Jahan e Such/جہان سچ نیوز

Jahan e Such/جہان سچ نیوز حالات حاضرہ اور تازہ ترین خبروں کیلئے جہاں سچ نیوز کو ل?

دعویٰ نبوت کرنے والے پورے گینگ کو بے نقاب کریں گے ان شاءاللہ (سی سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی کا بیان)🚨
14/04/2023

دعویٰ نبوت کرنے والے پورے گینگ کو بے نقاب کریں گے ان شاءاللہ (سی سی پی او فیصل آباد علی ناصر رضوی کا بیان)🚨

🚨Woman's Claim To Prophethood in Faisalabad|CCPO Police Ali Nasir Rizvi Statement ...

13/08/2022
28/07/2022

عطر،پرفیوم،گھڑیاں،سندھی ٹوپیاں،اجرک،وال فریم ڈیکوری?

آج کا روزنامہ جہان سچ
19/07/2022

آج کا روزنامہ جہان سچ

کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف ٹی وی میزبان ا...
09/06/2022

کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت خرابی کے سبب انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے، بعدازاں دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق ہوگئی۔
لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، پولیس ذرائع

ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

عامر لیاقت کے ملازم کا بیان ہے کہ انہیں رات سے ہی سینے میں تکلیف تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں ںے منع کر دیا تھا، کمرے میں انہیں مردہ حالت میں پایا تو شور مچایا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے جن کی مدد سے عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

ان کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افسوس ناک خبر ملی ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہیے۔ انہوں ںے عامر لیاقت کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ آصف زرداری نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

عامر لیاقت کی زندگی سے متعلق

عامر لیاقت سال 2002 سے سال 2007 کے درمیان رکن قومی اسمبلی رہے اور انھیں پرویز مشرف کے دور حکومت میں مذہبی امور کا وزیر بنایا گیا، تاہم 2018 کے انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ مارچ 2022 میں چھوڑ دیا تھا، جس پر عوام کی طرف سے عامر لیاقت کو لوٹا اور غدار کہا گیا۔

عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔ تاہم یہ تعلق 2020ء میں طلاق کی صورت ختم ہوگیا۔

اسکے بعد 2018ء میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی، سیدہ طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں عامر لیاقت کے ساتھ بطور میزبان بھی نظر آئیں۔ فروری 2022ء میں سیدہ طوبیٰ انور نے خلع لے لیا۔ 5 فروری 2022ء کو ضلع لودھراں کے موضع ڈانوراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی اور یہ شادی بھی زیادہ دیر نہ چل سکی۔

پنجگرائیں ضلع بھکر: حافظ قرآن نوجوان محمد نعمان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحقپنجگرائیں ضلع بھکر: نوجوان کو کل شام سانپ نے ڈسا،...
09/06/2022

پنجگرائیں ضلع بھکر: حافظ قرآن نوجوان محمد نعمان سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

پنجگرائیں ضلع بھکر: نوجوان کو کل شام سانپ نے ڈسا، گھر والوں کو علم نہ ہوسکا، آج صبح 6 بجے زندگی کی بازی ہار گیا

پنجگرائیں ضلع بھکر: نوجوان نواحی علاقے کا رہائشی اور نشیبی علاقہ تھلہ نون مسجد میں امام کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

پنجگرائیں ضلع بھکر: نوجوان ایک بچی کا باپ تھا، اہلخانہ غم سے نڈھال، نماز جنازہ آج شام نمازعصر کے بعد ادا کی جائے گی

ذرائع: جہان سچ نیوز

کراچی: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ملازم
09/06/2022

کراچی: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ملازم

09/06/2022
08/06/2022

آج اگر انتخابات ہوئے تو کونسی جماعت جیتے گی؟

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کا BJP کے ترجمان کی جانب سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات اور معاندانہ و...
07/06/2022

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کا BJP کے ترجمان کی جانب سے حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات اور معاندانہ و متعصبانہ رویے کی شدید مذمت

حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ کلمات اور معاندانہ و متعصبانہ کے خلاف 10 جون 2022 بروز جمعہ کو نبی مہربان ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان

07/06/2022

میانوالی کے علاقہ کچہ KPK کی حدود میں کندیاں پولیس کے نکے تھانیدار اقبال کی ناجائز مداخلت کرنے پر علاقہ مکینوں نے دھلائی کر دی

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس :پنجاب حکومت کاسرکاری اسکولوں کی خواتین ٹیچرز کو سکوٹی دینے کا فیصلہ،آئند...
06/06/2022

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس :
پنجاب حکومت کاسرکاری اسکولوں کی خواتین ٹیچرز کو سکوٹی دینے کا فیصلہ،
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سکوٹی /پائلٹ پراجیکٹ کی سکیم شامل کرنے کی سفارشات سامنے آئی ہیں ،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب اس پر باقائدہ کام کرے گا۔

06/06/2022

*دریا خان: ضمنی الیکشن اور پی پی 90 کی بدلتی سیاسی گہما گہمی پر تازہ ترین تجزیہ ملاحظہ فرمائیں*
پی پی 90 اور این اے 97 میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ چند دنوں میں ایسے ایسے سرپرائزز ملیں گے جو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوں گے گیم آن ہے لہذا انتظار کریں!
*جمیعت علمائے اسلام اور ٹی ایل پی کے امیدوار میدان میں آچکے ہیں۔ ان دونوں جماعتوں کا دریا خان میں ایک اچھا خاصا ووٹ بینک ہے اور تقریباً پی ٹی آئی کے ووٹ کے برابر ہوگا۔ جو سب سے زیادہ نیازی گروپ پہ اثر انداز ہوگا۔*
جہاں تک رہی *مستی خیل کی بات اگر وہ کھل کر نوانیوں کے سامنے آئیں گے تو صاف ظاہر ہے پھر خنانخیل نوانیوں کے ساتھ ہوں گے۔ نوانیوں کی سابقہ لیڈ اور اقتدار میں شامل ہونے والے نئے لوگوں کو دیکھا جائے تو نوانی گروپ اب بھی پی پی 90 کے اندر سب سے مضبوط ہے۔*
اور آنے والے چند دنوں میں پوزیشن اور بھی مضبوط ہوگی۔
*آخری بات یہ کہ الیکشن دریا خان میں ہے دریا خان پنجاب میں ہے اور پنجاب میں حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی ہے۔*

*جہان سچ نیوز بھکر*

اسلام آباد:حفیظ اللہ خان نیازی سینٸراینکر جیونیوز کےبیٹے اور انعام اللہ خان نیازی اورعرفان اللہ خان نیازی کےبھیتجے بیرسٹ...
06/06/2022

اسلام آباد:
حفیظ اللہ خان نیازی سینٸراینکر جیونیوز کےبیٹے اور انعام اللہ خان نیازی اورعرفان اللہ خان نیازی کےبھیتجے بیرسٹرحسن خان نیازی کی چیئرمین پی ٹی آئی اپنےماموں عمران خان سےبنی گالہ ملاقات
بیرسٹرحسن خان نیازی کوفوکل پرسن لیگل چیٸرمین پی ٹی آئی عمران خان بنادیاگیا

06/06/2022

*دریا خان بھکر:*
*ضمنی الیکشن پی پی 90 دریا خان سے جمعیت علمائے اسلام نے مولانا عبدالرؤف کو امیدوار نامزد کر دیا*
*یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا عبدالرؤف مذہبی اور سیاسی حلقہ پی پی 90 دریا خان میں معروف شخصیت ہیں اور عرفان اللہ نیازی کے دست راست بھی ہیں*
*پی پی 90 دریا خان سے جمیعت علمائے اسلام کا مولانا عبدالرؤف کو نامزد کرنے سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر عرفان اللہ نیازی کی مشکلات میں مزید اضافہ*
*پی پی 90 دریا خان سے سے تحریک لبیک اور جماعت اسلامی نے بھی اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں۔*
*پی پی 90 دریا خان کی اس سیاسی صورتحال سے سعید اکبر نوانی گروپ کے۔ جیتنے کے چانس مزید روشن*

*تجزیہ: محمد شاہد لطیف سراجی*
*بیوروچیف روزنامہ جہان سچ میانوالی*

06/06/2022

06/06/2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر اسلامی تعاون تنظیم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ نبی ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نبی ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کے لیے سب سے تکلیف دہ عمل ہے، تمام مسلمان نبی ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس کہ اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔

میانوالی(بیوروچیف شاہد سراجی سے) تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی پولیس کے 13 کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل پرموٹ جن میں احمد نواز،...
05/06/2022

میانوالی(بیوروچیف شاہد سراجی سے) تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی پولیس کے 13 کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل پرموٹ جن میں احمد نواز، بلال خان موچھ، ادیس خان قمر مشانی، رانا قیصر ، رشید جوئیہ ضیاء اللہ ،طارق شاہ، احمد خان ، ربنواز سوانسی،احتشام الحق، عبد الحفیظ اور خالد خان موچھ شامل ھیں
روزنامہ جہان سچ میانوالی کی ٹیم پروموٹ ہونے والے کانسٹیبلز کیلئے دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام کانسٹیبلز کو جذبہ حب وطنی،خدمت خلق اور لگن کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطاء فرمائے آمین یارب العالمین

گوگل پلے سٹور سے (پنجاب ایپ) ڈاؤنلوڈ کریں اور تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معلوم کریں۔
05/06/2022

گوگل پلے سٹور سے (پنجاب ایپ) ڈاؤنلوڈ کریں اور تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معلوم کریں۔

مطالبہ :‏میانوالی جناح بیراج سے نکلنے والی تھل کینال کو بند کردیا گیا‏ضلع میانوالی، خوشاب اور بھکر کے کاشتکار جن کا انحص...
05/06/2022

مطالبہ :
‏میانوالی جناح بیراج سے نکلنے والی تھل کینال کو بند کردیا گیا
‏ضلع میانوالی، خوشاب اور بھکر کے کاشتکار جن کا انحصار مذکورہ نہر کے پانی پر ہے پریشانی سے دوچار ہیں ان تین اضلاع میں پانی کی فراہمی مکمل بند
ایک طرف ڈیزل مہنگا اور دوسری طرف نہر بند کسان شدید اذیت میں مبتلا
ہماری نااہل امپورٹڈ حکمرانوں سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نہر تھل کینال کا پانی کھولا جاۓ
تاکہ کسانوں کی مشکلات ختم ہو سکیں

میانوالی:کندیاں موڑ کے قریب موٹر بائیک اور لوڈر رکشہ میں تصادم میانوالی:حادثہ میں 03بچے زخمی ہو گئے۔میانوالی:ریسکیو1122ک...
05/06/2022

میانوالی:کندیاں موڑ کے قریب موٹر بائیک اور لوڈر رکشہ میں تصادم

میانوالی:حادثہ میں 03بچے زخمی ہو گئے۔

میانوالی:ریسکیو1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔

میانوالی :زخمی ہونیوالے بچوں میں 12سالہ زیشان،6سالہ فیضان اور 4سالہ شالیا شامل ہیں۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت میں تبدیلی‏شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا*بطور صدر پی ٹی آئی  پنجاب کا...
03/06/2022

پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت میں تبدیلی

شفقت محمود نے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا

*بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، شفقت محمود

طبی وجوہات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا، شفقت محمود

نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں
، شفقت محمود

پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا، شفقت محمود

شاہ محمود قریشی نے پنجاب میں پارٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں
میڈیا ذرائع

آج کا اخبار "روزنامہ جہان سچ"فیسبک پر روزانہ اخبار پڑھنے کیلئے ہمارے اس پیج کو لائک اور شیئر کریں شکریہ 2/6/2022
02/06/2022

آج کا اخبار "روزنامہ جہان سچ"
فیسبک پر روزانہ اخبار پڑھنے کیلئے ہمارے اس پیج کو لائک اور شیئر کریں شکریہ
2/6/2022

کانسٹیبل محمد عمران کی نماز جنازہ پولیس لائنز میانوالی میں ادا کردی گئیمیانوالی پولیس غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ...
01/06/2022

کانسٹیبل محمد عمران کی نماز جنازہ پولیس لائنز میانوالی میں ادا کردی گئی
میانوالی پولیس غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے
اسماعیل الرحمن کھاڑک (ڈی پی او میانوالی)

میانوالی (بیوروچیف شاہد سراجی سے)
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد عمران گزشتہ صبح موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے کہ پولیس پٹرول پمپ تلہ گنگ روڈ کے قریب انکا ایکسیڈنٹ ہوا اور موقع پر ہی انکی وفات ہوگئی۔محمد عمران کی نماز جنازہ میں ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک، ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا،اے ایس پی موسیٰ خیل خرم مہیسر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیر عباس کھیمٹہ، ڈی ایس پی پپلاں مہر محمد ریاض، پولیس افسران و ملازمین، شہید کی فیملی،معززین علاقہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شہید کانسٹیبل کی جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے پولیس اسکوارڈ کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ کندیاں کیلئے روانہ کیا۔یاد رہے کانسٹیبل کی پہلی نماز جنازہ شام 4 بجے پولیس لائن میانوالی میں اداء کی گئی اور دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کندیاں میں شام 06 بجے ادا کرکے سپرد خاک کردیا گیا۔
ترجمان میانوالی پولیس

01/06/2022

یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکول بند رکھنے کی سختی سے ھدایت گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے والے ہیڈ اور اے ای اوز کے خلاف نہ صرف کاروائی ہوگی بلکہ پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ہوگا چیکنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

بھکر صوبائی اسمبلی کا حلقہ PP/90 بھکر: ترین گروپ کا سپریم کورٹ کی بجائے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہبھکر: مسلم لیگ ...
01/06/2022

بھکر صوبائی اسمبلی کا حلقہ PP/90
بھکر: ترین گروپ کا سپریم کورٹ کی بجائے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

بھکر: مسلم لیگ ن نے سعید اکبر خان نوانی کی مشاورت سے پی پی 90 اوپن چھوڑ دیا۔ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ کسی کو جاری نہیں کیا جاۓ گا
بھکر: پی ٹی آٸی کا ٹکٹ ملک اظفر علی کہاوڑ کا کنفرم، اس سلسلے میں بھکر کے ایک سنیر پارلیمنٹرین نے کردار ادا کیا

بھکر: پی پی 90 کا ضمنی الیکشن پرانی حلقہ بندیوں پر ہوگا

بھکر: پی پی 90 میں سعید اکبر خان نوانی اور عرفان اللہ نیازی آزاد حثیت سے جبکہ ملک اظفر علی کہاوڑ پی ٹی آٸی کے ٹکٹ پر امیدوار ہونگے

بھکر: پی پی 90 میں اس بار تین مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا

بھکر: نوانی گروپ 7 جون کو ایک بڑے قافلے کی صورت میں کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ گا

بھکر: نیازی اور کہاوڑ گروپ کی بھی کاغذات نامزدگی کے موقع پر اپنا اپنا پاور شو کرنے پر مشاورت جاری

بھکر: پی پی 90 میں پی ٹی آٸی کے حق میں چلنے والی ہوا نے نوجوانوں کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا، نوجوان ہار جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے

روڈ ایکسیڈنٹ۔۔سب انسپکٹر تھانہ داؤ خیل میانوالی فیصل کامران اوررا کا بھائی، پولیس کنسٹیبل محمد عمران اوررا 1477 متعینہ ن...
01/06/2022

روڈ ایکسیڈنٹ۔۔
سب انسپکٹر تھانہ داؤ خیل میانوالی فیصل کامران اوررا کا بھائی، پولیس کنسٹیبل محمد عمران اوررا 1477 متعینہ نائب کورٹ، روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
منجانب:ترجمان میانوالی پولیس

آج کا اخبار "روزنامہ جہان سچ"1/6/2022
01/06/2022

آج کا اخبار "روزنامہ جہان سچ"
1/6/2022

خبریں تو یہ ہیں کہ پاکستان کی عوام کو حکومت آٹا بھی دستیاب نہیں کررہی۔ چولستان میں جانور اور انسان پانی کی قلت سے مر رہے...
01/06/2022

خبریں تو یہ ہیں کہ پاکستان کی عوام کو حکومت آٹا بھی دستیاب نہیں کررہی۔
چولستان میں جانور اور انسان پانی کی قلت سے مر رہے ہیں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بند ہیں۔
پٹرول گھی کی قیمتیں غریب کو دو وقت کی روٹی پوری نہیں کرنے دے رہی۔
سوال تو بنتا ہے ⁉️
آخر کس کو خوش کرنے کے لیے یوکرین میں ٹنوں امدادی سامان بھیجا جارہا ہے ؟⁉️

کیا عراق شام لیبیا فلسطین چیچنیا کے مسلمانوں کو امدادی سامان کی ضرورت نہیں؟؟؟

اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بغیر ڈیش بھجوائیں اور ووٹ کا ڈسپلے سینٹر چیک کریں اور وہاں سے اپنے ووٹ کا علاقہ چیک کریںاگ...
31/05/2022

اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بغیر ڈیش بھجوائیں اور ووٹ کا ڈسپلے سینٹر چیک کریں اور وہاں سے اپنے ووٹ کا علاقہ چیک کریں
اگر مطلوبہ علاقہ نہ ہو تو فارم جمع کروا کر فوراً تبدیل کروائیں۔ 19 جون آخری تاریخ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بہت سے علاقے تبدیل کر دئے گئیے ہیں۔
آپ اپنے علاقے کے ڈسپلے سنٹر سے فارم 21 فل کریں آپ اپنے شناختی کارڈ کے ایڈریس کے مطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتے ہیں

31/05/2022

بیرون ممالک سفر کرنے والے ہوشیار رہیں❗📢

دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر یا کسی کسٹم حکام کے قریب پانی کی بوتل یا کوئی دوسری چیز لے جانے میں مدد نہ کریں، چاہے وہ بوڑھا شخص ہو یا حاملہ عورت آپ کو کوکین یا غیر قانونی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ سنگاپور یا دبئی میں یا کسی چیک پوائنٹ پر، اس کا مطلب ہے سزائے موت یا عمر قید ! ویڈیو مکمل دیکھیں اور شیئر کریں!

پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا!حمزہ شہباز نے بزدار حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے کھولنے کا فیصلہ کر لیا
31/05/2022

پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا!

حمزہ شہباز نے بزدار حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے کھولنے کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز (زیادہ سے زیادہ شیئر کریں)حکومت پاکستان نے پٹرول پر 40000 ہزار کم آمدنی والے افراد کے لئے رجسٹریشن کوڈ جاری ...
31/05/2022

بریکنگ نیوز (زیادہ سے زیادہ شیئر کریں)

حکومت پاکستان نے پٹرول پر 40000 ہزار کم آمدنی والے افراد کے لئے رجسٹریشن کوڈ جاری کردیا
786 پر اپنا شناختی کارڈ Sms کریں 2000 ہر ماہ ریلیف ملے گا
یکم جون سے sms ہونے شروع ہوں گے
73 لاکھ Bisp سے پیسے لینے والی خواتین کو msg کرنے کی ضرورت نہیں انہیں automatic ان کے نام پہلے سے رجسٹرڈ سموں کے ذریعے 2000 روپے کی subsidy ہفتے کے اندر ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی باقی 67 لاکھ خاندان جو Bisp سے پیسے وصول نہیں کر رہے اور ان کی آمدن 40000 سے کم ہے یکم جون سے شادی شدہ خاتون یا بیوہ خاتون کا شناختی کارڈ نمبر اپنی سم سے 786 پر بھیجیں جانچ پڑتال کے بعد اہل خواتین کے اکاؤنٹ میں 2000 روپے کی سبسڈی جلد ٹرانسفر کر دی جائے گی پیغام کو اردگرد غریب لوگوں تک پھیلائیں تاکہ کسی ایک کا بھلا ہو۔۔

Address

Rawalpindi

Telephone

+923065708505

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jahan e Such/جہان سچ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jahan e Such/جہان سچ نیوز:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Rawalpindi

Show All