06/11/2025
سردار ظاہر ناصر کے مبینہ قاتل گرفتار زرائع
سی آئی اے لورالائی کی سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ بردار دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی لورالائی ملک محمد اصغر کے احکامات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی سب انسپکٹر ممتاز احمد انچارج سی آئی اے لورالائی کی سربراہی میں سی آئی اے ٹیم نے کارروائی عمل میں لائی۔
کارروائی کے دوران سرفراز ولد محمد آصف قوم جلالزئی اور زین اللہ ولد حاجی عبدالغفار قوم جوگیزئی ساکنان قلعہ سیف اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے:
1 عدد ٹی ٹی پسٹل
1 عدد 9MM پسٹل
برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی میں بلوچستان آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ
چیئرمین ینگ جرنلسٹ ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی
بعد ازاں معلومات و ریکارڈ چیکنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سرفراز ولد محمد آصف تھانہ عزیز بھٹی ضلع ایسٹ کراچی کے مقدمہ FIR نمبر 368/022 بجرم 302، 404، 34 تعزیراتِ پاکستان میں اشتہاری ملزم بھی ہے۔
اور سرفراز ولد آصف قلعہ سیف اللہ پولیس کو بھی ذیل مقدمات
مقدمہ نمبر 16/024 تھانہ قلعہ سیف اللہ، دفعہ 395 تعزیراتِ پاکستان
• مقدمہ نمبر 72/023 تھانہ قلعہ سیف اللہ، دفعہ 393، 395، 452 تعزیراتِ پاکستان (فی الحال کرائمز برانچ کوئٹہ میں زیرِ تفتیش)
میں مطلوب ہے