KahutaVoice

KahutaVoice Kahuta a city filled with sweetness and beauty!Join us on KahutaVoice for the latest news and a local culture. Thank you for supporting KahutaVoice!💖

Embrace the greatness of Kahuta its wonderful people Hit that 'Like' button and be part of our journey!

وٹس ایپ کو ہیک ہونے سے بچانے کے طریقےوٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے۔ یہ روزمرہ کی زندگی میں...
16/01/2025

وٹس ایپ کو ہیک ہونے سے بچانے کے طریقے

وٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ ہے۔ یہ روزمرہ کی زندگی میں ایک ضروری ذریعہ بن چکی ہے۔ لیکن جیسے جیسے اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، ویسے ہی ہیکنگ کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ اگر آپ وٹس ایپ کو ہیک ہونے سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں:مکمل پڑھنے کے لیے ویب سائٹ وزٹ کریں۔۔https://paknext.blogspot.com/2025/01/whatsapp-ko-hack-honay-se-bachane-ke.html?m=1

راولپنڈیکچہری کے پاس فائرنگ کی اطلاع زرائع کے مطابق میٹرو سٹی گروپ نے دانیال گروپ پر فائرنگ کی دانیال کیانی فائرنگ سے جا...
15/01/2025

راولپنڈی

کچہری کے پاس فائرنگ کی اطلاع زرائع کے مطابق میٹرو سٹی گروپ نے دانیال گروپ پر فائرنگ کی

دانیال کیانی فائرنگ سے جاں بحق
راولپنڈی

انسداد دہشتگردی عدالت کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ،

گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگے، ریسکیو ذرائع

نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے پیدل فرار ہوگے

انتہائی حساس علاقے میں ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوگے، ذرائع

ہم جناب راجہ تجمل حسین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آپ نے پاک وطن ٹی وی نیوز کلر سیداں سے کہوٹہ وائس ٹی...
14/01/2025

ہم جناب راجہ تجمل حسین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ آپ نے پاک وطن ٹی وی نیوز کلر سیداں سے کہوٹہ وائس ٹیم کا حصہ بن کر ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ آپ کی محنت اور لگن نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اس نئے سفر میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑیں گے۔ 2025 آپ کے لئے کامیاب، روشن اور خوشیوں بھرا سال ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں بھر دے۔

پاک وطن ٹی وی نیوز 2025 کے امیدوارپاک وطن ٹی وی نیوز 2025 کے امیدوار وہ روشن ستارے ہیں جو دیانتداری، محنت اور خلوص کے سا...
14/01/2025

پاک وطن ٹی وی نیوز 2025 کے امیدوار

پاک وطن ٹی وی نیوز 2025 کے امیدوار وہ روشن ستارے ہیں جو دیانتداری، محنت اور خلوص کے ساتھ صحافت کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ امیدوار قوم کی آواز بن کر حقائق کو اجاگر کرنے اور انصاف کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

آپ سب کی خدمات قوم کے لیے باعث فخر ہیں، اور آپ کا عزم، حوصلہ، اور جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک وطن ٹی وی نیوز ہمیشہ سچائی اور حق کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

"آپ کی کامیابیاں پاکستان کا فخر ہیں!"
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی عطا فرمائے اور آپ کے سفر کو مزید روشن کرے۔
ٹی ایچ راجہ تجمل حسین

13/01/2025

چند دن قبل تھانہ ہمک کی حدود روات بازار میں فائر لگنے سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں چل بسا ہے

راولپنڈیکہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ گاڑی اور شہری کے گھر سے چرایا گیا...
13/01/2025

راولپنڈی

کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی،

چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،

مسروقہ گاڑی اور شہری کے گھر سے چرایا گیا مسروقہ مال برآمد،

ملزم ناصر سے چوری شدہ سوزوکی گاڑی، انگھوٹھی، 2 موبائل فون اور مسرقہ رقم 45 ہزار روپے برآمد ہوئے،

ملزم چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی صدر

شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

ترجمان راولپنڈی پولیس

راولپنڈیراولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،پتنگ فروش گرفتار،دھمیال پولیس نے ملزم شعبان علی سے 500 سے ز...
13/01/2025

راولپنڈی

راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،

پتنگ فروش گرفتار،

دھمیال پولیس نے ملزم شعبان علی سے 500 سے زائد پتنگیں برآمد کیں،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،

پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

ترجمان راولپنڈی پولیس

12/01/2025
اج اپنے بھائی جیسے دوست یار ملک عفان منیر ایڈوکیٹ ان کے افس میں ملاقات  اور خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر.ایڈمن کہوٹہ...
12/01/2025

اج اپنے بھائی جیسے دوست یار ملک عفان منیر ایڈوکیٹ ان کے افس میں ملاقات اور خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر.ایڈمن کہوٹہ وائس مبشر حمید ستی

مذہبی اور علمی شخصیت مولانا قاری محمد امین صاحب کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ،صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردا...
12/01/2025

مذہبی اور علمی شخصیت مولانا قاری محمد امین صاحب کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر ،صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی صاحب کی آمد ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک طویل اور خوبصورت نشست ہوئی

پریس ریلیز  دعوت الی اللہ دیتے وقت میانہ روی کو اختیار کیا جائے اس میں اس حد تک نہ جایا جائے کہ باہم اختلافات پیدا ہوں۔ا...
11/01/2025

پریس ریلیز
دعوت الی اللہ دیتے وقت میانہ روی کو اختیار کیا جائے اس میں اس حد تک نہ جایا جائے کہ باہم اختلافات پیدا ہوں۔ایسا تب ہی ممکن ہے جب ہم اپنی پسند کو بالائے طاق رکھ کر احکامات رسول ﷺ کو مقدم رکھیں۔حضور حق کی کیفیت میں کمی کے سبب غفلت بڑھتی ہے اور بندہ دنیاکی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے اس میں دوبتے ہوئے بھی اپنے گناہوں پر فخر کر رہا ہوتا ہے۔ہمیں اپنا رخ اللہ کی طرف کرنے کی ضرورت ہے۔رخ اللہ کی طرف کرنے سے مراد یہ ہے کہ ہر پہلو سے اللہ کریم کی اطاعت کی جائے۔جو اللہ کریم پسند فرمائیں اُسے اپنایا جائے اور ہر اس کام کو رد کیا جائے جس سے اللہ کریم منع فرماتے ہیں۔ یعنی عملی طور پر خود کو اللہ کے سپرد کر دینا تا کہ اقرار کے ساتھ عمل بھی شامل ہو۔آج ہمارے معاشرے میں جو روش پید اہو گئی ہے کہ ہم کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ہمارا دعوی ہمارے اعمال سے مختلف ہوتا ہے۔یہودو نصاری اپنی کتابو ں سے بھی وہ حصے مانتے تھے جنہیں وہ پسند کرتے تھے جو حصے وہ پسند نہیں کرتے تھے انہیں چھوڑ دیتے۔آپ ﷺ امام الانبیاء ہیں آپ نے اللہ کا پیغام اللہ کی مخلوق تک پہنچایا جو بہت بڑا منصب ہے۔ہم اپنی پسند و ناپسند سے اقرار یا انکار کرتے ہیں ہم یہ خیال نہیں کرتے جس بات کا ہم انکار کر رہے ہیں یہ بات کس کی ہے۔اللہ کریم کی بات ہو محمد الرسول اللہ ﷺ کے لب ہائے مبارک سے ادا ہو رہی ہو اور ہم اس کا انکار کریں یہ کتنی بڑی بد بختی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ تبلیغ یعنی دعوت حق دینا بنیادی فریضہ ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ پہلے خود حق قبول کریں پھر اختیار کریں اس کے بعد مخلوق کو اس کی دعوت دیں۔اس سے آپ کی دعوت میں قوت آئیگی۔آپ کے اعمال سب سے بڑی تبلیغ ہیں۔جو تسلیم کرے گا یقینا وہ سیدھی راہ پائے گا۔دین اسلام دعوت دیتا ہے مسلط نہیں کرتا۔یہاں بات فتح و شکست کی نہیں ہے کافرنے بھی دعوت قبول کی،کلمہ پڑھا وہ سیدھی راہ پا گیا جب کافر و مسلم میں ضد نہیں ہے پھر مسلمان آپس میں کیوں ضد کر رہے ہیں اس لیے کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نہیں بلکہ اپنی ذاتی خواہش پر عمل کر رہے ہوتے ہیں تبلیغ سے مراد کسی کو منوانا نہیں بلکہ لوگوں تک حق پہنچانا ہے اگر کسی کو مجبور کرکے حق پر لائیں گے تو اس کا کیا فائدہ؟ جو عمل کر رہا ہے وہ اللہ کے سامنے ہے جو بے عمل ہے وہ بھی اللہ کے روبرو ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطافرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

گروپ فوٹو.    مولانا قاری محمد امین صاحب امام بلال مسجد  کہوٹہ  اور شیخ محمد سعید  صاحب ملاقات کے دوران  خوشگوار موڈ میں
08/01/2025

گروپ فوٹو. مولانا قاری محمد امین صاحب امام بلال مسجد کہوٹہ اور شیخ محمد سعید صاحب ملاقات کے دوران خوشگوار موڈ میں

التماس دعا صحت یابی🙏🏼میرے بہت ہی پیارے ہر دل عزیز شخصیت محترم طاہر ستی صاحب فخرے براٹھیاں کہوٹہ  ان دنوں  بہت بیمار ہیں ...
08/01/2025

التماس دعا صحت یابی🙏🏼
میرے بہت ہی پیارے ہر دل عزیز شخصیت محترم طاہر ستی صاحب فخرے براٹھیاں کہوٹہ ان دنوں بہت بیمار ہیں ۔اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں۔اللہ پاک جلد صحت یاب کرے۔تمام دوستوں سے بھرپور التماس ہے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں ۔
یااللہ اپنے پیارے حبیب کے صدقے محترم طاہر ستی صاحب کو جلد صحت یاب کرے آمين

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KahutaVoice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KahutaVoice:

Videos

Share