عجب گل

عجب گل عجب گل جنرل سٹور بنگلہ ہدایت عجب گل ناصر

12/06/2024

سابق کرکٹر اعجاز احمد نے پشتون قوم سے معافی مانگ لی۔
ویلڈن پشتون قوم 💪❤️

12/06/2024

بھارت میں پنڈت کے فتوے پر کہ سولر پلیٹیں ہماری سورج دیوتا کو تنگ کررہی ہیں پیروکاروں کی سولر پلیٹوں پر حملے کئی سولر سسٹم تباہ کردئے

12/06/2024

اے کمبخت نشہ کیسے کیسے نوجوان کھا گیا ۔۔تلاوت قرآن پاک ایک نشی کی خوبصورت آواز میں

09/06/2024
یاد رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔
09/06/2024

یاد رکھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟۔

08/06/2024

عید کو بس 10 دن رہ گئے ہیں
یہ کہہ کہہ کر گھر والے
روز دال پر دال کھلائے جا رہے ہیں
😭😭😭😭

الحمدللہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر میرا مرشد سرخرو ہوگیا شکر الحمدللہ
03/06/2024

الحمدللہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر میرا مرشد سرخرو ہوگیا
شکر الحمدللہ

اللہ ندیم کے والدین کو صبر اور ندیم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے
01/06/2024

اللہ ندیم کے والدین کو صبر اور ندیم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے

31/05/2024

بندہ کس پر اعتبار کرے

جنوبی وزیرستان اپر سابقہ فاٹا میں ترقی کیلئے نئے ایک الگ  سیکریٹریٹ کی تشکیل ناگزیر ہے جب تک سابقہ فاٹا کیلئے نئے سیکریٹ...
28/05/2024

جنوبی وزیرستان اپر
سابقہ فاٹا میں ترقی کیلئے نئے ایک الگ سیکریٹریٹ کی تشکیل ناگزیر ہے جب تک سابقہ فاٹا کیلئے نئے سیکریٹریٹ کی تشکیل نہیں ہوتی تب تک سابقہ فاٹا کے حقوق کو تحفوظ دینا ناممکن ہے اس لئے سابقہ صوبائی حکومت کے دور میں سابقہ فاٹا کا فنڈز دوسرے بندوبستی ضلعوں میں لگایا گیا ہیں ان خیالات کا اظہار قبائلی اضلاع کے عمائدین ۔نوجوانان اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام تو کردیا گیا لیکن سابقہ فاٹا سے کئے گئے وعدے ابھی تک ایفاء نہیں ہوئے ہیں قبائلی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے انھوں نے کہا قبائلی عوام تعلیم ۔صحت ۔سڑکوں جیسے زندگی کے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے انھوں نے کہا کہ اس ملک کیلئے قبائلی عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اگر وفاْقی اور صوبائی حکومتیں سابقہ فاٹا کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو سابقہ فاٹا کیلئے نئے سیکریٹریٹ کی تشکیل بے حد ضروری ہے تاکہ سابقہ فاٹا کیلئے مختص فنڈز صرف قبائلی عوام پر ہی لگائی جائے انھوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع اج بھی لاوارث ہے ان کا کوئی ولی وارث نہیں ہے صرف یہ نہیں قبائلی عوام کے مشکلات پر کوئی بحث کرنا بھی گورا نہیں سمجھتا ہے جو افسوسناک ہے انھوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا سیکریٹریٹ اج بھی موجود ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ سابقہ فآٹا کے تمام محکموں کیلئے سیکریٹری تعینات کئے جائے تو وہ صرف سابقہ فاٹا کے مشکلات کو دیکھ سکیں انھوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں سابقہ فاٹا کے اندر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے یہاں تک کے 2009 سے جاری فوجی اپریشنوں میں کئے گئے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا ہے سابقہ فاٹا کے متاثرین اج بھی اپنے حقوق کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی جائز حقوق کا رونا رو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام نے اس ملک کی خاطر اپنا سب کچھ داوں پر لگا کر کئی سالوں تک متاثرین کی زندگی گزاری اس کے بعد بغیر کسی منصوبہ بندی کا 2018 میں انضمام کرایا گیا لیکن اج تک مسلسل 6 سال گزرنے کے بعد بھی سابقہ فاٹا کو مکمل دیوار کےساتھ لگادیا گیا انھوں نے کہا کہ اگر ابھی توجہ نہیں دی گئی تو اس کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا ہوگا کیونکہ سابقہ فاٹا کے لاکھوں نوجوانان بے زروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں اس طرح تعلیم کے حوالے سے کوئی نظام موجود نہیں بے روزگاری نے نوجوانان کو منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کردیا ہیں جس کی زمہ داری ان ہی حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے

Big shout out to my newest top fans! 💎 Anwar Khan Nasir
28/05/2024

Big shout out to my newest top fans! 💎 Anwar Khan Nasir

اسلام آباد (عجب گل) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ خیا...
19/05/2024

اسلام آباد (عجب گل) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔ خیال رہے کہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثےکی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے بارے میں پر امید ہیں، حادثےکی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں۔
دوسری جانب ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے پاسداران انقلاب، فوج اور پولیس کو حکم دیا ہےکہ وہ صدر کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

15/05/2024

دنیا کی بہترین ایجنسی اور پاکستان کی میڈیا کو اب پتہ چلا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی اربوں کی پراپرٹی ہے جبکہ پاکستان کے بچے بچے کو اج سے بیس سال پہلے ہی پتہ ہے کہ کس کس کے بیرون ملک پراپرٹی ہے

یہ ہیں چاچا اشرف جو اج کل پرسکوں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے بچے اس وقت چوک اعظم کے بہترین کاروباری لوگ ہیں  اور ماشاءا...
15/05/2024

یہ ہیں چاچا اشرف جو اج کل پرسکوں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے بچے اس وقت چوک اعظم کے بہترین کاروباری لوگ ہیں اور ماشاءاللہ چوک اعظم کے بڑے کاروباری لوگوں میں شمار ہیں نوے کی دھائی میں بابا اشرف ہماری فیملی ممبر اور ہر غم اور شادی میں نہ صرف شریک ہوتے بلکہ اگر کسی مجبوری کی وجہ سے شرکت نہ ہوتے تو تو ہم ان کا حصہ ضرور رکھتے اس وقت بابا کھوتہ ریڑھی چلاتے ہماری پوری بستی ان ہی سے باربرداری کیلئے اسی کو بلاتے نہایت ہی ایماندار اور مخلص انسان ہیں ہماری پوری بستی ان پر بےحد اعتماد کرتے تھے گندم کی پسائی ہو یا کسی چیز کو کہیں پہنچانا ہو کھبی کسی کو شکایت نہیں ہوئی بابا نے ریڑھی چلا چلا کر اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلوائی ہم پوری برادری بابا اشرف کی لمبی عزت اور صحت کی زندگی کی دعا گو ہیں
اہلیاں بشیر اباد

23/04/2024

بڑے خوش تھے کہ ہماری بات ہوگئی عوام ووٹ دیں نہ دیں ہم جیتیں گے کمپنی نے واقعی ان کو عوام کی امنگوں کے برعکس فارم 47 میں جتو ادئے لیکن ان پر محسن نقوی باپ بنا کر بٹھا دیا اب وزیر اعظم ریموٹ بن کر بیٹھا ہے محسن نقوی ان کا بٹن دباتا ہے تو کام کرتا ہے ورنہ بےکار بیٹھا رہتا ہے اب رو رہے ہیں

شکار پور(ویب ڈیسک)کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ایس پی تیغان ہلاک، ساتھی نواب تیغانی زخ...
21/04/2024

شکار پور(ویب ڈیسک)کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران 20 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ایس پی تیغان ہلاک، ساتھی نواب تیغانی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی تیغو کےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس دوران پولیس کےجوانوں کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ جس میں مطلوب ڈاکو ایس پی تیغانی ہلاک جبکہ نواب تیغانی زخمی ہوگی
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی۔گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے پیش نظر پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ درابن کی حدود سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم  اہلکاروں پر فائرنگ بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار ش...
18/04/2024

ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ درابن کی حدود سگو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار شہید

پولیس کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کے اہلکار کوئٹہ روڈ پر روٹین کی ڈیوٹی پر تھے کہ اسی دوران انہوں کی چلی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجہ میں 4 کسٹم اہلکار اور ایک بچی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ نامعلوم افراد ورادت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعی کی اطلاع پر ایس ایچ او درابن بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

ریاض احمد۔۔۔۔۔۔۔راضی ہوٹل والے کے والد چاچا غلام رسول اللہ کو پیارے ہوگئے  جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا  اللہ جنت ...
18/04/2024

ریاض احمد۔۔۔۔۔۔۔راضی ہوٹل والے کے والد چاچا غلام رسول اللہ کو پیارے ہوگئے جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اللہ جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے

14/04/2024

ہوائیں ہمیشہ ہمت والوں کا ساتھ دیتی ہیں

اسلام آباد: ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون س...
14/04/2024

اسلام آباد: ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون سم کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈز بلاک کرنے کی منظوری دے دی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فہرستیں متعلقہ افسران کو بھجوا دیں۔

ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2023 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا ڈیٹا جمع کریں اور نان فائلرز کی حتمی فہرست مرتب کرکے چیف کمشنرز کو بھیجیں۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر کے تمام افسران واہلکاروں پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 18 لاکھ ٹیکس نادہندگان اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر کے پاس نان فائلرز کے سم کارڈز کے ساتھ ساتھ بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا اختیار ہے۔

ملک کے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے، نان فائلرز کے خلاف دفعہ 114 بی کے تحت کارروائی کی جائے گی، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

لاہور – پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث پاک فوج کے اہلکاروں سمیت بہاولنگر کا واقعہ پورے انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے، اور اب ...
13/04/2024

لاہور – پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث پاک فوج کے اہلکاروں سمیت بہاولنگر کا واقعہ پورے انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے، اور اب ایس ایچ او، اے ایس آئی اور مدرسہ تھانے میں تعینات متعدد پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس والوں کو PPC کی دفعہ 342 (غلط قید کی سزا) اور پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155C (پولیس کی طرف سے مخصوص قسم کی بدانتظامی کی سزا) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

سینئر حکام نے اس سے قبل سابق ایس ایچ او رضوان عباس، اے ایس آئی محمد نعیم اور کانسٹیبل محمد اقبال اور علی رضا کو افراد کی غیر قانونی گرفتاری پر معطل کر دیا تھا، اور تینوں کو مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

پولیس اہلکاروں نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کر رہے تھے، اس طرح فوج کے اہلکاروں سے متعلق کیس کو غلط طریقے سے نمٹایا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی نعیم نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ 8 اپریل کو ایک شہری محمد انور جٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ایس ایچ او مدرسہ تھانہ رضوان عباس اور دیگر اہلکار طاقت کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور گھر میں گھسنے کے لیے دیواریں توڑ دیں جس کے بعد خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ہنگامہ آرائی کے بعد مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے اور ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور ویڈیو بھی بنائی۔ بعد ازاں پنجاب پولیس کے دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس نے گرفتاریاں کیں اور مبینہ طور پر گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پر بھی مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔

پولیس نے محمد انور جٹ، اس کے بیٹے، محمد خلیل ایک آرمی اہلکار، اینٹی نارکوٹکس کے ملازم محمد ادریس اور دیگر کو بھی حراست میں لے کر مدرسہ تھانے منتقل کیا، جہاں 23 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات...
13/04/2024

پر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا ہونے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ،لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔
علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے

ایس ایچ او بہاونگر فوجی ٹریننگ میں اول نمبر میں پاس کیا
11/04/2024

ایس ایچ او بہاونگر فوجی ٹریننگ میں اول نمبر میں پاس کیا

Address

Rojhan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عجب گل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to عجب گل:

Videos

Share

Category


Other Rojhan media companies

Show All