08/06/2024
*آج بمورخہ 2024-06-07 کو صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان محترمہ راحیلہ حمید درانی صاحبہ کی زیر صدارت PPIU (صوبائی سیکریٹریٹ) میں خواتین کے جائے تعیناتی پر حراسمنٹ کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی. جس میں ڈائریکٹر سکولز بلوچستان جناب اختر محمد کیتھران ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ (چیرمین اینٹی حراسمنٹ کمیٹی سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان) جناب منیر احمد نودیزئی،* ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم. اینڈ. ای(صوبائی ممبر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی) *محترمہ زولیخہ کریم ،* ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نسواں کوئٹہ (صوبائی ممبر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی ) *محترمہ ثمینہ سلیم* اور چیف پلاننگ آفیسر PPIU *جناب عبدالخالق صاحب* نے میٹنگ میں شرکت کی.
*منسٹر صاحبہ* نے درجہ ذیل اہم اور فوری عملدرآمد کیلئے صوبائی ہراسمنٹ کمیٹی کو احکامات جاری صادر فرمائے.
▪️ہراسمنٹ کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے.
▪️ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام اٹیچ ڈیپارٹمنٹس BOC & EC, PITE, BAEC, DOES کی سطح پر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے.
▪️ضلعی سطح پر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے.
▪️ہراسمنٹ شکایات کے حوالے سے ویب سائٹ لانچ کیا جائے.
▪️ہراسمنٹ شکایات کے حوالے سے سکولز ڈائریکٹوریٹ میں کمپلینٹ سیل اور ہیلپ لائن ڈیسک بنایا جائے.
▪️وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ہراسمنٹ کے حوالے سے آپس میں اشتراک کو یقینی بنایا جائے۔
▪️کلسٹر لیول پر اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائے.
▪️ہراسمنٹ سے مطلق کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری طور پر سخت ایکشن اور کاروائی عمل میں لائی جائے.