Qari Abdulsalam Hijazi

16/11/2023
18/10/2023

تمہیں معلوم ہے اقصی؟
تمہارا درد ایسا ہے
مجھے جینے نہیں دیتا
مجھے سونے نہیں دیتا

میں جب صحن قدس دیکھوں
وہاں کی بے بسی مجھ کو
کئی پہروں رلاتی ہے
کئی پہروں جگاتی ہے

میری اے مسجد اقصی
تیرے گنبد کے نیچے جب
یہودیوں کو کھڑے دیکھوں
کلیجہ منہ کو آتا ہے
مگر کچھ کر نہیں پاتی

عجب اک بے بسی سی ہے
ہمیشہ ساتھ رہتی ہے

تمہیں معلوم ہے اقصی؟
تیرا گزرا ہوا ماضی♥️
بہاروں سے مزین تھا

مجھے بے چین رکھتا ہے
مجھے سونے نہیں دیتا
مجھے جینے نہیں دیتا

خدایا بھیج دے تو اب
کسی ایوبی ثانی کو
قدس آزاد ہوجاۓ
کہ ہم سب شاد ہوجائیں
کے ہم سب شاد ہو جائیں..!
ان شاءاللّٰه 🤲

05/10/2023


30/09/2023

*❤️رسول اللّٰه ﷺ کا حلیہ مبارک*❤️

آپ کو جو شخص یکایک دیکھتا مرعوب ہو جاتا تھا۔
(شمائل ترمذی)

آپ کا قد مبارک درمیانہ تھا۔آپ نہ تو زیادہ دراز قد تھے اور نہ ہی پست قامت تھے۔
(شمائل ترمذی)

نہایت خوبصورت معتدل بدن والے تھے۔
(شمائل ترمذی)

سر مبارک بڑا مضبوط اور ہڈیوں کے جوڑ چوڑے تھے۔
(شمائل ترمذی)

پیشانی وسیع اور کشادہ تھی۔
(شمائل ترمذی)

رنگ کے اعتبار سے نہ بالکل سفید تھے چونے کی طرح نہ بالکل گندم گوں کہ سانولا پن آجائے۔ (شمائل ترمذی)

رنگ گورا سرخ و سفید، چمکدار اور انتہائی خوبصورت تھا۔
(شمائل ترمذی)

چاند جیسا چہرہ تھا۔
(شمائل ترمذی)

ہلکی گولائی والا خوبصورت چہرہ تھا۔
(شمائل ترمذی)

آپ موٹے بدن کے تھے نہ گول چہرے والے البتہ، تھوڑی سی گولائی آپ کے رخ اقدس میں تھی۔ (شمائل ترمذی)

کشادہ اور کھلا چہرہ تھا۔ (شمائل ترمذی)

آپ کا چہرہ مبارک آفتاب و ماہتاب کی طرح تھا اور گولائی لئے ہوئے تھا۔
(صحیح مسلم)

کشادہ و ہموار رخساروں والے تھے۔
(شمائل ترمذی)

دانت مبارک کھلے اور کشادہ تھے۔
(شمائل ترمذی)

جب آپ کلام فرماتے تو دکھائی دیتا کہ آپ کے دو دانتوں کے درمیان سے نور جیسی کوئی روشنی نکل رہی ہے۔
(شمائل ترمذی)

سرمگیں آنکھیں تھیں۔
(شمائل ترمذی)

سیاہ اور بڑی آنکھیں جن کی سفیدی میں لمبے لمبے سرخ ڈورے تھے۔ (شمائل ترمذی)

آپ کی مبارک آنکھیں بالکل سیاہ تھیں اور پلکیں دراز تھیں۔ (شمائل ترمذی)

آپ باریک خمدار پلکوں والے تھے جو پوری اور کامل تھیں، ان کے کنارے آپس میں ملے ہوئے نہیں تھے، ان کے درمیان ایک رگ تھی جو بوقت جلال خون سے بھر کر اوپر ابھر آتی تھی۔
(شمائل ترمذی)

آپ کی ناک کا بانسہ باریک اور لمبا تھا، اس کے اوپر اونچا نور دکھائی دیتا۔
(شمائل ترمذی)

سر اقدس اور داڑھی مبارک کے بال سیاہ اور گھنے تھے،نہ بہت زیادہ گھنگھریالے اور نہ بالکل سیدھے اکڑے ہوئے۔
(شمائل ترمذی)

آپ کے سر اقدس اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔
(شمائل ترمذی)

سر اقدس کے بال بہت زیادہ اور کانوں کی لو تک لمبے تھے۔
(شمائل ترمذی)

آپ نے سرخ خضاب یعنی مہندی لگائی۔
(صحیح بخاری)

آپ کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان تھوڑے سے بال سفید ہو گئے تھے۔
(صحیح بخاری)

چوڑے اور مضبوط کندھے تھے۔
(شمائل ترمذی)

آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان دیگر لوگوں کی نسبت قدرے زیادہ فاصلہ تھا۔
(شمائل ترمذی)

آپ کی پشت پر دونوں کندھوں کے درمیان کبوتر کے انڈے جتنی نبوت کی مہر تھی۔
(صحیح مسلم)

سینے اور ناف کے درمیان بالوں کی لمبی اور باریک لکیر تھی۔ (شمائل ترمذی)

مضبوط اور پُرگوشت ریشم جیسی نرم ہتھیلیاں تھیں۔
(شمائل ترمذی)

خوبصورت ایڑیاں جن پر گوشت بہت کم تھا۔
(شمائل ترمذی)

آپ کا پسینہ کستوری سے زیادہ خوشبودار تھا۔ (صحیح بخاری)

چلنے میں تیز رفتار تھے۔ آپ چلتے تو آگے کی طرف جھکاؤ ہوتا گویا کہ بلندی سے اُتر رہے ہوں۔
(شمائل ترمذی)

09/06/2023

💓طالب علم مطالعہ سناتے ہوئے۔ ماشاء اللہ 💓
معیاری اور مضبوط حفظ کرنے کی بنیاد مطالعہ پر ہی ہوتی ہے ۔

07/02/2023

*🤲دعا🤲*

*«بھول چوک اور خطاؤں پر درگزر کی دعا»*

*البقرۃ 286*

رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَا١ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖ١ۚ وَ اعْفُ عَنَّا١ٙ وَ اغْفِرْ لَنَا١ٙ وَ ارْحَمْنَا١ٙ اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠

اے ہمارے رب! ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہو جائیں، ان پر گرفت نہ کر مالک! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال، جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے پروردگار! جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے، وہ ہم پر نہ رکھ، ہمارے ساتھ نرمی کر، ہم سے در گزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہمارا مولیٰ ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر

31/01/2023
28/10/2022
01/10/2022

ماشاء اللہ

آج  30-09-2022کراچی سے   ادارۃالتحقیق کےمنتظم  المرکزالعلوم الاسلامی کراچی کے ناظم حضرت مولانا فیض اللہ صاحب کے ساتھ مول...
01/10/2022

آج 30-09-2022کراچی سے ادارۃالتحقیق کےمنتظم المرکزالعلوم الاسلامی کراچی کے ناظم حضرت مولانا فیض اللہ صاحب کے ساتھ مولانا قاری عبدالسلام حجازی کےمعیت میں راولپنڈی اسلام آباد کے علماء کرام سے ملاقاتیں

30/09/2022
29/09/2022

*🌹قرآن کریم کا تعارف🌹*
*•مضامینِ قرآن*

علماء کرام نے قرآن کریم کے مضامین کی مختلف قسمیں ذکر فرمائی ہیں، تفصیلات سے قطع نظر ان مضامین کی بنیادی تقسیم اس طرح ہے:
۱: عقائد
۲: احکام
۳: قصص
قرآن کریم میں عمومی طور پر صرف اُصول ذکر کیے گئے ہیں، لہٰذا عقائد واحکام کی تفصیل احادیثِ نبویہ میں ہی ملتی ہے، یعنی قرآن کریم کے مضامین کو ہم احادیثِ نبویہ کے بغیر نہیں سمجھ سکتے ہیں۔

Address

Rawalpindi

Telephone

+923005323433

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qari Abdulsalam Hijazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qari Abdulsalam Hijazi:

Videos

Share


Other Digital creator in Rawalpindi

Show All