APNA Sahiwal

APNA Sahiwal ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں تاکہ بروقت خبریں مل سکیں https://youtube.com/
(2)

09/03/2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد مورخہ9 مارچ بروز جمعرات بوقت 01:30 بجیدن تھانہ ہڑپہ میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنیں گے

ساہیوال پسپ پروگرام کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک پہلے سے ن...
09/03/2023

ساہیوال پسپ پروگرام کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک پہلے سے نصب 48ٹیوب ویلز میں سے28کی مرمت و اوورھالنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے جس سے پانی کی دستیابی میں بہتری آئی ہے جبکہ مرحلہ وار مزید 20ٹیوب ویلز کی بھی اوورھالنگ کی جا رہی ہے۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان نے بتائی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کاشف محمود، ایم او غلام عباس اور ندیم صفدر اور اے سی جنرل وقاص ظفر نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ نئے ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر پر کام بھی تیز کیا جائے۔ محمد اسجد خان نے بتایا کہ منصوبے کے تحت اب تک پانی کے 22526 گھریلو کنکشن بھی فراہم کئے جا چکے ہیں۔ کمشنر نے چیف آفیسر ایم سی کو ہدایت کی کہ صبح کے وقت سینٹری ورکرز کی حاضری کو ہر صورت ضروری بنایا جائے اور تمام سڑکوں اور چوراہوں پر مختلف دفاتر تک عوام کی رہنمائی کے بورڈز بھی آویزاں کئے جائیں۔ پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ8مارچ کو ایک دن میں سیوریج کے منصوبے کے تحت46پائپ ڈالے گئے ہیں جن میں 33پائپ طارق بن زیاد کالونی، سول ہسپتال روڈ اور مڈھالی روڈ اور13پائپ پاک پتن روڈ اور عارفوالا روڈ پر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یادگار سے متصل گھوڑا چوک میں سیوریج پائپ ڈالنے کا کام ہفتے کے روز شروع کیا جائے گا جسے شفٹوں میں 3روز میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے کربلا روڈ اور فرنیچر بازار میں پانی کے پائپ ڈالنے کے بعد جمع ملبہ اٹھانے کی بھی ہدایت کی جس کی وجہ سے ٹریفک کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ساہیوال پولیس اہلکار ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
09/03/2023

ساہیوال پولیس اہلکار ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

09/03/2023

ساہیوال فلور ملز کو دیے جانے والا سرکاری گندم کاکوٹہ شہری علاقے میں تقسیم کی بجائے دیہی علاقوں میں بھیج دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری علاقوں میں آٹے کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ سرکاری گندم کا کوٹہ دوگنا کرے تا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بھی آٹا تقسیم ہو سکے۔ ایک سروے کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹا فلور ملز کو شہری آبادی کیلئے دیا جاتا ہے اور اسی کوٹے کا آٹا فلور ملز سے اٹھا کر دیہی علاقوں کو بھی دیا جاتا ہے۔ شہری آبادی تیس فیصداور دیہی آبادی70فیصد ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ شہری اور دیہی علاقوں دونوں کیلئے دیا جائے تاکہ آٹے کی قلت میں کمی ہو سکے۔ اوکاڑہ اور پاکپتن میں گندم کا کوٹہ دوگنا کردیاگیاہے لیکن ساہیوال میں کوٹہ دوگنا نہیں کیا گیا جبکہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اس لئے لوگوں کووافر آٹے کی فراہمی کیلئے گندم کے کوٹہ کو دوگنا کیاجائے۔

09/03/2023

ساہیوال ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی بٹر نے کہا ہے کہ زیادہ آگاﺅ کپاس مہم میں کاشتکار بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کاشت کریں ،کاشتکار کپاس کی منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں اور بیچ کو زہر لگا کر کاشت کریں ،مکئی کی بہتر پیداوار کے لئے اچھے بیج اور فال آرمی ورم کے کنٹرول کے لئے محکمہ زراعت سے تعاون حاصل کریں ،مارچ میں گرمی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے گندم کو پانی لازمی لگائیں -ان خیالات ا ظہار انہوں نے ایک کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ڈویژن شہباز اختر، کسان اتحاد کے نمائندوں،پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر ڈیلرز کے علاوہ کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی -انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو پانی لگانے سے زمین وتر حالت میں رہے گی جس سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا -ڈائریکٹر زراعت ساہیوال شہبازاختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے کسان جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں اور محکمہ کی سفارشات پر عمل پیرا ہو کر اپنی آمدن میں اضافہ کریں۔

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے اگلے دو ماہ انتہائی اہم ہیں اس لئے ت...
09/03/2023

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید عثمان منیر بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے اگلے دو ماہ انتہائی اہم ہیں اس لئے تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملددآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور دفاتر میں صفائی کو یقینی بنائیں اور اردگرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش پر کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس کے منٹگمری ہال میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آٖفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نیازی، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری نے ہدایت کی کہ ڈینگی سے بچاو ئ بارے عوامی آگہی کیلئے مہم چلائی جائے اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمجید نیازی نے بتایا کہ یکم جنوری سے7مارچ تک ساہیوال میں ڈینگی کے 779مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھروں اور کنٹینرز کو چیک کر رہی ہیں اور ابھی تک کہیں سے ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہوا۔

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے اراضی ریکاڈر سنٹر چیچہ وطنی کادورہ، سنٹر پر سائلین کو فراہم کی جا...
09/03/2023

ساہیوال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ نے اراضی ریکاڈر سنٹر چیچہ وطنی کادورہ، سنٹر پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطا بق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیواعتزاز اسلم مارتھ نے اراضی ریکاڈر سنٹر چیچہ وطنی کادورہ کیا اور وہاں سائلین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سردارمہتاب خان اور انچارج اراضی ریکاڈر سنٹر مرتضی بھی ان کے ہمراہ تھے-انہوں نے انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر کو ہدایت کی انتقالات کے اندارج اور کھیوٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تا کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے-

05/03/2023
ساہیوال کشمیر ہائی وے پر عارف والا پل کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی،فلک شیر نامی شہری موٹر سائیکل پر گھر جار...
24/02/2023

ساہیوال کشمیر ہائی وے پر عارف والا پل کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی،فلک شیر نامی شہری موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا ،ریسکیو

تلاش گمشدہ
23/02/2023

تلاش گمشدہ

21/02/2023

ساہیوال ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ائی جی پنجاب کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر SHO فرید ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات کانسٹیبل معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہری کی موٹر سائیکل چھن گئی تھی اس درخواست پر فوری مقدمہ درج نہ کیا گیا تھا۔ فیصل شہزاد ڈی پی او ساہیوال نے فوری ایکشن لیتے ھوئے SHO اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات کانسٹیبل کو معطل کردیا

خونی مڈھالی روڈ ایک اور زندگی نگل گیا ۔ رات گئے فرید ٹاؤن کے مشہور بائیکر سید علی شیرازی ٹرک کے ساتھ تصادم میں موقع پر ج...
20/02/2023

خونی مڈھالی روڈ ایک اور زندگی نگل گیا ۔ رات گئے فرید ٹاؤن کے مشہور بائیکر سید علی شیرازی ٹرک کے ساتھ تصادم میں موقع پر جاں بحق

پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین حادثہ کا شکار,آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال موقع پر موجود.جعفر ایکسرپریس جو ...
16/02/2023

پشاور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین حادثہ کا شکار,آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال موقع پر موجود.جعفر ایکسرپریس جو کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی گاڑی میں دھماکہ میاں چنوں کی حدود میں ہوا۔ڈرائیور نے ٹرین کو چیچہ وطنی کے قریب روکا ۔ مسماۃ نذیراں بی بی زوجہ زوہیب اقبال بھٹی سکنہ چک نمبر 5صادق آباد بعمر 55/60 سال فوت ہوئی۔ نذیراں بی بی کی بہو صفیہ بی بی زوجہ عمران بعمر تقریباً 28/30 سال اور پوتی فاطمہ بعمر 7/8 سال سمیت 8 افراد زخمی ہوئے متوفیہ کی ڈیڈ باڈی کو فوری THQہسپتال بھجوایا گیا ہے ۔جبکہ ایک زخمی جس کی حالت تشویشناک ہے جسے DHQہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا ہے ۔بقایا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔جناب RPOصاحب ساہیوال اور DPOصاحب ساہیوال سمیت ساہیوال پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔بم ڈسپوزل اسکوارڈ، سی ٹی ڈی اور کرائم سین یونٹ کی امدای ٹیمیں شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

16/02/2023

چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن جعفر ایکسپریس میں دھماکہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی دھماکہ سے ایک شخص جانبحق جبکہ 3 زخمی ہونے کی اطلاعات چیچہ وطنی انتطامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہو سکی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔زرائع

آج کی بات
16/02/2023

آج کی بات

15/02/2023

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا

15/02/2023

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا
پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی
ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 18 روپے اضافہ ،نئی قیمت 280 روپے لیٹر

ضروری اطلاع
15/02/2023

ضروری اطلاع

ایک شہری کی شکایت پر کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فوری ایکشن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوگیرہ کے سامنے غیر قانونی...
15/02/2023

ایک شہری کی شکایت پر کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فوری ایکشن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوگیرہ کے سامنے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کروا دیا، سکول کے سامنے قائم رکشہ سٹینڈ کو بھی ختم کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کو ایک شہری نے درخواست بجھوائی کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوگیرہ کے سامنے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بنایا گیا ہے جس سے سکول آنے والی بچیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گاڑیوں کے شور اور مسافروں کو آوازیں لگانے کی وجہ سے سکول میں تدریسی عمل میں بھی خلل پیدا ہوتا ہےُجس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ساہیوال نے سیکرٹری آر ٹی اے اوکاڑہ کو پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو ختم کروا دیا گیا۔ اہل علاقہ نے سکول کے سامنے کے غیر قانونی سٹینڈ اور پارکنگ ختم کروانے پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کا شکریہ ادا کیا ہے۔

14/02/2023

تقرر و تبادلے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے انتظامی بنیادوں پر ذیل تبادلہ جات کے احکامات جاری کر دئیے
ساہیوال : SIاللہ دتہ شاہین SHOتھانہ غلہ منڈی
ساہیوال : سب انسپکٹر ذیشان بشیر SHO تھانہ بہادر شاہ
ساہیوال: سب انسپکٹر وقاص احمد SHO تھانہ فتح شیر
ساہیوال : سب انسپکٹر عامر فاروق SHO تھانہ ڈیرہ رحیم
ساہیوال : انسپکٹر اصغر علی SHO تھانہ فرید ٹاون
ساہیوال : سب انسپکٹر شفیق احمد قمر SHO تھانہ یوسف والہ
ساہیوال: سب انسپکٹر ندیم انور SHO تھانہ غازی آباد
ساہیوال : سب انسپکٹر عمردراز SHO تھانہ کسووال
ساہیوال : انسپکٹر تنویر سرور SHO تھانہ نورشاہ
ساہیوال : سب انسپکٹر زید انجم SHO تھانہ ہڑپہ
ساہیوال : سب انسپکٹر اعجاز اسلم SHO تھانہ شاہکوٹ
ساہیوال : انسپکٹرامداد حسین SHO تھانہ سٹی چیچہ وطنی
ساہیوال : انسپکٹراللہ دتہ اختر SHO تھانہ صدر چیچہ وطنی
ساہیوال : انسپکٹر محمد رمضان SHO تھانہ کمیر
ساہیوال : سب انسپکٹر مدثر غفار SHOسٹی ساہیوال
ساہیوال: سب انسپکٹر ذیشان اکرم SHO.سول لائن
ساہیوال: سب انسپکٹر آصف نواز SHOاوکانوالہ
ساہیوال: سب انسپکٹر آصف سرور PSO To DPO

14/02/2023

پاکستان میں اب آٹا خریدنا ہوا مشکل جائیداد خرید اور دس کلو آٹا خریدنے کے لئے ڈاکومنٹس برابر
ویلکم ٹو پرانا پاکستان

نورشاہ میں سکول طالب علم کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے پولیس وردی میں ملوث ڈرائیور علی گنپال کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئ...
13/02/2023

نورشاہ میں سکول طالب علم کو گاڑی کی ٹکر سے زخمی کرنے والے پولیس وردی میں ملوث ڈرائیور علی گنپال کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی

13/02/2023

ایک ضروری اطلاع جو پورے پاکستان میں پھیلانا مقصود ہے آپ کا ایک شیئر ہر پاکستانی کو مالی و جانی نقصان سے بچا سکتا ہے ہم نے اپنا فرض ادا کردیا ہے اب آپ کا فرض ہے کہ اسے دوسرے دوستوں تک بھی پہنچائیں شکریہ

ساہیوال ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک  ساہیوال ڈاکٹر افتخار حسین کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر اسامہ ا...
12/02/2023

ساہیوال ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر افتخار حسین کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر اسامہ افضل اور ڈاکٹر محمد عرفان نے پولیس کے ساتھ مل کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی۔قصاب محمد عرفان سکنہ فرید کالونی عارف روڈ کی دکان پر تقریباً 80 کلوگرام مضر صحت اور غیر قانونی مذبح گوشت برآمد۔ مضر صحت گوشت کو پولیس کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا۔ کاروائی کے بعد ڈاکٹر اسامہ افضل نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چیکنگ ملزم سے بغیر مہر،ناقص؛ بدبو دار اور مضر صحت بڑے جانور کا گوشت برآمد ہوا ہے جو کہ کہ پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

12/02/2023

ساہیوال محافظ بنے لٹیرے عوام کو تحفظ دینے کی بجاے ناکہ لگاکر خود ہی لوٹنا شروع کردیا۔اڈہ بوٹی پال سے 96/سکس آر آتے ہوے رات 9/بجے کے قریب غریب مزدور جو اپنے سیلنگ کے کام سے فارغ ہوکر جب گھر واپس آرہے۔تھے تو تھانہ فرید ٹاون کے غفور ڈرائیور اور مقصود نے ناکہ پر روک کر کہا کہ ہم تم پر ڈکیتی کا پرچہ کاٹ دیں گے۔اور کئی ایک پرچوں میں تمہیں نامزد کردیں گے۔ہمیں رشوت دو تو تم کو چھوڑ دیں گے۔12/ہزار ہماری جیب سے نکلوایا جو میں اپنی مزدوری کے پیسے کسی سے بقایا لیکر آیا تھا ۔اور بیس ہزار روپے گھر سے منگواکر دئئے ۔غفور اے ایس۔آئی ۔نے پیسے پکڑے ۔اس سے پہلے ہمیں گاڑی میں 95/6آر چوکی پر بھی لیکر گئے ۔اور گاڑی میں ہمیں مختلف جگہ پر گھماتے رہے۔اس دوران انہوں نے ہمیں تھپڑ بھی مارے آئی جی پنجاب اور ڈی۔پی۔او۔ساہیوال ۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاے ۔اور پولیس میں چھپی ایسی کا لی بھیڑوں کو نوکری سے فارغ کیا جاے

ساہیوال سیکرٹری ٹوارزم احسان بھٹہ کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، میوزیم کی نئی زیر تعمیرعمارت اور آڈیٹوریم کا تفصیلی جاٸزہ لیا ...
12/02/2023

ساہیوال سیکرٹری ٹوارزم احسان بھٹہ کا ہڑپہ میوزیم کا دورہ، میوزیم کی نئی زیر تعمیرعمارت اور آڈیٹوریم کا تفصیلی جاٸزہ لیا اور میوزیم کےجاری کاموں کو مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، میوزیم محکمہ ٹوارزم اور آرکیالوجی کی طرف سے ساہیوال کی عوام کے لئےتحفہ ہے۔احسان بھٹہ۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ٹوارزم احسان بھٹہ نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا۔ڈپٹی ڈاٸریکٹر محمد حسن،کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو اور ٹوارزم آفیسر رانا ظفر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے زیر تعمیر میوزیم کا کام مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوٸے کہا کہ میوزیم ساہیوال کی عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میوزیم علاقہ کی تہذیب کو دنیا میں اجاگر کرنے کا اچھا ذریعہ بنے گا جہاں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاٸیں گی۔انہوں نے ہڑپہ میوزیم میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے گالف کارٹ کا بھی وزٹ کیا اور ساٸٹ کو بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو جلد درست کرنے کی ہدایت کی۔

ساہیوال علاقہ حدود نورشاہ کا پٹواری شرف علی بے بس و مظلوم خواتین کو رقبہ انتقال کے لیے رشوت کے پیسے نہ ھونے پر جنسی تعلق...
12/02/2023

ساہیوال علاقہ حدود نورشاہ کا پٹواری شرف علی بے بس و مظلوم خواتین کو رقبہ انتقال کے لیے رشوت کے پیسے نہ ھونے پر جنسی تعلقات پر مجبور کرنے لگا سائل خواتین کو گھر بلا کر دست و گریباں،،، کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ
ساہیوال(عمران چوہدری سے)تفصیلات کے مطابق علاقہ حدود نورشاہ کے پٹواری شرف علی نے درندگی کی انوکھی مثال قائم کر دی فرزانہ بی بی عورت کو رقبہ انتقال کے لیے اپنے گھر پاک ایونیو کالونی بُلا کر پہلے بیس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا سائلہ نے بتایا کہ میرے پاس اتنے پیسے موجود نہیں جس پر پٹواری شرف علی نے فرزانہ نامی عورت کو جنسی تعلقات پر مجبور کیا اور سائلہ کے ساتھ دست و گریباں ھو کر نہ صرف سائلہ کے کپڑے پھاڑے بلکہ شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا پٹواری کی مکروہ حرکات پر سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سمیت علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ کی لہر عوام کا کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید سے ازخود نوٹس کا پُرزور مطالبہ اور پٹواری کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ پٹواری پہلے بھی اپنی کرپشن، رشوت خوری، اور خواتین کو جنسی ہراساں کرنے میں ملوث رہا ھے لیکن ہر بار منت سماجت اور پیسے کے زور پر نکلنے میں کامیاب رہا مقامی لوگوں کا کہنا ھے کہ کیا غریب و بے بس کی بیٹی، بہو، ماں، بہن کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں کیا کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال، آر پی او ساہیوال، اور ڈی پی او ساہیوال،،،، ساہیوال کے محافظ و ذمہ داران یا وارثان نہیں تو کیا* *وارثان کے ھوتے ھوئے بہو بیٹیوں سے ایسا مکروہ اور غیر اخلاقی سلوک*
*ھونا قابلِ افسوس امر نہیں ساہیوال ڈویژن کی لاتعداد خواتین کے سوالات اور معزز آفسران کی خاموشی پر ہزاروں سوالات جنم لینے لگے۔۔

جس چیز کو انسان بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں  بعض اوقات دوسروں کیلئے وہ مکمل زندگی ہوتی ہے
11/02/2023

جس چیز کو انسان بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں
بعض اوقات دوسروں کیلئے وہ مکمل زندگی ہوتی ہے

ساہیوال سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی بروقت کاروائی رشوت وصولی کرنے والا تھانیدار منشاء تعینات تھانہ سول لائن گرفتار
11/02/2023

ساہیوال سرکل آفیسر انٹی کرپشن کی بروقت کاروائی رشوت وصولی کرنے والا تھانیدار منشاء تعینات تھانہ سول لائن گرفتار

11/02/2023

ساہیوال فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے 14 فروری سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے یہ بات فلور ملز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے صدر سجاد شیخ نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 13 فروری سے سرکاری گندم نہیں اٹھائی جائے گی شیخ سجاد کے مطابق پنجاب حکومت نے جو ایس پی او بنایا ہے وہ قابل مذمت اور ناقابل عمل ہے اسے فوری واپس لیا جائے ہڑتال غیر معینہ مدت کے لیے ہوگی۔

Address

Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APNA Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share