خبر شامل کرتے ہیں ضلع بھکر سے ۔
مشتاق احمد میو امبرالیا کی رپورٹ کے مطابق ۔
ملک عادل حیات چھبورا
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کی میونیوز لاہور کے رپورٹر مشتاق احمد میوامبرالیا سے خصوصی گفتگو۔ کہا کہ ضلع بھکر میں نوانی شہانی اتحاد کے امیدوار
سردار رشید اکبر خان نوانی
ایم این اے
اور سردار عامر عنایت خان شہانی کا ایم پی اے بننا بھکر کیلے خوش آئیند ہے
اور نوجوان سیاست دان کا سردار شعیب رشید خان نوانی کا بھکر سٹی کے مسائل کو فوری حل کرنے کی کوششوں کو دہراتے ہیں
بہت کم وقت میں بھکر سٹی میں ترقیاتی کاموں پہ عمل شروع انشاء اللہ نوانی شہانی گروپ ضلع بھکر کو مسائل سے نکالے گا جیسے ہی اقتدار میں اے تھانہ کلچر کی سیاست کو دفن کر دیا اور عوامی دور کا راج شروع ہوگیا ہے اگر بلدیاتی الیکشن ہوا تو انشاء اللہ سابقہ ادوار کی طرح نوانی شہانی گروپ پورے ضلع میں کلین سویپ کرے گا
خبر شامل کرتے ہیں پولیس تھانہ کھڈیاں خاص قصور سے جہاں پر جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بلاامتیاز آپریشن کلین اپ جاری
*قتل کے مقدمہ میں عرصہ ایک سال سے مفرور مجرم اشتہاری آصف عرف آصو ڈان اور ایک کیٹیگری بی کا مجرم اشتہاری گرفتار مزید اس وقت ہمارے ساتھ ٹیلی فون لائن پر موجود ہیں میو نیوز کے ڈسٹرکٹ انچارج طاہر خاں مزید تفصیلات ان سے جانتے ہیں جی طاہر تمام تر تفصیلات سے اگاہ کیجئے
خبر شامل کرتے ہیں تحصیل ڈسکہ کے قصبہ منڈیکی گورائیہ سے جہاں منڈیکی گورائیہ کے رہائشی پٹھان برادری کے لڑکے کو چیلیکی گورائیہ کے لڑکے نے چھوٹی سی تلخ کلامی پر فائر کر کے زخمی کر دیا جسکے بعد لڑائی طول۔پکڑ گئی جس کو سابقہ وائس چیئرمین چوہدری رضوان حیدر گورائیہ کے کہنےپر سابقہ ایم پی اے چوہدری جمیل اشرف کو اس انہونی سے آگاہ کیا جس پر چوہدری جمیل اشرف نے دن رات محنت کی جس کے نتیجے اللہ تعالیٰ نے اپنا رحم کیا تو دونوں فریقین کا مزید نقصان ہونے سے بچا لیا مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے محمد شہباز مہر سے جی شہباز تمام تفصیلات سے آگاہ کریں
عامر راجہ ڈاریکٹر میو نیوز کے مطابق ۔
آج کا پیغام
آج 17 مئی 24 بروز جمعہ المبارک کا پیغام ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللهم صل علي محمد وعلي ال محمد كماصليت علي ابراهيم وعلي ال ابراهيم انك حميد مجيد ه
اللهم بارك علي محمد وعلي ال محمد كماباركت علي ابراهيم وعلي ال ابراهيم انك حميد مجيد ہ
۔۔۔۔۔۔جو دوسروں کے غم سے لا تعلق ہے وہ انسان کہلانے کا حقدار نہیں. اگر غور کریں تو انسان کو صرف انسان کے لئے ہی پیدا کیا گیا ہے ۔ جو اس سے لاتعلق ہے اسکے لئے ناکامی ہی ہے۔
اللہ پاک ہمیں محبتں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
یہ کہنا ہے
پیر سید ندیم جعفری ادنا خادم و کارکن رینالہ خورد کا
خبر شامل کرتے ہیں تحصیل ڈسکہ سے جہاں پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ پر
ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن
ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ فاروق احمد بھٹہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان الحق سلہریہ کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں مور یاسر محبوب سب انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہ پر ناکہ بندی کے دوران
عبدالرحمن سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف اور پسٹل 9mm اور گولیاں
راشد سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں
امانت سکنہ ستراہ کے قبضہ سے رائفل 223 بور اور سینکڑوں گولیاں
برامد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات تھانہ سٹی ڈسکہ اور صدر ڈسکہ میں درج کروا دیے گئے
یاد رہے انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اسلحہ ناجائز اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے میں ہمیشہ ہی ایکشن میں نظر ائے ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریہ کا کہنا تھا شاہراہوں پر اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی
سیالکوٹ سے شہباز مہر رپورٹ کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے کیو این این نیوز پلس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اسموگ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں، ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کاشتکار گندم کی کٹائی کے بعد مڈھوں زمین میں ملائیں اور آگ نہ لگائیں، آگ لگانے سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے وہی پر زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج محکمہ مال کے ریسٹ ہاؤس کچہری میں اسموگ کے خاتمہ کیلئے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں لمبرداروں، کسانوں، کاشتکاروں کے نمائندگان اور ریونیو افسران اور سٹاف بھی موجود تھا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر کی زیر صدارت ریونیو ریسٹ ہاؤس تا ضلع کچہری چوک تک اسموگ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔
خبر شامل کرتے ہیں تحصیل ڈسکہ کے قصبہ منڈیکی گورائیہ سے جہاں پنجاب حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منڈیکی گورائیہ میں سٹوڈنٹس کونسل کے حوالے سے الیکشن کروایا گیا جس میں صدر ۔نائب صدر۔جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدے داروں کو ووٹ ڈالے گئے ۔مزید جانتے ہیں اپنے نمائندے محمد شہباز میو نیوز بیورو چیف سیالکوٹ سے جی شہباز تمام تفصیلات سے آگاہ کریں
خبر شامل کرتے ہیں موضع دھوندے تحصیل رائے ونڈ ضلع لاہور سے
محمد ذیشان فاروق میو اینکر پرسن میو نیوز کی رپورٹ کے مطابق
جہاں پاکستان بھر میں حاجیوں کی حج کے لیے روانگی کا سلسلہ بھر پور انداز میں جاری ہے
وہیں پر موضع دھوندے تحصیل رائے ونڈ ضلع لاہور سے محمد افضال شریف میو اور بابا جلال دین میو بھی حج کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔حج روانگی سے پہلے انہوں نے اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا،دور دراز سے آئے مہمانوں کا محمد افضال شریف میو اور ان کے بھائی ہارون شریف میو اور ان کے بیٹے فیصل افضال میو،سہیل افضال میو،عدنان ہارون میو اور سلمان ہارون میو نے والہانہ استقبال کیا۔جن میں میونیوز کے چیئرمین محمد فاروق جان میو،وائس چیئرمین علی رضا جان میو،حاجی مولانا عبدالغفور ساجد میو الوری ، محمد آصف میو،انور کمال میو،حافظ عظمت بلال میو حویلی کرباٹھ،محمد ندیم میو،مقصود میو آرائیاں،حاجی جمعہ خاں میو،محمد عادل میو موتا سنگھ لاہور ،محمد اکرم میو مانگا منڈی،محمد اسحاق میو نارنگ منڈی ، محمد عمران میو نند کا تکیہ قصور ، محمد سلمان فاروق میو،محمد ریحان فاروق میو،ابراہیم میو کاہنہ نو، محمد قاسم میو بلندی ، محمد انور میو،محمد یوسف میو krkجھگڑ، اشفاق میو اور احسان میو، لیاقت علی عبدا
خبر شامل کرتے ہیں بھکر سے
مشتاق احمد میو امبرالیا کی رپورٹ کے مطابق
پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ہماری حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے پرزور مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے تناسب کو دیکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق
پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ضلع بھکر نے کہا ہے کہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم گورنمنٹ آف پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں اس حساب سے اضافہ کیا جائے۔یق مہنگائی کو کم کیا جائے۔
ہاؤس رینٹ آج سے دس سال پہلے والا مل رہا ہے ہاؤس رینٹ کو سو فیصد بڑھائیں
کنوینس الاؤنس ،رسک الاؤنس بھی سو فیصد بڑھایا جائے
حکومت پنجاب صحت اور تعلیم کے حوالہ سے اچھے اقدامات اٹھا رہی ہے جب تک صحت کا بجٹ نہیں بڑھایا جائے گا تمام تر انتظامات بے سود ہیں
بجٹ کہ بعد فل فور حکومت پنجاب محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں۔ آبادی بڑھ گئی ہے جہاں پہ دس ڈاکٹر دس نرسسز دس پیرامیڈیکل سٹاف دس سپورٹ سٹاف کی ضرورت ہے وہاں پر ایک ڈاکٹر یا ملازم سے کام لیا جارہا ہے جس سے مریضوں کی دیکھ بھال میں تاخیر ہوتی ہے جس سے بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں آئے روز ہسپتالوں میں لڑائی جھگڑے عام ہیں بھر پور سکورٹی کا بھی بندوبست کیا جائے
نہیں تو مجبوراً ہمیں روڈ
خبر شامل کرتے ہیں ناروال سے
مشتاق احمد میو امبرالیا کی رپورٹ کے مطابق
14مئی نارووال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے ورکروں کی میٹنگ ہوئی جس میں میاں خالد محمود مرکزی چیف آرگنائزر نے خصوصی شرکت کی۔ امتیاز علی۔ غلام مرشد۔ حامد علی۔ قیصر۔ عامر حفیظ۔ محمد رضوان۔ محمد حسام۔ عبد القیوم۔ محمد وقاص۔ عبد الوحید۔ مدثر علی۔ رفاقت علی۔ محمد الیاس سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران نے شرکت کی جس میں ملازمین کے مسائل پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔ آخر میں مرکزی چیف آرگنائزر میاں خالد محمود نے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ اور مزید کہا کہ ہم اتحاد اور فعال ہو کر اپنے مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ اپنے جائز مطالبات حل کروا سکتے ہیں۔ عہدیداران نے جلد ضلعی باڈی بنا کر حلف برداری کروانے کا اظہار کیا۔
ہنستی دنیا ۔شکیل احمد میو کے ساتھ مزاحیہ چٹکلے
*قصور/ 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار*
قصور۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی ایس ایچ او محمد طارق کی سربراہی میں بروقت کاروائی کی گئی ہے مزید اس وقت ٹیلی فون لائن پر موجود ہیں میو نیوز کے ڈسٹرکٹ انچارج طاہر خاں میو مزید تفصیلات ان سے جانتے ہیں جی طاہر تمام تر تفصیلات سے اگاہ کیجئے
خبر شامل کرتے ہیں کراچی سے میونیوز کی رپورٹ کے مطابق
کراچی سے میوبرادری کی معروف و ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات شمس العارفین میو اور زین العابدین میو ان کے ساتھ الجبار میو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید احمد میو ،
چیئرمین پاکستان میو اتحاد حاجی محمد افضل خاں میو،اور ان کے ہمراہ پاکستان میو اتحاد کراچی،ٹنڈو اللہ یار،میرپور خاص ،اور حیدرآباد کے رہنماء
ڈسٹرکٹ ٹنڈو اللہ یار بیرانی چند رؤف میو گوٹ تعزیت کے لیے پہنچے یاد رہے کہ
کچھ دن پہلے میو برادری کے ایک ہی گھر سے چھ بچے
وبائی مرض پھیلنے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے
ان کے لیے بخشش و مغفرت اور والدین کے لیے صبر وجمیل کی دعائیں کیں۔
چیئرمین حاجی افضل خاں میو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ ہمارے میو برادری کے بچوں کو تحفظ دیا جائے اور ان کے لیے چند رؤف میو گوٹ میں کیمپ لگایا جائے چیئرمین حاجی محمد افضل خاں میو اور ان کی ٹیم کے سینئر رہنماء برکت علی میو
کہ ڈیرے پر گئے جہاں پر میو برادری کے مختلف
مسائل پر بات چیت ہوئی ۔
برکت علی نے چیئرمین حاجی محمد افضل خاں میو کو بتایا کہ یہاں پر پانی کا بڑا ایشو ہے پانی پینے کے قابل نہیں ہے یہاں پر ایک پلانٹ لگایا جائے تاکہ میو برادری کے ساتھ ساتھ دیگر دوسری برادریوں کو بیماری
کراچی سے اہم خبر دے رہے ہیں
موضع دھوندے رائے ونڈ ضلع لاہور میں روحانی شخصیت حاجی پیر محمد اصغر میو کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
چیف ایڈیٹر صدائے میو اخبار حافظ سلمان طارق میو کے بیٹے اسامہ بن سلمان میو کے ولیمہ کی تقریب رحمت مارکی کوٹ میلہ رام فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس میں محترمہ ناصرہ میو۔چئیرمین میو نیوز فاروق جان میو ،پروفیسر سرفراز میو ،سرور شاہین سمیت دیگر دوست سٹیج پر موجود ہیں
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رائے ونڈ بستی رحمان پورہ میں سکول کے بچیوں کی پر فارمینس دیکھیں کمال کر دیا ؟
عوامی خدمت سے سر شار ایک لکڑ ہارے کی کہانی ۔۔۔سنئیے میونیوز پر۔عامر راجہ کی اس رپورٹ میں
چیف ایڈیٹر صدائے میو اخبار حافظ سلمان طارق میو کے بیٹے اسامہ بن سلمان میو کے ولیمہ کی دعوت کا مکمل احوال جانئیے۔ولیمہ میں کون کون شامل ہوئے ۔۔ویڈیوز اور تصاویر کی مکمل جھلکیاں ۔۔۔۔میو نیوز پر