Team Ashiq Bhatti

Team Ashiq Bhatti تحصیل بھر کے احوال جانیے احوالِ شاہکوٹ پر

20/06/2024
20/06/2024

*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹*
*🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه‌🌸*
📰 *احوال شاہکوٹ انفارمیشن* 📰
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
*شاہکوٹ اور گردونواح* کے حال احوال اور ملکی بڑی خبروں سے باخبر رہنے کیلیے اخبارات اور ڈیجیٹل نیٹورک کے لئے لنک اوپن کر کے ہمیں جوائن کریں
linktr.ee/ahwal.e.shahkot
Contact Us
Wa.me/923404804870

18/06/2024

عید پیغامات بھیجنے کے 6 متن ،کسی کا بھی انتخاب کرلیں
دوست احباب کو عید پیغامات میں کیا لکھیں
ایک زمانہ تھا جب بڑے چاؤ سے عید کارڈ خرید کر اپنے دلی جذبے کے اظہار کے ساتھ عید مبارک بھیج کر کیا جاتا تھا۔عید کارڈ کی خریداری اورانتخاب بھی عید کی تیاریوں میں شامل ہوتا تھا۔

لڑکیاں اپنی سہیلیوں کو عید کارڈ کے ساتھ چوڑیاں اور جیولری وغیرہ تحفتاً دیتیں، جبکہ لڑکے اپنے دوستوں میں عید کارڈ کے ساتھ رومال گھڑی اور دیگر لوازمات بھی دیا کرتے تھے۔

رشتہ دار ہوں یا دوست احباب ہر ایک کو عید کارڈ کے ساتھ مبارکباد دینا ایک اہم روایت سمجھی جاتی تھی۔مگر اب یہ روایت تقریبادم تور چکی ہے۔ سوشل میڈیا کی آمد اور مقبولیت نے عید کارڈ کےزریعے اپنی محبت اور خلوص کو اپنے چاہنے والے تک پہنچانے کا چریقہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔

اب صرف سادہ الفاظ سے لوگ خصوصا نوجوان نسل اپنے جذبات کا اظہار کر دینا کافی سمجھتی ہے ۔

لیکن عید پر بھیجے جانے والے متن میں کیا لکھا جائے ،یہ اب بھی بہت سے افراد کے لیے مشکل ہوتا ہے ،جو عید کارڈ پر درج الفاط پوری کر دیتےتھے۔اپنےپیاروں کو ان جملوں سے اپنی محبت اور خلوص پیش کریں۔

آپ کی اس مشکل کے حل کے لیےعید پر کہے جانے والےچند مخصوص روائتی جملے پیش خدمت ہیں۔

1
اس خوبصورت عید کی روشنی میں، آپ کی دل کی خواہشات پوری ہوں، آپ کو کامیابیوں کی راہ دکھائی دے، اور آپ کو خوشیوں سے بھر دے۔ عید مبارک

2
عید الاضحی آپ کو تعاون کی قدر سمجھانے کا موقع فراہم کرتی ہے، آپ کو خدا کی رحمتوں کا احساس کرواتی ہے، اور آپ کو نیکیوں کی راہ دکھائی دیتی ہے۔ عید مبارک

3
اس مبارک موقع پر، آپ کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں مسرتیں ہمیشہ برقرار رہیں، آپ کو کامیابیوں کی فصل ملے، اور آپ کے دل کو محبت سے بھر دیا جائے۔ عید مبارک

تمام دوست احباب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک٠

4
آپ تمام ساتھیوں کو عید سعید عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ اپکی ہر رات چاند رات اور ہر دن عید کا ہو ––اللہ پاک آپکی تمام مشکلات پریشانیاں اپنی قدرت سے آسانیوں اور خوشیوں میں تبدیل فرما دے۔

5
الله پوری مسلمہ کے لیے عید کو مبارک فرمائیں- الله تعالی ہم سب کے نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں۔

6
الله کرے ایسی کئی عیدیں آپ کو نصیب ہوں، خیر و برکت اور خوشیوں میں نہ آپ غریب ہوں۔ عید مبارک

7
آپ کے لیے دُعائیں نکلتی ہیں دل سے شب و روز دور رہتے ہوئے بھی آپ ہم سے قریب ہیں۔ عید مبارک

17/06/2024

شاہکوٹ اور گردو نواح میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی کا وقت جانیے احوالِ شاہکوٹ سے
مرکزی جامعہ مسجد دربار بابا نو لاکھ ہزاری رحمت اللہ علیہ میں 7بجے
جامعہ مسجد مدینہ وارڈ نمبر 11 میں 06:00 بجے
جامع مسجد صدائے یارسول اللہ واڑ نمبر 13 محلہ حاجی آباد میں 5:45 بجے
جامع مسجد اویسیہ جڑانوالہ روڈ شاہ کوٹ 6 بجے
جامع مسجد فیضان عشق رسول وائٹل پمپ نزد لاری اڈہ شاہکوٹ 6 بجے
جامع مسجد نثار مدینہ میں 6:45 بجے
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ 5:30 بجے
جامعہ مسجد یا رسول (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) وارڈ نمبر 13 محلہ حاجی آباد 6 بجے
سپورٹس کمپلیکس۔۔۔ کالج روڈ۔۔۔ 5:25 بجے
گلزار مدینہ گلستان کالونی شاہکوٹ 6:10 بجے
جامع مسجد گلزار حبیب قاری محسن وٹو 6:30 بجے
جامعہ مسجد اہل حدیث آبادی ڈلٹاں 5:45 بجے
جامعہ مسجد غوثیہ محلہ غوثیہ 6:30 بجے
جامع مسجد سیدہ فاطمۃ الزہراء رائل گولڈ مارکی شاہکوٹ 6:30 بجے
جامع مسجد نوری شاہکوٹ 6:30 بجے
جامعہ اشرفیہ شاہکوٹ بمقام چلڈرن پارک 5:15 بجے
جامعہ مسجد حسن مدرسہ حسینیہ تعلیم القران چٹی روڈ شاہ کوٹ 5:15 بجے
مکی مسجد ماڈل ٹاؤن شاہکوٹ 6:30 بجے
فیضان مدینہ شاہکوٹ مدینہ ٹاؤن میں 5:30 بجے
جامع مسجد انوار مدینه المعروف وٹواں والی 6:30 بجے
جامعہ مسجد قباء نزد البرکت پلازہ ننکانہ روڈ 5:15 بجے
جامع مسجد نثار مدینہ میں نزر کالونی 6:45 بجے
جامع مسجد عمرؓ واڑ نمبر 6 افتخار کالونی 6 بجے
جامع مسجد اقصٰی شالیمار ٹاؤن ننکانہ روڈ 6:30 بجے
جامعہ مسجد شان مدینہ افتخارکالونی۔۔۔6بجے
مسجد صدیقیہ وارڈ نمبر 11 میں 6:30 بجے

جامعہ مسجد ریاض الجنہ نظام پورہ دیواسنگھ 6:15 بجے
جامعہ مسجد انوار مدینہ ڈلہ ننگل 7:30 بجے
کاشف آباد بقایا پنڈ چک 80 صفدرآباد روڈ شاہ کوٹ 6:00 بجے
مرکزی عیدگاہ نظام پورہ دیواسنگھ چک نمبر 38 میں 6:45 بجے
مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ نظام پورہ دیواسنگھ چکنمبر38 06:45 بجے
جامع مسجد کرتار پور چک 51 میں 8 بجے
167 چک کٹیانو والا میں ساڑھے سات بجے
ڈلہ چندہ سنگھ چک نمبر85 جامع مسجد مدینہ تکیئے والی میں 6 بجے
چک نمبر 82 رسول پور آرائیاں. مسجد علی المرتضی 7بجے
جامعہ مسجد نوری نقشبندی کوٹ نظام دین میں نماز عید 7 بجے
15چک شمسہ مرکزی جامع مسجد عثمان غنی میں 7:00 بجے
عید الاضحی کی نماز جامعہ مسجد بلال 90 چٹی میں 5:40 پر ادا کی جائے گی

یہ اوقات مختلف لوگوں نے ہمیں بھیجے ہیں کمی کوتاہی کی پیشگی معذرت ہے
شاہکوٹ کے حال احوال سے باخبر رہنے کے لیے ہمارا پیج فالو کریں اور اس لنک سے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
https://chat.whatsapp.com/LsSdB0516BS7l8RtDrfE0e

14/06/2024

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

14/06/2024

خبردار: آپ کے پسندیدہ انسٹینٹ نوڈلز جسم کے لیے زہر قاتل ہیں
اس کے ذائقے میں چھپے نقصانات آپ کے ہوش اڑا دیں گے
انسٹینٹ نوڈلز آج کل ہر گھر میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ بچے تو عموما اس کے شیدائی ہوتے ہی ہیں، مگر بڑے بھی اس کے ساتھ ساتھ انہیں بے وقت بھوک لگنے کی صورت میں ترجیح دیتے ہیں ، کیوںکہ ایک تو یہ ذائقے میں مزیدار ہوتے ہیں ، دوسرا ان کو تیار کرنا آسان ہے ،جس میں زیادہ وقت نہییں لگتا ہے۔ لیکن ان کے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں،اس لیے انہیں زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ کورین نوڈلز انتہائی تیکھے، ڈنمارک نے ہیلتھ وارننگ جاری کردی

ہائی بلڈ پریشر
انسٹینٹ نوڈلز کے اندر سوڈیم کی غیر صحت مندانہ مقدار ہوتی ہے، جو کہ ہائی بلڈ پریشر کو دعوت دیتی ہے۔ اس لیے اسکے اندر ڈالے گئے نمک پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔

وزن کا بڑ ھنا
وزن کا بڑھنا انسٹینٹ نوڈلز کے نقصان دہ سائیڈ افیکٹس میں سے ایک ہے۔ کیونکہ اسکے اندر کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز پر مشتمل فیٹس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔

کم غذائی اہمیت
انسٹینٹ نوڈلز کم غذائیت، جیسے وٹامن، منرلز، اور فائبر پر مشتمل ہے۔ ان نوڈلز پر بھروسہ کرنا ، غذائیت کی کمی اور خراب صحت میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ہاضمے کو ڈسٹرب کر سکتا ہے
نوڈلز کے محفوظ کرنے کے کیمیائی عمل کی وجہ سے یہ ہاضمے کو متاثر کتر کے صحت کے کئی معاملات ،جیسے بد ہضمی۔اور پیٹ پھولنے کی شکایت پیدا کرتے ہیں۔

کینسر کا خطرہ بڑھاتے ہیں
انسٹینٹ نوڈلز میں نقصان دہ کیمیکل پائے جاتے ہیں، جوکہ کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔

ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں
انسٹینٹ نوڈلز کی منفیت دماغ پر اثرانداز ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر انہیں ہفتے میں دو مرتبہ سے زیادہ کھایا جائے تو ڈپریشن، بے چینی اور دیگر مینٹل ایشوز لاحق ہسکتے ہیں۔

شکم سیری کی کمی
نوڈلز ہمیں پیٹ بھرنے کا احساس نہیں ہونے دیتا۔ یہ پرخوری اور زیادہ کیلوریز لینے کی طرف رہنمائی کرتے ہیں

14/06/2024

تعارفی قیمت صرف 30 روپے کین ہوم ڈیلیوری فری

14/06/2024

احوالِ شاہکوٹ بریکنگ نیوز سب سے پہلے
ہر خبر اثر رکھتی ہے

14/06/2024

زیادہ سے زیادہ اور فوری شیئر کر کے بچی کو والدین تک پہنچانے میں مدد کریں

14/06/2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائے گی۔

14/06/2024







Address

Nolakha Choke Darbar Road
Shahkot
39630

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Ashiq Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Team Ashiq Bhatti:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Shahkot

Show All