MeiN AuR TuM GaR HaM Ho Jate

MeiN AuR TuM GaR HaM Ho Jate 👨‍✈️

18/11/2023

ابھی کچھ اور کرشمے غزل کے دیکھتے ہیں
فراز اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں

جدائیاں تو مقدر ہیں پھر بھی جان سفر
کچھ اور دور ذرا ساتھ چل کے دیکھتے ہیں

رہ وفا میں حریف خرام کوئی تو ہو
سو اپنے آپ سے آگے نکل کے دیکھتے ہیں

تو سامنے ہے تو پھر کیوں یقیں نہیں آتا
یہ بار بار جو آنکھوں کو مل کے دیکھتے ہیں

یہ کون لوگ ہیں موجود تیری محفل میں
جو لالچوں سے تجھے ، مجھ کو جل کے دیکھتے ہیں

یہ قرب کیا ہے کہ یک جاں ہوئے نہ دور رہے
ہزار ایک ہی قالب میں ڈھل کے دیکھتے ہیں

نہ تجھ کو مات ہوئی ہے نہ مجھ کو مات ہوئی
سو اب کے دونوں ہی چالیں بدل کے دیکھتے ہیں

یہ کون ہے سر ساحل کے ڈوبنے والے
سمندروں کی تہوں سے اچھل کے دیکھتے ہیں

ابھی تلک تو نہ کندن ہوئے نہ راکھ ہوئے
ہم اپنی آگ میں ہر روز جل کے دیکھتے ہیں

بہت دنوں سے نہیں ہے کچھ اسکی خیر خبر
چلو فراز کوئے یار چل کے دیکھتے ہیں

احمد فراز

23/09/2023

میری نیندیں اجاڑنے والے ۔! اب تیرے خواب کون دیکھے گا ۔!

06/09/2023
اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہےاب عمر خواب دیکھنے والی نہیں رہی
20/07/2023

اب تلخیوں کا سامنا کرنے کا وقت ہے

اب عمر خواب دیکھنے والی نہیں رہی

تیرے دیدار کے لمحے بہت قیمتی تھےہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارہ کرتے ۔۔!
19/07/2023

تیرے دیدار کے لمحے بہت قیمتی تھے
ہم اگر آنکھ جھپکتے تو خسارہ کرتے ۔۔!

عَین مُمکِن تھا بھُول جاتا تُجھے  بَارشیں  پھِر  سے  ہو گئِیں  جَاناں
19/07/2023

عَین مُمکِن تھا بھُول جاتا تُجھے
بَارشیں پھِر سے ہو گئِیں جَاناں

16/07/2023

میں آج تک سفر میں ہوں اس اعتماد پر
ابھریں منزلیں میرے قدموں کی دھول سے ،❣️

سودا جو ترا حال ہے اتنا تو نہیں وہکیا جانیے تُو نے اسے کس آن میں دیکھا
15/07/2023

سودا جو ترا حال ہے اتنا تو نہیں وہ
کیا جانیے تُو نے اسے کس آن میں دیکھا

لوگ چاہ میں ہیں میری,اور آپ رد کر بیٹھے ہیں ہائے جناب حد کر بیٹھے ہیں🌸
13/07/2023

لوگ چاہ میں ہیں میری,اور آپ رد کر بیٹھے ہیں
ہائے جناب حد کر بیٹھے ہیں🌸

27/04/2023

کون کہتا ہے کہ مجھ سے حوصلہ ناراض ہے
اب تلک ٹوٹے پروں میں جوش ہے، پرواز ہے🦅

19/04/2023

غرور توڑیں گے ایک دن ان منزلوں کا
جنہیں اپنی اونچائیوں پہ ناز رہتا ہے

09/04/2023

ایڑياں اونچی نہیں کی ہیں نمو پائی ہے ۔۔۔

میں سلیقے سے تیرے قد کے برابر آیا . .

آنکھوں کو بھی لے ڈُوبا ، یہ دِل کا پاگل پنآتے جاتے جو مِلتا ھـــــــــے ، تم سا لگتا ھے
26/12/2022

آنکھوں کو بھی لے ڈُوبا ، یہ دِل کا پاگل پن
آتے جاتے جو مِلتا ھـــــــــے ، تم سا لگتا ھے

Address

Sargodha
4444

Telephone

03009860128

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MeiN AuR TuM GaR HaM Ho Jate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share