Rahim Yar Khan News

Rahim Yar Khan News Rahim Yar Khan News
(1)

حکومت کا ادویات کی قیمت 125 فیصد تک بڑھانے کی تیاری*نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں می...
23/11/2023

حکومت کا ادویات کی قیمت 125 فیصد تک بڑھانے کی تیاری

*نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پرغور کرے گی*

نگران وفاقی حکومت نے سینکڑوں ادویات کی قیمت 125 فیصد تک بڑھانے کی تیاری کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت آج اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، اس اجلاس میں مجموعی طور پر 5 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا، اس دوران ای سی سی 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں 15 سے 125 فیصد تک اضافے کی سمری پرغور کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی ربیع سیزن 2023ء کیلئے یوریا کھاد کی درآمد کی سمری بھی زیرغور لائے گی، اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور پنجاب کیلئے جولائی تا ستمبر 2023ء کیش کریڈٹ کی سمری پیش کی جائے گی، جھل مگسی میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے مارجنل پالیسی پرائسنگ مراعات دینے پرغور ہو گا، نادرا کیلئے حکومت کی ری لینڈنگ پالیسی میں رعایت کرنے کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے

معلوم ہوا ہے کہ پہلے ہی ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھادی ہیں، ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی گئی، ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جب کہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن سے پتا چلا ہے کہ ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی، نئے رجسٹرڈ ہونے والے کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کی گئی ہے، پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے کی دوائی ہے

23/11/2023

‏ بریکنگ نیوز
سائفر کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر منگل کو جوڈیشل کمپلیکس عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

22/11/2023

رحیم یارخان

*گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے ٹیچر کاسبق یاد نہ کرنے پر نویں جماعت کے 15سالہ طالب علم پرڈنڈے سے تشدد‘ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل* ‘

*ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس‘ سی اوایجوکیشن اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی‘*

*تعلیمی اداروں میں بہیمانہ جسمانی تشددکسی صورت قبول نہیں: ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی*

تشدد کے مرتکب ٹیچرکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت‘ سکول ٹیچرمعطل‘ اندراج مقدمہ کے لئے کارروائی کاآغاز کردیا گیاہے: سی او ایجوکیشن اتھارٹی‘*

22/11/2023

*پنجاب پولیس/ نئی بھرتیاں*

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ*

نفری پورا کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کیے جائینگے، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی

حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کردیا جائےگا

تیار ہو جاؤ پنڈآں آلیو... 😉
22/11/2023

تیار ہو جاؤ پنڈآں آلیو... 😉

21/11/2023

مرد کو 60
عورتوں کو 70
کسی کو سمجھ آئی☺

21/11/2023

محکمہ خزانہ پنجاب/ تقرروتبادلے

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر بہاولپور حافظ رفعت اللہ خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ملتان تعینات کردیا گیا

حافظ محمد فاروق کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر لودھراں تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چینوٹ مظہر حسین کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر رحیم یار خان تعینات کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر مظفرگڑھ مرتضی قمر کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چینوٹ احمد نوید کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چینوٹ تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر جھنگ غلام گیلانی کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر چکوال تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سرگودھا شہزاد اسلم خان کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر سرگودھا تعینات کردیا گیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ڈیرہ غازی خان امتیاز جاوید کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر لیہ تعینات کردیا گیا

عبدالوحید کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر بہاولپور تعینات کردیا گیا

Jobs in Szh Rahim yar Khan on contract basis
21/11/2023

Jobs in Szh Rahim yar Khan on contract basis

21/11/2023

آئندہ چند روز تک برائلر چکن سستا ہونے کا امکان۔🪿🐔 افغانستان میں برائلر گوشت حرام قرار،
پاکستان سے برائلر گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی

20/11/2023

20/11/2023

نکاح نامہ کیا ہے؟‏قانونی اعتبار سے نکاح نامہ ایک معاہدہ ہے جس میں دو فریق اکھٹے زندگی گزارنے کے لیے مختلف شرائط طے کرتے ...
20/11/2023

نکاح نامہ کیا ہے؟

‏قانونی اعتبار سے نکاح نامہ ایک معاہدہ ہے جس میں دو فریق اکھٹے زندگی گزارنے کے لیے مختلف شرائط طے کرتے ہیں۔
‏'عام طور پر شادی کے موقعے پر نکاح نامے کو اتنے غور سے نہیں پڑھا جاتا اور نہ ہی تفصیلات طے کی جاتیں ہیں۔ جن کی شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ تو نکاح نامے کو دیکھتے بھی نہیں ہیں۔ کبھی گھر کے بڑے اور کبھی نکاح خواں ہی نکاح نامہ پُر کر دیتے ہیں۔'

‏نکاح نامہ غور سے پڑھنا کیوں ضرور ی ہے؟

‏ضروری ہے کہ نکاح سے پہلے لڑکا اور لڑکی نکاح نامے کو دھیان سے پڑھیں تاکہ انھیں پتا ہو کہ ان کے ازدواجی حقوق کیا ہیں اور ان کا تحفظ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔
‏نکاح خواں کا کام صرف یہ ہے کہ وہ نکاح پڑھائے اور پھر اس کی رجسٹریشن کروائے-
‏یہ ایک بہت مثبت سوچ ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی دونوں مل کر نکاح نامہ پُر کریں۔ اگر آپ اپنے ہونے والے ہم سفر سے نکاح سے پہلے ہی شادی کی شرائط طے کر لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
‏نکاح نامے میں 25 شقیں ہیں
‏مروجّہ نکاح نامے کی 1 سے 12 نمبر شقیں سادہ اور آسان ہیں جن میں دولھا اور دلھن کے کوائف، شادی انجام پانے کی تاریخ اور وکیلوں اور گواہان کی تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔23 سے 25 نمبر شقیں بھی عام ہیں جن میں نکاح خواں کے کوائف اور شادی رجسٹر کرانے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔
‏لیکن شق نمبر 13 سے 22 انتہائی اہم ہیں جن پر بالخصوص توجہ دینے کی ضرورت ہے
‏مہر بیوی کا حق ہے-
‏نکاح نامے کی شقیں 13 سے 17 مہر سے متعلق ہیں۔ مہر وہ رقم یا اس کا متبادل ہے جو شادی کے موقع پر شوہر بیوی کو ادا کرتا ہے۔ مہر دو قسم کا ہوتا ہے، ایک 'معجل' اور دوسرا 'مؤجل'۔
‏مہر معجل نکاح کے وقت یا بیوی کے مطالبے پر فوری ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ مہر مؤجل کسی معیّنہ تاریخ یا واقعے کے رونما ہونے پر ادا کرنا ہوتا ہے۔
‏مہر مؤجل کی صورت میں مہر کی ادائیگی کی شرائط نکاح نامے میں درج کرنا ضروری ہے۔

‏بیوی بھی طلاق دے سکتی ہے
‏نکاح نامے کی شق 18 میں پوچھا جاتا ہے کہ آیا شوہرنے طلاق کا حق بیوی کو دے دیا ہے؟
‏میں نے دیکھا ہے کہ اچھے پڑھے لکھے
‏خاندانوں میں حق مہر کی تفصیلات پر تو کافی سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں لیکن لڑکی کے حقِ طلاق جیسے اہم موضوع پر کوئی بات نہیں ہوتی۔
‏ طلاق کے موضوع پر بات کرنا آج بھی ہمارے معاشرے میں نامناسب سمجھا جاتا ہے۔
‏طلاق کا فیصلہ والدین کے لیے بہت بڑا صدمہ ہو تا ہے لیکن جب انھیں اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی بیٹی اپنے شوہر کے ہاتھوں میں کن تکالیف سے گزری ساتھ دیا۔ حق طلاق کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ طلاق کے لیے شوہر کے پیروں میں نہیں پڑنا پڑتا۔
‏اگر بیوی کے پاس حقِ طلاق نہیں ہو تو اُس کے پاس خلع یعنی عدالت کے ذریعے شادی ختم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
‏جب لڑکی خلع کے لیے درخواست دیتی ہے تو وہ اپنے مہر کے حق سے دستبردار ہو جاتی ہے۔ اس طرح اسے ایک تو عدالت جانا پڑتا ہے اور دوسرا وہ اپنے مہر کی رقم سے محروم ہوےُ بغیر تین ماہ میں یہ عمل مکمل ہو جاتا ہے-
‏لڑکی کے حقِ طلاق کی صورت میں یونین کونسل میں طلاق کے لیے رجسٹریشن کروائی جاتی ہے جس کے بعد عدالت جائے بغیر طلاق بھی ہو جاتی ہے اور لڑکی کو اس کا حق مہر بھی ملتا ہے۔
‏ لڑکی کا حقِ طلاق مشروط یا غیر مشروط ہو سکتا ہے لیکن میرا یہی مشورہ ہے کہ اُسے اپنا حقِ طلاق غیر مشروط رکھنا چاہیے۔

‏شوہر کا مشروط حقِ طلاق
‏نکاح نامے کی شق 19 کے مطابق بیوی شوہر کے حقِ طلاق پر شرائط عائد کر سکتی ہے۔
‏دیکھا گیا ہے کہ طلاق کے اکثر مقدمات میں لڑکیوں کے مالی مفادات کا تحفظ نہیں ہوتا۔ اس شق کے ذریعے بیوی پابندی لگا سکتی ہے کہ شوہر کے طلاق دینے کی صورت میں اُسے نان نفقہ یا دیگر اخراجات کے لیے معاوضہ دیا جائے گا۔

‏کوئی بھی شرط نکاح نامے کا حصہ بن سکتی ہے؟
‏نکاح نامے کی شق 20 کہتی ہے کہ اگر شادی کے موقع پر مہر و نان نفقہ سے متعلق کوئی دستاویز تیار کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات درج کی جائیں۔
‏ اس شق کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان طے پانے والے اضافی نکات کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔
‏مثلاً بیوی کہہ سکتی ہے کہ جائیداد اس کے نام کی جائے یا شوہر کی ماہانہ آمدنی کی ایک مقررہ شرح مخصوص مدّت تک بیوی کو ادا کی جائے۔
‏اس شِق کے علاوہ میاں بیوی کے درمیان طے پانے والی کوئی بھی شرط ضمیمے کے طور پر نکاح نامے کا حصہ بنائی جا سکتی ہے۔

‏دوسری شادی کی اجازت
‏نکاح نامے کی شق 21 اور 22 مطالبہ کرتی ہیں کہ شوہر کی دوسری شادی کی صورت میں ثالثی کونسل سے اجازت حاصل کی جائے۔
‏عام طور پر دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی جاتی۔ یہ کام چُھپ چُھپا کے ہی ہوتا ہے۔'
‏ شوہر کی دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی تحریری اجازت تو ضروری ہے ہی، لیکن صرف یہ کافی نہیں۔

20/11/2023

شعیب ملک کے سالے ہار گئے اور وسیم اکرم کے سالے جیت گئے ....😂😂😂

*سردیوں کا شہزادہ سبزیوں کا دشمن قابل عزت عزت آب نور چشم شہنشاہوں کا شہنشاہ لخت جگر   چوہدری ساگ شریف تشریف لا رہے ہیں۔ ...
20/11/2023

*سردیوں کا شہزادہ سبزیوں کا دشمن قابل عزت عزت آب نور چشم شہنشاہوں کا شہنشاہ لخت جگر چوہدری ساگ شریف تشریف لا رہے ہیں۔ 😋

رحیم یار خان۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا میرج ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری382انسپکشن...
19/11/2023

رحیم یار خان۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا میرج ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری382انسپکشن کے دوران ون ڈش، اوقات کار اور دیگر خلاف ورزیوں پر میرج ہالز مالکان کو10لاکھ25ہزار جرمانہ،01مقدمہ اور دو شادی ہالز کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان وقاص ظفر نے گذشتہ شب میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3میرج ہالز مالکان کو3لاکھ جرمانہ عائد کیا۔
حکومت پنجاب کے احکامات ضلع کی چاروں تحصیلوں میں میرج ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر ضلع میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد کرانے کے لئے جاری مہم کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سپیشل مجسٹریٹس شادی ہالز، مارکی و نجی شادی تقریبات میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں کوئی رعائیت نہ برتی جائے اور قانون شکنی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔

بھارت نے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی اور آج 1.5 بلین لوگوں کے ناظرین کے سامنے اس ہیرو نے شرٹ فری فلسطین پہن کر اسٹیڈیم می...
19/11/2023

بھارت نے کھل کر اسرائیل کی حمایت کی اور آج 1.5 بلین لوگوں کے ناظرین کے سامنے اس ہیرو نے شرٹ فری فلسطین پہن کر اسٹیڈیم میں 15 سیکنڈ میں بہت مضبوط پیغام دیا۔.

18/11/2023

پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کر دی

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی۔مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔ حکومت کی جانب سے الکوفن،میوکورڈ،الرگو،امیڈون اور زن سیل سیرپ پر پابندی عائد کی گئی۔

16/11/2023

نگران پنجاب حکومت کا 28 نومبر کو لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ

16/11/2023

سابق فاسٹ باؤلر و نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر تعینات کردیا گیا۔

16/11/2023

شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر
شان مسعود ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

لو جی،،،،، ڈبے کے پیسے تو دینے ہی پڑیں گے۔۔۔ کر لو جو کرنا۔۔۔ بحکم سویٹ ایسوسی ایشن 😜
16/11/2023

لو جی،،،،، ڈبے کے پیسے تو دینے ہی پڑیں گے۔۔۔ کر لو جو کرنا۔۔۔ بحکم سویٹ ایسوسی ایشن 😜

رحیم یارخان ضلع بھرمیں پولیس کی زبردست کفایت شعاری مہم‘ ماہانہ 1435لیٹر پیٹرول استعمال کرے گی۔ مقرر کردہ حد سے زائد پیٹر...
16/11/2023

رحیم یارخان
ضلع بھرمیں پولیس کی زبردست کفایت شعاری مہم‘ ماہانہ 1435لیٹر پیٹرول استعمال کرے گی۔ مقرر کردہ حد سے زائد پیٹرول کااستعمال ہرگز نہ کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے حکم نامہ جاری کردیا‘ایس ڈی پی اوزاور انچارج سیکورٹی برانچ ماہانہ 150لیٹرپیٹرول استعمال کریں گے۔ضلع بھر کے 27تھانوں میں میں تعینات ایس ایچ اوز‘12پولیس چوکیوں‘ انچارج سی آئی اے‘ انچارج 15‘ایلیٹ فورس‘ فرانزک سائنس لیبارٹری‘ کیوآرایف ماہانہ100لیٹرپیٹرول استعمال کریں گے‘جبکہ محافط اسکارڈ‘ٹریفک پولیس سٹاف‘ کرائم سین موٹرسائیکلوں میں ماہانہ15لیٹرپیٹرول استعمال کریں گے جبکہ تھانوں اور دریائی چیک پوسٹوں پرتعینات عملہ کوموٹرسائیکلوں کے استعمال کیلئے پیٹرول دستیاب نہیں ہوگا۔ مقررہ کردہ پیٹرول استعمال کاحکم 15نومبرسے نافذ العمل تصور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے ضلع بھر میں پولیس سرکاری گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں میں پیٹرول کے استعمال حد مقرر کردی گئی ہے ضلع بھر کی پولیس مہینے بھر میں 1435لیٹر پیٹرول استعمال کرے گی‘ ایس ڈی پی اوز اورانچارج سیکورٹی ماہانہ 150 لیٹرپیٹرول استعمال کریں گے جبکہ ضلع بھرمیں قائم تھانوں‘ پولیس چوکیوں میں تعینات ایس ایچ اوز‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکے علاوہ انچارج سی آئی اے‘ پولیس پکار15‘ ایلیٹ فورس‘ فرانزک سائنس لیبارٹری‘کیوآرایف‘ اسپیشل سکواڈ اور ڈپٹی کمشنرسکواڈ ماہانہ 100لیٹرپیٹرول استعمال کریں گے‘ اس طرح محافظ اسکارڈ کے اہلکارماہانہ15لیٹر‘ جنریٹر تھانہ جات وکیمپ30لیٹرماہانہ‘ جنریٹرافسران ودفاتر60لیٹرماہانہ‘ موٹرسائیکل سٹاف کرائم سین‘15,15لیٹرپیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے جبکہ موٹرسائیکل سٹاف‘ تھانہ جات ودریائی چیک پوسٹ کو پیٹرول فراہم نہیں کیاجائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی جانب سے جاری کیاجانیوالا حکم نامہ15نومبرسے نافذ تصورہوگا۔
زرائع

Dated:16-11-2023ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت دانش سکول گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں گرلز اینڈ بوائز س...
16/11/2023

Dated:16-11-2023
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت دانش سکول گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں گرلز اینڈ بوائز سیکشن کے تعلیمی نتائج، ہم نصابی گرمیوں کی کارکردگی سمیت انتظامی و تدریسی امور اور ڈویلپمنٹ کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔گورننگ باڈی اجلاس میں وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، پرنسپل شیخ خلیفہ پبلک سکول عارف خان، پرنسپل شیخ زید پبلک سکول نجیب اللہ سمیت دیگر ممبران شریک تھے۔پرنسپل دانش سکول برائز لیفٹیننٹ کرنل(ر) شاہد بشیر، پرنسپل دانش سکول گرلز روبینہ بدر نے ادارہ کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے دانش سکولز رحیم یار خان کے ایف ایس سی نتائج اور انٹر دانش سکول سپورٹس گالاکے کامیاب انعقاد پردونوں اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دانش سکول کے درس و تدریس اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دانش سکولز، شیخ خلیفہ اور شیخ زید سکول کے طالبعلموں کے مابین مختلف تدریسی اور صحت مندانہ مقابلوں کا انعقاد بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے دانش سکو ل بوائز میں پودا بھی لگایا اور گرلز سیکشن میں لائبریری سمیت دیگر کلاس رومز کا جائزہ لیا۔

16/11/2023

*کاشتکار متوجہ ہوں*

*ہیڈ پنجندسے نکلنے والی تمام نہریں 5جنوری 2024سے 22جنوری تک بند رہیں گی محکمہ آبپاشی*

اطلاع عوام الناس
16/11/2023

اطلاع عوام الناس

*صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے* *اسٹیٹ لائف نے حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*...
16/11/2023

*صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خود برداشت کرے*

*اسٹیٹ لائف نے حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*

*تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایت*

*صحت کارڈ پر علاج کا 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سے کر دیا گیا*

16/11/2023

*حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی*
*پٹرول کی فی لیٹر کی قیمت میں 2 روپے 4 پیسے کی کمی*

*ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کی کمی*

*وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا*

15/11/2023

سبحان الله

وزرات داخلہ نے ملک بھر میں پی او ایف کے علاوہ  اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کر دی وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر...
15/11/2023

وزرات داخلہ نے ملک بھر میں پی او ایف کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کر دی

وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابل قبول نہیں،وزرات داخلہ

اسلحہ ڈیلرز ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،وزرات داخلہ نوٹیفیکیشن

اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوع بور ہتھیار فروخت نہیں کر سکتے،وزرت داخلہ نوٹیفیکیشن

لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں،زرائع نادرا

لائیسنس پاکستان آرڈیننس سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا،وزرات داخلہ نوٹیفیکیشن

پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے گئے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا ،وزرات داخلہ نوٹیفیکیشن

15/11/2023

ورلڈکپ ميں شکست کے بعد بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فيصلہ

   آئندہ سال 2024 سے سائنس مضامین کے پریکٹیکل امتحانات لینے کیلئے نیا پیٹرن جاری۔ 2024ء سے پریکٹیکل نوٹ بکس اور viva voc...
15/11/2023


آئندہ سال 2024 سے سائنس مضامین کے پریکٹیکل امتحانات لینے کیلئے نیا پیٹرن جاری۔ 2024ء سے پریکٹیکل نوٹ بکس اور viva voce کے مارکس ختم۔!
نئے پیٹرن میں ڈائیگرام، آلات کے تصاویر اور طریقہ کار پر مختصر سوالات کے جوابات لکھنے ہونگے۔ فیڈرل بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری

15/11/2023

" *رحیم یارخان میں دن دیہاڑے واردات* "
*آج سٹی پل رحیم یار خان پر دن دیہاڑے روہی ٹریولز آفس کے سامنے سےشہری کی موٹر سائیکل 125 چوری ہوگیا, چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر*

اہم نیوز الرٹ!!! *رحیم یار خان شیخ ذید ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے*  *ایک ٹائم تھا جب ہفتے میں 5 دن کراچی ...
15/11/2023

اہم نیوز الرٹ!!!

*رحیم یار خان شیخ ذید ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے*

*ایک ٹائم تھا جب ہفتے میں 5 دن کراچی اور 2 دن لاھور 2 دن اسلام آباد اور 2 دن ابو ظہبی کے لئے فلائٹس تھیں اور ائیر بلو نے بھی آپریشن شروع کردیا تھا*

*اب صورت حال یہ ہے کہ عدم دلچسپی کی وجہ سے یہاں فلائٹس آپریشن مکمل بند ہوگیا ہے اصل میں بات یہ ہے جو بھی بندہ یہاں پر انچارج ہوتا ہے یہ اس پر ہوتا ہے وہ ان چیزوں کو کس طرح مینیج کرتا ہے*

*ہیڈ آفس کو چاہئے کہ یہاں کوئی ذمہ دار اور ایکٹیو افسر اپوائنٹ کریں جو یہاں سے دوبارہ تمام فلائٹس کی بحالی کے لئیے اقدامات کرے اس سے ریونیو بھی آتا ہے اور بہت سے لوگ مستفید ہوتے ہیں*

*BSN نرسنگ Admission 4 Years 🎟️, Last Date Online Apply is 30 November 2023.* *Total Seats 6000* _______________Morning ...
15/11/2023

*BSN نرسنگ Admission 4 Years 🎟️, Last Date Online Apply is 30 November 2023.*

*Total Seats 6000*
_______________
Morning 3000
Evening 3000

*Monthly Stipend 31,470 during 4 Years.*

*FSc Medical can apply for admission*

رحیم یارخانمیٹھائی کے ڈبہ کا وزن مٹھائی سے منفی ہوا تو سجاول سوئٹیس نے علیحدہ سے باکس کے پیسے لینا شروع کردیا ھے.۔۔۔ افس...
15/11/2023

رحیم یارخان
میٹھائی کے ڈبہ کا وزن مٹھائی سے منفی ہوا تو سجاول سوئٹیس نے علیحدہ سے باکس کے پیسے لینا شروع کردیا ھے.۔۔۔ افسوس🤔

رحیم یار خانتھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں چھریوں کے وار سے نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا...
15/11/2023

رحیم یار خان
تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں چھریوں کے وار سے نوجوان کے زخمی ہونے کا معاملہ ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس ، پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری*

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے زخمی کو علاج معالجہ کے لئیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں مسمی ابوذر کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس موقع پر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
تفصیل کے مطابق امشب پولیس کوکچہ شاہی روڈ ظفر پٹرولیم پر ایک کس کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے موقع پر ابتدائی معلومات کے مطابق گل شیر وغیرہ نے مسمی ابوذر کو نمعلوم وجوہات کی بنا پر چھری کے وار سے زخمی کیا جسکو علاج معالجہ کے لئیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر مسمی ابوذر کی موت واقع ہوگئی ۔
*ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا سخت نوٹس اے ایس پی سرکل صادق آباد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق کو جلد از ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم*

پولیس موقع پر حسب ضابطہ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر پولیس کی چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں جلد ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کی گرفت میں لا کر معاملہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

*ترجمان پولیس رحیم یار خان*

شاباش ریسکیو 1122👍بستی امانت علی رحیم یار خان سے ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی کال ریسکیو ہیلپ لاٸن پرموصول ہوتے ہی کنٹرول روم ...
15/11/2023

شاباش ریسکیو 1122👍
بستی امانت علی رحیم یار خان سے ڈلیوری کیس کی ایمرجنسی کال ریسکیو ہیلپ لاٸن پرموصول ہوتے ہی کنٹرول روم نے کی پواٸنٹ پرتعینات قریبی موٹرباٸیک ایمبولینسز کو ایمرجنسی پرروانہ کیا۔ موٹر بائیک ریسکیور شیزابرکت اور محمدذیشان نےفوری رسپانس کیا۔ موٹر بائیک ریسکیور شیزا برکت نے موقع پرپہنچ کر28سالہ زوجہ فہیم کوابتداٸی طبی امداد کی فوری فراہمی شروع کی۔ مریضہ کا زچگی کا وقت مکمل ہوچکا تھا فیملی کی اجازت سے گھر میں بچے کی پیدائش کروائی۔پیدائش کے عمل کے بعد دونوں زچہ بچہ تندرستی محفوظ وتندرست ہونے پرلواحقین نے ہسپتال منتقلی نہیں کرواٸی۔لواحقین موٹرباٸیک ایمبولینس سروس اور خواتین ریسکیورز کی دستیابی کو ضلع کے لیے بہت بڑی نعمت قراردیا۔ دونوں ریسکیورز کے کام کو خوب سراہا اور ڈھیروں دعاٸیں دیں۔

15/11/2023

اللّٰہ و اکبر اللّٰہ و اکبر اللّٰہ و اکبر
ایکسپریس نیوز کی اس بہن کو ہزاروں سلام کہ جو بیان میڈیا پر 57 اسلامی ممالک کے حکمران نہیں دے سکے اور جو آواز حق وہ بلند نہیں کرسکے ایک خاتون ہونے کے باوجود وہ آواز حق اس بہن نے بلند کی ہے۔✊🇵🇸

غور سے سنیں اس بہن کا درد بھرا ایک ایک لفظ کہ شاید غیرت آجائے 😭

اہم نیوز الرٹ!!! *پنجاب کالج رحیم یارخان میں فسٹ ایئر کے طالب علم کی موت واقع ہو گئی*  *پنجاب کالج میں جاری میوزیکل کنسر...
14/11/2023

اہم نیوز الرٹ!!!

*پنجاب کالج رحیم یارخان میں فسٹ ایئر کے طالب علم کی موت واقع ہو گئی*

*پنجاب کالج میں جاری میوزیکل کنسرٹ کے دوران فسٹ ایئر کے طالب علم کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی*

*جس کے بعد طالب علم کو ہسپتال کے جاتے ہوئے راستے میں موت واقع ہو گئی*

14/11/2023

اونٹ کو رکشے میں بٹھانا تو سنا تھا لیکن اج گائے کو بائیک پہ بیٹھا بھی دیکھ لیا. 🤣

Address

Rahimyar Khan
64200

Telephone

+96878410441

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rahim Yar Khan News:

Videos

Share


Other Rahimyar Khan media companies

Show All