The Sahiwal Times

The Sahiwal Times News Group
(5)

03/04/2023

Agar koi dost online earning karna chata hai to muj sa rabta kara
03051304353

19/09/2021
06/09/2021

ساہیوال میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حبیب ٹاؤن میں گندے پانی کا تالاب بن گیا
مکمل رپورٹ انٹرنیشنل نیوزچینل پر
محمد عرفان بشیر چوہدری(ڈویژنل بیوروچیف)
خاورعلی چوہدری(اسپیشل رپورٹر)
ٹی وی ٹو ڈے ساہیوال
03167732432

03/09/2021

ساہیوال ایس ایچ او تھانہ یوسف والہ ملک ندیم انور کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ دو ملزمان گرفتار تین کلو چرس برآمد
نیوزانٹرنیشنل نیوزچینل پر
محمد عرفان بشیر چوہدری(ڈویژنل بیوروچیف)
خاورعلی چوہدری(اسپیشل رپورٹر)
ٹی وی ٹو ڈے ساہیوال
03167732432

02/09/2021

ساہیوال کھوکھا بازار و چرچ روڑ ٹوٹ پھوٹ کا شکار.اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ۔عوام
مکمل رپورٹ انٹرنیشنل نیوزچینل پر
محمد عرفان بشیر چوہدری(ڈویژنل بیوروچیف)
خاورعلی چوہدری(اسپیشل رپورٹر)ٹی وی ٹو ڈے ساہیوال
03167732432

29/08/2021

ساہیوال جامعہ مسجد امیر حمزہ چک نمبر 71 فور آر کچا پکا نور شاہ روڈ میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
مکمل رپورٹ انٹرنیشنل نیوزچینل پر
محمد عرفان بشیر چوہدری(ڈویژنل بیوروچیف)
خاورعلی چوہدری(اسپیشل رپورٹر)
ٹی وی ٹو ڈے ساہیوال
03167732432

10/07/2021

ساہیوال ۔آزادی صحافت پر حملہ سچی خبریں شائع کرنے کی سزا
ساہیوال میں صحافی اور اُن کے بچے محفوظ نہیں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش اور قبہ خانوں کے سرپرست اور غنڈہ عناصر کا سینئر صحافی نورحسن وکی کے گھر داخل ہوکر قاتلانہ حملہ اعلٰی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ

10/07/2021

(پیج کو لائک اورشیئر کریں شکریہ)
چک نمبر64فور آر علاقہ تھانہ نور شاہ دو فریقین جو کہ آپس میں چچا زاد بھائی اور قریبی رشتہ دار ہیں ۔
کی جانب سے پولیس کو 15پر اطلاع موصول ہوئی کہ ہمارے درخت کاٹے جا رہے ہیں ۔
مشترکہ کھاتہ کی زمین ہے ۔اس لیے دونوں فریقین کے درمیان درختوں کی کٹائی کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا جو آج سنگین شکل اختیار کر گیا ۔
موقع پر پولیس نے پہنچ کر فریقین کو آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کر نے کی ہدایت کی
تاہم اسی اثنامیں کنسٹیبل عامر شہزادنے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کو شش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر جناب ڈی پی او ساہیوال نے نوٹس لیتے ہو ئے کنسٹیبل عامر شہزاد کو معطل اور ڈی ایس پی صدر فرخ جاوید کو ڈیپارٹمنٹل انکوائری کر نے کا حکم دے دیا۔ذرائع

17/06/2021

ساہیوال ضلعی انتظامیہ سرگرم پٹواریوں کی بھرتی میں ایک بڑا سکینڈل بے نقاب-منظم گروہ کے متعددافراد گرفتار
محمد عرفان بشیر چوہدری(بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
خاورعلی چوہدری(سپیشل رپورٹر)ٹی وی ٹو ڈے
03167732432

ساہیوال باہر والا اڈے پر ٹی سٹال جہاں لوگ کرونا سے بے نیاز چائے کے فراٹوں کے ساتھ موسم انجواۓ کررہے ہیں.نصف جی ٹی روڈ پر...
01/06/2021

ساہیوال باہر والا اڈے پر ٹی سٹال جہاں لوگ کرونا سے بے نیاز چائے کے فراٹوں کے ساتھ موسم انجواۓ کررہے ہیں.
نصف جی ٹی روڈ پر پھیلے کسٹمر کے لیے لگائی گئی یہ کرسیاں اور بنچ ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ کے لئے چیلنج سے کم نہیں جو انتظامیہ کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ذرائع

31/05/2021

ساہیوال محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ہفت روزہ کورونا آگہی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔
مزید یہ رپورٹ دیکھیں۔
محمد عرفان بشیر چوہدری(بیوروچیف ساہیوال ڈویژن)
خاورعلی چوہدری(سپیشل رپورٹر)ٹی وی ٹو ڈے
03167732432کسی بھی نیوز کوریج کے لئے اس نمبر پر رانطہ کریں

خبردار !خواتین موٹر سائیکل پہ بیٹھنے سے پہلے چادر یا برقعے کو اچھی طرح لپیٹ لیا کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں پوسٹ...
30/05/2021

خبردار !
خواتین موٹر سائیکل پہ بیٹھنے سے پہلے چادر یا برقعے کو اچھی طرح لپیٹ لیا کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچ جائیں پوسٹ تمام احباب شیئر کریں

ڈاٸریکٹر آف ایجوکیشن واحد شاکر بلوچ نے صوبے کے تمام سکولز کے ٹیچرز اور نان ٹیچینگ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ 29 مٸ 2021 کے ب...
30/05/2021

ڈاٸریکٹر آف ایجوکیشن واحد شاکر بلوچ نے صوبے کے تمام سکولز کے ٹیچرز اور نان ٹیچینگ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ 29 مٸ 2021 کے بعد آپنے سکول میں ویکسینیشن ٹیم کا انتظار نہ کریں۔ذرائع
ہر ٹیچر/ملازم خود ویکسینیشن سنٹر میں اپنے شناختی کارڈ اور سروس کارڈ کیساتھ جاکر 5 جون 2021 سے پہلے ہر صورت میں آپنا ویکسین کراٸیں۔

پھول نگر دیناناتھ میں تیز رفتارمزدا ٹرک نے ایک مو ٹر سائیکل کئی رکشوں اور کاروں کو روندتا ہوا فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑا کئی اف...
30/05/2021

پھول نگر دیناناتھ میں تیز رفتارمزدا ٹرک نے ایک مو ٹر سائیکل کئی رکشوں اور کاروں کو روندتا ہوا فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑا کئی افراد شدید زخمی زخمیوں کو ریڈ کریسنٹ منتقل مزدا ڈرائیور مو قع سے فرار.زرائع

چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس کا ایکشن,منشیات فروش گرفتار.زین نامی ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا,چیچہ ...
30/05/2021

چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس کا ایکشن,منشیات فروش گرفتار.زین نامی ملزم سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا,چیچہ وطنی تھانہ صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 110 بارہ ایل کے قریب چرس بیچتے ہوئے زین نامی شخص کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے 1 کلو 5 سو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشارالرحمن نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرز کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے بہت جلد جرائم پیشہ لوگ سلاخوں کے پیچھے ہونگے ان کے خلاف بلاتعطل کاروائیاں جاری رکھیں گے

30/05/2021

پنجاب حکومت نے "خدمت آپ کی دہلیز پر" ایپلی کیشن کا آغاز کردیا ہے۔ شہری اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے علاقے کے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=khidmat.dehleez.app

خدمت آپ کی دہلیز_پر

29/05/2021

ذرائع کے مطابق ساہیوال اڈہ قادر آباد کے قریب ٹائر برسٹ ہونے سے مسافر بس الٹ گئی۔بس الٹنے سے 7 خواتین سمیت 10مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو بس سے نکالنے اور اسپتال منتقلی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری۔ذرائع

شیئر ضرور کریں تاکہ کسی کی جان بچ سکے ۔شکریہ
29/05/2021

شیئر ضرور کریں تاکہ کسی کی جان بچ سکے ۔شکریہ

ذرائع کے مطابق ابھی ساہیوال فائیو وے چوک میں بنے  سندھ بینک میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122کے اہلکار اس آگ بجھانے میں مصروف۔ما...
29/05/2021

ذرائع کے مطابق ابھی ساہیوال فائیو وے چوک میں بنے سندھ بینک میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122کے اہلکار اس آگ بجھانے میں مصروف۔
مالی اور جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساہیوال شیخ محمد عثمان اللہ کو پیارے ہو گئے انکی نماز جنازہ آج 29/5/2021کو عصر کی نماز کے بعد...
29/05/2021

سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ساہیوال شیخ محمد عثمان اللہ کو پیارے ہو گئے انکی نماز جنازہ آج 29/5/2021کو عصر کی نماز کے بعد جامعہ دارالاسلام لاہور میں ادا کی جائے گی اور تدفین کیلوری گراؤنڈ میں ھو گی

28/05/2021

بریکنگ نیوز۔ ساہیوال اوورہیڈبرج پر حادثہ
ساہیوال:باہر والے اڈا پل کے قریب موٹر سائیکل اور آئل ٹینکر میں تصادم،زرائع
حادثے کے بعد آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی،اس حادثے کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر دم توڑ گئی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے

ساہیوال محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے عوام میں جاری کورونا آگہی مہم کے سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر سمیت رضا کاروں ن...
27/05/2021

ساہیوال محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے عوام میں جاری کورونا آگہی مہم کے سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر سمیت رضا کاروں نے عوام میں ماسک اور سینا ٹائزر تقسیم کئے- یہ مہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام میں کورونا وبا سے بچاﺅ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی صوبائی مہم کا حصہ ہے تاکہ عوام اس وبا سے محفوظ رہ سکیں -اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پبلک مقامات خصوصا بازاروں اور مارکیٹس میں ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو مسلسل سیناٹائزکرتے رہیں ،کورونا وائرس سے بچاﺅ کا واحد ذریعہ ماسک پہننا ہی ہے جس سے فضائی آلودگی سے بھی بچا جا سکتا ہے - انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 29مئی تک شہر بھر میں جاری رہے گی جس دوران مختلف چوراہوں اور مارکیٹس میں قومی رضا کار عوام میں ماسک اور سینا ٹائزر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کورونا سے بچاﺅ سے متعلق آگہی فراہم کریں گے -

وقت، بخت،قدرت کا کرم، بابل کی دعائیں اور اپنوں کا پیارے لئے دختر ہڑپہ، پنجاب بھر میں حلقہ کی نمائندگی کر رہیں ہیں، پنجاب...
27/05/2021

وقت، بخت،قدرت کا کرم، بابل کی دعائیں اور اپنوں کا پیارے لئے دختر ہڑپہ، پنجاب بھر میں حلقہ کی نمائندگی کر رہیں ہیں، پنجاب بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات کی لودھی ہاؤس آمد کا سلسلہ جاری، ڈسکہ سے سیدہ نوشین افتخار ایم این اے کے کزن سید علی نقوی سید سجاد حسین نقوی اور دولہ زیریں سے سید ضمیر شاہ شیرازی کی محترمہ سے خصوصی ملاقات پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں دن رات جہاں حلقہ بھر کی عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہو کر ان میں اپنائیت کا احساس دلاتی رہتی ہیں وہاں پارٹی کے ویژن کو مدنظر رکھ کر پنجاب بھر کی سیاسی شخصیات سے میٹنگ اور مستقبل کے لئے لائحہ عمل کی تیاری میں مگن ہیں، جس محنت، لگن سے بابل کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہ دن دور نہیں کے رب کریم ہڑپہ کی عزت ہڑپہ کو عطا کرے گا۔۔۔ انشاللہ۔۔۔

ساہیوال مین جی ٹی روڈ پر جگہ برائے فروخت فرنچائز،ملٹی نیشنل کمپنی کے آفس وغیرہ کے لِے انتہائی مناسب جگہ
23/05/2021

ساہیوال مین جی ٹی روڈ پر جگہ برائے فروخت
فرنچائز،ملٹی نیشنل کمپنی کے آفس وغیرہ کے لِے انتہائی مناسب جگہ

پنجاب کے 16 اضلاع میں 24 مئی سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے گئے۔ذرائع
21/05/2021

پنجاب کے 16 اضلاع میں 24 مئی سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے گئے۔ذرائع

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پہ شیعہ علما کونسل ضلع ساہیوال اور شیعان حیدر کرار ساہیوال کی تمام...
21/05/2021

قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پہ شیعہ علما کونسل ضلع ساہیوال اور شیعان حیدر کرار ساہیوال کی تمام انجمنوں کی طرف سے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مرکزی امام بارگاہ قصر بتول ساہیوال سے جوگی چوک اور صدرچوک سے ھوتی ہوئی واپس امامبارگاہ پرامن اختتام پزیر ہوئی. ریلی میں شیعہ علماکونسل کے سینیئر نائب صدرپنجاب سیدساجد علی نقوی،سیدصفی الحسنین شیرازی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب،سید فیض الحسن کاظمی ڈویژنل صدر، نثارابوذر چوہان ایڈوکیٹ ضلعی صدر،سید جوہرحسن زیدی ضلعی جنرل سیکرٹری،انور جاوید حسینی، سبطین رضا مشہدی،محسن ریاض،احمدعباس بلوچ کے علاوہ عہدیداران وممبران شیعہ علما کونسل نے شرکت کی، اس موقع پہ مولانا آغا ندیم عباس بلوچ نے خطاب کیا اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا، آخر میں سیدصفی الحسنین شیرازی نے ریلی کے کامیاب انعقاد پہ تمام شرکا،مرکزی انجمن اور تمام ضلع کی انجمنوں وماتمی سنگتوں کاشکریہ اداکیا.

21/05/2021

ساہیوال فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی نے ریلی نکالی ،ریلی تحصیل کونسل ہال سے ڈپٹی کمشنر آفس تک منعقد ہوئی -جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر، اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق کھوکھر،اے سی میاں سرمد حسین، تحریک انصاف کے رھنما شیخ محمد چوھان کے علاوہ صحافیوں ،وکلاءاور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی - ریلی کے شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے مظلو م فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے بیت المقد س کل بھی ہمارا ہے اور آج بھی ہمارا ہے -اسرائیل مظالم کے خلاف عوام کا کثیر تعداد میں شرکت کرنا عالمی اداروں کے ضمیر جھنجھوڑنا ہے اور اسرائیل کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرنا ہے -مشکل کی اس گھڑ ی میں ہم سب فلسطینیوں کے ساتھ ہیں -اسرائیل فورسز کا فلسطین کے نہتے عوام اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے -فلسطین میں بچوں ،عورتوں اور بڑھوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے -انہو ںنے مزید کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اسرائیل کے جاری حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہیں -ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے -

سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری :ناجائز اسلحہ  ،دیسی شراب برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم صاحب کی ہدایات ...
21/05/2021

سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری :
ناجائز اسلحہ ،دیسی شراب برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم صاحب کی ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ ذیشان بشیر ڈوگر ، اے ایس آئی شاہ ولی سجاد نے ہمراہ ٹیم سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے ملزم امانت سے ناجائز اسلحہ پش پش 30بور ، اور ملزم ندیم سے دیسی شراب 13لیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ۔ذرائع

21/05/2021

ساہیوال فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی طرف سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وکلاء نے احتجاجی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی گئی بعد ازاں اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اس کو فوری طور پراس ظلم کو بند کروایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس کی جِتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کریں ناکہ خاموشی اختیار کریں۔ ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں.

Address

Bahir Wala Ada
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Sahiwal Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share