30/01/2022
شیر گڑھ (نامہ نگار) USA پلٹ بزنس مین سید کامران پر SHO شیر گڑھ کا تھانہ میں تشدد؛ امانت وغیرہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کر کے مخالفین کو زمین کا قبضہ دلادیا؛ عمران خان کے نوٹس پر انکوائری شروع؛رپورٹ کیمطابق یونائیٹیڈ اسٹیٹ آف امریکہ پلٹ اوورسیز پاکستانی سید کامران شاہ کرمانی نے پاکستان میں بھی انویسٹ منٹ کرکے بزنس کررکھا ہے گزشتہ روز ملک محمد ارشدSHO شیر گڑھ نے امتیا زحبیب کانسٹیبل کار خاص کے ذریعے سے مخالفین کیساتھ ساز باز ہو کرمالی مفاد کی خاطر انکی زرعی اراضی واقع حسین گڑھ میں دھاوا بول دیا اور بلا وجہ انکے پڑوسیوں کو گرفتار کرلیا اور موقع پر توڑ پھوڑ کر کے مخالفین کوزرعی ارضی پر قابض کروادیااور امانت وغیرہ کیخلاف مقدمہ نمبری30/22بھی درج کردیا اس ظلم پر ازراہ ہمدری پڑوسیوں کا پتہ کرنے اور اپنی ملحقہ اراضی ایک ایکڑ کا عدالتی حکم امتناعی فار انفارمیشن لیکر سید کامران کرمانی تھانہ شیر گڑھ گئے تاکہ پولیس معاون کے طور پر اصل حقائق پولیس کو آگاہی دے سکیں تو SHO ملک ارشد برا مناگئے اور مشتعل ہو کر تشدد کی کوشش کی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور حوالات میں بند کرنے لگے جس کا ثبوت تھانہ کیCCTV فوٹیج سے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر گواہان محمد امین کھرل وغیرہ نے منت سماجت کر کے پولیس کو اس بات سے باز رکھا اس اختیارات سے تجاوز پر اہل علاقہ باالخصوص سادات برادری سراپاء احتجاج بن گئے اور پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج نوٹ کرواتے ہوئے عمران خان وزیراعظم،عثمان بزدار وزیراعلیٰ،آئی جی پنجاب,RPO ساہیوال اورDPO اوکاڑا سے فوری طور پر واقعہ کی اعلیٰ سطحٰ انکوائری کرنے مخالفین کیساتھ ساز باز ہو کر ناجائز قبضہ کروانے / جھوٹا مقدمہ نمبری 30/22 درج کرنے اوورسیزپاکستانی معروف بزنس مین وزمیندار سید کامران کرمانی ودیگرمعززین کیساتھ نارواسلوک برتنے پر کرپٹ پولیس آفیسر ملک محمد ارشدSHO اور اسکے کار خاص امتیاز حبیب کانسٹیبل کیخلاف 155C کیساتھ فوجداری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے اور ڈس مس فرام سروس کرنیکا مطالبہ کیا ہے عدم دادرسی کی صورت میں DPO اوکاڑا کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے سید کامران کرمانی کی اوورسیزپاکستانی کے طور پرPM پورٹل پر بھیجی گئی شکایت پر عمران خان وزیراعظم کا نوٹس رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے تاہم متعلقہSHO ملک ارشد تاحال اپنی سیٹ پر براجمان ہے جو انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے ملک محمد ارشدSHO کا موقف لینے کیلئے انکے موبائل نمبر0301-4429885 پر کال کی تو انھوں نے فون اٹینڈ نہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔