Express News Rajana

Express News Rajana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Express News Rajana, Media/News Company, Rajana.

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایوب خان گادھی آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز الپا کے ہمراہ  فرض کی ا...
30/05/2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایوب خان گادھی آر پی او فیصل آباد بابر سرفراز الپا کے ہمراہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل مدثر اقبال کے گھر 129 رب رنسیوال آمد اور شہید کی قبر پر حاضر ی سردار ایوب خان گادھی نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی کی اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے سردار ایوب خان گادھی کا کہنا تھا کہ شہداءکے ملک اور محکمہ پولیس پر احسانات ہیں اور محکمہ ان کے احسانوں کا مقروض ہے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف دروازے شہداء کے لواحقین کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

30/05/2022
رجانہ ( نمائندہ ایکسپریس )رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر انسداد دہشتگردی کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خاں گادھی نے ڈپٹی ک...
29/05/2022

رجانہ ( نمائندہ ایکسپریس )رکن صوبائی اسمبلی و سابق وزیر انسداد دہشتگردی کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خاں گادھی نے ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو باقاعدہ طور پر لیٹر جاری کر رہی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کو 30جون تک خرچ کرکے مذکورہ منصوبوں کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے عوام الناس حکومتی ثمرات سے استفادہ حاصل کرسکیں ہوسکیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء میاں اورنگزیب تھہیم، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اصغر علی ایڈووکیٹ اورمسلم سیف خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی و کرنل (ر) سردار محمد ایوب خاں گادھی نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کی تعمیرو ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر خطیر فنڈز خرچ کررہی ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق ضلع بھر میں جاری تمام منصوبوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری ہے لوگوں کو سستے آٹے ،کھادوں کی فروخت، طبی سہولیات سمیت جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے تمام اداروں کو ا حکامات جاری کردیئے گئے ہیںتاکہ لوگوں کو بہترحکومتی ریلف میسر ہوسکے۔
محمد عمران خاں نمائندہ ایکسپریس رجانہ

رجانہ: مٹی اور گرد میں اٹے سمندری روڈ کے تاجروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئیلیگی راہنماوں و کارکنان نے ایس ڈی او محمد نع...
29/05/2022

رجانہ: مٹی اور گرد میں اٹے سمندری روڈ کے تاجروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی
لیگی راہنماوں و کارکنان نے ایس ڈی او محمد نعمان کے ساتھ سمندری روڈ رجانہ کی تعمیر و مرمت کی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں یو سی چیئرمین رانا شوکت علی سلطان، واس چیئرمین چوہدری احسن علی، ماہر تعلیم جاوید اختر طاہر انجم ،مسعود خان لودھی کونسلر ،ملک جواد اشرف کونسلر, بابا عبدالستار گجر ،بابر حسین کونسلر ،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اورنگزیب شاہد تھہیم، مرزا عبید الرحمان، راجہ راشد حسن کیانی،خالد عزیز اختر نمبردار، میاں عثمان جمیل ضلعی انفارمیشن سیکرٹری یوتھ ونگ، مرزا صہیب بیگ،مرزا امجد علی، رانا نعیم سجاد ،رانا سجاد اسلم،رانا اورنگزیب اسلم، چوہدری عرفان علی آڑھتی چوہدری محسن، چوہدری محمد اکرم، لطیف رحمانی،ذوالفقار رحمانی محمد نواز قریشی ،سیٹھ اعجاز احمد ،مرزا عظیم مغل، میاں فاروق انجم، ڈی جی موبائل والے کنور محمد عمران خاں میڈیا گروپ ایکسپریس رجانہ ودیگر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور اس دوران ایس ڈی او محمد نعمان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رجانہ چوک سے لے کر ضلع ٹیکس تک سمندری روڈ کی تعمیر و مرمت کا بہت جلد مکمل کیا جائے گا،
رجانہ سمندری رجانہ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر شہریوں اور تاجروں نے سکھ کا سانس لیا گذشتہ پانچ ماہ سے زیر تعمیر سمندری روڈ پر پتھر اور خاکہ ڈال کر کام بند کردیا گیا تھاجناب الحاج چوہدری جیند انوار سابق وفاقی وزیر ایم این اور سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سردار کرنل محمد ایوب خان گادھی کی خصوصی کاوشوں سے سمندری روڈ کی تکمیل کا کام انجام کو پہنچا پتھر اور خاکہ ڈالے جانے کے بعد سمندری روڈ کے تاجر شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا تھے سمندری روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر اہلیان علاقہ نے ایم پی اے، ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے راہنماوں کی کاوش کو سراہتے ہوئے دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ دا کیا دوران تقریب لیگی راہنماوں رانا شوکت علی سلطان ،چوہدری احسن علی اور مرزا عبید الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہم اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں اور انشاءاللہ کرتے رہے گے دوران تقریب معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ راشد حسن کیانی نے اپنی بھرپور اکثریت کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا
محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ

22/04/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ عوامی نمائندے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ابہام کا شکار
نومینیشن فارم جمع کروانے میں صرف تین دن رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسی بھی نمائندے نے نومینیشن فارم جمع نہیں کروائے
25 تاریخ کے بعد کسی بھی نمائندے کے فارم قبول نہیں کیے جائیں گے اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر
ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 25 جون کو ہو رہے ہیں ان میں ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل ہے ۔ نومنیشن فارم جمع کروانے میں صرف تین دن باقی ہے لیکن تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ابھی تک کسی بھی نمائندے نے اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں نومینیشن فارم جمع نہیں کروائے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار نومینیشن فارم اسسٹنٹ کمشنر کے آفس سے صبح نو بجے سے لے کر پانچ بجے تک حاصل کر سکتے ہیں 25 اپریل تک ان نومی!یشن فارم اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں 25 اپریل کے بعد کسی بھی امیدوار کے نومینیشن فارم وصول نہیں کیے جائیں گے
اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شیڈول جاری کر دیا گیا ہے 21 اپریل سے لے کر 25 اپریل شام 5 بجے تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نومینیشن فارم میرے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں 25 اپریل کے بعد کسی بھی امیدوار کے فارم وصول نہی کیے جائیں گئے 26 اپریل کو نومینیشن فارم جمع کروانے والے امیدواروں کی لسٹ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر آویزاں کر دی جائے گی

محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ

16/04/2022

ڈپٹی سپیکر پنجاب پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا گیا

15/04/2022

لاہور ہائیکورٹ، وزارت اعلی انتخاب اور ڈپٹی سپیکر اختیارات بحالی کا تفصیلی فیصلہ جاری

چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ نے 31 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا

سپیکر اگر ماورائے آئین اقدام کرے گا تو آئینی دائرہ اختیار میں عدالت اس پر نظر ثانی کر سکتی ہے، فیصلہ

آئین کا آرٹیکل 69 سپیکر کی کسی ایسی رولنگ کو تحفظ نہیں دیتا جو اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دی گئی ہو، فیصلہ

سپریم کورٹ نے بھی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے حالیہ اختیارات سے تجاوز کرنے کے اقدام کو کالعدم کیا ہے، عدالت

چودھری پرویز الٰہی کے وزارت اعلی کے امیدوار ہونے سے وہ سپیکر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے، فیصلہ

6 اپریل تک اجلاس ملتوی کرنا پھر مقصد حاصل کئے بغیر اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کرنا آئینی خلاف ورزی تھا، فیصلہ

عدالت نے وقت کی کمی کے پیش نظر مناسب نہیں سمجھا کہ اسمبلی اجلاس جلد بلایا جائے، فیصلہ

حمزہ شہباز کی چیف سیکرٹری اور آئی جی کے تبادلے کیخلاف درخواست وقت گزر جانے کی بنیاد پر بے کار ہو چکی ہیں، فیصلہ

ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد تحریک سے قبل وزیر اعلی کا انتخاب ترجیح ہو گا، فیصلہ

وزارت اعلی کے انتخاب تک ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک زیر التواء رہے گی، فیصلہ

آئین کے آرٹیکل 53 کے تحت سپیکر کے وزارت اعلی کے امیدوار کی صورت میں ڈپٹی سپیکر کو تفویض اختیارات میں کمی نہیں کر سکتا، فیصلہ

اراکین اسمبلی کی مبینہ توڑ پھوڑ معمولی نوعیت کی تھی، عدالت

چند کرسیاں اور میزیں ٹوٹیں جو 3 سے 4 دن میں مرمت ہو سکتی تھیں، عدالت

سیکرٹری اسمبلی نے 3 اپریل سے لیکر درخواست دائر ہونے تک مرمت نہیں کروائی، فیصلہ

سیکرٹری اسمبلی کا اپنا کردار ادا نہ کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، فیصلہ

08/03/2022
رجانہ.گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دورہ، تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ممبر صوبا...
07/03/2022

رجانہ.
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دورہ، تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سعید احمد سیدی کی رہائش گاہ پر آمد، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے،
ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے،عمران خان کو اقتدار سے کوئی مائی کا لال نہیں نکال سکتا،2023ءتک ملک کے زیراعظم رہیں گے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز اپنے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعیداحمد سعیدی کی رہائش گاہ چک نمبر349گ ب میں ان کی خالہ جان کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کسی سے بلیک میل ہونے والے نہیں،اپوزیشن جماعتیں آپس میں تقسیم ہیں
محمد عمران خان نمائندہ ایکسپریس رجانہ

06/03/2022
06/03/2022
06/03/2022
رجانہ (نمائندہ ایکسپریس ) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی ...
05/03/2022

رجانہ (نمائندہ ایکسپریس )
صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی ، رہنما پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ برگیڈئیر ر جاوید اکرم ستارہ امتیاز سابق ایم پی اے ، ڈی او پلاننگ جواد سردار، اسسٹنٹ کمشنر حسن نذیر، اسسٹنٹ کمشنر زریاب ساجد ، ڈی ایس پی ٹریفک کامران عظمت ،سی ای او ایجوکیشن رضیہ تبسم، ، ضلع صدر پی ٹی آی ڈاکٹر وحید اکبر ، ،میڈ یکل سپر نٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو شباب عالم ،ڈی ایس او محمد جمیل،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر کامران سلامت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اعجاز احمد ،ایکشن ہائی وے، ، لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سی او بلدیہ سمیت و دیگر متعلقہ محکموں کے سربرہان بھی موجود تھے۔اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں بارے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کو بریفنگ دی گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج، روڈز، ہائر ایجوکیشن ، سکول ایجوکیشن سمیت تمام جاری ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام الناس ان سمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کام کے معیار ، رفتار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تمام بقیہ ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی مراحل میں کوالٹی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع ہونیوالے ڈویلپمنٹ کے عمل سے یہ علاقہ تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔
محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ *

05/03/2022

*حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرا جاٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔*

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو حکومت کے خلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
بعد ازاں آصفہ بھٹو کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موقع پر موجود ایم ایس ڈی ایچ کیو خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم کی سربراہی میں ٹیم نے ان کا معائنہ کیا، سرجن ڈاکٹر بابر نے آصفہ کی ڈریسنگ کی۔ ڈاکٹر نے ایک ٹانکہ لگانےمشاورت تک ٹانکہ لگانے سے روک دیا۔

ڈاکٹر نبیل سیلم کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کا بھی کہا تاہم بلاول بھٹو نے کے ماتھے پر زخم ہوا جس کی فی الحال ڈریسنگ کی گئی ہے۔

04/03/2022

‏سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن انتقال کرگئے،
‏ممکنہ طور پر دل کا دورہ شین وارن کی موت کی وجہ بنا,
‏سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی عمر 52سال تھی

04/03/2022

اہم خبر۔

پشاور میں قصہ خوانی بازار میں جامعہ مسجد میں دھماکہ ۔

دھماکے میں 5 افراد شہید ۔
30 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ (ریسکیو ذرائع)

ماشاء اللہ جماعت اہلسنت مرکز رجانہ کے زیر اہتمام محفل معراج مصطفٰی( ص) مرکزی جامع مسجد غوثیہ رجانہ میں جاری ہے،محفل میں ...
03/03/2022

ماشاء اللہ جماعت اہلسنت مرکز رجانہ کے زیر اہتمام محفل معراج مصطفٰی( ص) مرکزی جامع مسجد غوثیہ رجانہ میں جاری ہے،
محفل میں علماء کرام اور عاشقان رسول کی کشیر تعداد نے شرکت کی اور نعت رسول مقبول سے شرکاء نے اپنے دلوں کو منور کیا، جبکہ مسجد میں ماشاءاللہ، سبحان اللہ کی صدائیں گونجتی رہی
محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ

03/03/2022
محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہصدر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ رجانہجنرل سیکرٹری رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ رجانہ کی طرف سے تمام ...
03/03/2022

محمد عمران خان ایکسپریس نیوز رجانہ
صدر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ رجانہ
جنرل سیکرٹری رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ رجانہ کی طرف سے تمام عاشقان رسول کو محفل معراج مصطفٰی میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

Address

Rajana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Express News Rajana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Rajana

Show All