Chumarkhan چمرکھن

Chumarkhan چمرکھن This is a platform for every Chitrali, who otherwise meets group policies, to express their views on

15/01/2025

پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

معروف پولو پلیر بشیر احمد لال بونی لوٹ ڈوک حال ٹیک لشٹ کی اہلیہ اور شکیل احمد صدر جماعت اسلامی یوتھ اپر چترال کی والدہ م...
15/01/2025

معروف پولو پلیر بشیر احمد لال بونی لوٹ ڈوک حال ٹیک لشٹ کی اہلیہ اور شکیل احمد صدر جماعت اسلامی یوتھ اپر چترال کی والدہ محترمہ آج شام پشاور میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں۔ انکی نماز جنازہ کل آبائی گاؤں بونی میں ادا کی جائے گی۔ تمام رشتہ داروں اور دوست احباب سے گزارش ہے کہ سخت موسمی حالات کے پیش نظر تعزیت کیلئے بونی آنے کی زحمت نہ کریں۔ اپنی اپنی جگہ مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کریں۔ تمام احباب کا شکریہ
سوگوران:
بشیر احمد لال
جمیل احمد لال
غلام ادریس لال
مختار احمد سنگین لال
ضیاءاللہ
شکیل احمد
تنویر احمد
پرویز لال
گل لال
غلام مجتبیٰ
عبد الصمد خان

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مروئی نالے پر آرسی سی پائپ لگا دیے گئے ہیں۔مسافروں کو درپیش مسائل پر محمد طلحہ محمود...
15/01/2025

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مروئی نالے پر آرسی سی پائپ لگا دیے گئے ہیں۔مسافروں کو درپیش مسائل پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کا فوری ایکشن
نالے کے دونوں طرف پھنسے ہوئے مسافروں کے لئے کھانے کا بندوبست بھی محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔

ٹیم طلحہ محمود

وہاں کیوں نہیں بولتی جہاں نسل کشی کی جارہی ہے. ؟؟   تحریر : شہاب ثنا  ملالہ یوسفزئی فرماتی ہیں“افغان ملا، خواتین کو انسا...
15/01/2025

وہاں کیوں نہیں بولتی جہاں نسل کشی کی جارہی ہے. ؟؟ تحریر : شہاب ثنا

ملالہ یوسفزئی فرماتی ہیں
“افغان ملا، خواتین کو انسان نہیں سمجھتے”
موصوفہ نوبل انعام یافتہ ہیں اسلئے یقیناً انھوں نے یہ بات تحقیق و تصدیق کے بعد ارشاد فرمائی ہوگی
کاش وہ یہ بھی ارشاد فرما دیں کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ امریکی جیل میں جو سلوک ہو رہا ہے وہ کتنا انسانی ہے؟
فلسطین میں تو اسرائیل عورتوں بچوں کو بھی انسان نہیں سمجھتے۔۔۔
کسی کو تعلیم سے محروم کرنا اتنا جرم نہیں

جتنا کسی معصوم بچوں کو زندگیوں سے محروم کرنا جرم ہے۔۔۔اس رائیل فلس طینیوں کو جینے کا حق نہیں دے رہے ہیں اس پر اپ لوگ خاموش ہیں اور طال بان نے صرف بے حیائی کی تعلیم پر پابندی لگا دی اس سے اپ لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں عجیب انسانی حقوق ہیں۔
طال بان کو تسلیم کتنے ممالک نے کیا ہے , انہیں تنہا کیا ہوا ہے نہ کسی سے تجارت نہ سفارت نہ امداد , ان کے ساتھ تو کوئی کھیلنا بھی پسند نہیں کرتا ان کے ساتھ کھیلنے سے بھی انکار کر دیتے ہیں , دھائیوں سے ان کا ملک بیرونی جارحیت اور خانہ جنگی کا شکار تھا آئے دن بمباریاں راکٹ , میزائل برستے تھے , اس ٹوٹے پھوٹے ملک کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہونے کے لیے وقت چاہیے ابھی تو ان غریبوں کے پاس لڑکوں کو پڑھانے کے لیے وسائل نہیں ہیں تو وہ لڑکیوں کو کہاں سے پڑھائیں , اسپتال نہیں ہیں ڈاکٹرز کی کمی ہے , ادویات نہیں ہیں ابھی تو ان کے آگے مسائل کا پہاڑ ہے اور وسائل کی کمی ہے جب وسائل ہوں گے تو مسائل بھی حل ہو جائیں گے ,

ویسے ملالہ کو تو غ زہ جانا چاہیے وہاں جاکر دیکھے کہ فلس طینی بچیاں کس حال میں ہیں اور کہاں ہیں ان کے اسکول , کالج , گھر اور اسپتال , جاکر دیکھے ان بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھنے والا کوئی زندہ بچا ہے یا نہیں ہزاروں بچیاں ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلا دی گئیں , ملالہ تو وہاں کیوں نہیں گئی تجھے وہ بچیاں کیوں یاد نہیں آئیں جو عمارتوں کے ملبے تلے سسک سسک کر مر گئیں مگر انہیں کوئی نکالنے نہ آیا،وہ چیختی رہیں چلاتی رہیں فریاد کرتی رہیں ،اس وقت آپ کہاں تھی ؟ اب تو ماشاءاللہ آپ کی ہر بات مانی جاتی ہے تو آپ فلس طین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ایک بیان تو دیتی، دیتی تو کیوں دیتی امریکہ جو اس جنگ کے حامی ہے۔ ایک بیان عافیہ صدیقی کے حوالے سے تو دیتی نہیں دوگی سب کو پتہ ہے ،

ملالہ یوسفزیئی کم سے کم عافیہ کیلے تو امریکہ میں اوز اٹھایے کہ عافیہ کے ساتھ کیوں اتنا ظلم ہورہاہے۔ ۔ باقی تعلیم ہر کسی کا حق ہے ، عورتوں کی تعلیم پر اسلام نے کوئی قدغن نہیں لگائی ہے ، البتہ عورتوں کے برہنہ گھومنے پھرنے پر پابندی ہے ۔۔

آپ کو کیوں وہاں پناہ دیا گیا اور عافیہ صدیقی کیوں قید ہے؟ایک جیسی خاتون ایک ہی ملک سے پھر تضاد کیوں؟ اس کے کردار سے ،اس کی باتوں سے ،اس کی طالب ان پر تنقید اور غ زہ کی صورتحال پر خاموشی، غ زہ میں اس رائیلی ظلم وستم اور نسل کشی پر روزہ رکھنا، واضح ہے یہ کون ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
خوش رہیں اختلاف کی اجازت ہے۔۔

حالیہ برف باری کے بعد سی اینڈ ڈبلیو اپر کے زیرِ نگرانی ٹھیکدار نے تورکھو مین روڈ ،بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ سے برف ...
15/01/2025

حالیہ برف باری کے بعد سی اینڈ ڈبلیو اپر کے زیرِ نگرانی ٹھیکدار نے تورکھو مین روڈ ،بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ سے برف ہٹا کر ٹریفک بحال کردی ۔عوام اور ڈرائیور برادری کی اطمینان کا اظہار
حالیہ برف باری کے بعد اپر چترال کے جملہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند یا انتہائی خطرناک ہو چکے تھے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی نگرانی میں موسم صاف ہوتے ہی برف ہٹانے کا کام شروع ہوا اس میں بونی تورکھو مین روڈ ،بونی کشم روڈ اور نشکو تریچ روڈ پر پڑے بھاری برف کو ہٹا کر ٹریفک کے مشکلات کو آسان بنا دیا گیا جو کہ خوش ائیند ہے علاقے کے منتخب بلدیات نمائندہ گاں اور ڈرائیور حضرات سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چونکہ برف باری کا موسم جاری ہے ائندہ بھی برف پڑنے کی صورت میں محکمہ اور ٹھیکہ دار لوگوں کے سفری مشکلات کو آسان بنانے میں کردار ادا کرتے رہینگے ۔

15/01/2025

مروئی لوئر چترال:

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن چترال کی ترقی میں اپنے حصے کا دیا جلاۓ چترال کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مروئی نالے میں گزشتہ برف باری کی وجہ سے مسافروں کو انتہائی پریشانی کا سامنا تھا۔کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا خدشہ موجود تھا۔
مقامی لوگوں اور بالخصوس اپر چترال کے مسافروں کے درخواست پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ نالے میں پائپ بچھا کر ٹریفک کی روانی کو جاری کردیا۔
اس حوالے سے مقامی ویلج چئرمین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں.

15/01/2025

اہم اطلاع/الرٹ

17 جنوری سے 20 جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

سیاحوں اور مسافروں سے التماس کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کی ہلیپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

" کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے"ہم سے مراد ریاست کو وہ معمولی نوکر پیشہ لوگ ہیں جو معمولی ت...
15/01/2025

" کیا آئی ایم ایف کو صرف ہم معمولی نوکروں کی پنشن نظر آتی ہے"

ہم سے مراد ریاست کو وہ معمولی نوکر پیشہ لوگ ہیں جو معمولی تنخواہ کے عوض ریاست کی تعمیر و ترقی میں اپنی عزیز عمریں گنوا دیتے ہیں ۔وہ اپنی نوکری اتنی معمولی تنخواہ سے شروع کرتے ہیں کہ یہ تنخواہ کسی افیسر ،کارخانہ دار ،ٹھیکہ دار یا کاروباری بندے کے کسی بچے کی جیب خرچ سے بھی کم ہوتی ہے ۔مانتے ہیں کہ کسی باصلاحیت فرد کو اس کی صلاحیت کا معاوضہ ملے مگر ایسا نہیں ہوتا ۔ٹھیکہ دار کارخانہ دار شاید اپنا نام نہیں لکھ سکے ۔کوئی افیسر اپنی کرسی پہ اس انتظار میں ہو کہ اس کا پی اے یا کلرک ڈرافٹ لکھ کر اس کے سامنے رکھے اور وہ اس پہ دستخط کرے ۔کوئی قومی نمائندے کو ملک کے محکموں کے بارے میں صفر معلومات ہوں مگر ایک پرائمری استاد ،ایک محکمے کا کلرک ،ایک فوج اور پولیس کا سپاہی،ایک چوکیدار مالی ،جو بڑوں کے جیب خرچ والی تنخواہ لیتا ہو اور اس ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنی جان کھپاتا ہو اس کا یہ معاوضہ آئی ایم ایف کو نظر آتا ہے ۔اس کی محنت اور جان فشانی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی لیکن اس کا عاوضہ قومی خزانے پہ بوجھ ہے ۔حکمرانوں کا کام قرض لے کر اپنی عیاشیوں میں اضافہ کرنا اور عوام کا معاشی قتل کرناہے ۔عوام کا بھی وہ طبقہ جس کے ہنر کے بل بوتے یہ ریاست جی رہی ہے ۔ان پڑھ میکنک مشین کی مرمت کرتا ہے ڈگری ہولڈر انجینئر پیسے بٹور رہا ہے ۔پی ٹی سی استاذ قوم بنانے کی تگ و دو میں ہے اور محکمے کے ذمہ دار استاذ کے مساٸل پہ کان دھرنے کی بجاۓ اپنی عیاشیوں میں لگا ہوا ہے۔مزدور کارخانوں میں جتے ہوۓ ہیں مالک کو اپنی فکر ہے ۔حکمرانوں کے پسماندہ علاقوں کےدورے پہ خطیر رقم ضاٸع ہوتی ہے علاقے کی پسماندگی اسی طرح برقرار ہے۔اگر بجلی کے بلوں میں، تیل کی قیمتوں میں، ٹیکسی کے کرایوں میں ،سیمنٹ سریے کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو حکومت کہتی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں ۔معمولی نوکروں کی تنخواہیں،آئی ایم ایف کی شرائط میں پہلے نمبر پہ ہیں ۔دلیل یہ دی جاتی ہے کہ دنیا کے دوسرے ترقی یافتہ ملکوں میں ایسا ہوتا ہے لیکن دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں عوام کو وہ سہولیات ہیں کہ ان کو پیسوں کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوتی ۔ہمارے ہاں یہ معمولی نوکر صرف اس پنشن کے سہارے اور اسی امید پہ نوکری کرتا ہے کہ اس کے بڑھاپے کا سہارا یہی پنشن ہو لیکن یہ آئی ایم ایف کو نظر آتا ہے کہ ان بے سہاروں کے منہ سے نوالا چھین کر ان مگر مچوں کے منہ میں ڈالا جاۓ ۔دوسری طرف وطن عزیز میں ایسے مراعات یافتہ پنشنر بھی ہیں کہ جن کی ایک ماہ کی پنشن کی رقم کئی معمولی پنشنرز کے لیے کافی ہوگی دوسرے مراعات کو چھوڑ ہی دیں ۔آئی ایم ایف کو صرف یہ معمولی پنشنرز نظر نہیں آتے بلکہ اس کو بتایا جاتا ہے کہ ان کی پنشن پر اتنی رقم خرچ ہوتی ہے اور یہ خزانے پر بوجھ ہے ۔معمولی پنشنر کو یقین ہے کہ آئی ایم ایف کے پالیسی ساز بھی شاید انسان ہیں ان کی کوئی ایسی شرائط نہیں ہوں گی اگر ہوں گی تو اس کا مطلب یہ یے کہ وہ اس ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتے ہیں ۔ہماری قسمت میں اگر اس طرح غربت ہی ہے تو سب کی قسمتوں میں کیوں نہیں ؟ اگر ایسا نہیں تو اس کو فلاحی ریاست کے نام سے کیوں پکارا جاۓ ۔آئی ایم ایف کو یہ کیوں نظر نہیں آتا کہ سارے حکمران کی تاریخ مالی بدعنوانیوں سے بھری پڑی ہے کیا اس کو احساس نہیں کہ یہ مال اس کا دیا ہوا ہے ۔آئی ایم ایف کو ہماری بے غیرتی پہ ہنسی آتی ہوگی کہ یہ ملک خود اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے بھرأ پڑا ہے لیکن کاش یہ خداترس انسانوں کے ہاتھوں لگے ۔ حکومت کی نمایان پالیسی بس پنشن اصلاحات ہیں وہ بھی بڑے بڑوں کے لیے نہیں ۔ابھی استاذ سے لے کر کلرک تک ہر محکمے کے سرکاری مقہورو مجبور ملازمین حکمرانوں کے محلات(پارلیمنٹ،اسمبلی) کے سامنے فریادی بن کے دھائی دینے جارہے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جن کا ماضی ،جن کی جوانی ،جن کی صلاحیتیں ،جن کا خون پسینہ اس ملک کی تعمیرو ترقی میں کام آۓ ہیں۔یہ اس ریاست کے وہ مخلص مجاہدین ہیں جنہوں نے اس ریاست کے لیے اپنی عمریں صرف کی ہیں ۔۔یہ یقینا مظلوم ہیں ان کی دھائی خدا کے نزدیک وقعت رکھتی ہے اس لیے کہ مظلوم کی فریاد عرش ہلاتی ہے۔۔۔۔

ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسی...
15/01/2025

ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد۔

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم

اردلی روم میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس جوانوں کے جائز معرض و معروض سن کر ان کے بروقت حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

.42 انچ لمبے سینگوں والی ہمالین کا چترال لوئر سے تعلق رکھنے والے نوجوان شکاری سریر الدین  نے ٹرافی ہنٹنگ کرلیا۔تریچ (نما...
15/01/2025

.42 انچ لمبے سینگوں والی ہمالین کا چترال لوئر سے تعلق رکھنے والے نوجوان شکاری سریر الدین نے ٹرافی ہنٹنگ کرلیا۔

تریچ (نمائندہ چمرکھن) ارکاری گول میں چترال لوئر دینین گاہتک سے تعلق رکھنے والے نوجوان شکاری مینجر سونہری بینک چترال سریر الدین نے 42 انچ ٹرافی سائیز کے ہمالین آئی بیکس کا شکار کرلیا۔

سریر الدین نے محکمہ جنگلی حیات چترال لوئر کے زیر نگرانی ٹرافی ہنٹنگ کے تحت کامیاب ہمالین آئی بیکس کا شکار کر لیا ہے۔

14/01/2025

اظہر فہیم، شیر افگن اور افاق احمد کی کامیابی کی کہانی: روایات اور مغربی طرز کو جوڑنا

چترال کے تین دوست، اظہر فہیم، شیر افگن اور افاق احمد، نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ایک منفرد کاروباری خیال پر کام شروع کیا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ وہ چترال کی روایات اور مغربی فیشن کو ملا کر ایسا کاروبار شروع کریں جسے دونوں دنیا، یعنی روایتی لوگ اور مغربی ثقافت کے لوگ، یکساں طور پر پسند کریں۔

چترال کی خوبصورت ثقافت اور دستکاری کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ چترال کی روایتی مصنوعات کو جدید فیشن کے ساتھ جوڑ کر ایک ایسا برانڈ تخلیق کریں جو مقامی دستکاری کی خوبصورتی کو جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔ یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس میں روایتی کپڑوں کی خصوصیات، جیسے کہ ہاتھ سے کڑھائی اور قدرتی رنگ، مغربی ڈیزائنوں اور انداز کے ساتھ جوڑی جائیں گی۔

ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے کاروبار کے ذریعے نہ صرف چترال کے دستکاروں کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں بلکہ جدید فیشن کی دنیا میں چترال کی ثقافت کو بھی ایک نئی پہچان دیں۔

ان کا یقین ہے کہ یہ کاروبار نہ صرف چترال کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرائے گا، بلکہ مقامی نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

یہ کہانی عزم، محنت اور تخلیقی سوچ کی علامت ہے، جو یہ ثابت کرتی ہے کہ جب روایات اور جدیدیت کا امتزاج کیا جاتا ہے، تو کامیابی کا دروازہ کھلتا ہے۔ ازہر، شیر اور افاق کا خواب اب صرف ایک خیال نہیں رہا، بلکہ یہ چترال کے لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک قدم اور قریب ہے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے کے نوجوانوں کو با روزگار اور خود مختار بنانے کے لئے ”احساس نوجوان“ پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم
"چترال کا فخر! ققنوز نے احساس پروگرام لون اسکیم کے تحت پہلی کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ چترال کی سرزمین پر اپنی نوعیت کی پہلی برانڈ کا آغاز! یہ کامیابی سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔"

احمد فراز کا اعزاز! اپر چترال کے گاؤں بانگ یارخون سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمد فراز پشاور یونیورسٹی سے بی ایس سوشیالوج...
14/01/2025

احمد فراز کا اعزاز!

اپر چترال کے گاؤں بانگ یارخون سے تعلق رکھنے والے نوجوان احمد فراز پشاور یونیورسٹی سے بی ایس سوشیالوجی میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

احمد فراز 3.80 CGPA سے پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈلسٹ بن گیا۔ فراز ایک قابل اسٹوڈنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف علمی و سماجی کاموں میں بھی کردار ادا کرتے آرہے ہیں۔ آپ سفو موبائل لائبریری (SAFO) کے فاونڈیر ہیں جو کہ چترال میں کتب بینی کے فروغ کے لئے گزشتہ تین سالوں سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ Socio-sapiens' Network جیسے اسٹوڈنٹس پلیٹ فارم بھی تشکیل دیا ہے جو تعلیمی سفر میں طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ فراز چترال اسٹوڈنٹس ایسوسیشن کے موجودہ کیبنیٹ میں بطور سینیر وائیس پریزیڈنٹ بھی کام کررہا ہے۔ آپ مختلف میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے وسیع موضوعات پر مضامین بھی لکھتے ہیں اور گزشتہ مہینے ان کا انڈر گریجویٹ ریسرچ بھی انٹرا ڈیپارٹمنٹ تھیسس ایگزیبیشن( سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ) میں بہترین ریسرچ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

احمد فراز کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک اسٹوڈنٹ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں کس طرح توازن رکھ سکتا ہے اور یوں اپنے علمی عمل کو نقصان پہنچائے بغیر دیگر کاموں میں بھی نمایان کارکردگی ادا کرے۔

14/01/2025

چترال کی دوری کو فاصلے سے نہ ناپو
مہک تیری آنکھوں میری راہوں میں بسا ہے۔

ویڈیو بشکریہ : تحسین راضی

نامور سماجی  شخصیت شاہد علی خان انقلابی ٫٫تحریک انقلاب, کے بانی چیئرمین جنکا تعلق تحصیل اشکومن کے ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ سے ...
14/01/2025

نامور سماجی شخصیت شاہد علی خان انقلابی ٫٫تحریک انقلاب, کے بانی چیئرمین جنکا تعلق تحصیل اشکومن کے ہیڈکوارٹر چٹورکھنڈ سے ہے پچھلے کہی سالوں سے کہی سیاسی جماعتوں ،تنظیموں کا حصہ رہے ہے اور اپنی خدمات باوقت ضرورت انجام دے رہے ہے،اب اعلانیہ طور سیاست میں حصہ لینے اور عوام الناس گلگت بلتستان بلخصوص اشکومن پونیال کے غیور عوام کے ساتھ اس سیاسی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے اور اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہے۔
آپ تمام اس تحریک کا حصہ بن کر جناب انقلابی صاحب کی حوصلہ افزائی کرے، اور اس علاقے کا ایک زمیندار اور غریب اور نوجوان کو اپنی خدمت کا موقع دے جو کہ عوام الناس کا دکھ ،درد اور اور ضرورت کو سہی معنوں میں سمجھتا ہے اور آپ سب کی سہی معنوں میں خدمت کر سکتا ہے۔
شاہد علی خان انقلابی 19 جنوری بروز اتوار چٹورکھنڈ میں اعلانیہ جلسہ کرینگے اور اپنا نظریہ پیش کرینگے۔ آپ تمام سے خصوصی شرکت کی اپیل ہے ۔
منجانب: شاہد علی خان انقلابی چیئرمین تحریک انقلاب ۔۔

اظہار خوشی اور اظہار افسوس :   سب سے پہلے میں اپنی و علاقے کی بزرگوں کی طرف سے شیخانندہ رمبور کے درد مند نوجوانان کو خرا...
14/01/2025

اظہار خوشی اور اظہار افسوس :

سب سے پہلے میں اپنی و علاقے کی بزرگوں کی طرف سے شیخانندہ رمبور کے درد مند نوجوانان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں اپنی مدد آپ کے تحت حالیہ برف باری سے بند پڑے روڈ کو مکمل طور پر سنو کلیئر آپریشن کردیا گیا ۔

خالیہ برف باری سے رمبور شیخانندہ کا روڈ مکمل طور پر بند تھا اور سڑک پر تین فٹ سے زائد برف پڑھا تھا۔ برف باری سے مکینوں کی نظام زندگی درہم برہم ہوا تھا اور ہر قسم کے ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن سے منقطع تھا ۔

تین چار دن گزرنے کے بعد علاقے کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تخت ، رضاکارانہ جیکٹس پہن کر دو دن کے اندر کل سے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئیے کھول دیا گیا ۔

اس کار خیر میں علاقے کے نوجوانوں نے ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سنو کلئر آپریشن مکمل کریا گیا ۔

اظہار افسوس اس بات پر ہوا ہے کہ تقریباً تین سو زائد گھرانہ پر مشتمل ایک گاؤں گزشتہ ایک ہفتہ سے ہر قسم کے سہولیات سے منقطع تھا اور محصور ہوئے تھے لیکن سرکاری سہولیات سے محروم یہ گاؤں کا راویت برقرار رہا ، کسی قسم کے نہ سرکاری اور نہ منتخب نمائندوں کی طرف سے کوئی تعاون نہیں ہوا ۔
شیخانندہ رمبور کے باشندوں کے ساتھ ہمیشہ یہ امتیازی سلوک ہوا ہے اور ہوتا آرہا ہے لیکن کوئی ہمارے پرسان حال تک نہیں پوچھتے ہیں ۔یہ ناروا سلوک ہمارے نمائندوں نے بھی کیا اور ساتھ ساتھ این جی آوز و گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس بھی کررہے ہیں ۔

گزشتہ دو سالوں سے KVDA کے نام سے ایک ادارہ ڈائریکٹر جنرل منہاج الدین کے زیر نگرانی تین ویلیز میں کام کرہے ہےاور ادارہ ہذا کی طرف سے بھی ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہورہا ہے ۔ جس کا مثال خالیہ برف باری سے ملتا ہے ،کہ KVDA کے مشینریز نے نیچھے رمبور تک روڈ کو دو دن کے اندر کھول دیا گیا لیکن بدقسمتی سے آگے شیخانندہ کے روڈ کو صاف کرنے کے بجائے واپس ہوئے ، جسے علاقے کی مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس امتیازی سلوک کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔
میں علاقے کی طرف اس ادارہ کو اطلاع دینا چاہتا ہون کہ اگر یہ رویہ ہمارے ساتھ مسلسل رہا تو ویلیز میں مزید کام کرنا نہیں دیا جائے گا اور ہر سطح پر اواز اٹھایا جائے گا ۔
جمیع الرحمٰن پروانہ ۔

"سرد رات کی تاریکی، یخ بستہ ہوائیں، اور شدید موسم بھی خدمت کے جذبے کو نہیں روک سکتے۔ MTMF کی ٹیم مروئی کے مقام پر عوامی ...
14/01/2025

"سرد رات کی تاریکی، یخ بستہ ہوائیں، اور شدید موسم بھی خدمت کے جذبے کو نہیں روک سکتے۔ MTMF کی ٹیم مروئی کے مقام پر عوامی سہولت کے لیے خراب سڑک کی مرمت میں مصروف، ہر لمحہ بہتری اور ترقی کی طرف بڑھتا ہوا قدم!"

منجانب:ٹیم طلحہ محمود

انجینئر شاہد الرحمان کا اعزازخیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے توسط سے جمالاندہ، کوشٹ، اپر چترال سے تعلق رکھنے والے انجینئ...
14/01/2025

انجینئر شاہد الرحمان کا اعزاز

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے توسط سے جمالاندہ، کوشٹ، اپر چترال سے تعلق رکھنے والے انجینئر شاہد الرحمان کو اسسٹنٹ انجینئر SDO Civil (BPS-17) C&W ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

شاہد ایک بہت محنتی طالب علم رہا ہے جس نے اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

اس وقت وہ سرگودا میں بطور اسسٹنٹ ایگزیگٹیو انجینئر پاکستان ملٹری سروسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ کوشٹ کے معروف شخصیت عبداللہ کے فرزند ارجمند ہین۔

مروئی نالے میں مسافروں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم مشینری اور نالے کے لئے پائپ ساتھ...
14/01/2025

مروئی نالے میں مسافروں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم مشینری اور نالے کے لئے پائپ ساتھ لے کر مروئی کے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

Address

No. 4
Rawalpindi
46060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chumarkhan چمرکھن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chumarkhan چمرکھن:

Videos

Share