پل گیارہ کے علاقے چک نمبر 100 جنوبی نہر میں سے نامعلوم نعش برآمد۔
اس ویڈیو کو آگے شئیر کرکے شناخت میں مدد کریں
لواحقین اعجاز حسین ایس او تھانہ کڑانہ ضلع سرگودھا سے رابطہ کریں
سرگودھا والو جلدی جلدی ایم ٹیگ لگوا لو
ایم ٹیگ کے بغیر موٹر وے پر گاڑی پڑے گی جیب پر بھاری۔
ورنہ جرمانے کے لیے تیار ہو جاؤ
سرگودھا سٹی میں تیز رفتاری موٹر سائیکل سوار کی جان لے گئی۔ پٹھہ منڈی روڈ پر محمدی کالونی کا 18 سالہ عدیل ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بڑی تیز رفتاری سے ڈرائیو کرتا ہوا آ رہا تھا کہ اچانک دوسرے بائک سے ٹکرا گیا۔
بائیک ٹکرانے سے دونوں موٹرسائیکل سوار نیچے گرے اور ایک نوجوان ٹرک کی زد میں آ کر کچلا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری اس حادثے کا سبب بنی
مگر وہیں حادثے کی دوسری وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر کے اندر داخل ہونا تھا، دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے تو ٹرک شہر میں کیسے داخل ہو گیا۔
ٹریفک پولیس سرگودھا بھی اس حادثے کی ذمہ دار ہے جن کی غفلت سے ہیوی ٹریفک دن کے اوقات میں شہر میں داخل ہوتی ہے
موٹروے للہ انٹر چینج کے قریب کائنات ٹریولز کی چلتی بس میں اچانک اگ بھڑک اٹھی۔
بس میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
گورنمنٹ لیب ماڈل سکول کے گیٹ پر قبضے کیخلاف طلباء کا یونیورسٹی آف سرگودھا کے خلاف احتجاج
یونیورسٹی آف سرگودھا کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے باعث گورنمنٹ لیب ماڈل اسکول اور اس کے واحد راستے کو بند کر دیا گیا، جس پر اسکول کے طلبہ نے احتجاج کیا۔
یونیورسٹی کی پچھلی دیوار کے قریب کئی دہائیوں سے قائم اس اسکول کی عمارت اور راستے پر قبضے کی متعدد کوششیں پہلے بھی ہو چکی ہیں۔
اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے وہاں گارڈز بھی تعینات کیے تھے تاکہ اپنا قبضہ برقرار رکھا جا سکے۔
گزشتہ روز اچانک اسکول کے مرکزی گیٹ پر تالے لگا دیے گئے، جس کے بعد اساتذہ اور طلبہ اسکول کے باہر جمع ہو گئے۔
اس صورتحال پر اساتذہ اور طلبہ نے شدید احتجاج کیا، نعرے بازی کی، اور سیٹلائٹ ٹاؤن روڈ کو بند کر دیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اسکول کی عمارت ان کی ملکیت ہے، اور اس ایشو پر کافی عرصہ سے تنازعہ چلا آرہا ہے
اب اچانک گیٹ بند ہونے پر احتجاجی طلبہ نے راتوں رات اسکول پر قبضے اور تالے لگانے کے عمل کی مذمت کی اور فوری طور پر راستہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
آخرکار طلباء کے احتجاج پر گیٹ کھول دیا گیا جس سے طلبہ اپنے سکول روانہ ہو گئے، انتظامیہ سے گزارش ہے اس مسئلے کا کوئی باقاعدہ حل نکالیں اور طلباء کے سکول کو قائم رکھا جائے۔
شاہ پور میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی فوٹیج۔
ایک شخص کی شکل کے خدوخال واضع نظر آرہے ہیں
ساہیوال کے سرکاری ہسپتال کی ڈاکٹر نے غریب شہری کی بیوی کی ڈیلیوری سے انکار کر دیا۔
مریضہ نے ہسپتال کی سیڑھیوں پر بچہ کو جنم دیا جو وہیں انتقال کر گیا۔۔۔شہری کی رو رو کر دہائیاں۔۔۔۔😢
سرگودھا کا اگر اسوقت مسئلہ نمبر 1 کہیں تو وہ ہر جگہ بدترین ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے شہر میں آنا گزرنا سفر کرنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے۔
اس کے یوں تو سب ہی زمہ دار ہیں لیکن ٹریفک پولیس کی نا اہلی کا لیول ہی الگ ہے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ خواہ وہ کینٹونمنٹ بورڈ ہو یاں میونسپل کارپوریشن بڑے بڑے پلازہ مالکان کےسامنے بےبس دکھائی دیتی ہے جن کے نقشے میں پارکنگ موجود ہے حقیقت میں کچھ اور۔
کون کتنا زمہ دار کس سے منصفی چاہئیں ۔۔۔۔۔۔ہم کو فریاد کرنی آتی ہے۔۔۔ آپ سنتے نہیں تو کیا کیجئے ۔۔
خیام چوک فلائی اوور کے آج شام کے حالات
کچھ لوگوں کی رانگ وے کی وجہ سے عوام شدید پریشان
ٹریفک پولیس صرف جرمانے کرنے میں مصروف
تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقے میں سات سالہ بچہ گم ہوا۔
تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے 3 گھنٹوں میں ہی بچے کو بحفاظت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
اچھی کارکردگی پر شیخ صفدر صاحب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین 👏
بھلوال ، پھلروان اور موٹر وے ریسٹ ایریاز پر عوام مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے۔۔۔
تفصیل ویڈیو میں دیکھیں
سرگودھا ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے
فاطمہ جناح روڈ پر دو گھنٹوں سے ٹریفک جام رہی جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار خوشاب روڈ پر صرف چالان کرنے میں مصروف تھے
ٹریفک پولیس سے گزارش ہے اگر وارڈنز تعینات نہیں کرسکتے تو کم از کم ٹریفک سگنلز پر ہی توجہ دے دیں