Aaj Pakistan News

Aaj Pakistan News NEWS AND WEB CHANNEL
Address: Office No 22 Second Floor Royal Plaza 6TH Road RAWALPINDI
CONTACT NUM

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا آغاز کر دیا۔۔۔ڈرائیورز کو روڈ س...
15/01/2025

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا آغاز کر دیا۔۔۔ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی فلاور کینڈی مہم کا انعقاد کیا،اس مہم کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کی آگاہی ونگ نے مختلف شاہراوں پر ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے خصوصی آگاہی فراہم کی،جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ڈرائیورز کو روکا گیا اور جرمانے کے بجائے انہیں ان کی غلطی سے آگاہ کرتے ہوئے پھول اور کینڈی پیش کی گئیں تاکہ ڈرائیورز کو دوستانہ انداز میں ان کی غلطیوں کا احساس دلایا جاسکے جس سے وہ مستقبل میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنا ئیں،اس مہم کا مقصد ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور مثبت رویوں کو فروغ دینا ہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اس مہم میں اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کررہی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مہم کے ذریعے ڈرائیوروں میں قوانین کی پابندی کا شعور بڑھے گا اور ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی،اسی کے ساتھ یہ مہم اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جاری ہے اور عوام کی جانب سے اسے مثبت ردعمل مل رہا ہے،جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا  عوام کا رش دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ ...
15/01/2025

اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا عوام کا رش دیکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی تاریخ 15 یوم کیلئے مزید آگے توسیع کردی.....عدم ادائیگی ٹوکن ٹیکس پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ اور جرمانہ %200 تک کیا جائے گا۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ۔۔۔۔ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بحالی پر ٪200 جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا تھا۔باقی سمارٹ کارڈ صارفین کیلئے ٹوکن ٹیکس کی سہولت 24 گھنٹے گھر میں رہ کر بھی Islamabad City App کے زریعے ادا کرسکتے ہیں۔
ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان جنھوں نے کئی کئی سالوں سے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں وہ فوری طور پر ٹیکس جمع کروائیں۔ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو 31 جنوری تک کی مہلت مزید دی گئی ہے۔مزید شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز کاونٹر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے ۔۔۔

14/01/2025

علی رضا میس ریسلر چیمپین کا خصوصی انٹرویو

وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے، ون ویلنگ اور ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف فوری ایف آئی آرز ان...
14/01/2025

وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے، ون ویلنگ اور ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف فوری ایف آئی آرز اندراج کے احکامات جاری۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک،تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انچارج اور محررران نے شرکت کی،دوران اجلاس سی ٹی او اسلام آباد نے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے خصوصی احکامات جاری کئے،ون ویلنگ اور ریس لگانے والے بائیک سواروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے،انہوں نے ٹریفک قوانین خصوصاً نو پارکنگ،تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کو مزید سخت اور موثر بنانے کے ساتھ خصوصی آگاہی کلاسز کے انعقاد کے احکامات بھی جاری کئے۔

اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹیگیشن ارسلان شاہزیب کی  تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس۔۔۔۔۔اسلام...
11/01/2025

اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)
ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹیگیشن ارسلان شاہزیب کی تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس۔۔۔۔۔اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔۔۔۔۔اسلحہ کی اس کھیپ کو خیبرپختونخوا سے اسلام آباد منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کو ناکام،بنا دیا گیا ہے اور ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایس پی اپریشن ارسلان شاہ زیب کے مطابق ملزم سے 272 مختلف بور کے پستول، 20 جدید خودکار بندوقیں معہ میگزنیز اور 23000 سے زائد روند
150گرام آئس اور 4.450کلوگرام ہیروئن برآمد۔
کی گئی ہے جبکہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 8 مقدمات میں ملوث نکلا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس۔۔۔۔۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ...
05/01/2025

وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس۔۔۔۔۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے۔۔۔خصوصی ہدایات جاری۔۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انچارج اور محررران نے شرکت کی،اجلاس میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیااور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے،روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین خصوصاً نو پارکنگ،تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

05/01/2025

خبر یہ نہیں ہے کہ 6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے شادی کی۔ اصل خبر یہ ہے کہ صرف 100000 (ایک لاکھ) روپے خرچ کئے۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں چھ بھائیوں نے ایک سادہ تقریب میں چھ بہنوں سے شادی کی۔ شادی کی یہ تقریب اتنی سادہ تھی کہ اس پر صرف ایک لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ یہ تقریب سادگی کی ایک مثال تھی کیونکہ نہ کوئی جہیز، نہ کوئی غیر ضروری رسومات، نہ تحائف کا تبادلہ اور نہ ہی کوئی سجاوٹ۔ شادی کی تقریب میں تقریباً 100 افراد نے شرکت کی۔
ملتان، پنجاب میں چھ بھائیوں نے ایک منفرد روایت قائم کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کی چھ بہنوں سے شادی کی، جو ایک مشترکہ شادی کی تقریب میں انجام پائی۔ یہ تقریب ان کے عزیز و اقارب نے بڑی خوشی کے ساتھ منائی۔
تمام دلہنیں آپس میں بہنیں ہیں، اور بھائیوں نے اپنے چھوٹے بھائیوں کے بالغ ہونے کا انتظار کیا تاکہ وہ ایک ساتھ شادی کرسکیں۔ ان بھائیوں کا تعلق تحصیل جلال پور پیروالا سے ہے۔ ان میں سے ایک دلہا، شہباز نے بتایا کہ بھائیوں نے دلہنوں کے خاندان پر مالی بوجھ ڈالنے سے بچنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا اور مہمانوں سے "سلامی" (نقد تحفے) لینے سے بھی انکار کر دیا۔

یہ نایاب اور محبت بھری تقریب علاقے میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور مشترکہ شادیوں کی ایک نئی روایت کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ مکمل طور پر اسلامی اصولوں کے مطابق منعقد کی گئی تقریب تھی۔ دولہا کا کہنا تھا کہ سادہ تقریب کے انعقاد کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ اسلام میں کوئی غیر ضروری رسومات نہیں ہیں اور نہ ہی دولت کی نمائش ہے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان نئے شادی شدہ جوڑوں کو آئندہ بھی اسلامی اصولوں پر گامزن فرمائے اور آئندہ زندگی میں انہیں کوئی مشکل درپیش نہ ہو۔ آمین۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 2024 دسمبر کے آخری عشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31 ہزار سے زائد گاڑیوں و مو...
03/01/2025

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 2024 دسمبر کے آخری عشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31 ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔۔سنگین خلاف ورزیوں پر 6584 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا۔غیر قانونی پارکنگ پر 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف کارروائی۔۔۔۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے خصوصی ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس میں گزشتہ سال 2024 کے ماہ دسمبر کے آخری عشرے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31 ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، سنگین خلاف ورزیوں پر 6584 گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند کیاگیا،اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس کا نو پارکنگ اور فٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں خصوصی دستوں نے وفاقی دارلحکومت کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے گزشتہ سال 2024 کے دوران 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی اور متعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے.

اسلام آبادپولیس ٹریفک ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں پروقارالوداعی تقریب ک...
02/01/2025

اسلام آبادپولیس ٹریفک ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔۔۔۔۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میںچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،مہماں خصوصی نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں،تقریب کے اختتام پر سی ٹی او اسلام آبادنے ریٹائرڈ ہونے والے افسر ان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے فورس کے امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

02/01/2025

معروف ہدایت کارہ،مصنفہ اور سماجی رہنما عاصمہ بٹ نے کہا کہ حسن سلوک اور خدمت خلق سے اپنا اگلا جہاں سنواریں۔۔۔۔
راولپنڈی:(سید شاہد وحید ھاشمی)معروف ہدایت کارہ،مصنفہ اور سماجی رہنما عاصمہ بٹ نے نئے سال کے آغاز پر اپنے ملک و قوم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،اور کہا کہ میں نے نوافل کی ادائیگی کے بعد پاک پروردگار سے دعا کی کہ 2025 سب کے لئے کامیابی و سلامتی کا سال ثابت ہو۔میں دعا کرتی ہوں کہ میری زندگی سے جتنے بھی لوگ وابستہ ہیں، میں ہمیشہ صحت و تندرستی کی زندگی کے ساتھ ان کے کام آتی رہوں۔آمین مجھے دوسروں کی مدد کرنے سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔عاصمہ بٹ نے بتایا کہ گزشتہ شب اطلاع ملی کہ ایک اخبار کے سینئیر فوٹوگرافر بشیر شاد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔میں نے اللہ پاک کا نام لیا۔ان کی عیادت کے لئے گئی ۔بعد ازاں آر آئی سی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ایاز حیدر سے ملاقات کی۔ان سے درخواست کی کہ ہمارے ساتھی سینئیر فوٹوگرافر بشیر شاد کا خاص خیال رکھا جائے۔میری مدد کی جہاں بھی ضرورت ہو،میں حاضر ہوں۔کیوں کہ اس دنیا سے اگلے جہاں میں اگر کوئی شے ہمارے ساتھ جائے گی ،تو رب کی ذات پر توکل،حقوق العباد،اچھا اخلاق اور اچھے اعمال ہوں گے۔انھی کی بدولت ہی دنیا و آخرت میں اپنے پاک پروردگار کے حضور میں سرخرو ہو سکیں گے۔عاصمہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کام اور عمل کا مقصد فقط دوسروں کی بھلائی اور مدد ہونی چاہیے۔الحمدللہ میں اپنے ضمیر کے سامنے مطمئن ہوں ،کیوں کہ میں نے خدمت خلق کو ہمیشہ اپنی ذات سے بڑھ کر ترجیح دی۔میں اپنے رب پاک کے حضور میں سربسجود شکر گزار ہوں کہ اس پاک ذات نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں سب کے کام آسکوں۔میں دعا کرتی ہوں کہ گزشتہ 28 سالوں کی طرح 2025 میں بھی پہلے سے بڑھ کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں۔انشااللہ

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی....پی ایچ اے بورڈ میٹنگ راولپنڈی نے پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ....راولپنڈی:(س...
30/12/2024

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی....پی ایچ اے بورڈ میٹنگ راولپنڈی نے پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ....

راولپنڈی:(سید شاہد وحید ھاشمی)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی سالانہ بورڈ میٹنگ کمشنر آفس راولپنڈی میں منقعد ہوئی جس میں ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی راولپنڈی شہر میں پارکس میں عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے پیش نظر کارکردگی کو سراہا گیا۔مری اور راولپنڈی میں شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے اور پارکس کو عوامی سہولیات آپ گریڈ کرنے پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی کاوشوں کو سراہا گیا اور شہریوں کو مزید بہتر تفریح اور سیاحتی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بللال یاسین نے پی ایچ اے راولپنڈی کی بورڈ میٹنگ جی صدارت کی جبکہ اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد طیب ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور کمشنر راولپنڈی آفس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
بورڈ میٹنگ نے پی ایچ اے سال 2024 میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں کی تفریحی اور سیاحتی تفریح کے حوالے سے مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات کی اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے راولپنڈی اور مری میں پارکس آپ گریڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی اور شہریوں کو بہتر تفریح سہولیات فراہم کرنے پر پی ایچ اے راولپنڈی کے اقدامات کو سراہا۔بورڈ میٹنگ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریح سہولیات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے اور پی ایچ اے راولپنڈی اس حوالے سے بہترین خدمات یقینی بنائے ہوئے ہے۔ بورڈ میٹنگ نے پارکس کو اپگریڈ کرنے اور گرین ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کی کوششوں کی تعریف کی۔

دسمبر کی یخ بستہ سردی ہو یا موسم گرم کی جھلسا دینے والی گرمی وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے محفوظ سفر کی ضامن اسلام آبادٹر...
27/12/2024

دسمبر کی یخ بستہ سردی ہو یا موسم گرم کی جھلسا دینے والی گرمی وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کے محفوظ سفر کی ضامن اسلام آبادٹریفک پولیس......
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024میں 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیںاورعالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد لرنر پرمٹ جاری کیے۔۔۔۔اسلام آبا د ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 08 لاکھ سے زائدگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1019افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کے اندراج سمیت متعدد ڈرائیورزکے ڈرائیونگ لائسنس اورپبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے 300افراد کو قانونی نوٹسز بھی جاری کئے گئے ،جبکہ 10ہزار841 گاڑیوں اور 40ہزار655 موٹر سائیکلوں کو سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،اسی طرح غیر قانونی پارکنگ پر01لاکھ07ہزارسے زائدگاڑیوں،غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ پر64ہزارسے زائداورکالے شیشوں پر17ہزار 852 گاڑیوں ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 56ہزار752، اورلوڈنگ پر16,550اور لین وائیلیشن پر 25ہزار 555چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران عالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کو یقینی بنایا،جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے ، اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران نے مختلف قومی و بین الاقوامی وفود کی آمدورفت،قومی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن و عامہ کی صورتحال ،پی ایس ایل ،الیکشن 2024سمیت SCOکانفرنس کے دوران 07ہزار سے زائد اہم ایونٹس میں پیشہ وارانہ انداز میںاپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 30 افسران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی بھی ہوئے،ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی سہولت اور شاہراﺅںپر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے،ان اقدامات میںفیسیلیٹیشن آن ویل ،ایجوکیشن آن ویل ،ہائے وے پٹرول ،نائیٹ پٹرول ،سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ سمیت چھ پولیس خدمت مراکز پر کاﺅنٹرز قائم کئے گئے،آن لائن رینیول اور 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر ڈرائیونگ لائسنس رینول کی سہولت مہیا کی گئی،اسی عرصہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام سمیت دفتری اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنا اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے سمیت متعدد اصلاحات بھی عمل میں لائی گئیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024میں اسلام آباد کے مختلف نجی و سرکاری سکولوں،اداروںاورٹریفک ہیڈکوارٹرزمیںشہریوںکوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے 893 ورکشاپس منعقد کی، جس میں 10لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی،اسی عرصہ کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے "فرینڈز آف پولیس "کے 07اور"پولیس رضاکاروں "کے 04 بیج چلائے گئے،جبکہ فلاور کینڈی کی پانچ کمپینز اور نجی کمپنی کے تعاون سے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا،اس کے علاوہ چارمختلف سکولوں کے طلباءکو ٹریفک دفتر اسلام آباد کا دورہ کروایا گیا،اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام طلباءمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیااور تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا،ٹریفک ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے جہاں پر پولیس افسران نے طبعی معائنے کے لئے مفت سکریننگ ٹیسٹ کروائے اور طبی ماہرین سے مفید مشورے لئے،چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ انداز میںفرائض کی انجام دہی قابل ستائش ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین یاداشت پر دستخط۔۔۔۔"گرین اینڈ کلین اسلام آبا...
25/12/2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین یاداشت پر دستخط۔۔۔۔"گرین اینڈ کلین اسلام آباد "پراجیکٹ کا آغاز۔۔۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط کئے گئے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے احسن بختاوری نے یاداشت پر دستخط کئے،اس معاہدے کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس "گرین اینڈ کلین اسلام آباد "پراجیکٹ کے تحت وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئی،مزید اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام آباد بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر بھر میں شجر کاری مہم کے ساتھ مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کرے گی،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے خصوصی دستے اہم مقامات اور شاہراﺅں پر تعینات ہیں،یہ دستے دھواں چھوڑنے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر قانونی کارروائیاں کر رہے ہیں،یہ گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک اور شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا اور شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

راولپنڈی:(سید شاہد وحید ھاشمی)راولپنڈی پیپلز کالونی گلی نمبر 62 میں ایک گھر میں  گیس سلینڈر دھماکا........ابتدائی اطلاعا...
23/12/2024

راولپنڈی:(سید شاہد وحید ھاشمی)راولپنڈی پیپلز کالونی گلی نمبر 62 میں ایک گھر میں گیس سلینڈر دھماکا........ابتدائی اطلاعات کے مطابق سلطان ولد عبدلغفور سکنہ پیپلز کالونی گلی نمبر 62 کے گھر گیس سلینڈر پھٹ گیا.جس سے اس سمیت 4 بچے ذخمی ہو گئے.....زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہولی فیملی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا.

اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔تمام مسیحی سٹا...
19/12/2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کی تقریب کا انعقاد۔تمام مسیحی سٹاف کو تحائف پیش کیے گئے۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز فیض آباد میں مسیحی براداری سے تعلق ر کھنے والے سٹاف کیلئے کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سٹاف سمیت سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، مہمان خصوصی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادنے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور تمام ملازمین میں پھولوں کے گلدستے، کیک اور تحائف تقسیم کیے،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ کرسمس پیار محبت،بھائی چارے،اور انسانیت کی خدمت کا تہوار ہے، مسیحی اسٹاف ہمارا فخر ہیں ،ہر شعبے میں ملک اور قوم کی خدمت میں نمایاں کارکردگی کے حامل ہیں،پاکستان میں ہر قوم ،نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں،تقریب کے اختتام پرسی ٹی او اسلام آباد نے سٹاف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام "ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی" کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد۔..تقریری مقا...
08/12/2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام "ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی" کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد۔..تقریری مقابلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے حصہ لیا۔
اسلام آباد:(سید شاہد وحید ھاشمی)اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام "ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی" کے عنوان سے اسلام آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے آڈیٹوریم ہال میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آ ئی جی لا ءاینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ، ڈی آئی جی اسلام سید علی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شرکت کی،اس موقع پر اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا،طلبہ نے تقاریر کے ذریعے شرکاء میں روڈ سیفٹی جس میں ون ویلنگ کے نقصانات،دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال کے فوائد، تیزرفتاری وموبائل فون کے نقصانات ودیگر ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کیا،ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر شاکر حسین داوڑ نےکہا کہ اسلام آبا د ٹریفک پولیس شہر میں منظم اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تقریری مقابلے کا مقصد طلبہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ،جبکہ تقریری مقابلے کے اختتام پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Address

Rawalpindi

Telephone

+923032071800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aaj Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aaj Pakistan News:

Videos

Share