Karahi Azadari -کڑاہی عزاداری

Karahi Azadari -کڑاہی عزاداری live like Ali a.s
Die Like Hussain a.s

انشااللہ تعالیبافضل خدا مجلس عزا چودہ رجب المرجب بمقام کڑاہی
19/12/2023

انشااللہ تعالی
بافضل خدا مجلس عزا چودہ رجب المرجب بمقام کڑاہی

انشااللہ تعالی بافضلِ خداذکرِ محمد و آل محمد (ص) کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مل...
16/12/2023

انشااللہ تعالی بافضلِ خدا

ذکرِ محمد و آل محمد (ص) کے سلسلے میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے نامور علما و ذاکرین خطاب فرمائینگے.

خدائے لا شریک ، بانیان اور اس مجلس عزا کے لیے جانی مالی تعاون کرنے والے احباب کی زندگیاں دراز فرمائے اور اُن پر اپنا فضل و کرم ہمیشہ قائم رکھے اور ہم سب کو سیرت محمد و آل محمد (ص) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ خیر اور ہدایت کے ساتھ فرمائے.
آمین یا رب العالمین

تمام اہلِ ایمان سے شرکت کی بھرپور استدعا ہے

والسلام

#المنتظر

انشااللہ تعالی
08/12/2023

انشااللہ تعالی

06/12/2023

حدیث نبوی (ص) کی روشنی میں اچھا ساتھی کون؟

انشااللہ
05/12/2023

انشااللہ

03/12/2023

تکلیفوں اور بیماریوں سے کیسے بچا جائے؟

ہر زندگی کا انجام موت ہےمگر کچھ اموات آپ کو حیران و پریشان کر دیتی ہیں جو عین جوانی میں اچانک سے کسی ہستے بستے چہرے کو م...
30/11/2023

ہر زندگی کا انجام موت ہے

مگر کچھ اموات آپ کو حیران و پریشان کر دیتی ہیں جو عین جوانی میں اچانک سے کسی ہستے بستے چہرے کو منوں مٹی تلے پہنچا دیں.

شجر عباس جیسا ایک معصوم اور ہنستا مسکراتا چہرہ جس کی طبیعت اور مزاج میں انتہائی سادگی اور خلوص رچا بسا تھا ایسے سب کو چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا پہنچے گا، ہم میں سے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا.

جب سے شجر عباس کے انتقال کی خبر سنی ہے تب سے وہ جوان اور مسکراتا چہرہ آنکھوں کے سامنے گھوم رہا ہے اور دل و دماغ یقین کرنے کو تیار نہیں کہ شجر عباس اس دنیا میں نہیں رہا.

مگر جو حقیقت ہے کہ ہم سب نے ایک دن فنا ہو جانا ہے اور دنیا سے ہمارا عارضی سفر کسی لمحے بھی اختتام کو جا پہنچنا ہے اُس سے بھی انکار نہیں.

خداوندِ تعالی مرحوم شجر عباس کے گناہ کبیرہ و صغیرہ معاف فرمائے اور مرحوم کو صدقہ محمد (ص) و آل محمد جوارِ امام حسین علیہ السلام میں جگہ نصیب فرمائے اور قبر و حشر کی منازل آسان فرمائے.

اللہ کریم مرحوم شجر عباس کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے.

آمیں یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد (ص)

التماس سورہ فاتحہ برائے ایصال ثواب مرحوم شجر عباس

#المنتظر

17/11/2023

موت کا پنجہ ہر کسی پر پڑ جانا مگر اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں سے منوں مٹی کے نیچے دفن کرنا بہت مشکل ہوتا...

16/11/2023

جنازہ مرحوم سید ایمان حیدر نقوی
بوہڑیں سیداں، جھنگ

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎ذاکر  سید مشتاق حسین شاہ  کے بھتیجے آغا شاہ  کے بیٹے  سید  حیدر علی ایمان  نق...
16/11/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎

ذاکر سید مشتاق حسین شاہ کے بھتیجے آغا شاہ کے بیٹے سید حیدر علی ایمان نقوی رضائے الہی سے وفات پا گئے..

تمام اہل اسلام  کو وجہ وجود کائنات، فخر موجودات، محبوب کبریا اور رحمت دو جہاں حضرت محمد (ص) کی آمد پرنور بہت مبارک ہو. #...
29/09/2023

تمام اہل اسلام کو وجہ وجود کائنات، فخر موجودات، محبوب کبریا اور رحمت دو جہاں حضرت محمد (ص) کی آمد پرنور بہت مبارک ہو.

#المنتظر

28/09/2023

کتنی بلندیوں پے ہے ایوان فاطمہ (س)

28/09/2023

وہ نور جس سے شام کے تمام محلات روشن ہو گئے

20/09/2023

راضی خدا ہو جس پے
شبیر مہرباں ہو

انشااللہ تعالیکل پچیس صفر المظفر
11/09/2023

انشااللہ تعالی
کل پچیس صفر المظفر

10/09/2023

23 صفر المظفر
مرکزی ماتمی سنگت کڑاہی
پرسہ داری بمقام دھندہ

08/09/2023

واہ چاچا زندہ باد

جہاں محرم و صفر میں
علما و ذاکرین

ربیع الاول میں
مفتیان و نعت خواں
قوم کی جیبوں کا صفایا کر کے ذکرِ محمد و آل محمد (ع) اور میلاد مصطفی (ص) سناتے اور مناتے ہیں.

تو آپ کا یہ عمل تماچہ ہے
اُن کرداروں کے منہ پر جو صرف کردار معصومین (ع) بتلاتے مگر عمل نہیں کرتے.

#المنتظر

06/09/2023

کربلا معلی
وارث قرآن کے در پر
قبیلہ بنی عامر کا دنیا میں ہونے والے توہین قرآن کے واقعات پر انوکھا احتجاج..

قرآن سب کا

04/09/2023

تلاوت کلام پاک
سید نشاط قمر

03/09/2023

نعت رسولِ معظم
سید علی مہدی ہمدانی

02/09/2023

★چودہ صفر کی مجلس اور دو کردار★

بسلسلہ چہلم اور شہادت سیدہ سکینہ بنت الحسین (ع) کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزا اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اس سال دو کرداروں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے جن کی وجہ سے دل میں یہ پوسٹ لکھنے پر مجبور ہو گیا ہوں.

یہ نوحہ سنتے ہی جو آواز سب سے نمایاں ہے وہ ایک خوش مزاج اور مسکراتے چہرے کی ہے جسے دنیا سید غالب حسین شاہ کے نام سے جانتی ہے جو کہ میرا بھیتجا بھی ہے.

اس نوجوان کا چند ہفتے قبل ایکسیڈنٹ ہوا جس میں بدقسمتی کیساتھ یہ مسکراتا چہرہ اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو گیا مگر اس حادثے کے بعد جو چیز متاثر کن رہی وہ تھی غالب شاہ کی ہمت اور زندہ دلی جو میں نے تیرہ اور چودہ صفر کے جلوس میں دیکھی.

تیرہ صفر کی شب جب اِن کے گھر میں جلوس حضرت عباس علمدار (ع)پہنچا تو زخمی ٹانگ ہونے کے باوجود نوحہ خوانی کی سعادت حاصل کی اور چودہ صفر کو اپنی زخمی ٹانگ کیساتھ بیساکھیوں کے سہارے اپنے گھر سے امام بارگاہ تک شریکِ پرسہ رہا اور امامبارگاہ کےالوداعی ماتم میں یہ نوحہ پڑھ کر گواہی دی کہ ہماری ذاتی صلاحیت و کیفیت جو بھی رہے مگر حسین (ع) کی عزاداری سے کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں.

دوران مجلس، ذکر حسین علیہ السلام سُن کر وقفہ نماز جمعہ میں لاؤڈ سپیکر پر آذان کی صورت میں اللہ اکبر کی جو آواز گونجی وہ بھی اسی جوان کی تھی اور نماز باجماعت کی ادائیگی کے بعد اختتام مجلس تک ذکرِ حسین (ع) میں شمولیت دیکھ کر دل سے بے ساختہ دعائیں اس جوان کےلیے نکلیں.

دوسرا کردار چوہدری تصور حسین ہے جنہوں نے اس مشکل ترین دور میں جہاں اس ملک میں ہر انسان کی معاشی زندگی انتہائی مشکل ترین بنا دی گئی ہے، لنگرِ امام حسین علیہ السلام کے لیے چار من صافی گوشت اور گندم مہیا کی اور حسبِ سابق اپنے گھر سے علم حضرت عباس علمدار (ع) برآمد کروایا.

تصور بھائی کہتے ہیں کہ جانور ذبح کروانے کے بعد صافی گوشت کا ایک ٹکڑا بھی اپنے گھر نہیں رکھا بلکہ جن کے نام پر دیا تھا وہاں پہنچا سکھ کا سانس لیا تو اُن کی باتیں سُن کر بھی رشک آیا اور دل سے بے ساختہ دعائیں نکلیں.

میری پوسٹ پڑھنے والے قائرین سے بھی گزارش ہے کہ اِن دو کرداروں کو بھی اپنے دعا میں یاد رکھیں کہ اللہ رب العزت سید غالب حسین شاہ اور چوہدری تصور حسین اور اِن کے خانوادوں کو صحت و سلامی اوع درازی عمر عطا فرمائے.

یہ صاحبان دنیاوی و سماوی بلاؤں سے محفوظ رہیں اور اللہ کریم اِن کا شمار اپنے برگزیدہ بندوں میں فرمائے.

آمین یارب العالیمن

#المنتظر

01/09/2023

سجاد (ع) بھینڑ دا میت بہوں اوکھا چیندا ودائے....

انشااللہ تعالیکل چودہ صفر المظفر بمقام کڑاہیتمام اہلیان اسلام سے شرکت کی بھرپور استدعا ہے
31/08/2023

انشااللہ تعالی
کل چودہ صفر المظفر بمقام کڑاہی

تمام اہلیان اسلام سے شرکت کی بھرپور استدعا ہے

بسم تعالیمرحوم محمد حسین نجفی المعروف ڈھکو صاحب، جہاں ان کے چاہنے والے بھی کثیرتعداد میں ہیں وہاں ہی اُن کے مخالفین بھی ...
24/08/2023

بسم تعالی

مرحوم محمد حسین نجفی المعروف ڈھکو صاحب، جہاں ان کے چاہنے والے بھی کثیرتعداد میں ہیں وہاں ہی اُن کے مخالفین بھی بے شمار ہیں.

میں نے عقائد کے حوالے سے کبھی اِن کی پیروی نہیں کی اور نہ ہی ان کا مقلد رہا اس سب کے باوجود کھلے دل سے علمی اور عملی میدان میں اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اب آتا ہوں اپنی اس پوسٹ کے متعلق کہ یہ کیوں لکھ رہا ہوں، آج کسی نجفی مرحوم کی وصیت پڑھنے کو ملی اور وصیت پڑھ کر لطف آ گیا کہ ایک انسان، اللہ اور اُس کی مخلوق میں اپنے حقِ بندگی کو کس انداز میں پیش کر رہا ہے کہ اُس کے حضور پیش ہونے کے لیے کیا کچھ ساتھ لے کر جا رہا ہے ، جو اس پوسٹ کیساتھ شیئر کر رہا ہوں.( اللہ ہمیں بھی اعمال صالح بجا لانے کی توفیق دے)

انسان کا سب سے خالص اور مضبوط تعلق اللہ تعالی کی ذاتِ واحد کیساتھ ہوتا ہے جہاں کوئی دیکھاوا یا دنیاداری ظاہر نہیں کی جاتی.

وصیت کی سب سے اچھی بات یہ لگی کہ نجفی مرحوم لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی کے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں اور میری زندگی کی کوئی نماز اور روزہ قضا نہیں ہے اور اللہ کی ذاتِ واحد میں کبھی کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا، اپنی اولاد کے لیے بھی شریعت کی رو سے بہترین فیصلہ کیا اور حقداروں تک حق بھی پہنچا دیا، اپنے لین دین کے متعلق بھی سب کچھ واضح کر دیا.

نظریات اور سوچ ہر کسی کی جدا ہو سکتی ہے، اس میں کوئی نرم رو ہوتا ہے تو کوئی سخت مزاج، مگر جب بات احکام خدا کی ہو تو اس میں رد و بدل اور ذاتی پسند و ناپسند کا ہمارا اختیار ختم ہو جاتا ہے کیونکہ پھر ہم نے وہ فعل ہی سر انجام دینا ہے جو حکم خدا ہو.

ہم ایمان کیساتھ مرناچاہتے ہیں تو شریعت سے بھاگ نہیں سکتے بلکہ دینِ اسلام کے بنیادی احکامات پر ایمان رکھنے اور عمل کرنے کے پابند ہیں.

خالق اور مخلوق کے درمیان تعلق کی سب سے بہترین بات یہی ہے کہ انسان اپنے عقائد، افعال اور نظریات میں صرف اُس کی مانے جس نے اُسے پیدا کیا اور مر کر جس کے حضور پیش ہونا ہے اور جس انسان نے اللہ کو راضی کرنے کے لیے اپنی زندگی کا ہر واجب اور ذمہ داری پوری کی ہو تو اُسے سراہا جانا چاہیے.

ہم خدا نہیں ہیں
جو یہاں بیٹھ کر کسی کی جنت و جہنم کا فیصلہ کر لیں.
ہمیں سب سے پہلے اپنے گریباں میں بھی نظر ڈالنی چاہیے کہ ہم اُس کے کتنے مطیع اور فرمانبردار ہیں، ہم اللہ کا کہا کتنا مان رہے ہیں اور واجبات کی ادائیگی میں ہم کس مقام پر ہیں.

زندگی کا ہر روز ہی ہمارے امتحان کا حصہ ہے کہ ہم اُس کا کہا کتنا مان رہے اور کسی دن اچانک سے اس امتحان نے ختم ہو جانا ہے تو بات پلڑے تک آ جانی کہ مذہب حقہ کو مان کر کتنا عمل کیا؟

اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں اور ہونے بھی چاہیں مگر انسانیت یہی ہے کہ وقت کیساتھ انسان اپنے اندر مثبت تبدیلی لے کر آئے.

اللہ ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے اور مرحوم مولانا محمد حسین نجفی کا جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے. آمین

#المنتظر

‏انا للہ وانا الیہ راجعونپاکستان کے بزرگ عالم دین، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے...
21/08/2023

‏انا للہ وانا الیہ راجعون

پاکستان کے بزرگ عالم دین، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے دیرینہ ساتھی ایت اللہ محمد حسین نجفی صاحب انتقال کر گئے..

16/08/2023

علما و ذاکرین کانفرنس اسلام آباد

جدوجہد جاری رہے گی، لوگوں کو آمادہ کر لیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو یکم ربیع الاول اسلام آباد میں ہونگے۔علامہ ساجد نقویاس وقت ...
16/08/2023

جدوجہد جاری رہے گی، لوگوں کو آمادہ کر لیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو یکم ربیع الاول اسلام آباد میں ہونگے۔
علامہ ساجد نقوی

اس وقت تک اسلام آباد رہیں گے جب تک مسئلے کا حل نییں نکلتا۔
علامہ ساجد نقوی

جس طرح مدینہ سے کربلا کا سفر ہوا تھا، اسکو یاد کرکے مکمل تیاری سے اسلام آباد آئیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی
علماء ذاکرین کانفرنس سے خطاب

16/08/2023

علما و ذاکریں کانفرنس

کل سولہ اگستعلما و ذاکرین کانفرنس
15/08/2023

کل سولہ اگست
علما و ذاکرین کانفرنس

15/08/2023

متنازعہ بل کے حوالے مولانا طاہر اشرفی کا موقف

15/08/2023

کل ہونے والی علما و ذاکرین کانفرنس کے لیے ذاکر مرتضیٰ عاشق لوٹیاں والے کا اظہار خیال

چند لوگوں کے من پسند بل کو مسترد کرتے ہوے ساری قوم یکجا ہے

13/08/2023

پا زیور قیدیاں والے جداں پھوپھیاں کول سجاد آیا...

10/08/2023

جب رسولِ خدا (ص) میدان کربلا میں پہنچے..

صحیح ترمذی ص 224
مسند احمد ج 6 ص 98

10/08/2023

ہائے برچھی سے چھدا ہے
میرے اکبر (ع) کا جگر.....

ایک عالم اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لئے کھیتوں میں سے گزر رہے تھے۔چلتے چلتے ایک پگڈنڈی پر ایک بوسیدہ جوتا دکھائی دیا۔ صاف پت...
09/08/2023

ایک عالم اپنے ایک شاگرد کو ساتھ لئے کھیتوں میں سے گزر رہے تھے۔
چلتے چلتے ایک پگڈنڈی پر ایک بوسیدہ جوتا دکھائی دیا۔ صاف پتہ چل رہا تھا کہ کسی بڑے میاں کا ہے۔ قریب کے کسی کھیت کھلیان میں مزدوری سے فارغ ہو کر اسے پہن کر گھر کی راہ لیں گے۔ شاگرد نے جنابِ شیخ سے کہا؛ حضور! کیسا رہے گا کہ تھوڑی دل لگی کا سامان کرتے ہیــــں۔ جوتا ادھر ادھر کر کے خود بھی چھپ جاتے ہیــــں۔ وہ بزرگوار آن کر جوتا مفقود پائیں گے تو ان کا ردِ عمل دلچسپی کا باعث ہو گا۔
شیخ کامل نے کہا

بیٹا اپنے دلوں کی خوشیاں دوسروں کی پریشانیوں سے وابستہ کرنا کسی طور بھی پسندیدہ عمل نہیـں۔ بیٹا تم پر اپنے رب کے احسانات ہیــــں۔ ایسی قبیح حرکت سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اپنے رب کی ایک نعمت سے تم اس وقت ایک اور طریقے سے خوشیاں اور سعادتیں سمیٹ سکتے ہو۔ اپنے لئے بھی اور اس بیچارے مزدور کے لئے بھی۔ ایسا کرو کہ جیب سے کچھ نقد سکے نکالو اور دونوں جوتوں میں رکھ دو۔ پھر ہم چھپ کے دیکھیں گے جو ہو گا۔ بلند بخت شاگرد نے تعمیل کی اور استاد و شاگرد دونوں جھاڑیوں کے پیچھے دبک گئے۔

کام ختم ہوا، بڑے میاں نے آن کر جوتے میں پاؤں رکھا ۔۔۔ تو سکے جو پاؤں سے ٹکرائے تو ایک ہڑبڑاہٹ کے ساتھ جوتا اتارا تو وہ سکے اس میں سے باہر آ گئے۔ ایک عجیب سی سرشاری اور جلدی میں دوسرے جوتے کو پلٹا تو اس میں سے سکے کھنکتے باہر آ گئے۔ اب بڑے میاں آنکھوں کو ملتے ہیــــں، دائیں بائیں نظریں گھماتے ہیــــں۔ یقین ہو جاتا ہے کہ خواب نہیـں، تو آنکھیں تشکر کے آنسوؤں سے بھر جاتی ہیــــں۔ بڑے میاں سجدے میں گر جاتے ہیــــں۔ استاد و شاگرد دونوں سنتے ہیــــں کہ وہ اپنے رب سے کچھ یوں مناجات کر رہے ہیــــــــں۔
میرے مولا! میں تیرا شکر کیسے ادا کروں، تو میرا کتنا کریم رب ہے۔ تجھے پتہ تھا کہ میری بیوی بیمار ہے، بچے بھی بھوکے ہیــــں، مزدوری بھی مندی جا رہی ہے ۔۔۔ تو نے کیسے میری مدد فرمائی۔ ان پیسوں سے بیمار بیوی کا علاج بھی ہو جائے گا، کچھ دنوں کا راشن بھی آ جائے گا۔ ادھر وہ اسی گریہ و زاری کے ساتھ اپنے رب سے محو مناجات تھے اور دوسری طرف استاد و شاگرد دونوں کے ملے جلے جذبات اور ان کی آنکھیں بھی آنسوؤں سے لبریز تھیں۔ کچھ دیر کے بعد شاگرد نے دست بوسی کرتے ہوئے عرض کیا؛ استاد محترم! آپ کا آج کا سبق کبھی نہیـں بھول پاؤں گا۔ آپ نے مجھے مقصدِ زندگی اور اصل خوشیاں سمیٹنے کا ڈھنگ بتا دیا ہے۔ شیخ جی نے موقعِ مناسب جانتے ہوئے بات بڑھائی، بیٹا! صرف پیسے دینا ہی عطا نہیں بلکہ باوجود قدرت کے کسی کو معاف کرنا ﻋﻄﺎﺀ ہے۔ مسلمان بھائی بہن کے لئے غائبانہ دعا ﻋﻄﺎﺀ ہے۔ مسلمان بھائی بہن کی عدم موجودگی میں اس کی عزت کی حفاظت ﻋﻄﺎﺀ ہے۔

منقول

08/08/2023

ہر محب اہلبیت (ع) اپنے انداز سے مودت و محبت کا اظہار کرتا ہے.

سرزمین عشق پر باقر علی بارگاہِ حضرت علی علیہ السلام میں نذرانہ محبت ادا کرتے ہوئے.....

06/08/2023

سر امام حسین علیہ السلام کا تلاوت قرآن الکریم کرنا..

05/08/2023

سعادت جو خوش نصیبوں کو مقام عشق تک لے جاتی ہے.

معروف نوحہ خواں سید ضمیر حسین عابدی اور باقر علی سرزمینِ مقدس پر پرسہ داری پیش کرتے ہوئے...

03/08/2023

ڈھول، طبلے کا قصائد میں استعمال

31/07/2023

ہائے برچھی سے چھدا ہے میرے اکبر (ع) کا جگر

Address

Rawalpindi

Telephone

+923125773356

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karahi Azadari -کڑاہی عزاداری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karahi Azadari -کڑاہی عزاداری:

Videos

Share

Category



You may also like