Sahiwal Updates

Sahiwal Updates Sahiwal Updates is the largest news network of Sahiwal Division which covers divisional news.

01/01/2025

ہوائی فائرنگ ، ون ویلنگ ، آتش بازی کی روک تھام کے لیے ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی اور مانیٹرنگ

ضلع اوکاڑہ میں آج سے یکم جنوری 2025 تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے اجتماع کی تقاریب ، ہوائی فائرنگ ، آتشبازی ، ون ویلنگ ، ہلڑ بازی پر مکمل پابندی ہے۔

سال نو کی آمد پر ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈی پی او کی سپروائزری آفیسرز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات۔

ضلع بھر میں مسیحی برادری کے 56 عبادتی اور دعائیہ تقاریب کے حوالے سے سیکورٹی پلان مکمل۔

مسیحی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، ڈی پی او

ون ویلنگ کا خونی کھیل جوان زندگیوں اور خاندانوں کی تباہی کا باعث ہے ، ون ویلنگ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی ، مانیٹرنگ اور روک تھام کی مکمل پلاننگ مرتب کر لی گئی ، ڈی پی او

کسی بھی شخص کو آتش بازی کی اجازت نہ ہو گی، والدین اپنے بچوں کو شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے دیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈی پی او اوکاڑہ

ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی ، ڈی پی او

خواتین اور بچوں کی حرمت اور تقدس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، ڈی پی او راشد ہدایت

شہری سال 2025 کا آغاز حوالات میں گزار کر نہ کریں۔

ترجمان پولیس اوکاڑہ

01/01/2025

حجرہ شاہ مقیم: نور شاہ میں دم کروانے آئی خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

ملزم نواز نے خواتین کے ساتھ آئے مردوں کو کھانے میں نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا تھا اور خواتین کو کمرے میں لیجا کر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے خواتین کے والد (سسر) کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔

ملزم زیادتی کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا، ایس ایچ او کی سربراہی میں سی آئی اے ٹیم اور مقامی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

رپورٹ: محمد عرفان جٹ، نمائندہ اے جی این نیوز حجرہ شاہ مقیم

01/01/2025

آر جے شیخ رشید 😆
Happy New Year 💥💥💥

31/12/2024

Happy New Year
Long Live Pakistan
🥰🥰🥰

بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف روزنامہ جنگ 31 دسمبر 2024نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پ...
31/12/2024

بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف

روزنامہ جنگ 31 دسمبر 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2024 جاری کر دی۔

نیپرا کی رپوٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 24-2023 میں بجلی کمپنیاں نقصانات کم اور وصولیاں بڑھانے میں ناکام رہیں، سسٹم کی نااہلی سے بجلی صارفین پر ٹیکسز، سرچارجز اور کراس سبسڈیز کا بوجھ ڈالا گیا، بڑھتی قیمتیں، ٹیکسز، سرچارجز، فیسیں، ڈیوٹیز سے صارفین کےلیے ادائیگی ناممکن ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق بڑھتے نقصانات اور وصولیاں کم ہونے سے ایک سال میں 590 ارب 51 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، مالی سال 24-2023 میں بجلی کمپنیوں کے ٹی اینڈ ڈی لاسز 18.31فیصد رہے، وصولیاں کم ہونے سےگردشی قرضے میں 314 ارب51 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 24-2023 میں بجلی صارفین نے اوسط 33.88 فیصد بجلی استعمال کی، باقی ماندہ 66.12 فیصد استعمال نہ ہونے والی بجلی کا بوجھ بھی صارفین نے ادا کیا۔

نیپرا رپورٹ میں کہا گیا کہ فیڈر بند کرنے کی بجائے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرنی چاہئیں، کےالیکٹرک سمیت ڈسکوز کے واجبات 2 ہزار 320 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔

ساہیوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2025 مکمل ہو گئے ہیں جس میں ڈیموکریٹک گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے.
31/12/2024

ساہیوال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2025 مکمل ہو گئے ہیں جس میں ڈیموکریٹک گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے.

ساہیوال پریس کلب کے انتخابات مکمل، ڈیموکریٹک گروپ کامیاب
31/12/2024

ساہیوال پریس کلب کے انتخابات مکمل، ڈیموکریٹک گروپ کامیاب

31/12/2024
31/12/2024

اپنی 400% تنخواہیں بڑھانے والی حکومت نے بجلی بلوں کے بعد اب گیس کے بلوں میں بھی فکس ٹیکس کے نام سے 1000 روپے بٹورنے شروع کر دیے ہیں۔

30/12/2024

پاکستان کے موجودہ حالات

30/12/2024

پنجاب میں سردی کی نئی لہر داخل

موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے کا امکان، چھٹیاں 20 جنوری تک بڑھائے جانے پر غور

30/12/2024

شیرگڑھ : ایک کروڑ 63 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت ہوچکی ہے، سید عاشق کرمانی

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین شاہ کرمانی نے صحافتی وفد سے گفتگو میں کہا کہ مخالفین من گھڑت پروپیگنڈہ کر کے کچھ حاصل نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والا ٹارگٹ ہم نے پورا کر کے بعد ازاں اسے بڑھایا ہے۔

کیونکہ مریم نواز شریف کے وعدے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں نے ایک کروڑ 63 لاکھ ایکڑ پر باقاعدہ گندم کی کاشت مکمل کر لی ہے۔

زیادہ اگاؤ گندم مہم میں نمایاں کارکردگی کے حامل کسانوں میں ٹریکٹر، لیزر جسے کروڑوں کے انعامات دیں گے اور وعدے کے عین مطابق ریٹ دیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں سید عاشق کرمانی نے کہا کہ جو گندم پہلے سے سرکار ی گوداموں میں موجود پڑی ہے سبسٹڈی دیکر اسکو 2900 روپے فی من فروخت کر کے گودام خالی کر رہے ہیں۔ تاکہ اپریل میں آنے والے گندم کا دانہ دانہ خریدا جاسکے۔

باشعور کسان جانتے ہیں کہ شعبہ زراعت کو درپیش گوناگوں مسائل کو جڑ سے کھاڑ پھینکنے کیلئے پنجاب حکومت نے لاتعداد منصوبے دے رکھے ہیں جن سے کسان باالخصوص چھوٹا کسان زیاد ہ مستفید ہوگا۔

انشاء اللہ پاکستان میں ریڑھ ہڈی کی حامل کسان برادری کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا نصب العین ہے۔

رپورٹ: میاں محمد اشرف، صدر الیکڑانک میڈیا پریس کلب شیرگڑھ

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا تاجروں کی وعدہ خلافی پر اظہار افسوسبقایاجات ادا نہ کرنے پر جناح شاپنگ سنٹر اور چرچ...
30/12/2024

کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا تاجروں کی وعدہ خلافی پر اظہار افسوس

بقایاجات ادا نہ کرنے پر جناح شاپنگ سنٹر اور چرچ روڈ کی دوکانوں کو سیل کرنے کا حکم، بقایاجات کی وصولی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، کارپوریشن کے عملے کو ہدایت۔

انہوں نے یہ ہدایت اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں دی جس میں دونوں اداروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ اشفاق احمد لودھی نے بتایا کہ شہر کی مختلف مارکیٹوں کے دوکانداروں نے کارپوریشن کے کروڑوں روپے کے بقایاجات ادا کرنے ہیں جن کی کئی بار وعدہ خلافی کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف گلستان روڈ کے دوکاندار حسب وعدہ بقایاجات ادا کررہے ہیں جبکہ جناح شاپنگ سنٹر ہائی سٹریٹ کے 63 اور چرچ روڈ کے 42 دوکانداروں نے کوئی بقایا جمع نہ کروایا۔

جس پر کمشنر شعیب اقبال سید نے اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال رانا اورنگزیب کو ہدایت کی کہ بقایاجات ادا نہ کرنے والے دوکانداروں کی دوکانوں کو فوری سیل کردیا جائے۔

انہوں نے عارف والہ پل پر ریڑھیوں کے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا بھی نوٹس لیا اور انفورسمنٹ انسپکٹر خالد ضیاء کو ہدایت کی کہ سڑک اور عارف والا پل پر کھڑے ہونے والی ریڑھیوں کوجرمانے کئے جائیں اور انہیں صفائی رکھنے کا بھی پابند کیا جائے۔

سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے اجلاس کو بتایا کہ جھال روڈ پر ریلوے لائن اور لوئر باری دوآب کے درمیان ڈمپنگ سائٹ پر کارپوریشن نے کوڑا پھینکنے کا کام روک دیاہے اور اب ایک کلومیٹر طویل اس ڈمپنگ سائٹس کو لیول کر کے اس پر 3فٹ مٹی ڈالی جائے گی جہاں پسپ شجرکاری بھی کرے گی۔

حکومت پاکستان کیبنٹ ڈویژن نے سال 2025 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔Public and Optional Holidays For the Calendar Ye...
30/12/2024

حکومت پاکستان کیبنٹ ڈویژن نے سال 2025 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

Public and Optional Holidays For the Calendar Year 2025 issued by Govt. Of Pakistan Cabinet Division

30/12/2024

عارف والا : شادی کے فنکشن میں فحش ڈانس اور ہوائی فائرنگ، 6 ملزمان گرفتار

فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں 46 ای بی میں پیش آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

تھانہ صدر عارف والا پولیس نے فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، فحش ڈانس اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چیچہ وطنی: ٹریکٹر ڈرائیور کا پارٹی اور لیڈرشپ سے اظہار یکجہتی کا ایک انداز
29/12/2024

چیچہ وطنی: ٹریکٹر ڈرائیور کا پارٹی اور لیڈرشپ سے اظہار یکجہتی کا ایک انداز

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کی حدود حسین کالونی میں قتل کی لرزہ خیز وارداتچھریوں کے متعدد وار سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 سا...
29/12/2024

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کی حدود حسین کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

چھریوں کے متعدد وار سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین کالونی میں حافظ یاسین کی اہلیہ اور بیٹا گھر موجود تھے کہ نا معلوم افراد نے حملہ کردیا۔

چھریوں کے وار سے طاہرہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا طیب زخمی ہو گیا۔

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نعش اور زخمی کو مزید کاروائی کیلے ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں ساہیوال میں ڈکیتی ، عورتوں کے اغوا کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ خاتون کے ہولناک قتل نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے جبکہ ساہیوال پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔

A woman died after being stabbed multiple times in Hussain Colony Sahiwal while her 4-year-old son was injured.

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کی حدود حسین کالونی میں قتل کی لرزہ خیز وارداتچھریوں کے متعدد وار سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 سا...
29/12/2024

ساہیوال: تھانہ غلہ منڈی کی حدود حسین کالونی میں قتل کی لرزہ خیز واردات

چھریوں کے متعدد وار سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 سالہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسین کالونی میں حافظ یاسین کی اہلیہ اور بیٹا گھر موجود تھے کہ نا معلوم افراد نے حملہ کردیا۔

چھریوں کے وار سے طاہرہ موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا طیب زخمی ہو گیا۔

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نعش اور زخمی کو مزید کاروائی کیلے ہسپتال منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز میں ساہیوال میں ڈکیتی ، عورتوں کے اغوا کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں۔ خاتون کے ہولناک قتل نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے جبکہ ساہیوال پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔

Address

Sahiwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahiwal Updates:

Share