Daily Talafi روزنامہ تلافی

Daily Talafi  روزنامہ تلافی معافی نہیں تلآفی

آفسوسناک خبر مولانا لطیف خان انتقال کرگئے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما...
17/01/2025

آفسوسناک خبر
مولانا لطیف خان انتقال کرگئے
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
قنچی کوٹ جبوتہ علی سوجل راولاکوٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے محتسب کے حوالے سے قرارداد منظور کر لیمحترم اراکین بین الاقوامی محتسب ادارہ،آئی او آئی کو ی...
17/01/2025

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے محتسب کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی

محترم اراکین بین الاقوامی محتسب ادارہ،

آئی او آئی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "انسانی حقوق، گڈ گورننس، اور قانون کی حکمرانی کے فروغ و تحفظ میں محتسب اور ثالثی اداروں کے کردار" کے حوالے سے قرارداد 17 دسمبر 2024 کو منظور کر لی ہے۔

یہ قرارداد دو سالہ بنیاد پر مملکتِ مراکش کی جانب سے پیش کی جاتی ہے، جو اس قرارداد کے محرک سمجھے جاتے ہیں۔ مراکش کے محتسب اور آئی او آئی کے پہلے نائب صدر محمد بن علیلو کی فعال کوششوں کی بدولت آئی او آئی نے اس اہم قرارداد میں مضبوط اور خودمختار محتسب اداروں کے لیے ترامیم شامل کروانے میں کامیابی حاصل کی۔

نئی منظور شدہ قرارداد کے ذریعے اقوام متحدہ محتسب اداروں کی پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے حصول، بالخصوص ہدف 16 (موثر، جوابدہ، اور شمولیتی اداروں کی تشکیل) کے لیے ان کی لازمی خدمات کو تسلیم کرتی ہے۔ قرارداد میں محتسب اداروں کو درپیش چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ جہاں محتسب ادارے موجود ہیں، انہیں ختم کرنے سے گریز کریں تاکہ انصاف تک رسائی اور جوابدہ عوامی انتظامیہ کے حق کو برقرار رکھا جا سکے۔

یہ قرارداد محتسب اور ثالثی اداروں کی خدمات کے عالمی سطح پر اعتراف اور آئی او آئی کے بطور واحد عالمی نیٹ ورک (جس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد محتسب شامل ہیں) کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

نئی قرارداد آئی او آئی کی ویب سائٹ پر انگریزی، فرانسیسی، اور ہسپانوی زبانوں میں دستیاب ہے۔

نیک تمنائیں،
آئی او آئی جنرل سیکریٹریٹ

آفسوسناک خبر سردار صادق خان انتقال کرگئے  اللّه پاک انکی روح کو سکون اور انکے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا کرے آمین  انکا ...
17/01/2025

آفسوسناک خبر
سردار صادق خان انتقال کرگئے اللّه پاک انکی روح کو سکون اور انکے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا کرے آمین
انکا نماز جنازہ ناول جبوتہ علی سوجل راولاکوٹ ادا کیا جائے گا

خبر غم مظفرآباد ؛ پاکستانی زیرانتظام  جموں و کشمیر کے سب سے خوبصورت علاقے  وادی نیلم میں حاملہ خاتون ہسپتال نہ ہونے کی و...
17/01/2025

خبر غم
مظفرآباد ؛ پاکستانی زیرانتظام جموں و کشمیر کے سب سے خوبصورت علاقے وادی نیلم میں حاملہ خاتون ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے بچے سمیت انتقال کر گئیں کشمیر میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انسانیت دم توڑ رہی ہیے لاتعداد ایسے کیس رپورٹ ہورہیے ہیں حکومت کو پہاڑی علاقوں میں مجبور بے بس لاچار لوگ نظر ہی نہیں آتے آخر کیوں
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے

Daily Talafi  روزنامہ تلافی
16/01/2025

Daily Talafi روزنامہ تلافی

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.0...
16/01/2025

کلیفورنیا امریکا ہی نہیں دنیا کا ایک امیر ترین ریاست ہے، جس کا رقبہ 423,970 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کا جی ڈی پی 2024 میں 4.080 ٹریلین ریکارڈ ہوئی، جو دنیا کی چوتھی بڑی اکانومی ہے، یہ اگر ملک ہوتی تو جرمنی اور جاپان کے ہم پلہ ہوتی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان کا جی ڈی پی حجم 341 بلین ڈالر ہے جو 195 ممالک کے فہرست میں 43 ویں نمبر پہ ہے۔

کیلیفورنیا امریکہ کا سب سے گنجان آباد ریاست ہے، جس کی آبادی 2023 کے اعدادوشمار کے مطابق 38.9 ملین ہے، یہ اگر ایک ملک ہوتی تو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے اس کا نمبر 38 واں ہوتی۔ کیلیفورنیا کے خوبصورت اور حیرت انگیز شہروں میں لاس اینجلس، سان فرانسیسکو، سان ڈیاگو، سیکرامینٹو ( کیلیفورنیا کا دارالحکومت) آکلینڈ اور لانگ بیچ وغیرہ شامل ہیں۔

ان میں سب سے مشہور نام لاس اینجلس (Los Angeles)
کا ہے جہاں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس سٹی کا رقبہ 1300 مربع کلومیٹر ہے، اس کے مقابلے میں لاہور کا رقبہ 1772 مربع کلومیٹر ہے۔ 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق اس شہر کی آبادی 3.99 ملین تھی، اس کے مقابلے میں کراچی کی آبادی 14.9 ملین، لاہور کی 11.3 ملین، فیصل آباد کی 3.2 ملین اور راولپنڈی کی آبادی 2.1 ملین تھی۔

یہ شہر ہالی وڈ کے فلموں کے وجہ سے ذیادہ نمایاں ہے، پھر یہاں خوبصورت مقامات ہیں، جیسے ہالی ووڈ، بیورلی ہلز، سانتا مونیکا اور وینس جیسے ساحلوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہاں کی آبادی تقریباً 3,979,576 افراد پر مشتمل ہے، یہ مسلمانوں کے دوسری بڑی آبادی والا سٹیٹ ہے، یہاں مسلمانوں کے آبادی 500,000 تک ہے۔

یہاں اہم اداکاروں اور کئی امیر ترین افراد کے گھر ہیں، مثلاً ہالی ووڈ اداکارہ Taylor Swift، بین افلک، گلوکارہ لیزو (Lizzo) ،مشہور گلورہ اریانا (Rihanna)، وہی گلوکارہ جن کو امبانی نے شادی میں پرفارم کرنے پر نو دس ملین ڈالر ادا کئے تھے۔ اس کے علاوہ دنیا کے امیر ترین شخص اور امیزان کے مالک Jeff Bezos کا گھر بھی یہی ہے۔

لاس اینجلس کے علاقے میں حالیہ جنگل کی آگ میں کم از کم ایک چرچ، (کارپس کرسٹی کیتھولک چرچ) تباہ ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ الٹادینا کمیونٹی چرچ بھی متاثر ہوا ہے، ساتھ ہی قریبی مسجد التقوی اور ایک آرمینیائی عیسائی اسکول بھی مکمل طور پر متاثر ہوچکے ہیں۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کا اندازہ ہے کہ آگ نے تقریباً 300 عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کتنے عبادت گاہیں ہیں۔

امریکی لوگ پہلے سے یہاں کے آگ ہسٹری سے باخبر ہیں، کیونکہ کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ ایک طویل تاریخ رکھتی ہے، آن ریکارڈ واقعہ 1889 کی آگ کی ہے، جس میں سینٹیاگو کینین فائر (Santiago Canyon Fire) سب سے قدیم ریکارڈ شدہ جنگل کی آگ ہے، جس نے جنوبی کیلیفورنیا میں تقریباً 300,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی۔ اس کے بعد کئی آگ لگنے کی واقعات رونما ہوئے۔ مثلاً

▪️مٹیلیجا فائر (The Matilija Fire) 1932 میں لگی تھی، جس نے وینٹورا کاؤنٹی میں تقریباً 220,000 ایکڑ اراضی کو جلائی تھی۔

▪️دی گریفتھ پارک فائر (The Griffith Park Fire)
کا واقع 1933 میں پیش آیا، نتیجے میں 29 اموات ہوئی۔

▪️دی ٹنل اک لینڈ ہل فائیر (The Tunnel-Oakland Hills Fire) ، یہ آگ 1991 میں لگی تھی جو 25 اموات کا سبب بنی، اس میں 2,900 عمارات کو تباہ کر دیا۔

▪️دی کیمپ فائیر (The Camp Fire) یہ آگ 2018 میں بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 85 اموات ہوئیں اور 18,000 سے زیادہ عمارات تباہ ہوئے۔

▪️2020 میں پھر سے آگ لگی جس میں 4.3 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا۔

آخر کلیفورنیا میں آگ لگنے کی اسباب کیا ہیں؟

یہاں خشک موسم میں ہمیشہ آگ کا خطرہ رہتا ہے۔ یہ ایک نیچرل فینامینا ہے جیسے ہمارے ہاں بھی جو سیلاب و ذلزلہ آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، انسانی سرگرمیاں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ کی ایک اہم وجہ ہے، اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی جنگل کی آگ کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

لیکن چونکہ امریکی قوم محنتی اور ذہین ہے، پھر ان میں یکجہتی اور ہمدردی بھی موجود ہے اور ان کے پاس وافر مقدار میں وسائل بھی موجود ہیں لہذا یہ لوگ بہت کم وقت میں ہی پرانی سے کہیں بہتر شہر تعمیر کریں گے۔ لیکن ہمارے ہاں خدانخواستہ اسی لیول کی تیز آگ بھڑک جاتی تو کتنے لوگ لقمہ جل بنتے اور بحالی کا کام کب تک لٹکتا رہتا ؟

Daily Talafi
28/12/2024

Daily Talafi

Address

Rawala Kot

Telephone

+923135231034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Talafi روزنامہ تلافی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share