Sahiwal janbaz news time

Sahiwal janbaz news time All your friends are requested to like and follow the page.
(1)

17/05/2024

‏سردیوں میں جیسے ہم دھوپ سیکنے کے لٸے سورج کو ڈھونڈتے تھے نا
گرمیوں میں اب سورج ہمیں ڈھونڈ ڈھونڈ کے سیک رہا ہے۔🥵🌚🌞😄

عمران خان سپریم کورٹ ویڈیو لنک پر
16/05/2024

عمران خان سپریم کورٹ ویڈیو لنک پر

وفاقی بجٹ 2024ء/ 2025 ء  7 جون کو پیش کیے جانے کا امکاناسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو پیش ک...
15/05/2024

وفاقی بجٹ 2024ء/ 2025 ء 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 170 کھرب کا بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مجموعی طورپر 17 ٹریلین روپے سے زائد حجم پر مشتمل آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل 7 جون کو ہونیوالے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدو خال طے کئے جارہے ہیں اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ بھی بجٹ سازی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ میں ریونیو جنریشن سمیت دیگر اہداف پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-24 وفاقی اخراجات کا حجم 17 ٹریلین روپے متوقع ہے۔ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔

توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 11.2 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں680 ارب روپے کا ہدف مقرر کئے جانے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 3900 ارب روپے ہدف مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے لگایا گیاہے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1050 ارب روپے سے زائد وصول کرنے کا ہدف متوقع ہے۔https://chat.whatsapp.com/EYrR6ohDNmQGtIIAYlb5P4

15/05/2024

رات 1 بجے سینیٹر مشتاق احمد رفح کے 15 لاکھ محصورین کیلیے D Chowk میں دھرنا کیوں دے کر بیٹھے ہیں؟ پولیس کا لاٹھی چارج ، سامان ضبط کر لیا؟؟
جب تک رفح کے محصورین کے خلاف کاروائی بند کروانے کیلیے پاکستان عملی اقدامات نہیں کرتا میں یہاں سے نہیں اٹھوں گا ، یہ کسی پارٹی کا دھرنا نہیں ، کوئی سیاسی مقصد نہیں ، بس فلسطین کا درد رکھنے والوں کا دھرنا ہے جسکا صرف ایک مقصد ہے کہ غزہ کو بچاؤ رفح آپریشن کو رکواؤ، سینیٹر مشتاق

گندم خریداری کا معاملہ: پنجاب حکومت کا کسانوں کو کسان کارڈ دینے کا فیصلہپنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ ...
15/05/2024

گندم خریداری کا معاملہ: پنجاب حکومت کا کسانوں کو کسان کارڈ دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں گندم کی خریداری نہیں کی جاسکتی

پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری سے انکار کرتے ہوئے کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کسان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

*▪️شیر افضل کا معاملہ، شبلی فراز اور اسد قیصر میں سخت جملوں کا تبادلہ*پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر ا...
15/05/2024

*▪️شیر افضل کا معاملہ، شبلی فراز اور اسد قیصر میں سخت جملوں کا تبادلہ*

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت کے معاملے پر شبلی فراز اور اسد قیصر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اسد قیصر نے کہا کہ شیر افضل کی سیاسی کمیٹی سے بے دخلی پارٹی سے زیادتی ہے۔

اس پر شبلی فراز نے جواب دیا کہ پارٹی پالیسی امور پر بولنے والے آپ کون ہوتے ہیں؟ آپ کو پارٹی میں آئے چند سال ہوئے 1995 سے بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو جس طرح شیر افضل کے خلاف استعمال کیا گیا، یہ زیادتی ہے۔

اس موقع پر سیاسی کمیٹی اراکین نے شبلی فراز پر اسد قیصر سے معذرت کےلیے دباؤ ڈالا جس کے بعد شبلی فراز نے اجلاس میں اپنے انداز گفتگو اور عمل پر معذرت کی مگر شبلی فراز کی معافی کچھ کام نہ آئی اور اسد قیصر، شبلی فراز کے رویے پر سیاسی کمیٹی کا اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

*▪️بانی PTI نے 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا*اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ ...
15/05/2024

*▪️بانی PTI نے 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا*

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلی۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق کہا کہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جو رقم آئی اس پر 13 ارب کا منافع بھی بن چکا ، دیہات میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی نہیں جاتی، بنجر زمین پر یونیورسٹی بنائی جو بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے، آزادکشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ بدقسمتی ہے،شیر افضل کو سمجھایا کہ جنگ باہر والوں سے ہوتی ہے پارٹی میں لڑائی نہیں ہوتی شیر افضل نے سعودی وفد دورہ کے موقع پر متنازع بیان دیا، بجٹ میں ٹیکسز بڑھانے سے جون جولائی میں ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔

زرداری اور نواز شریف کی طرح ملک سے باہر نہیں جاؤں گا۔عوامی مینڈیٹ کے مطابق حکومت بنانی پڑے گی ، اس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ ایک سوال پر کہ شہزاد اکبر اور فرح گوگی کو بلائیں آپ کی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے عدالت میں بیان دیں۔

اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فرح گوگی سے صرف تین ملاقاتیں ہوئیں اس کا تعلق بشریٰ بی بی سے تھا، ایسے حالات میں شہزاد اکبر آیا تو اس کو ائیرپورٹ سے اٹھا لیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں جو کچھ ہوا ہے وہ بدقسمتی ہے، بجٹ میں ٹیکسز بڑھانے سے جون جولائی میں ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔

*▪️نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل، نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا: جسٹس اطہر*عبدالقیوم صدیقیسپ...
15/05/2024

*▪️نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل، نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا: جسٹس اطہر*
عبدالقیوم صدیقی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس اظہر من اللّٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل ہیں۔

*حکومتی وکیل کے دلائل*
حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے روسٹرم پر آکر دلائل دیے۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے بتایا کہ اس کیس میں جو دلائل وفاقی حکومت کے ہوں گے ہم انہی کو اپنائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ فریقِ اوّل کی جانب سے کون وکیل ہے؟

حکومتی وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ مرکزی اپیل میں خواجہ حارث فریقِ اوّل کے وکیل تھے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلےکی حمایت کرتے ہیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کی نیب ترامیم کی حمایت کرتے ہیں۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ذاتی حیثیت سے پیش ہونا چاہتے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی بطور وکیل نمائندگی چاہتے ہیں تو جیل حکام اقدامات کریں، عدالتی کارروائی کو صرف قانونی نکات تک محدود رکھیں گے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ذاتی حیثیت سے پیش ہونا چاہیں تو اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ مرکزی کیس میں خواجہ حارث کے ذریعے دلائل دیے گئے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی فریق ہیں انہیں سنا جانا چاہیے، یہ معاملہ نیب کی پولیٹیکل انجینئرنگ میں ملوث ہونے سے متعلق ہے، اگر بانیٔ پی ٹی آئی بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونا چاہیں تو ہو سکتے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی پیش ہونا چاہیں تو ہم کیسے روک سکتے ہیں؟

مخدوم علی خان نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو یا وکیل کے ذریعے نمائندگی دی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ کیس ذاتی حقوق کا نہیں، معاملہ قانون کی شقوں میں ترمیم کا ہے، کیا تمام مقدمات میں بھی ایسے ہی سائلین کو نمائندگی ملنی چاہیے، کیس ترامیم کے درست ہونے یا غلط ہونے سے متعلق ہے۔

فاروق ایچ نائیک انفرادی درخواست گزار کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے جنہوں نے کہا کہ سوال یہ بھی ہے کہ کیا مرکزی اپیلیں قابلِ سماعت بھی تھیں، یا نہیں؟

*بانیٔ PTI بذریعہ ویڈیو لنک دلائل دے سکتے ہیں: چیف جسٹس*
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی چاہیں تو آئندہ سماعت پر بذریعہ ویڈیو لنک دلائل دے سکتے ہیں، ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دینے کا بندوبست کیا جائے، کتنے وقت تک ویڈیو لنک کا بندوبست ہو جائے گا؟

*سماعت میں مختصر وقفہ*
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا۔

*وقفے کے بعد سماعت*
وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو مخدوم علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترامیم کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، وفاقی حکومت متاثرہ فریق ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے؟ متاثرہ فرد ہی اپیل کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ معاملہ قانون میں ترمیم کی شقوں کا ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بے نظیر کیس کے تحت یہ اپیل تو قابلِ سماعت ہی نہیں، زیادہ تر ترامیم نیب آرڈیننس سے لی گئی ہیں، ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تناظر میں بھی ترامیم کی گئی ہیں، عدالت متاثرہ فریق کی تعریف کر چکی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لیے وجوہات لکھنی چاہئیں۔

مخدوم علی خان نے صدارتی آرڈیننس جاری کرنے سے متعلق آئینی شقوں کو پڑھا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر صدر مطمئن ہوں تو آرڈیننس جاری کیا جاتا ہے۔

*نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا: جسٹس اطہر*
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ حکومت نے وجوہات دینی ہیں کہ آرڈیننس اس وجہ سے جاری کرنا ضروری ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ بریگیڈیئر اسد منیر کا خود کشی کا نوٹ کافی ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 11 رکنی لارجر بینچ ایسی درخواستوں کو سن چکا ہے۔

مخدوم علی خان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل تھا جب نیب ترامیم کے خلاف درخواست سنی گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ درخواست میں کوئی ایسی ترمیم چیلنج کی گئی جو آئین کے خلاف ہو؟

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ اہم سوال یہ ہے جو منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں اٹھایا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ کسی نے کروڑوں کھا لیے، وہ لاکھوں میں بھی ہو سکتے ہیں، کیا دنیا میں ایسی کوئی مثال ہے کہ قانون سازوں نے رقم کا تعین کیا ہو؟

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ جو 25 ریفرنس واپس ہوئے ان کا ٹرائل کہاں ہو گا؟ کیا یہ صوبائی خود مختاری میں مداخلت نہیں ہے؟ 1999ء میں نیب کا جو کنڈکٹ رہا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ نیب کیا ملک میں کسی کو جوابدہ ہے؟

*کرپشن ایک مسئلہ ہے، جس میں نیب مکمل ناکام ہو چکا: جسٹس اطہر*
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کرپشن ایک مسئلہ ہے، جس میں نیب مکمل ناکام ہو چکا ہے، نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، نیب بتائے پچھلے 10 سال میں کتنے سیاستدانوں کے خلاف کیسز چلوائے، پچھلے 100 سال میں کتنے سیاستدانوں کو قید کیا؟

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فاروق ایچ نائیک کو روسٹرم پر بلا لیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب نے 3 سال 1 شخص کو جیل میں رکھا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ ظلم بھی بہت ہو رہا ہے، آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ لوگوں پر اب تو ظلم نہیں ہو رہا ہے؟ اٹارنی جنرل! آپ نے یقینی بنانا ہے کہ ویڈیو لنک کام کرے۔

*آج کی سماعت کا حکم نامہ*
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے انٹرا کورٹ اپیل پر آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوانا شروع کر دیا۔

سپریم کورٹ نے آج کی سماعت کے حکم نامے میں کہا ہے کہ نیب سے پوچھا گیا کہ وہ اپیلوں کی حمایت کر رہا ہے یا مخالفت؟ نیب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپیلوں کی حمایت کرتا ہے۔

*بانیٔ PTI کی نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر فیصلہ دیا گیا تھا*
واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

15/05/2024

تعلیم وہ مقام نہیں دلاتی
جو مقام تربیت دلاتی ہے 💁🏻

کیاسپریم کورٹ آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تقریباً نو ماہ کے بعد پوری قوم عمران خان کو سن اور دیکھ سکے آج چیف ...
15/05/2024

کیاسپریم کورٹ آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائے گی کہ تقریباً نو ماہ کے بعد پوری قوم عمران خان کو سن اور دیکھ سکے آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نیب کیس میں وڈیو لنک کے زریعے بیان دینے کی عمران خان استدعا منظو ر کرلی قاضی فائز عیسی کے چیف جسٹس عہدہ سنبھالنے کے بعد عموماْ تمام اہم کیسز براہ راست نشر ہوتے رہے ہیں
کامران خان سینیئر اینکر پرسن

*پچھلے روز لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ سنا تو ہنسی آ گئی، مریم نواز*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکو...
15/05/2024

*پچھلے روز لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ سنا تو ہنسی آ گئی، مریم نواز*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کوئی اور چل رہا تھا ریمارکس کچھ اور دیے گئے

جج صاحب جنہوں نے لڑکیوں کے اسکولوں کے چکر لگانے ہیں ان کے پاس اپنی موٹرسائیکل ہوتی ہے۔

یہ تو وہی بات ہوئی روٹی سستی کریں گے تو ہر کوئی دو کے بجائے تین روٹیاں کھائے گا،

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ای بائیکس پر ون ویلنگ کی جائے گی، تھوڑا سا علم ہونا چاہیے ای بائیکس پر ون ویلنگ نہیں کی جا سکتی۔

آپ ایگزیکٹو کے فیصلوں میں مداخلت کریں گے تو عوام دیکھ رہے ہیں، آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

*▪️چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، یاسمین راشد کا جیل سے خط*پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا...
15/05/2024

*▪️چیف جسٹس ہمیں انصاف دیں، یاسمین راشد کا جیل سے خط*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟

اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟

‏آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا،چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل ن...
15/05/2024

‏آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد پہلا استعفیٰ آگیا،چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا،موجودہ صورتحال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور انکی کابینہ پر عائد ہوتی ہے،ہٹ دھرمی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے، سردار امجد جلیل

*کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق تفصیلات لیک ہونیوالی ہیں، فیصل واوڈا* سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص میڈیا گر...
15/05/2024

*کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق تفصیلات لیک ہونیوالی ہیں، فیصل واوڈا*


سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈہ ہونے کو ہے، کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں

مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستانی میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟

ایک مخصوص طبقے کوکلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بھی بنایا گیا ہے

دبئی پراپرٹی لیکس، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، سینیٹر فیصل واوڈا، شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ، حسین نواز، آصف زرداری ک...
15/05/2024

دبئی پراپرٹی لیکس، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، سینیٹر فیصل واوڈا، شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ، حسین نواز، آصف زرداری کے تینوں بچوں کے نام شامل

یہ نوکری پیشہ لوگوں کے پاس اتنا پیسہ آتاکہاں سے ہے؟ اربوں ڈالرز انکے بیرون ملک میں نکلتے ہیں۔ کرپشن کا یہ پیسہ ہی دنیا م...
15/05/2024

یہ نوکری پیشہ لوگوں کے پاس اتنا پیسہ آتاکہاں سے ہے؟ اربوں ڈالرز انکے بیرون ملک میں نکلتے ہیں۔ کرپشن کا یہ پیسہ ہی دنیا میں انکی پہچان ہے۔ دبئی لیکس اسی سلسلے کی صرف ایک اور نشاندہی ہے۔
عمران ریاض اینکر پرسن

*شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، فیصلہ اب عمران خان کریں گے، عمر ایوب*عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے...
15/05/2024

*شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، فیصلہ اب عمران خان کریں گے، عمر ایوب*

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر سے کہا قانون کی حکمرانی ہواس کو ہم بھی قبول کریں گے آپ بھی کریں،

اندرونی معاملات میں مداخلت نہ امریکا کی مانتے ہیں نہ یو کے کی نہ کسی اور ملک کی، اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔

امریکی سفیر نے وزارت خارجہ کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا اس ملاقات کو کرٹیسی کال کہا جا سکتا ہے

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حکمران اتحاد خودبانی چیئرمین سے مذاکرات پر مجبور ہوجائیں گا

ملتان نشتر میں کامیاب اپریشن کے بعد وہاڑی جنسی سکینڈل کے مرکزی ملزم حامد وہاج کے پیٹ سے یو ایس بی کو نکال لیا گیا ۔بڑے ا...
15/05/2024

ملتان نشتر میں کامیاب اپریشن کے بعد وہاڑی جنسی سکینڈل کے مرکزی ملزم حامد وہاج کے پیٹ سے یو ایس بی کو نکال لیا گیا ۔
بڑے انکشافات.اے آر وائے کی ٹیم سر عام کے چھاپہ مارنے کے دوران ملزم نے ویڈیو پروف کی USB کو نگل لیا تھا
۔ملزم نے سات سو خواتین کی زندگی تباہ کر دی۔ملزم ان لائن کام کی نوکری کا جھانسی دیتا تھا۔بعد میں ویڈیو ریکارڈنگ کر کے بچیوں کو بلیک میل کرتا تھا

سولر پلیٹ کی قیمتوں کے کمی کے بعد چائنہ کی بیٹریاں بھی مارکیٹ میں پہنچ گئی ۔ پاکستان میں ملنے والے 100 اولڈ کی بیٹری 15 ...
15/05/2024

سولر پلیٹ کی قیمتوں کے کمی کے بعد چائنہ کی بیٹریاں بھی مارکیٹ میں پہنچ گئی ۔ پاکستان میں ملنے والے 100 اولڈ کی بیٹری 15 ہزار روپے میں دستیاب ہے ۔مارکیٹ میں انے والے چائنہ بیٹری ایک سالہ وارنٹی کے ساتھ 6500سو روپے میں دستیاب ہوں گی ۔

12/05/2024

پنجاب حکومت کی گندم اور زراعت کش پالیسیوں کے حوالے سے صوبائی صدر کسان اتحاد کے صوبائی صدر محمد حسین ٹی جے کی صدرپنجاب کولڈ اسٹوریج ایسوسی ایشن اور صدر چیمبر آف کامرس کے ہمراہ پریس کانفرنس

نمائندہ سٹار ایشاء نیوز ساہیوال
مزمل نواب
03026522095

‏🔴 امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہناہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت پر سخت دباؤ ڈالا جائے۔-نیویارک ٹائمز
12/05/2024

‏🔴 امریکی وزیر خارجہ بلنکن کا کہناہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت پر سخت دباؤ ڈالا جائے۔

-نیویارک ٹائمز

دونوں ڈٹ گئے، اب کیا ہوگا؟اس وقت صورتحال 9 مئی 2023  کے بعد سے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟ امریکی سفیر نے پی ٹی آئی   رہنماؤں ...
12/05/2024

دونوں ڈٹ گئے،
اب کیا ہوگا؟
اس وقت صورتحال 9 مئی 2023 کے بعد سے زیادہ خطرناک کیوں ہے؟
امریکی سفیر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملاقات کیلئے بلانے کی بجائے خود جاکر کیوں ملاقات کی؟
کیا یہ ملاقات اسٹیلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں تلخی کی وجہ بنی؟
کشمیر پر جو ھو رہا ھے اس کے پیچھے محرکات کیا ھیں
حبیب اکرم اور اجمل جامی کا تجزیہ

کانگریس ہمیں پاکستان کے بموں سے ڈرا رہی ہے، پاکستان توخود اپنے بم بیچنا چاہتا ہے مگر خراب کوالٹی پر کوئی خرید نہیں رہا- ...
11/05/2024

کانگریس ہمیں پاکستان کے بموں سے ڈرا رہی ہے، پاکستان توخود اپنے بم بیچنا چاہتا ہے مگر خراب کوالٹی پر کوئی خرید نہیں رہا- بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر پاکستان بارے ہرزہ سرائی

آزاد کشمیر میں عوام بجلی کے بلوں پر بے انتہا ٹیکس کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے۔ اگر مہنگی ترین بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا ...
11/05/2024

آزاد کشمیر میں عوام بجلی کے بلوں پر بے انتہا ٹیکس کی وجہ سے سراپا احتجاج ہے۔ اگر مہنگی ترین بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان کے ہر کونے میں ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ ملک کو رینٹل پاور اور نندی پور پلانٹ جیسے مہنگے ترین ناکام منصوبے دے کر عوام کا جینا حرام کرنے والے ایک مرتبہ پھر مسلط ہیں جنکے پاس عوام سے ٹیکس بٹورنے کے سوا کسی مسئلے کا کوئی حل نہیں۔ میاں اسلم اقبال

ماشااللہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔۔۔۔۔ 😉😉😉😉
08/05/2024

ماشااللہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ۔۔۔۔۔ 😉😉😉😉

07/05/2024

Star Asia.mp4

"جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2021 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کے 145 ویں نمبر تک گر جانے پر بڑی تشویش تھی اب 2024...
06/05/2024

"جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2021 میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کے 145 ویں نمبر تک گر جانے پر بڑی تشویش تھی اب 2024 وہ خود چیف جسٹس ہیں اور پاکستان کی رینکنگ مزید گر کر 152 ویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ رول آف لاء کی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 130واں ہے"حامد میر

05/05/2024

کھاریاں خواجہ سرا واقعہ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے مکمل انصاف کر دیا ذمہ دار دو پولیس اھلکار معطل پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ بھی درج تھانہ پر حملہ کرنے والے خواجہ سراوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی

گندم درآمد سکینڈل، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم ترین انکشافات۔۔  قومی خزانے کو 300 ارب روپے سے زائد کا چونا لگ گیا
03/05/2024

گندم درآمد سکینڈل، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم ترین انکشافات۔۔ قومی خزانے کو 300 ارب روپے سے زائد کا چونا لگ گیا

Address

Sahiwal Pakpatan Rod
Sahiwal
54000

Telephone

+923126292587

Website

https://sahiwaljanbazhdnews.blogspot.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal janbaz news time posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahiwal janbaz news time:

Videos

Share