Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل

  • Home
  • Pakistan
  • Sargodha
  • Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل

Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل The Official Page of the Religious Authority, Grand Ayatollah ash-Shaikh Muhammad Hussain an-Najafi

یا رب  وہ  ہستیاں  کس دیس  بستیاں  ہیں.اب جن کے دیکھنے کو اکھیاں ترستیاں ہیں.آہ آقائے نجفی! 😢😢 رِیاکاری اور جھوٹے وقار س...
15/12/2024

یا رب وہ ہستیاں کس دیس بستیاں ہیں.
اب جن کے دیکھنے کو اکھیاں ترستیاں ہیں.
آہ آقائے نجفی! 😢😢
رِیاکاری اور جھوٹے وقار سے دور،
خلوص اور سچائی کا پیکر۔
اللہ، رسول (ص) اور اہلِ بیت (ع) کا بے لوث خادم۔
اللھم صل علی محمد و آل محمد۔

(مولانا اعجاز حسین مہدی (حفظہ اللہ) کی وال سے۔)

شیخ الطائفہ، محسنِ ملت، مربئِ یتیمانِ آلِ محمد (ع)، متکلم و مناظر، فقیہ و مجتہد، مفسر و شارح، محدث و مؤرخ،آیۃ اللہ العظم...
14/12/2024

شیخ الطائفہ، محسنِ ملت، مربئِ یتیمانِ آلِ محمد (ع)،
متکلم و مناظر، فقیہ و مجتہد، مفسر و شارح، محدث و مؤرخ،
آیۃ اللہ العظمٰی محمد حسین النجفی
(اعلی اللہ مقامہ فی فرادیس الجنان)

07/12/2024

کیا نقد اور ادھار کی قیمت میں فرق ہو سکتا ہے؟ اور کتنا؟
جواب از آیت اللہ العظمیٰ نجفی (اعلی اللہ مقامہ).

05/12/2024

مصائب شہادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ۔
فقیہ اہل بیتؑ آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ.

04/12/2024

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر دروازہ گرائے جانے کے واقعہ کے حقیقت و جناب محسنؑ کی شہادت کے حوالے سے سوال کا جواب فقیہ اہل بیتؑ آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ کی زبانی.

وکیل مرجع عالى قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ...
02/12/2024

وکیل مرجع عالى قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(حفظہ اللہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری علماء کرام کے ہمراہ جامعہ علمیہ سلطان المدارس میں تشریف لائے، مدرسہ کے طلاب ، اساتذہ کرام اور ٹرسٹ کے اراکین سے بہت ہی صمیمی نشست رہی۔
محترم علامہ ھادی حسین ناصری صاحب قبلہ نے فقیہ اہل بیتؑ آیت اللہ العظمیٰ علامہ محمد حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کی خدمات کو سراہا اور علامہ صاحب کے مرقد مطہر پر فاتحہ خوانی بھی کی.

01/12/2024

مولا علی علیہ السلام نے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے لئے بیت الحزن تعمیر کروایا تھا ۔ ایک سوال کا جواب فقیہ اہل بیتؑ آیت اللہ علامہ محمد حسین نجفی ڈھکو صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ کی زبانی.

24/11/2024

تقلید پہ اہلِحدیث حضرات کے اعتراض کا بہترین جواب۔
#تقلید #اخباری #اصولی #اہلحدیث #وہابی #سلفی

بیاد الفقیہ و الشھید۔
21/11/2024

بیاد الفقیہ و الشھید۔

آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد حسین النجفیؒ کی اردو ویب سائیٹ کہ جس پہ مترجم قرآن پاک، کتب، استفتاءات، ویڈیوز اور رسائل موج...
20/11/2024

آیت اللہ العظمیٰ الشیخ محمد حسین النجفیؒ کی اردو ویب سائیٹ کہ جس پہ مترجم قرآن پاک، کتب، استفتاءات، ویڈیوز اور رسائل موجود ہیں۔ سائیٹ کا لنک

جو لوگ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب کے احکام کو حُھپاتے ہیں اور اسے تھوڑی قیمت پر بیچ ڈالتے ہیں وہ درحقیقت اپنے پیٹ میں صرف آگ بھر رہے ہیں اور خدا روز هقیامت ان سے بات بھی ن....

قرآن کی موبائل ایپ کا لنک:  https://play.google.com/store/apps/details?id=org.sibtain.quranاگر توفیقِ ایزدی شاملِ حال رہ...
17/11/2024

قرآن کی موبائل ایپ کا لنک: https://play.google.com/store/apps/details?id=org.sibtain.quran
اگر توفیقِ ایزدی شاملِ حال رہی تو اسی ایپ میں سرچ اور تفسیر کے آپشن بھی شامل کر دیں گے، ان شاء اللہ۔ التماسِ دعا۔

جناب محسنؑ کی شہادت اور آیت اللہ العظمٰی محمد حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کا موقف.سوال: آج کل کچھ علمائے کرام جناب محسنؑ ک...
15/11/2024

جناب محسنؑ کی شہادت اور آیت اللہ العظمٰی محمد حسین نجفی اعلی اللہ مقامہ کا موقف.

سوال: آج کل کچھ علمائے کرام جناب محسنؑ کے وجود کا سرے ہی سے اقرار ہی نہیں کرتے اور مصائبِ بی بی زہرا سلام الله علیہا کا بھی انکار کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے یا نہیں؟

جواب ۔ وہ جاہل ہیں علماء نہیں ہیں علماء کے لباس میں جاہل ہیں ورنہ یہ تاریخ اسلام کا مسلمہ واقعہ ہے جناب محسن کا سقط ہونا تمام تاریخوں میں مذکور ہے حوالے کے لیے میری کتاب تجلیات صداقت یا دوسری کتاب تنزیہ الامامیہ دیکھی جائیں۔ بیسیوں حوالے سے میں نے ثابت کیا ہے سنی بھی اور شیعہ بھی قائل ہیں کہ ایسا واقعہ ہوا تھا".

(دینی مذاکرے، صفحہ ٨٦، سوال ۱۹۲)

جوا کھیلنے والی محافل قوانین الشریعہ جلد دوم ، صفحہ نمبر 33.
08/11/2024

جوا کھیلنے والی محافل
قوانین الشریعہ جلد دوم ، صفحہ نمبر 33.

03/11/2024
مفسرِ قرآن، آیت اللّه العظمٰی الشیخ محمد حسین ڈھکو النجفی (رح) اور قائدِ ملتِ جعفریہ، علامہ سید ساجد علی نقوی (حفظہ اللہ...
29/10/2024

مفسرِ قرآن، آیت اللّه العظمٰی الشیخ محمد حسین ڈھکو النجفی (رح) اور قائدِ ملتِ جعفریہ، علامہ سید ساجد علی نقوی (حفظہ اللہ) مولانا ڈاکٹر سید عابد علی جعفری (حفظہ اللہ) کا نکاح پڑھاتے ہوئے۔

آیت اللہ العظمٰی نجفی (رحمۃ اللّٰہ علیہ) کی مؤمنینِ کرام کے ہمراہ یادگار تصویر۔
26/10/2024

آیت اللہ العظمٰی نجفی (رحمۃ اللّٰہ علیہ) کی مؤمنینِ کرام کے ہمراہ یادگار تصویر۔

24/10/2024

حجتہ الاسلام والمسلمین قبلہ السید غلام شبیر نجفی النقوی استاد العلما علامہ یار شاہ النقوی النجفی اعلی اللہ مقامہ کے مدرسہ جامعہ دارالھدیٰ علی پور کے سالانہ جلسہ کے موقع پر اپنے خطاب میں آیت اللہ العظمی الشیخ محمد حسین نجفی قبلہ اعلی اللہ مقامہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے۔

Address

Sultan-ul-Madaris
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grand Ayatollah Najafi - سماحۃ آيۃ اللہ العظمٰی النجفي آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share