15/11/2024
آج ہمیں ایک دلخراش خبر نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک افسوسناک حادثے میں دو نو عمر نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، اور تین شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی وجہ موٹر سائیکل پر تیز رفتار اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ تھی۔ یہ لمحے ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ہم کس طرح غفلت اور لاپرواہی سے اپنی قیمتی جانوں کا ضیاع کر جاتے ہیں ۔
تمام والدن سے دردمندانہ اپیل ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم صرف اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرنے تک محدود نہ رہیں۔ ہم انہیں موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، اور دیگر سہولتیں تو فراہم کرتے ہیں، مگر کیا ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کا استعمال کیسے کر رہے ہیں؟ کیا ہم انہیں سکھا رہے ہیں کہ زندگی کی حفاظت، ذمہ داری، اور سلیقے سے چلنا کتنی ضروری چیزیں ہیں؟
اساتذہ کرام سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو صرف کتابوں کے علم تک محدود نہ رکھیں، بلکہ انہیں زندگی کے اہم سبق بھی دیں۔ انہیں شعور دیں کہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ داری کی قیمت کیا ہو سکتی ہے، اور کس طرح ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
ہمیں اپنے بچوں کی تربیت میں ایسی ذمہ داری شامل کرنی ہوگی کہ وہ نہ صرف دنیا کی چیزوں کا استعمال جانیں بلکہ ان کا استعمال کس طرح محفوظ اور صحیح طریقے سے کرنا ہے، یہ بھی سیکھیں۔
آج کی اس غمگین خبر کے بعد، صرف دعا ہی نہیں، بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس بھی بڑھانا ہوگا تاکہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کو غیر ضروری خطرات سے بچایا جا سکے۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ، غمگین والدین کو صبر جمیل عطا کریں اور زخمیوں کو صحتیابی دے۔ آمین۔
#احتیاط داری داری۔