06/11/2024
ساہیوال تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو تیزاب پلانے کا واقعہ، ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹاؤ ن کی حدود 90 سکس آر میں عثمان نامی شخص رشتہ سے انکار پر 16 سالہ لڑکی کوثر پروین کو زبردستی تیزاب پلا کر فرار ہو گیا۔ جس پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس استعمال کرتے ہوئے ملزم عثمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ۔
*ترجمان ساہیوال پولیس*