اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا اور واقعےکی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم
21/05/2022
شہبازشریف ،رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتار کرایا، شیریں مزاری
21/05/2022
گرفتار پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا
21/05/2022
نوابزادہ میر خالد حسین خان مگسی کی عوامی خدمت کی ایک اور مثال ۔
کوٹ مگسی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل کر دیا ۔
کوٹ مگسی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
نوابزادہ میر خالد حسین خان مگسی اور نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی سے اظہار تشکر ۔
ترجمان نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی//
رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 260 نصیر آباد/کچھی اور جھل مگسی نوابزادہ میر خالد حسین خان مگسی اور نوجوان قیادت نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی نے ذاتی دلچسپی سے کوٹ مگسی کے عوام کے پانی کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ۔ 27 کلو میٹر پر مشتمل طویل واٹر سپلائی کی لائن بچھوا کر پانی کوٹ مگسی کے عوام تک پہنچایا گیا ۔ اس سے قبل کوٹ مگسی کے عوام آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور تھے اور دور دراز علاقوں سے بھر کر لاتے تھے جس سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے تھے نوابزادہ میر خالد حسین خان مگسی اور نوابزادہ میر محمد جعفر خان مگسی نے خود موقع پر کام کی نگرانی کی اور 27 کلو میٹر طویل لائن بچھانے کے بعد پانی کے ذائقے کو خود نوابزادہ میر خالد حسین خان مگسی نے چیک کیا اور تسلی بخش قرار دیا پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے تاریخی اقدام پر کوٹ مگسی کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر خالد حسین خان مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل سے باخبر ہوں لیکن وسائل کم ہیں اور علاقہ بڑا ہے ۔ تمام علاقوں کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں ۔ ہمارے لئے علاقے کے سب لوگ برابر اور قابل احترام ہیں ۔ ایم این اے فنڈ سے تاریخی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ جس میں پانی، صحت، انفراسٹرکچر سمیت بنیادی ضروریات زندگی شامل ہیں ۔
21/05/2022
نیب اور این سی اے نے تحقیقات کیں اور این سی اے کی پونے 2 سال کی تحقیقات میں انہیں کچھ بھی نہیں ملا: شہباز شریف کا عدالت میں بیان
21/05/2022
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو رات ساڑھے 11 بجے تک پیش کرنے کا حکم
21/05/2022
عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں اور میں ان کی بیٹی کی عمر کی ہوں، میں ان کا نام لینا پسند نہیں کرتی، ان سے بہتر اخلاق کی توقع نہیں کی جا سکتی، ایسے شخص کو تو میں مڑ کر بھی نہ دیکھوں!
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے کل میرے پر نہیں بلکہ پاکستان کی ماں بیٹی، بہنوں پر حملہ کیا ہے۔ میرے پاس جواب دینے کو بہت کچھ ہے لیکن میں نواز شریف کی بیٹی ہوں میرے پاس سیاسی مواد اتنا ہے کہ مجھے ذاتی حملے کرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ماں مجھے فکر ہے کہ جو بچے جلسے میں کھڑے تھے عمران خان نے انہیں کیا پیغام دیا کہ اپنے اردگرد کھڑی ماں بہنوں کو ایسی نظر سے دیکھو۔
21/05/2022
21/05/2022
پی پی کے چند رہنما بھی مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر حکومت چھوڑنے کے حامی! ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کیلئے اتحادیوں سے پھر مشاور شروع کردی
21/05/2022
شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی
21/05/2022
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
21/05/2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا شیریں مزاری کی گرفتاری کے حوالے سے ٹویٹ!
امپورٹڈ حکومت کولگتا ہے کہ وہ شیریں کی آواز دبا پائیں گے تو وہ غلط ہیں، شیریں مزاری ایک بہادر اور نڈر خاتون ہیں۔ امپورٹڈ حکومت ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن نہ ہوں، آج ملک گیر احتجاج ہوگا اور کل لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرونگا
21/05/2022
ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف تمام کارکنان کو ملک گیر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دے دی گئی ہے۔ اپنے اپنے شہروں میں نکل کر احتجاج کریں۔
21/05/2022
6 جنوری 1972 کی ایف آئی آر ہے۔
شیریں مزاری 1966 میں پیدا ھوئیں
مطلب 6 سال کی شیریں مزاری نے کسی کی زمین پر قبضہ یا کرپشن کر لی تھی ؟
21/05/2022
والدہ کو مرد پولیس اہلکاروں نے مارا، اینٹی کرپشن پنجاب کے مرد پولیس اہلکار شیریں مزاری کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے: ایمان مزاری
21/05/2022
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا
21/05/2022
انسپکٹر جنرل آف بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ صاحب کا گریڈ بائیس میں ترقی اور آئی جی بلوچستان برقرار
21/05/2022
افسوس سے کہنا پڑتا ہے بلوچستان کے جنگلات میں پانچواں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ 💔😭
کوہ سلیمان کی سب سے خوبصورت ترین وادیاں راکھ میں تبدیل ہورہی ہیں ۔۔
تخت سلیمان ضلع شیرانی 🔥🔥
دنیا کا سب سے بڑا چلغوزے کا جنگل راکھ میں تبدیل ہورہا ہے اور کئی قیمتی درخت جل رہے ہیں جن میں زیتون، دیوددار پلوس، صنوبر کے درخت بھی شامل ہیں کئی نایاب جنگلی جانوروں کی نسل خطرے میں ہے جن میں مارخور چیتا، بھیڑیا، جنگلی خرگوش وغیرہ شامل ہیں۔۔ افراد کی جلنے کی خبر بھی آئی ہے جو کہ سیول ہسپتال ژوب لائے جا رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھیں کیسے خوبصورت وادیاں راکھ میں تبدیل ہورہی ہیں۔۔۔
21/05/2022
*💓شہیداے سندھ پولیس کوسلام🚔*
*20/5/2022*
*ہاں ہمارا بھی خون شامل ہے اس وطن پاک کے دفاع کیلے*
*شہر کراچی کے امن کیلے ہمارے سندھ پولیس کے محافظوں کا اہم ترین کردار ہےعوامی خدمت میں پیش پیش عوامی تحفظ اور وطن پاکستان کے دفاع کیلے24گھٹے الرٹ ہمارے سندھ پولیس کے جانبازجو کے شدید طوفانی بارشوں ہو یا روڑ حادثہ ہو یا الیکشن ہو یا عوامی تحفظ ہو دہشتگردی ہو یا خطرناک کرونا وبا ہو ہر جگہ ہر وقت سندھ پولیس کے جوانوں نے ایمانداری سے ڈیوٹی دی ہے اورآج تک اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے دے رہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلے قربانیاں پیش کرررہےہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سےزاٸد قربانیاں پاک فوج کے بعد سندھ پولیس کی ہے اور شہیداے سندھ پولیس کی تعداد بھی سب سےزاٸد ہے مگر صدا افسوس کی بات تو یہ ہے ہمارے سیاسیی رہنما جو وعدے تو بہت کرتے ہے وزیراعلی سندھ جناب بلاول زردادری سے ہم مطالبہ کرتے کرتےتھک گے ہے مگر سندھ پولیس کوآج تک گریڈ7نہیں کیاگیا جو کے بہت افسوس دکھ کی بات ہے تمام صوبوں کی پولیس کاگریڈ7ہے اور تنخوہ سمیت تمام سہولت ہے مگر سندھ پولیس کے جوان آج بھی اسی انتظار میں ہے کب ہماراگریڈ7کیاجاےگا*
*منجانب*
*سندھ پولیس اہلکار کراچی*
21/05/2022
*مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا .....!!!*
اسلام آباد :---
مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون بروز جمعہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے -!!!'
21/05/2022
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے نجی امور پر بیرون ملک دورے کیلئے حکومت سندھ کو 10 روز چھٹی کی درخواست لکھ دی
20/05/2022
صحبت پور
صحبت پور : صحبت پور میں دو مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
صحبت پور : صحبت پور کے نواحی گاؤں نصراللہ لہڑی میں آگ نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ نے پلک جھپکتے میں 20 گھروں لپیٹ میں لے لیا گھروں میں موجود سارا سامان اور اناج جل گیا
صحبت پور: صحبت پور کے نواحی گاؤں بالو پور میں بھی آگ لگنے سے 6 گھر جل گئے گھروں میں موجود سارا سامان اور سات جانور جل کر خاکستر ہوگئے
صحبت پور: اطلاع ملنے پر پولیس کی پانی بھرنے والا ٹینکر گوٹھ نصر اللہ لہڑی میں اور میونسپل کمیٹی کی گاڑی بالو پور پہنچ گئی صحبت پور میں آگ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں لیکن شہر میں ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی مختلف مقامات پر نہیں پہنچ سکتی جس کی وجہ سے غریب کسانوں کا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے بالو پور میں آگ لگنے کی وجہ سے جانور جھلس گئے تھے لائیو اسٹاک کی موبائل ٹیم پہنچ گئی اور جانوروں کو علاج کر لینے میں مگن آج لگنے والی آگ میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس کے عملہ کو پانی بھرنے میں شدید مشکلات اور اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا آگ سے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی امداد کی منتظر بیٹھے ہوئے ہیں
20/05/2022
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے گوٹھ بالوپور میں گھروں کو اچانک آگ لگنے سے متاثرہ جانوروں کو طبی امداد دینے کے لیے ویٹنری ڈاکٹر ذاکر حسین اور محمد نواز کھوسہ فلفور پہنچ گئے
20/05/2022
ڈیرہ مراد جمالی
یہ منظر کسی بالا ناڑی کے نہیں بلکہ ڈویزن ھیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی افیس کے واٹر سپلائی تالابوں کے ہی ھیں جہاں اس وقت پورے شہر میں پینے کا پانی مکمل طور پر ناپید ہو چکا ھے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے پاس بڑے بڑے تلاب ہونے کے باوجود مگر ناقص منصوبہ بندی کے تحت اس وقت پورے شہر میں افراتفری کی صورتحال ہوتی جارہی ھے اس وقت شہر میں پانی کا ایک ڈرم 500 جبکہ ٹینکر 5000 میں فروخت ہورہا ھے پانی کا بحران پیدا ہوتے ہی ٹینکر مافیا کی تو جیسے چاندی لگ گئی ہو چھوٹے بڑے بوڑھے اور خواتین پینے کے پانی کیلے دور دراز علاقوں میں جاکر اس مصنوعی قلت کا مقابلہ کررہے ہیں دوسری جانب شہری سوشل میڈیا الیکٹرانک میڈیا پر مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف سخت ردعمل عمل دینے کے باوجود محکمہ پی ائچ ای کی ناقص کارکردگی پر ضلعی انتظامیہ سمیت مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا رہا
Be the first to know and let us send you an email when 98 News HD TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.