25/12/2024
بھکھی، کھاریانوالہ ، کوٹلہ اور ملکو میں کرسمس تقریبات کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مسیحی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے دوران ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیت یوسف بھٹی مسیحی کمیونٹی کی تقریبات میں شریک ہوئے اور ان کے ساتھ گھل مل گئے کیک بھی کاٹا بچوں میں طوائف گرم کپڑے جرسی سویٹرز بھی تقسیم کیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے مخلوق خدا کی خدمت کر کے دل کو تسکین ملتی ہے۔ہمیں ایسے ہی ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے۔اللہ کی ذات ملک پاکستان کو صدا قائم و دائم رکھے۔ اگر سکیورٹی کے حوالے سے بات کریں تو ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کی جانب سے بھی سکیورٹی کے کافی تگڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔۔
نعمان یسین مغل ۔نمائندہ سٹار ایشیا نیوز بھکھی ۔۔۔