Abid Saleem

Abid Saleem 🌹🌹🌹
(4)

مانا کہ رات بھی دن لگتی ہے شہر میں ۔کیا تو نے دیکھا ہےکبھی گاؤں میں شام کا منظر۔!
18/11/2024

مانا کہ رات بھی دن لگتی ہے شہر میں ۔
کیا تو نے دیکھا ہےکبھی گاؤں میں شام کا منظر۔!

16/11/2024

تیڈی اکھ کوں ہفیم سمجھی ودن
عشق مذہب دی میم سمجھی ودن
سر تے شفقت دا ہتھ نی ہنڑ امدا
ہنڑ اجڑ گن یتیم سمجھی ودن
ایم اے کر تے وی نوکری کائنی
کجھ نی ڈیندی تعلیم سمجھی ودن
ساڈیں آہیں دا بھرم رکھ رب آ
بندے تیکوں کریم سمجھی ودن
اپنڑیں ڈکھڑے سنڑاون آ بہندن
لوک ساکوں حکیم سمجھی ودن
فیض بلوچ

اس موسم میں لوگوں کی شادیاں ہو رہی ہیں اور مجھے زکام😄😁🤪😢🤡🤟🏻
10/11/2024

اس موسم میں لوگوں کی شادیاں ہو رہی ہیں
اور مجھے زکام😄😁🤪😢🤡🤟🏻

18/09/2024

میں نے بے ایک بُزرگ سے پوچھا : "حضورِ پاکﷺ خدا کے محبوب ہیں ، انکی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی۔۔ دنیا کی ساری خوشیاں اُنکی وِلادت کے صدقے وجود میں آئیں ، پھر باقی عبادتوں کی طرح میلادِ رسولﷺ کو عین فرض کیوں نہیں کیا گیا؟ آخر ہر سال ربّیع اُلاول کے آتے ہی یہ بحث کیوں شروع ہو جاتی ہے کہ آقاۓ دو جہاںﷺ کے آنے کی خوشی منانی چاہیئے یا نہیں ؟ "
باباجی میرا تذّبذب بھانپ چُکے تھے ۔ اس سوال کے بعد وہ ایک لمحے کو
مُسکرائے اور گویا ہوۓ
" پُتّر ، محبت ایک private چیز کا نام ہے. محبت کا آدھا حُسن اُسے پوشیدہ رکھنے میں ہے. خدا سے بڑا سخی تو کوئی نہیں ہے ناں۔۔ اس لیے اپنا
محبوب بھی، اُسکے جلوے بھی ، اُسکی رحمت بھی اور اُسکی مُسکان بھی ساری
کائنات سے بانٹ لی۔۔ مگر پُتّر ، خدا بھی تو پھر خدا ہے ناں ، ادھر بھی اُس
نے ایک راز رکھ دیا، اُمّتی سب کو بنادیا مگر عاشق کسی کسی کو۔۔
ہر عاشق کی ایک نشانی ہے کہ وہ ہر رُکاوٹ اور فریب سے گُزر کر محبوب تک
پہنچ ہی جاتا ہے ۔۔ اسی لیے خدا نے حج کو فرض کیا، کعبے کے گِرد طواف کو
فرض کر دیا، لیکن مدینے جانے کو فرض قرار نہیں دیا۔۔ اسکی وجہ صرف یہ
ہے کہ عبادت میں کمی بیشی کی گنجائش نہیں۔
ایک فرض عبادت آپکو مجبوراً کرنی ہی پڑتی ہے چاہے آپکا دل کرے یا نہ
کرے ، اس لیے حج عمرے کے فرائض مکہ تک ختم ۔۔۔ اب مد ینہ صرف وہی
جاۓ گا جس کا دل کرے گا، کوئی مجبوری نہیں ۔۔
پُتّر خدا نے سمجھا دیا کہ اُمّتی کا تعلق مکہ سے ہے ، عاشق کا تعلق مدینہ سے
ہے۔۔ عبادت کا تعلق مکہ سے ہے ، عشق کا تعلق مدینہ سے ۔
اب اگر مدینہ کی حاضری بھی حج کارکن قرار دے دی جاتی تو با امر مجبوری،
مدینہ ہر کسی کو ہی جانا پڑتا۔۔
اب خدا نے اپنی محبت اور محبوب کے پروٹوکول کا خیال بھی تو کرنا ہے نا۔۔"
میں انکی یہ بات سُن کر نہ جانے کیوں خوشی سے لوٹ پوٹ ہو رہا تھا۔
باباجی پھر فرمانے لگے" پتر بالکل اسی طرح خدا نے ہر اس عبادت کو فرض قرار دیا جسکا تعلق بس خدا سے ہے ، اب اگر نماز پڑھنی ہے تو پڑھنی ہے ، پھر چاہے محبت سے پڑھیں یا مجبوری سے ۔۔ اسی طرح روزہ ہے ، اسی طرح زکٰوۃ۔۔ آپکو ہر حال میں یہ عبادتیں ادا کرنی ہیں ، آپکا دل چاہے یانہ چاہے۔۔ اب درود و سلام کو افضل ترین اور مقبول عبادت کا درجہ دیا- وہ واحد عمل جو خدا بھی کرتا ہے ، مگر اسکو فرض نہیں کیا۔۔ کیوں ؟ تاکہ کوئی
محبوری سے نہ پڑھے ، بلکہ جو بھی پڑھے محبت سے پڑھے۔۔ پُتّر ، محبت ساری عبادتوں کا مرشد ہے۔۔اسی لیے مِیلادِ رسولﷺ کو فرض قرار نہیں دیا۔۔ تاکہ کوئی مجبوری سے یہ مُقدس خوشی نہ منائے ، جو
بھی مناۓ ، جُھوم کر مناۓ۔۔
اب سوچیں اگر یہ فرض عبادت ہوتی تو کتنے لوگ ماتھے پہ بَل چڑھا کر جیب سے پیسہ لگاتے ؟ پُتّر ، خدا کی بارگاہ میں سب کُچھ گوارہ ہے، لیکن اُسکے محبوب ﷺ کے نام پر دل کی تنگی اور ماتھے کی تیوری کسی صورت قبول نہیں۔۔ابلیس کے سِوا کون ہے جو اس وِلادت پر خوش
نہ ہوا ہو ؟ خدانے ولادت کے سال ہر ماں کو نرینہ اولاد ایسے ہی تو عطا نہیں
فرمادی ناں ؟شام تک کے محلات روشن کرنا خدا کی حیثیت کے مطابق تھا۔۔
اپنی گلی محلوں میں چراغاں کرنا ہماری حیثیت کے مطابق ہے۔۔
مگر خوشی ایک ہے۔۔
جس طرح حضور ﷺ کے وضو کا استعمال شُدہ پانی زمین پر گِرنے نہ دینا فرض نہیں، مگر صحابۂِ کرام نے وضو کے استعمال شدہ پانی
سے لیکر داڑھی اور سرِ مبارک کے بالوں تک کو بھی کبھی زمین پر نہیں گِرنے دیا، یہ فرائض نہیں یہ محبت ہے۔۔
پتر ! محبت کا اصول سمجھ لیں ، خد انہیں چاہتا کہ کوئی مجبوری کے
باعث اسکے محبوب کا نام لے ، اُنکے آنے کی خوشی مناۓ۔
یہ راز کی باتیں ہیں ۔۔
خدا ہر کسی کو درِ رسول ﷺ تک پُہنچنے کی توفیق عطا فرماۓ۔۔🌹❤

17/09/2024

"عید میلاد النبی
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "

16/09/2024
*السَـلاَمُ عَلَيــكُم وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُہ سر*عید الاضحی* اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ جناب کو عیدمبارک ہو۔ ...
17/06/2024

*السَـلاَمُ عَلَيــكُم وَ رَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُہ سر
*عید الاضحی* اپنی تمام تر برکتوں کے ساتھ جناب کو عید
مبارک ہو۔

الله رب العزت جناب کو اور جناب کے گھر والوں کو عید کی خوشیوں کے ساتھ دنیا اور آخرت کی تمام خوشیاں نصیب فرماۓ۔
*آمین*

ایک دن تجھ کو اچانک یہ خبر آئے گیتیرے بیمار شفا یاب نہیں ہو پائے۔🔥
08/06/2024

ایک دن تجھ کو اچانک یہ خبر آئے گی
تیرے بیمار شفا یاب نہیں ہو پائے۔🔥

ہر شے میں نظر آتی ہے . جھلک تیری  میرے گماں میں اِس قدر بس گیا ہے تُو 💕
31/05/2024

ہر شے میں نظر آتی ہے . جھلک تیری
میرے گماں میں اِس قدر بس گیا ہے تُو 💕

19/05/2024

*جب آپ 40 ڈگری سینٹی گریڈ پر A-C والی گاڑی میں بیٹھے ہوں تو باہر کی تپش میں پیدل چلنے والے، سائیکل سوار ، موٹر سائیکل سوار اور چنکی والوں کی اونچ نیچ کو تحمل سے برداشت کر لیا کریں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر راستہ دیا کریں! آپ کی گاڑی کے اندر آپ کی مرضی کا درجہ حرارت، آپ پر اللہ کا فضل ہے۔ سخت گرمی اور دھوپ میں ہلکان ہونے والوں کے دماغ پہلے ہی موسم کی شدت سے ماؤف ہو چکے ہوتے ہیں، ایسے میں سختی کے بجائے ان پر ترس کھائیے اور اعلی اخلاقی و انسانی اقدار کا مظاہرہ کیجیے! جزاکم اللہ خیرا*

*خوش رہے محفوظ رہے*

11/05/2024

گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں کی چھتوں اور درختوں کے قریب یا کسی بھی سایہ دار جگہ پر مٹی یا پلاسٹک کے کسی بھی چھوٹے سے برتن میں باجرہ، گندم ،چاول وغیرہ ڈال کر پرندوں کی خوراک کا اہتمام کریں اور روزانہ ان کیلئے پانی بھی بھر دیا کریں.

10/05/2024

40 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان اگلی گرمی کی لہر کے لیے تیار رہیں۔
کمرے کے درجہ حرارت کا پانی ہمیشہ آہستہ آہستہ پیئے۔
ٹھنڈا یا برف کا پانی پینے سے پرہیز کریں!
اس وقت ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک "گرمی کی لہر" کا سامنا کر رہے ہیں۔
یہ ہیں کرنا اور نہ کرنا:
1. ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو بہت ٹھنڈا پانی نہ پئیں، کیونکہ ہماری چھوٹی خون کی شریانیں پھٹ سکتی ہیں۔
بتایا گیا کہ ایک ڈاکٹر کا دوست بہت گرم دن سے گھر آیا تھا - اسے بہت پسینہ آ رہا تھا اور وہ خود کو جلدی سے ٹھنڈا کرنا چاہتا تھا - اس نے فوراً ٹھنڈے پانی سے اپنے پاؤں دھوئے... اچانک وہ گر گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔
2. جب باہر کی گرمی 38 ° C تک پہنچ جائے اور جب آپ گھر آئیں تو ٹھنڈا پانی نہ پئیں - صرف گرم پانی ہی آہستہ سے پیئے۔
اپنے ہاتھ یا پیروں کو فوری طور پر نہ دھوئیں، اگر وہ تیز دھوپ کے سامنے آئیں۔ نہانے یا نہانے سے پہلے کم از کم آدھا گھنٹہ انتظار کریں۔
3. کسی نے گرمی سے ٹھنڈا ہونا چاہا اور فوراً نہا لیا۔ شاور کے بعد، شخص کو سخت جبڑے کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا اور اسے فالج کا دورہ پڑا۔
براہ مہربانی نوٹ کریں:
گرمی کے مہینوں میں یا اگر آپ بہت تھکے ہوئے ہیں تو فوری طور پر بہت ٹھنڈا پانی پینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے رگیں یا خون کی نالیاں تنگ ہو سکتی ہیں جو کہ فالج کا باعث بن سکتی ہیں۔
براہ کرم دوسروں تک پھیلائیں!
🥥 ناریل کا گرم پانی
برائے مہربانی آگے ضرور بھیجیں:
شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹر عباس حسین کاظمی نے زور دے کر کہا کہ اگر یہ میسج حاصل کرنے والا ہر شخص دوسروں کو بھیج دے تو یقیناً کم از کم ایک جان تو بچائی جاسکتی ھے ...
میں اپنے حصّے کا کام کر چکا ہوں، امید ہے آپ بھی اپنے حصّے کا کام کریں گے۔ . شکریہ!
گرم ناریل کا پانی آپ کی زندگی بچا سکتا ہے۔
اسے دوبارہ دیکھیں ،
پھر دوسروں کو بتائیں،
ناریل کا گرم پانی
~ صرف کینسر کے خلیوں کو مارتا ہے!
ایک کپ میں 3 سے 4 باریک ناریل کے ٹکڑے فلیکس (flakes)کاٹ لیں، گرم پانی میں ڈالیں،اور جوش آنے دیں
یہ "الکلائن واٹر" (Alkaline water)بن جائے گا، ہر روز پیئیں، یہ ہر کسی کے لیے بھی اچھا ہے۔ روز بنائیں یا کچھ مقدار میں بناکر رکھ لیں اور روزآنہ ایک کپ گرم کرکے پی لیا کریں۔
گرم ناریل کا پانی ایک کینسر مخالف مادہ خارج کرتا ہے، جو کہ طبی میدان میں کینسر کے موثر علاج میں جدید ترین پیش رفت ہے۔
گرم ناریل کا رس سسٹس (Cysts)اور ٹیومر (tumor)پر اثر کرتا ہے۔ تمام قسم کے کینسر کے علاج کے لیے بھی ثابت ہے۔
ناریل کے عرق کے ساتھ اس قسم کا علاج صرف مہلک خلیات (cells)کو تباہ کرتا ہے، یہ صحت مند خلیات کو متاثر نہیں کرتا۔
اس کے علاوہ ناریل کے جوس میں موجود امینو ایسڈ (Amino acid)اور ناریل پولی فینول(polyphenol) ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں،
گہرے رگوں کے تھرومبوسس (thrombosis)کو مؤثر طریقے سے روک سکتے ہیں، خون کی گردش کو ایڈجسٹ (adjust)کر سکتے ہیں اور خون کے جمنے (blood clotting)کو کم کر سکتے ہیں۔
پڑھنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسروں کو، خاندان والوں کو،
دوستوں کو ضرور بتائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی صحت کا خود خیال رکھیں۔

09/05/2024

گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جو مزید بڑھے گی لیکن یاد رکھیں بجلی کے
200 یونٹ کراس کرنا انڈین باڈر کراس کرنے کے برابر ہے
😁 پھر یہ کہنا یاد نہیں دلوایا تھا

22/04/2024

وہ کرتے ہیں اختلاف ہر بات پر ہائے
وہ کہتے ہیں کافی ہم کہتے ہیں چائے

21/04/2024

فری کورسز کہاں سے کیے جاسکتے ہیں؟

اگر آپ فری میں کچھ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے!

تحریر عثمان حبیب

عموماً سٹوڈنٹس کو مشورہ دیتا ہوں کہ کوئی پیڈ کورس کرنے سے پہلے آپ یوٹیوب سے سیکھ لیں اور جس بھی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو اس کے متعلق یوٹیوب پر بیسک معلومات پہلے ضرور حاصل کرلیں۔
نیچے کچھ یوٹیوب کے چینلز بتا رہاہوں جو معیاری اور اچھا کونٹینٹ دیتے ہیں اور جن سے کافی کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے یوٹیوب چینل سے سیکھ سکتے ہیں :
1۔Marketing Fundas
2۔WsCube Tech
3۔ Green Learn Academy
4۔ Hisham Sarwar
5۔ Umar Tazkeer

سرچ انجن آپٹمائزیشن SEO سیکھنے کے لیے ان چینلز کا وزٹ کیجیے :
1۔Hisham Sarwar
2۔Umar Tazkeer
3۔WsCube Tech
4۔ Marketing Fundas

اگر گرافک ڈیزائننگ سیکھنی ہے تو درج ذیل چینل پر اچھا مواد ملے گا:
1۔ GFXMentor
2۔ Satori Graphics
3۔ As Graphics
4۔ Rajeev Mehta
5۔ Design Academy

ان میں سب سے بہترین چینل جی ایف ایکس مینٹور، ستوری گرافکس اور راجیو میتھا ہیں۔

ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے لیے جی ایف ایکس مینٹو، بلی فور یو، راج فوٹو وغیرہ چینل سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔ GFXMentor
2۔ Billi 4 You
3۔ Raj Photo Editing and Much More
4۔ Premiere Basics
5۔ Cinecom . net

فوٹو گرافی اور فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے یہ چینلز مفید ہیں:
1۔ PiXimperfect
2۔ dslr9
3۔ Kunal Malhotra

ویب ڈیزائننگ -ورڈ پریس وغیرہ کے لیے یہ چینلز دیکھ سکتے ہیں:
1۔ deSaleemi
2۔ Nayyar Shaikh
3۔ WP Academy

ویب ڈیویلپمنٹ یعنی ایچ ٹی ایم ایل ، سی ایس ایس ، جاوا سکرپٹ اور پی ایچ پی سیکھنے کے لیے دیکھیے :
1۔ Yahoo Baba
2۔ CodeWithHarry
3۔ WsCube Tech

کوڈنگ اور پروگرامنگ وغیرہ سیکھنے کے لیے درج ذیل چینلز کا وزٹ کرسکتے ہیں:
1۔ CodeWithHarry
2۔ Codanics
3۔ WsCube Tech

فری لانسنگ سیکھنی ہے تو سر ہشام سرور، سر عرفان ملک، اور ایچ بی اے سروسز چینلز سے سیکھ سکتے ہیں۔
1۔Hisham Sarwar
2۔ HBA Services
3۔ Irfan Malik

ایمرجنگ ٹیکنالوجی جیسے ڈیٹا سائنس، اے آئی ، ڈیپ لرننگ، ڈیٹا اینالائسز وغیرہ سیکھنے کے لیے :
1۔ Emerging Technologies

اے آئی سیکھنے کے لیے سر عرفان کا چینل بہترین ہے۔
1۔ Irfan Malik
اس کے علاوہ اس پلیٹ فارم سے بھی سیکھ سکتے ہیں:
2۔ DeepLearningAI

سائبر سیکورٹی اور ایتھکل ہیکنگ کے لیے :
1۔ WsCube Cyber Security
2۔ WsCube Tech
3۔ Cyberwings Security

بزنس سے متعلقہ معلومات اور آئیڈیاز کے لیے :
1۔ Business Talks
2۔ Dr. Vivek Bindra
اس کے علاوہ تھوڑا اوپر لیول کے بزنس کو سمجھنے مختلف بزنس آئیڈیاز سیکھنے اور سٹارٹ اپس کے لیے شارک ٹینک کے شوز بھی یوٹیوب پر دستیاب ہیں۔

اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو تو دوسروں کے ساتھ بھی شئیر کیجیے!

عثمان حبیب

اِس سے پہلے کی تصویروں میں رہ جاؤں فقطمجھ سے باتیں کرو ، دیکھو میں میؔسر ہوں ابھی
20/04/2024

اِس سے پہلے کی تصویروں میں رہ جاؤں فقط
مجھ سے باتیں کرو ، دیکھو میں میؔسر ہوں ابھی

15/04/2024

🖤//~:تــم ہماری باتوں کا جــواب نهیــں دیتــے تو کیــا هــوا
آؤ گــے جــب همــاری قبــر پر تو هــم بهی ایســا هی کریں گے 🥺

Address

Riazabad

Telephone

+923018910621

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abid Saleem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category