Jamia Muhammadia Sheikhupura

Jamia Muhammadia Sheikhupura جامعہ محمدیہ توحید آباد لاہور روڈ شیخوپورہ
(3)

جامعہ محمدیہ ۔شیخوپورہحضرت مولانا ابرار ظہیر حفظہ اللہ کے قلم سےگلشن *شیخ القرآن* رحمہ اللہ میں چند گھنٹے(12اگست 2023ء ب...
29/08/2023

جامعہ محمدیہ ۔شیخوپورہ
حضرت مولانا ابرار ظہیر حفظہ اللہ کے قلم سے

گلشن *شیخ القرآن* رحمہ اللہ میں چند گھنٹے
(12اگست 2023ء بروز ہفتہ)

از قلم۔۔ مولانا محمد ابرار ظہیر حفظہ اللہ تعالی

وطن عزیز پاکستان میں دعوت و تبلیغ کے میدان میں ایک بڑا ہی نہیں بہت بڑا نام ہے شیخ القرآن حضرت مولانا محمد حسین شیخوپوری رحمہ اللہ کا۔ ساری زندگی دعوت و تبلیغ کے میدان میں وہ شاندار کردار ادا کیا کہ ان شاءاللہ رہتی دنیا تک نام تاریخ کے کاغذات پر ثبت ہوچکا۔ حضرت شیخ القرآن نے اپنی حیات مبارکہ میں کاہنیانوالہ لاہور روڈ شیخوپورہ میں جامعہ محمدیہ اہلحدیث کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ جہاں سے ایسے نامور مبلغین و مقررین، شیوخ الحدیث و اساتذہ دین نے کسب فیض کیا، جنہوں نے معاشرے کی اصلاح و فلاح میں اہم لردار ادا کیا۔
2005ء میں حضرت کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد یہ ادارہ (اگر میں غلط نہیں توحالات کے تناظر میں) محض نام کا ادارہ رہ گیا تھا۔ مگر کچھ ہی عرصہ بعد اس ادارے کی رکاب حضرت شیخ القرآن کی زندگی میں اس کے مدار المہام حضرت حافظ خالد شیخوپوری رحمہ اللہ کے فرزند ارجمند، حضرت شیخ القرآن مولانا محمد حسین شیخوپوری رحمہ اللہ کے قابل قدر پوتے اور ایک وژنری نوجوان حافظ عثمان خالد شیخوپوری حفظہ اللہ کے ہاتھ آئی۔ عصری و اثری علوم کا فیض یافتہ یہ نوجوان دینی مدارس کے طلبہ کی نفسیات سے تو اپنے بچپن سے ہی شناسا تھا اب سکولز و کالجز کے طلبہ کی نفسیات سے بھی واقف ہوا، ادارے کا انتظام سنبھالنے کے بعد کچھ انقلابی کام کرنے کا عزم کیا۔ نوجوان مفکر و معلم کی خوش قسمتی کی کہ اسے اہل خانہ کی مکمل حمایت حاصل ہوئی اور اس نے کچھ کر گزرنے کا عزم ہی نہیں کیا بلکہ کر دکھایا۔
شاید (یا میری معلومات کے مطابق) یہ واحد دینی ادارہ ہے جس میں باقاعدہ ریٹائرڈ اور دوران تدریس وفات پاجانے والے اساتذہ کی پینشن کا اہتمام ہے۔ اس ادارے میں دینی و دنیاوی تعلیم کو برابر مقام حاصل ہے، یہاں سے علمی حظ اٹھانے والے طلبہ (عوام الناس کی نظر سے دیکھیں تو) محض مولوی نہیں بلکہ خود اعتمادی کا شاہکار "اسکالرز" بن رہے ہیں. اگرچہ ہیں یہ مولوی ہی، مگر اپنے انداز و اطوار اور اپنے تعلیم و تعلم کے میدان میں ایک بہترین انسان کے روپ میں سامنے آرہے ہیں۔
حضرت شیخ القرآن رحمہ اللہ کی حیات مبارکہ میں دو مرتبہ اس ادارے میں جانے کا اتفاق ہوا، تیسری مرتبہ حضرت رحمہ اللہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور اس کے بعد بدقسمتی سے موقع ہی نہ ملا۔
مگر اللہ جزائے خیر دے مہتمم ادارہ محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر حافظ عثمان خالد شیخوپوری حفظہ اللہ کو انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دو بار ہمیں حاضری کا حکم دیا تھا مگر ہماری کوتاہی کہ ہم حاضر نہ ہو سکے، مگر اب 12 اگست کو ایک خاص تناظر میں حاضری کا حکم ملا تو ہم امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ شیخ الحدیث والتفسیر استاد العلماء حضرت علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، سینئر نائب امیر مرکزیہ سٹی شیخ القرآن حافظ عبدالشکور شیخوپوری اور پیکر اخلاص محترم حاجی محمد ایوب حفظھم اللہ کے ہمراہ حاضر ہو گئے۔
حاضری کا مقصد اس ادارے کے نائب شیخ الحدیث، فاضل جلیل مولانا حافظ محمد بلال غفور شیخوپوری رحمہ اللہ کی وفات پر ایک "تقریب خراج تحسین بہ اعزاز حضرت حافظ محمد بلال غفور رحمہ اللہ" میں شرکت تھی۔
ہم جب ادارے میں داخل ہوئے تو میزبان مکرم نے آگے بڑھ کر استقبال سے نوازا۔ ادارے کے دفتر میں بٹھایا ، کچھ دیر ادارے کے بارے بریفنگ دی۔ ہمیں علم ہوا کہ ادارہ الحمداللہ دن بدن ترقی کر رہا ہے، جید اور ماہرین فن اساتذہ ادارے میں پڑھنے والے طلبہ کی خوب راہنمائی فرما رہے ہیں، طلبہ بھی اپنی دنیا و آخرت کی کامرانی کےلئے دن رات محنت کر کے خود کو ایک بہترین مسلمان، اعلیٰ ترین شہری اور جید علماء کے روپ میں ڈھال رہے ہیں۔ ہم اس بات پر حیران ہوئے کہ ادارہ ترقی کر رہا ہے، مسجد و مدرسہ میں تعمیراتی کام جاری ہیں، ادارے میں اساتذہ کو اچھا مشاہرہ اور مراعات مل رہی ہیں مگر ادارے کا دفتر سادہ سا ہے، ایک پرانا سا میز، چند ایک کرسیاں اور گھر سے لایا گیا ایک پرانا سا صوفہ سیٹ زینت دفتر ہے۔ دل میں خیال آیا کہ دیگر اداروں کے دفاتر یا ایڈمن بلاک تو شاندار ہوتے ہیں، مہتمم صاحبان کے لئے ائیر کنڈیشنڈ کمرے اور گاڑیاں بھی ہوتی ہیں مگر یہاں ایسا کچھ کیوں نہیں؟؟؟ اس خیال کا جواب جناب پروفیسر ڈاکٹر عثمان خالد شیخوپوری حفظہ اللہ کی باتوں سے یہ ملا کہ دفاتر تو بن ہی جائیں گے ہم پہلے اپنے اساتذہ اور طلبہ کےلئے معیار زندگی کو بلند تر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ باتیں سن کو دل بہرحال خوش ہوا۔
کچھ دیر ہم دفتر میں بیٹھے اور پھر جامعہ کی مسجد کے ہال میں پہنچے جہاں تقریب کا باقاعدہ اہتمام تھا۔

اس تعزیتی ریفرنس کے میزبان اور روح رواں جامعہ محمدیہ کے ناظم اعلیٰ پروفیسر حافظ عثمان خالد شیخوپوری نے حافظ بلال رحمہ اللہ کےلئے ان کے ماہانہ مشاہرہ کو ان کی پینشن میں بدلنے کا اعلان اور ان کے بڑے بیٹے کے تمام تر تعلیمی اخراجات کی کفالت اپنے ذمہ لے لی۔ یہ ایک بہترین ، قابل ستائش اور لائق تقلید عمل ہے، کاش کہ دوسرے اداروں کے مہتمم صاحبان بھی ایسا رویہ اپنا لیں۔ فجزاھم اللہ خیراً کثیرا
دیگر تمام مقررین اور شرکاء جن میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی گوجرانوالہ علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، حافظ بلال مرحوم کے چچا محترم اور مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانولہ کے سینئر نائب امیر مولانا حافظ عبدالشکور شیخوپوری، مہتمم جامعہ محمدیہ اڈا لاریاں شیخوپورہ مولانا قاری عبدالحفیظ شیخوپوری ، خطیب ڈسٹرکٹ اوقاف ڈاکٹر حافظ محمد عثمان مقبول، ممتاز دانشور، قلمکار و کالم نگار پروفیسر عاصم حفیظ، اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر اور نوجوان محقق عالم دین مولانا حافظ محمد قسیم شیخوپوری، حضرت شیخ القرآن کے صاحبزادگان مولانا عزیز الرحمن عزیز، مولانا حافظ عبدالرحمن حسین، مولانا مرحوم کے قریبی دوست اور دست راست مولانا عبداللہ ساجد، مولانا طاہر حسین، شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید عاصم، حافظ بلال مرحوم رحمہ اللہ کے چھوٹے بھائی مولانا حافظ شعیب غفور اور مولانا حافظ خبیب غفور نے اپنے اپنے خطابات میں رندھے ہوئے لہجے، دکھی دل اور نمناک آنکھوں سے مرحوم کےلئے کلمات تحسین ادا فرمائے۔ پیوست ہو رہے تھے ، جس کا کوئی نسبی یا سلبی رشتہ بھی نہیں تھا وہ بھی اپنوں کی طرح آنسوؤں کی جھڑیاں لگائے ہوئے تھا ، سبھی شرکاء جنازہ کی رب العالمین کی بارگاہ میں ایک ہی التجا تھی کہ اللہ ہمارے اس بھائی کو معاف کردے اور جوانی کی اس موت کو اس کےلئے بخشش کا سبب بنا دے۔ جملہ اہل خانہ کو صبر عطا کر دے۔

23/07/2023
ان شاءاللہ تعالیٰ
15/04/2023

ان شاءاللہ تعالیٰ

18/03/2023

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ائے مسلمانوں رمضان المبارک کی آمد آمد ہے یہ سیاست اور سیاستدان کے چکروں سے نکل کر رب العالمین کو منانے کی کوشش کرو

تقرینب بخاری شریف الحمدللہ و بفضل اللہ
09/03/2023

تقرینب بخاری شریف الحمدللہ و بفضل اللہ

04/03/2023
انشاء اللہ تعالی
14/02/2023

انشاء اللہ تعالی

09/10/2022

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے موقع پر
سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا رضی اللہ عنہا نے حضرت انس سے کہا

“ اے انس! تم میرے بابا کو کن ہاتھوں سے دفنا کر آئے، ذرا وہ ہاتھ تو دکھاؤ ذرا وہ جگر تودکھاؤ، ذرا وہ ہمت تو دکھاؤ جس سے تم میرے بابا کو قبر اطہر میں اتار کر آئے تمہارے دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعش پر مٹی ڈالنے کے لیے کس طرح آمادہ ہو گئے”

صحیح البخاری 4462

🤏🤏جامعہ محمدیہ شیخوپورہ👉👉

25/09/2022

شیخ القرآن مولانا محمد حسین شیخوپوری رحمہ اللہ تعالی علیہ۔


#محمدحسین

09/09/2022

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَسْمَعُ بِي أَحَدٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَهُودِيٌّ، وَلَا نَصْرَانِيٌّ، ثُمَّ يَمُوتُ وَلَمْ يُؤْمِنْ بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ، إِلَّا كَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّارِ»

ترجمہ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اس امت میں کوئی یہودی یا نصرانی بھی میری نبوت کے بارے میں سنے گا، لیکن میری رسالت پر ایمان لائے بغیر مر جائے گا تو ضرور جہنم میں داخل ہو گا۔
صحیح مسلم حدیث نمبر: 386

09/09/2022

محمد مرسی رحمہ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللھم الدخلہ فی جنتک۔ آمین

11/07/2022

🌹💐🌸🥰السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عليك وعلى أهلك وعلى جميع الأصدقاء وأتباع التوحيد وأتباع الإسلام وصادق عيد الأضحى ، و...
10/07/2022

🌹💐🌸🥰

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته عليك وعلى أهلك وعلى جميع الأصدقاء وأتباع التوحيد وأتباع الإسلام وصادق عيد الأضحى ، والشفاء التام
لجميع المرضى ، غفر ذنوب الموتى ، ورزقهم مكان في الجنة ، حفظ الله الحرمين الشريفين ، رب العزة ، يزيل كل هموم المسلمين ، وفقنا الله قوة الحق. الطريق ، آمين أو رب العالمين

10/07/2022

احبابي واخواني اهنئكم بحلول عيد الاضحى المبارك واقول لكم:
كل عام وانتم بخير،
وتقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال.

"الله أكبر، الله أكبر، لا إله إلّا الله
الله أكبر، الله أكبر، ولله الحمد"

جامعہ محمدیہ شیخوپوورہ

21/05/2022

تلاوت قرآن پاک

17/05/2022

تلاوت قرآن مجید

14/05/2022

شھید ملت علامہ احسان الہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ

Address

Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Muhammadia Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share



You may also like