سناں کی نوک پہ گونجی تلاوتِ قرآں
فضائے ظلم پہ جو حق کا تازیانہ ہو ا
شاعر : عمران رشید یاور
ریلوے اسٹیشن پر قلی اور نابینا لڑکے کے درمیان سیف الملوک کے اشعار پر دلچسپ مقابلہ
میں دونوں ہاتھ ملاتا ہوں جب دعا کے لیے
تو درمیاں کوئی تم سا دکھائی دیتا ہے
محمد سلیم ساگر
#MuhammadSaleemSagar
#urdupoetry #ghazal
#شاعری
طلسمِ لب میں کیا کچھ ہے، وہ چشمِ مہرباں کیا ہے؟
ابھی سے کیا کہیں زر خانۂ دل میں کہاں، کیا ہے
تمھاری کہکشائیں کون سی دنیا کا پرتو ہیں
یہاں تو چاند ہے، بادل ہے، تارے ہیں، وہاں کیا ہے؟
وہاں بھی کیا ستارے ان کے پہلو میں ترشتے ہیں؟
وہاں سازِ زماں کیا ہے، رمِ سیارگاں کیا ہے؟
ابھی وہ میکدہ بر دوش آنکھیں رو برو ہوں گی
ابھی وہ ہنس کے پوچھیں گے کہ رنگِ میکشاں کیا ہے؟
یہ کیسی روشنی مٹی تلے کروٹ بدلتی ہے؟
وہ آئینہ تو خاکی تھا، یہ عکس جاوداں کیا ہے؟
وہاں بھی کیا کوئی ہجر ابد آباد بستا ہے؟
یہاں تو پوچھیے مت،صورتِ دردِ نہاں کیا ہے
یہ سیلِ ہجر تھم جائے ذرا تو پھر کھلے شائد
کہ یہ رنگِ جدائی از کراں تا بہ کراں کیا ہے
کسی دریا کی بانہوں کے بلاوے آ گئے ورنہ
ہمارے واسطے یہ وسعت ریگ رواں کیا ہے
شاعرہ : صائمہ زیدی
Saima Zaidi
#urdupoetry
ذکر اب اُس کا کہیں آئے میں چپ رہتا ہوں
دل سے نکلے بھی اگر ہائے، میں چپ رہتا ہوں
ساتھ گزرے ہوئے لمحوں کا بھرم رکھتا ہوں
کوئی الزام بھی لگ جائے میں چپ رہتا ہوں
میں سخن ور ہوں مجھے بات کا فن آتا ہے
ہر جگہ دیتا نہیں رائے میں چپ رہتا ہوں
آ ہی جاتی ہیں تعلق میں دڑاریں لیکن
جب تلک زخم نہ بھر جائے میں چپ رہتا ہوں
اب مجھے اُس سے شکایت ہے نہ امیدِ وفا
اب وہ جتنے بھی ستم ڈھائے میں چپ رہتا ہوں
وہ سمجھتا ہے مجھے اپنی اناؤں کا اسیر
کوئی جا کر اُسے سمجھائے میں چپ رہتا ہوں
اُس کے جانے کی اذیت کا اثر ہے یاوٓر
جب تلک جاں پہ نہ بن آئے میں چپ رہتا ہوں
شاعر : عمران رشید یاور
Zikr ab us Ka kaheen aay Men Chup Rehta Hun
Dil se niklay b aghar haay men chip rehta hun
Sath Ghuzray Huay Lamho Ka bharam Rakhta Hun
Koe Ilzam b Lagh jaay men chup Rehta Hun
Main Sukhnwar hun mujay Baat Ka fun aata hai
Hr Jaga deta Nahi Raay men Chup Rehta Hun
Aa he jaati Hain Taluq men dararay Lakin
Jb talak zakhm na Bhar jaay men chup Rehta Hun
Ab muje us se shikayat na umeed e wafa
Ab wo kitnay b sitam dhaay men chup Rehta Hun
Wo samjta hai muje apni anaaon Ka aseer
Koe ja k Usay samjaay men chup rehta Hun
Us k janay ki aziyat Ka asar hua YAWAR
Jb talak jaa'n pe na bn aay main Chup Rehta hun .
Poetry By Imran Rashid Yawar
برف پگھلے گی تو پانی کے کنارے ، پیاسے
بے ڈھرک کھینچے چلے آئیں گے سارے پیاسے
اس قدر قحط تھا بستی میں وفا کا لوگو
تشنگی اوڑھ کے نکلے تھے ہمارے پیا سے
اشک گرتے ہیں وہاں آنکھ سے دل کے اندر
تُو سمجھتا ھے کہ پانی سے ہیں ہارے پیاسے
ایک بدلی کہ بنا برسے تھی گزری سر سے
العطش اور تڑپ کر تھے پکارے ،پیاسے
اہنی ہی موج میں بہتا چلا جائے دریا
ہم انا تھام کے بیٹھے ہیں کنارے ، پیاسے
وہ کہاں پیاس کی شدت سے تھےمرتے یاور
طنز کے تیر سے ظالم نے تھے مارے پیاسے
شاعر : عمران رشید یاور
#Nasrullahqureshi
#imranrashidyawar
#urdupoetry
Poetry BY Imran Rashid Yawar
Barf pighlay ghi to pani k kinaray piaasay
bedhrak khenchay chalay aain gay saray piaasay
is qadar qehte tha basti main wafa Ka logo
tishnaghi orh k niklay thay hmaray piaasay
Ashk ghirtay hain wahan aankh say dil k andar
Tu samjta hai k paani say hain haaray piaasay
aik badli k bina barsay the ghuzri sar say
Al-atash aur tarap kr thay pukaray piaasay
apni hi moj men behta chala jaay darya
hm anaa thaam k baythay hain kinaray,piaasay
wo kahan piaas ki shidat say thay martay YAWAR
Tanz k teer say zalim nay thay maaray piaasay
ناروے کے شہر اوسلو میں اکیسیویں بالی وڈ فیسٹیول کا آغاز آج ہو گا ۔بالی وڈ فیسٹیول کی میزبان معروف فلم ڈائریکٹر نصراللہ قریشی اور ہیمنت واسن ہوں گے ۔
ناروے میں بالی وڈ فیسٹیول
انڈو پاک کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کے فن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ناروے میں نو سے پندرہ ستمبر تک بالی وڈ فیسٹول کا شاندار انعقاد کیا جا رہا ہے ۔بالی وڈ فیسٹیول کی میزبان معروف فلم ڈائریکٹر نصراللہ قریشی اور ہیمنت واسن ہوں گے ۔
بالی وڈ فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح ناروے کے وزیر خارجہ Annikken Huitfelt اور اوسلو شہر کے میئرRagnhild Bergheim نو ستمبر کو کریں گے
چھ روز تک جاری رہنے والے بالی وڈ فیسٹیول میں ہندوستان، ایران، بنگلہ دیش اور اسکینڈے نیوین ممالک سمیت دیگر ممالک سے نامور فلمی شخصیات شرکت کریں گی۔
بالی فوڈ فیسٹیول کے میزبان نصراللہ قریشی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فیسٹیول گزشتہ بیس سال سے ناروے میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔بالی ووڈ فیسٹیول اسکینڈے نیویا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ہے، جس کا ایک مقصد سکینڈے نیوین ممالک میں فلموں کی نمائش، ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی حمایت، تفریحی سنیما اور مشرقی ثقافت کی ترویج بھی ہے
معروف فلمساز ڈائریکٹر نصراللہ قریشی کا مزید کہنا ہے کہ اس سال ہم ہندوستان، برطانیہ اور ناروے کے نامور فنکاروں کی لائیو موسیقی کے ساتھ لتا منگیشکر کے فن کو خراج تحسین بھی پیش کریں گے۔
اس تفریحی میلہ میں شرکت کرنے والے افراد جب مستو بردن٫ سنجنا ٹھاکر٫پریم بھاٹی کو
پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
چارہ گری بیمارئ دل کی رسمِ شہرِ حسن نہیں
ورنہ دلبر ناداں بھی اس درد کا چارا جانے ہے
مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیں
اور تو سب کچھ طنز و کنایہ رمز و اشارا جانے ہے
کلام؛ میر تقی میر
زندگی سے بڑی سزا ہی نہیں
اور کیا جرم ہے پتہ ہی نہیں
اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میں
میرے حصے میں میں بچا ہی نہیں
چاہے سونے کی فریم میں جڑ دوں
آئینہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
دھن کے ہاتھوں بک گئے ہیں سبھی
اب کسی جرم کی سزا ہی نہیں
سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رھے
جھوٹ کی کوئی انتہا ہی نہیں
#classicalmusic
#ghazal
#hearttouching
#urdugazal