہ آج دوپہر 1 بجے اور کل بروز ہفتہ 10 بجے سے شام 4 بجے تک موجود رہے گی سروے میں رجسٹریشن کے لیے تشریف لائیں تاکہ حکومت پنجاب کے فلاحی کاموں بشمول کسان کارڈ ،ہمت کارڈ ، ہیلتھ کارڈ ، نگہبان کارڈ اور رمضان پیکج کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کے لیے آپ کی شناخت ہو سکے۔
منجانب۔
اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورٹھ مبشر ،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شجاع آباد حیات قریشی ،
سیکرٹری یونین کونسل 144 خوجہ تاج محمد بھٹہ،

صبح بخیر ۔
30/12/2024

صبح بخیر ۔

اتوار 29 دسمبر 2024 (میاں نوید وریا)گزشتہ ہفتے تحصیل شجاع آباد کے انتظامی امور سنبھالنے کے لیے نئی تعینات ہونے والی اسسٹ...
29/12/2024

اتوار 29 دسمبر 2024 (میاں نوید وریا)
گزشتہ ہفتے تحصیل شجاع آباد کے انتظامی امور سنبھالنے کے لیے نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورٹھ مبشر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے ماتحت محکموں کے انتظامی امور افسران و ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بنیادی مراکز کے دورے کیے اور متعلقہ محکموں کے افسران و ملازمین کو عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات کیں جو کہ خوش آئیند بات ہے کہ سابقہ اسسٹنٹ کمشنر جناب ناصر شہزاد ڈوگر صاحب اور ڈاکٹر فیاض جتالہ کی طرح نئی اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عوامی مسائل ترقیاتی کاموں،صحت،تعلیم جیسی بنیادی سہولیات پر خاصی نظر رکھیں گی اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

دخترِ مشرق اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو آج ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔دو مرتبہ پاکس...
27/12/2024

دخترِ مشرق اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو آج ہم سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔
دو مرتبہ پاکستان کی وزیر اعظم رہنے والی واحد خاتون بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں شہید کر دیا گیا تھا۔

اّللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھ...
27/12/2024

اّللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

جمعرات 26 دسمبر 2024 پیر سید عاشق حسین شاہ صاحب بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی حاجی پیر سید ممتاز حسین شاہ صاحب بخاری انت...
26/12/2024

جمعرات 26 دسمبر 2024
پیر سید عاشق حسین شاہ صاحب بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی حاجی پیر سید ممتاز حسین شاہ صاحب بخاری انتقال کر گئے نمازِ جنازہ دو بجے دربار عالم پیر نزد چدھڑ موڑ پر ادا کیا جائے گا۔

بدھ 25 دسمبر 2024 (خصوصی اشاعت)حرام کی چاہت ظالم بنادیتی ہے(ڈاکٹر بازید چوہدری)گرمیوں کی بات ہے کہ مجھے گھر میں آکر بتای...
25/12/2024

بدھ 25 دسمبر 2024 (خصوصی اشاعت)
حرام کی چاہت ظالم بنادیتی ہے(ڈاکٹر بازید چوہدری)
گرمیوں کی بات ہے کہ مجھے گھر میں آکر بتایا گیا کہ ایک لڑکا باہر بلا رہا ہے، میرے پوچھنے پر بتایا گیا کہ اس نے کہا ہے کہ بازید سے ملنا ہے. میں باہر گیا تو ایک دیوار کے ساۓ میں ایک لڑکا پسینے سے شرابور کھڑا تھا۔ میں اسے جانتا تھا لیکن ملاقات کافی عرصہ بعد ہورہی تھی رسماً دعا سلام کے بعد اس نے کہا کہ آپ میرے ساتھ چلیں میرے بھائی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے دل میں سوچا کہ مجھے تو ابھی کچھ بھی نہیں آتا میں کیا کر سکوں گا، لیکن دل کی تیز دھڑکن کے ساتھ میں نے اسے کہا کہ رکو میں بائیک لے کر آتا ہوں۔ گھر سے میں نے فون اٹھایا اور اس کے ساتھ اس کے گھر چلا گیا۔
میں ان کے گھر پہنچا تو اس کے ابو کو اپنے انتظار میں پایا وہ مجھے ایک کمرے میں لے گئے، چونکہ دوپہر کا وقت تھا، گرمی اپنے عروج پر تھی اور میں نیند سے اٹھ کر آیا تھا تو جلد ہی میں بھی پسینے میں شرابور ہو گیا تھا۔مجھے بتایا گیا کہ یہ لڑکا ہے اسے دورے پڑ رہے ہیں صبح سے ہی، میں محوِ حیرت تھا کہ یہ لڑکا!!!! جب ہم بچپن میں کرکٹ کھیلنے جایا کرتے تھے تو میں نے تب اسے دیکھا تھا اور ان دنوں کے بعد آج دیکھ رہا تھا، وہ شروع سے بیمار رہا کرتا تھا لیکن معذور نہیں تھا۔ اب جب میں اسے دیکھ رہا تھا تو وہ انتہائی نحیف و نزار دکھائی دے رہا تھا۔ مُجھے بتایا گیا کہ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے چارپائی پر ہے اور اسکی مرگی کی دوائیاں چل رہی ہیں۔ پتا نہیں وہ مجھے جانتا تھا یا نہیں لیکن اسے اس حالت میں دیکھ کر میں کچھ سوچ نہیں پارہا تھا۔۔۔
میں نے ان سے اسکی رپوٹس منگوائیں اور انہیں دیکھنے لگا۔ مجھے لگا تھا کہ یہ مزدور لوگ ہیں انہوں نے صحیح سے چیک اپ نہیں کروایا ہوگا لیکن میں رپورٹس دیکھ کر حیران ہوا کہ انہوں اتنے زیادہ ٹیسٹ اور ڈاکٹرز کو چیک اپ کروایا ہوا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ آخری چیک اپ سٹی ہاسپٹل کے نیورولوجسٹ سے ایک ہفتہ قبل ہی کروایا گیا تھا اور ایک دو دن بعد دوبارہ جانا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں کیا کر سکتا ہوں آپ کے لئے ؟ تو ان کے والد صاحب نے کہا بیٹا ہمیں جو گولی لینی ہے وہ مارکیٹ سے شارٹ ہوگئ ہے اور جو گولی ہمیں ملی ہے اس سے کوئی فرق نہیں ہے بلکہ مزید طبیعت بگڑ رہی ہے آپ ہمیں کوئی ایسی گولی بتا دیں کہ جس سے کل تک آرام آ جائے ۔ کل کا ہم نے ٹائم لیا ہوا ہے ڈاکٹر سے کل ہم ملتان چلے جائیں گے۔
اسی دوران اس لڑکے کو ایک دورہ پڑا اور وہ ایسے تڑپنے لگا جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہے میں چونکہ ابھی سٹوڈنٹ تھا تو میں خود بھی سہم گیا۔ میرے لیے ستّو کا پانی لایا گیا میں نے ابھی پانی پکڑا ہی تھا کہ اس لڑکے کے والدین زور زور سے رونے لگے، ان کے والد صاحب بیٹے کے پیشانی پر بوسہ دے رہے تھے اور رو رہے تھے اور وہ کہتے جا رہے تھے اے میرے بیٹے اللّٰہ تجھے میرے سامنے موت نہ دے، اللّٰہ تجھے زندہ رکھے میرے لیے اتنا ہی کافی ہے چاہے جہاں سے بھی دوائی لینی پڑی میں لے کر آؤں گا اور وہ اتنا زور زور سے رو رہے تھے کہ میری آنکھیں بھی نم ہو گئ تھیں۔ پھر وہ کہنے لگے ڈاکٹر صاحب لوگ بڑے ظالم ہو گئے ہیں ، 250 کی گولی کو ہمیں 1500 میں بیچتے رہے ہیں اور پھر لوگوں نے 2000 بھی لیے۔ ڈاکٹر صاحب!! لوگوں کو اللّٰہ کا خوف نہیں ہے. کیا اللّٰہ انہیں نہیں دیکھ رہا ؟ انہوں نے حساب نہیں دینا ؟ ان پر قیامت نہیں آۓگی؟
میں اس واقعے سے کچھ دن بڑا ڈسٹرب رہا۔ پھر میری ایک میڈیکل سٹور والے سے راستے میں بات چیت ہوئی تو وہ کہنے لگا ڈاکٹر صاحب اگر ہمیں پہلے یہ پتہ چل جائے کہ کون سی میڈیسن کو مارکیٹ سے شارٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے تو ہمارے مزے ہو جائیں میں نے پوچھا وہ کیسے ؟ تو وہ کہنے لگا ہم اس دوائی کو پھر کچھ دن فروخت نہیں کرتے اور جب کرتے ہیں تو کئی گناہ ریٹ پر فروخت کرتے ہیں اور ایسے بڑی فارمیسیز کروڑوں کا بزنس کر جاتی ہیں صرف کچھ دنوں میں۔ میں نے پوچھا آپ کونسی میڈیسن کی شارٹ ہونے کی بات کررہے تو اس نے بتایا کہ جو ہم کینسر کے مریضوں ، مرگی کے مریضوں کو دیتے ہیں، یا پھر کؤی بھی ایسی دوائی جو کہ مریض کے لئے ناگزیر ہو، جس کے بغیر گزارہ نہ ہو۔ میں نے اس سے پوچھا یار پھر ایمانداری ، اللّٰہ کا ڈر اور اسلام کہاں گیا؟ تو وہ ہنستے ہوئے کہنے لگا ڈاکٹر صاحب پیسے کے سامنے کچھ سجھائی دیتا ہے نہ دکھائی دیتا ہے۔ پھر مجھے دو واقعات مزید یاد آۓ ایک نامعلوم 12 سال کے بچے کا تھا جس کا گردہ تبدیل کیا گیا تھا اور ایک میرے پھوپھا کا تھا جن کا لیور ٹرانسپلانٹ ہوا تھا وہ دونوں بھی اکثر مجھ سے میڈیسن کے شارٹیج کے سلسلے میں رابطہ کیا کرتے تھے۔۔۔۔۔۔
اللّٰہ ہمارے دلوں میں احساس پیدا کرے ورنہ ہم پیسے کے بدلے خود کو اتنا بیچنے کے لیے بھی تیار ہیں کہ ہماری رگوں میں خون کی بجائے پیسہ بہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر شجاع سلمان ظفر تبدیل نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورتھ مبشر نے چارج سنبھال لیا۔
24/12/2024

اسسٹنٹ کمشنر شجاع سلمان ظفر تبدیل نئی تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سورتھ مبشر نے چارج سنبھال لیا۔

21/12/2024

ہفتہ 21 دسمبر 2024 (میاں نوید وریا)
ایم این اے صاحب آپ نے بالکل درست فرمایا کہ آپ اکیلے 10 لاکھ لوگوں کو نہیں دیکھ سکتے آپ کو لوکل گورنمنٹ کے نمائندے چاہییں بالکل سہی بات کی آپ نے لیکن اس بات کی کیا آپ یقین دہانی کرا سکتے ہیں کہ منتخب ہونے کے بعد ان نمائندوں کو اپنے علاقوں میں کام کرنے کے لیے فری ہینڈ ملے گا یا پھر یہی نمائندے آپ لیڈروں کے ڈیروں پر سارا سارا دن ذلیل و خوار ہو کر واپس آ جائیں گے جیسا کہ پچھلی حکومت میں ہوا ایم این اے صاحب ن لیگ کے تھے اور چئیرمین وائس چیئرمین
تحریک انصاف کے الیکٹ ہوئے تھے تو ان بیچاروں کو اپنے طور پر مکمل اختیارات میسر نہیں تھے کہ وہ اپنے علاقہ کے باسیوں کی رو داد سن سکیں اور اسے حل بھی کر سکیں اگر آپ واقعی حلقہ کی عوام کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں اور عوامی خدمت کے لیے پر عزم ہیں تو آپ اپنے حلقہ کے ان معززین کو جو آپ کے ساتھ اور عوام کے ساتھ مخلص ہوں ہر یونین کونسل میں سے دو سے تین ممبران منتخب کریں جو لوکل لیول پر کام کریں جس سے آپ کا ووٹ بنک بھی محفوظ رہے گا اور عوام بھی ذلیل و خوار نہیں ہو گی ایم این اے صاحب وہ لوگ منتظر ہیں کہ آپ انہیں زمہ داریاں سونپیں اور وہ اپنے علاقہ کی طرقی و خوشحالی کہ لیے کام کر سکیں اس سے عوامی خدمت جاری رہے گی اگر بلدیاتی انتخابات کا انتظار کرتے رہیں گے اور اپنی زمہ داریوں کا بوجھ اور زمہ دار کسی اور کے ٹھہراتے رہیں گے تو یہ پانچ سال ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم آپ کی جوشیلی تقریریں سُن کر اپنے آپ کو مطمئن کرتے رہیں گے اللّٰہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

منگل 17 دسمبر 2024( کیا پیسہ ہمارا خدا ہے؟)ڈاکٹر بازید چوہدری۔میں کچھ دن سے بڑی کشمکش میں مبتلا ہوں کہ یہ ہماری نسل کو ک...
17/12/2024

منگل 17 دسمبر 2024( کیا پیسہ ہمارا خدا ہے؟)
ڈاکٹر بازید چوہدری۔
میں کچھ دن سے بڑی کشمکش میں مبتلا ہوں کہ یہ ہماری نسل کو کیا ہوا ہے، وہ اتنی بے سکون اور مایوس کیوں ہے۔ شاید میں اپنے اضطراب کو وہ الفاظ نہ دے سکوں جو میں دینا چاہتا ہوں۔ آج کل پیسے نے ہمارے ذہنی سکون کو ختم کر کے رکھ دیا ہے نہیں بلکہ پیسے کی سوچ نے ہمیں پریشان کیا ہوا ہے۔ ایک روز میں اپنے فرینڈ سرکل میں بیٹھا تھا تو وہاں کافی دیر تک ایک وہ شخص ان کی باتوں کا مرکز بنا رہا جس نے کسی کی شادی پر لاکھوں روپے اڑاۓ اور اسکی وہ ویڈیو وائرل ہوگئی جس سے اسے کروڑوں مزید کمانے کا موقع ملا۔ پھر میں ایک شخص سے ملا ان صاحب کا موضوع بھی یہی تھا کہ کہاں سے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمایا جاۓ، میں نے انہیں تھوڑا سمجھایا کہ زندگی میں خوش رہنے کے لیے صرف پیسہ ہی کافی نہیں ہے تو ان صاحب نے غیر ارادی طور پر یہاں تک بھی کہہ دیا کہ اللّٰہ مجھے جنت نہ دیں پیسہ دے دیں جس کا انہیں بعد میں اندازہ ہوا کہ انہوں نے کیا کہہ دیا تھا۔
ایک صاحب نے مستقبل کے حوالے سے مجھے بہت ڈرایا کہ تمھارا یہاں کوئی فیوچر نہیں ہوگا، تم یہاں بھوکے مر جاؤگے، وغیرہ وغیرہ۔ پھر آج میں میس میں بیٹھا تھا تو وہاں پر بھی پیسے کو لے کر بڑی لمبی لمبی ہانکیں جارہی تھیں، میرے ایک بہت ہی اچھے دوست نے کہیں سے موٹیویشن میں آکر یہاں تک پوسٹ کردی کہ
I'll be the first billionaire in my family...
میرا اختلاف یہاں پیسہ کمانے والوں یا کمانے کی خواہش رکھنے والوں سے بالکل نہیں ہے بلکہ ان بھائیوں سے ہے جو پیسے کےاس قدر ذہنی غلام بن گئے ہیں کہ انہیں سکون اور کامیابی کی ساری منازل پیسہ سے شروع ہوتی اور پیسے پر ختم ہوتی نظر آتی ہیں۔ اچھا پھر وہ اس سوچ کو نہ صرف خود پر غالب کر بیٹھے ہیں بلکہ دوسروں پر تھوپنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے۔ اگر کسی نے اپنی مجبوری کی وجہ سے کوئی پرانی یا سستی چیز لے ہی لی ہے تو اسے ضرور جتلاتے ہیں کہ تمھاری اس چیز میں کمی ہے، اگر آپ نے کوئی چیز برانڈڈ لے ہی لی تو اس کے اشتہارات لگا لگا کر براہ کرم نہ جتلایا کریں۔ میں نے ایک کتاب پڑھی the practicing stoic اسمیں یہ بتلایا گیا تھا جو خواہشات انسان کی قدرتی ہوتی ہیں ان کی ایک حد ہوتی ہے جیسا کہ بھوک، پیاس وغیرہ ان کو پورا کرنے کے بعد انسان کو سکون ملتا ہے جبکہ جو خواہشات غیر فطری ہیں جیساکہ پیسے کی چاہت ، لوگوں سے آگے بڑھنے کی خواہش وغیرہ ان کو پورا کرنے کے بعد انسان مزید پریشانیوں کے طرف جاتا ہے کیونکہ یہ ناختم ہونے والی خواہشات ہیں۔
آج ہم ان غیر فطری خواہشات کو اپنی فطرت میں اس قدر شامل کر چکے ہیں کہ ہمیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ یہ ہمارے لیے بے سکونی اور مایوسی کی وجہ ہیں مجھے یہاں پر اشفاق احمد کے الفاظ یاد آ رہے ہیں "کچھ بلائیں اور مصیبتیں ہم نے خود پر خود مسلط کی ہوئی ہیں اور ہم ان کے اس قدر عادی اور سکون سے اس قدر دور ہوچکے ہیں کہ اپنی اصل کو بھلا بیٹھے ہیں اب ہم خود ان سے نجات حاصل نہیں کرنا چاہتے " یہ تو وہی بات ہوئی نا کہ ایک شخص سے کسی نے پوچھا تم اللّٰہ سے ہدایت کیوں نہیں مانگ لیتے تو وہ کہنے لگا مجھے پتا تو ہے کہ ہدایت میں کامیابی ہے لیکن اگر اللّٰہ سے ہدایت مانگ لی اور اس نے دے دی تو مجھے اپنے سب برے کام چھوڑنے پڑیں گے جن کا میں عادی ہو چکا ہوں۔ لہذا ہم بھی اسی شخص کی طرح دنیا سے ایسے جڑے ہیں کہ اس کی برائیوں کو چھوڑنا ہی نہیں چاہتے کہ کہیں ہمیں سکون مل ہی نہ جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منگل 17 دسمبر 2024 (کُوک)جناب ایم این اے این اے 158 محترم عبد القادر گیلانی صاحب اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہمارے حلق...
17/12/2024

منگل 17 دسمبر 2024 (کُوک)
جناب ایم این اے این اے 158 محترم عبد القادر گیلانی صاحب
اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو عزت دی ہمارے حلقے سے تمام لوگ یہی سوچ رہے تھے کہ روایتی اور موسمی سیاسی دھڑوں سے ہماری جان چھوٹی پر معاملات اب اس کے برعکس نظر آ رہے ہیں گزشتہ ایک سال کی پرفارمنس سے بس یہی نظر آ رہا ہے کہ آپ تک صرف وہی لوگ ہی پہنچ پا رہے ہیں اور نوازے جا رہے ہیں جو کہ بدستور پچھلی دہائیوں میں سابقہ ایم این ایز کے ساتھ تھے صرف انہیں کہ معاملات حل ہو رہے ہیں باقی جنہوں نے آپ کا ساتھ دیا وہ بچارے کہیں پیچھے گُم ہو کر ریح گئے ہیں ایک ذمہ دار عوامی نمائندے کی حیثیت سے آپ حلقہ کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے باخبر بھی ہوں گے اور تمام متعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز کو عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھانے کا بھی کہہ دیا ہوگا ۔ اب آ جاتے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی طرف خدارا جو موضع خوجہ میں اچھے بھلے میٹل روڈ کو نئی تعمیر کے نام پر توڑا گیا ہے اسے واپس اسی حالت میں واپس کر دیں آپ کی نوازش ہوگی جس سے آئے روز سڑک ناہموار ہونے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے دوسرا جو کہ اہم ہے ہماری عوام کے لیے موضع خوجہ کا بنیادی مرکز صحت اگر ہوسکے تو اسے فعال کروا دیں جوکہ پچھلے 10 سالوں سے التوا کا شکار ہے جو صرف واعدوں کی ستونوں پر قائم ہے مہربانی فرمائیں صرف یہ دو کام ہمارے علاقہ کے لیے اس پورے پانچ سالا ٹنیور میں کر جائیں ہم آپ کے احسان مند رہیں گے۔

10/12/2024

جناب ڈی ایس پی صاحب تحصیل شجاع آباد جناب ایس ایچ او تھانہ راجہ رام صاحب براہِ کرم علاقہ میں بڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر خصوصی نظر کرم فرمائیں غریب عوام کا مغرب کے بعد گھر سے نکلنا محال ہوگیا ہے براہ کرم تمام وارداتوں کی روک تھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائیں جس سے عوام سُکھ کا سانس لے سکیں ۔

Address

Shujabad

Telephone

+923024581559

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khoja News خوجہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share