Chak no 85/6R Sahiwal

Chak no 85/6R Sahiwal A Model Village situated on faisalabad road near & opp D.H.Q hospital Sahiwal.it's name is Baghban pura but people called it's kot 85.
(1)

02/12/2024

لڑکے نہیں چاہتے کہ جہیز کے خلاف بولا جائے، لڑکیاں دوسری شادی کی افادیت پر تقریریں نہیں سننا چاہتیں، بھائی نہیں چاہتے کہ بہنوں کی وراثت پر بات ہو، سیٹھ لوگوں کو حرام کمائی پر خطاب پسند نہیں، مزدور طبقہ کو محنت و جہد مسلسل پسند نہیں، بیویاں چاہتی ہیں صرف شوہر کی ذمہ داریاں بیان ہو، شوہر چاہتے ہیں کہ صرف ان کے ہی حقوق پر بات ہو، والدین "حقوق والدین" پر خطاب چاہتے ہیں اور اولاد چاہتی ہے کہ والدین کی تربیت اور ذمہ داریوں پر بات ہونی چاہیے۔
شہری اپنی ریاستی ذمہ داریوں (Civic Sense ) پر لیکچر نہیں سننا چاہتے ۔ریاست صرف اپنے قوانین لاگو کرنا چاہتی، عوام کے بنیادی حقوق بارے ریاست لاتعلق رہنا چاہتی ہے۔
افراد کی تربیت کا بہترین معیار یہ ہے کہ ہر شخص خود احتسابی کی طرف آ جائے کیونکہ تربیت یافتہ افراد سے مزین معاشرہ ہی ایک صحت مند قوم اور اعلیٰ ریاستی نظام ہائے زندگی کی بنیاد ہوتی۔

سسٹم اور معاشرے کو بدلنے کیلئے پہلے خود کو بدلنا ہو گا
منقول

31/10/2024
السلام علیکم تمام دوست احباب عزیز رشتے داروں کو میری طرف سے دلی عید مبارک قبول ہو۔ نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ ...
16/06/2024

السلام علیکم
تمام دوست احباب عزیز رشتے داروں کو میری طرف سے دلی عید مبارک قبول ہو۔ نبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک سے میں آپ سب کے لیے دعاگو ہوں کہ اللّہ تعالیٰ آپ سب کو خوش وخرم اور شاد و آباد رکھے اور عید کے اس پر مسرت اور مبارک موقع پر اپنے سوہنیے حبیب رسول کریم رؤف رحیم کے صدقے ہم سب مسلمانوں( بلخصوص فلسطین) پر اپنی تمام تر رحمتیں ، برکتیں ،محبتیں ، آسانیاں نازل کرے اور مشکلات میں آسانی پیدا فرمائے۔اور آج کے مبارک دن کے صدقے اور سرور کائنات ، محبتوں والے نبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے تمام مسلمان مرحومین ، بلخصوص میرے دوست احباب اور عزیز و اقارب کے تمام مرحومین میرے خاندان کے تمام اور میری والدہ ماجدہ کی بخشش فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین

14/06/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Shoaib, Rizwan Khalid, Nadeem Sajjad, Ch Adnan Zafer, Ch Imran Manoo, Muhammad Yaseen

13/06/2024

جنت البقیع مدینہ منورہ
13 جون 2024 م

07/08/2023

اگر دنیا پاکستانیوں کے لئے ویزے کھول دے تو 1947 سے بڑی ہجرت ہوگی

31/07/2023

احتجاج احتجاج احتجاج

کمشنر ساہیوال صاحب سن لو۔ ساہیوال کی سب سے بڑی آبادی اس 85/6R, کوٹ خادم علی شاہ اور حبیب ٹاؤن، علی ٹاؤن، کوٹ اللہ دین نمبر 1 اور 2 میں رہتی ہے۔ اور اگر اب یہاں سیوریج کے نظام کو ٹھیک کرنے کا انتظام نہ کیا تو کل انتخابات کے وقت کوئی بھی نمائندہ اور کسی بھی جماعت کا اس علاقہ میں دکھائی دیا تو نتائج کے ہم زمہ دار نہ ہوں گے۔
اگر ہمارے سیوریج کے حالات ٹھیک نہ ہوئے تو اب یہ احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔

احتجاج احتجاج احتجاج

31/07/2023

پوليس کی جانب سے ساہيوال حبيب ٹاؤن کوٹ خادم علی شاہ 85/6R کی لاوارث عوام پر شديد تشدد کی پُرزور مذمت کرتے ہيں

1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی...
26/07/2023

1987ء میں امریکی شہری سٹیون روتھسٹین نے امریکن ایئر لائنز کی پرکشش پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گولڈن ٹکٹ خرید لیا ۔ جس کی قیمت $250,000 تھی۔
اس گولڈن ٹکٹ کے ذریعے امریکن ایئر لائن سے دنیا بھر میں فرسٹ کلاس سفر مفت کیا جاسکتا تھا اور وہ بھی تاحیات.
اس کے علاوہ اس ٹکٹ کی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ گولڈن ٹکٹ کا مالک جب بھی چاہے وہ اپنے ساتھ کسی بھی ایک شخص کو سفر پر مفت لے جاسکتا ہے، اور دوسرے شخص کے لیے اس ٹکٹ کی قیمت $150,000 تھی اس نے گولڈن ٹکٹ کے ساتھ یہ ٹکٹ بھی خرید لیا ۔

پھر ہوا یوں کہ اسٹیو نے اسی گولڈن ٹکٹ پر 10,000 سے زیادہ بار ہوائی سفر کیا ۔
کبھی اس کا دل کرتا کہ فلاں ملک کے کسی خاص اور مشہور ریستوران کا سینڈوچ کھایا جائے، یا کسی دور دراز کے ملک میں بننے والی مشہور برانڈ کی آئسکریم وہاں جاکر کھائی جائے،
کبھی کبھی وہ صبح سویرے کینیڈا کا سفر کر کے کینیڈا سے بیوی کی پسند کا کھانا خریدتا جو محض 50 ڈالر کا ہوتا تھا. اور دوپہر کے کھانے سے پہلے واپس بھی آجاتا تھا
صرف جولائی 2004 میں اس نے 18 ممالک کا سفر کیا۔
اور وہ ہمیشہ کہتا تھا:
میں کسی بھی وقت دنیا کے کسی بھی کونے میں جاسکتا ہوں.
صرف 2008 تک
(تقریباً 20 سال):
سٹیو نے 10,000 بار سفر کیا تھا۔
اور یہ سارا سفر 10 ملین میل کا فضائی سفر بنتا تھا۔
40 ملین فلائٹ پوائنٹس حاصل کئے۔
انگلینڈ کا 500 بار سفر کیا
آسٹریلیا کا 70 بار سفر کیا
ٹوکیو کا 120 بار سفر کیا۔
اس اسکیم سے امریکی ایئرلائنز کو فقط ایک شخص اور ایک ٹکٹ کی وجہ سے 21 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

کمپنی اس سے نالاں تھی، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا رویہ اور ردعمل بھی سخت ہوتا گیا.
ٹکٹ کے ایسے استعمال اور پہنچنے والے نقصان سے فضائی کمپنی اس کے گولڈن ٹکٹ کو کسی بھی طرح روکنے یا ختم کرنے کے لیے پرعزم ہوچکی تھی ۔

13 دسمبر 2008ء کو
وہ حسب معمول اپنے ایک دوست کے ساتھ سفر کے لیے ایئرپورٹ آیا.
تو اسے ائیرپورٹ پر سیکیورٹی اور جہاز کے عملے نے روک لیا، اور اسے مطلع کرتے ہوئے کہا، اس کا ٹکٹ اب ناقابل استعمال ہوچکا ہے، اور کمپنی نے اس کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے ۔
یہ سٹیو کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔
اپنے دوست سے اس نے معذرت کی، اور سخت صدمے کی حالت میں گھر واپس آگیا، وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا اور کئی دنوں تک سو نہ سکا۔

چند دن بعد اسے خیال آیا کہ، امریکن ایئرلائنز پر مقدمہ کرنا چاہیے کہ ایک تو اس کی ہتک ہوئی تھی اور دوسرا ایرلائن نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی تھی ۔
اس نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، اور شکایت میں لکھا کہ امریکہ آزادی، انصاف اور جمہوریت کا علمبردار ملک ہے. اور امریکن ائرلائن نے اسے اس کے پسندیدہ مشغلے (سفر) سے دور رکھ کر جہاں اس کی شخصی آزادی پر قدغن لگائی ہے، وہاں پر ہی ناانصافی کی وجہ سے اس کی زندگی برباد ہو کر رہ گئی ہے ۔
ایرلائن کمپنی اپنے وعدوں سے صریحاً انحراف کرتے ہوئے، زیادتی اور ناانصافی کی مرتکب ہوئی ہے. ٹکٹ کینسل کرنے والے عہدیداران اور ذمہ داران نے، ایرلائن کمپنی، عوام اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سراسر دانستہ کوشش کی ہے. اس کی ابتر ذہنی حالت کی وجہ کمپنی کا غلط فیصلہ ہے، لہٰذا میں کمپنی پر ہرجانے کا دعویٰ کرتا ہوں، اور عدالت سے استدعا کرتا ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے.

گولڈن ٹکٹ کی شرائط و ضوابط کے مطابق کمپنی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور سٹیون روتھسٹین کو 3 ملین ڈالر کا ہرجانہ اد کیا گیا۔ اور ساتھ ساتھ اس کا تاحیات سفری گولڈن ٹکٹ بھی بحال کردیا گیا.

21/03/2023

جہاں مکان نمبر کی بجائے باپ دادا کے نام سے پہچان ہو اسے گاؤں کہتے ہیں❤🌱

Address

St#1 Chak 85/6R
Sahiwal
57000

Telephone

03468551405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak no 85/6R Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chak no 85/6R Sahiwal:

Videos

Share