Balochistan Image News

Balochistan Image News Balochistan Image News official is a voice of oppressed masses.

26/12/2024

*قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں جنم دن کے موقع پر قائد ریزڈینسی زیارت میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد*

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی تھے۔

تقریب میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر عابد مظہر، سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزراء، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، قبائلی عمائدین، شہداء فیملیز، شہریوں اور اسکولز کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی گئی اور پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اور پاکستان بنانے میں انکے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب میں بچوں کی جانب سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ بلوچ اور پشتون سنگرز نے روایتی گیت گائے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

2013 میں دہشتگردوں نے قائد ریزیڈنسی کو نقصان پہنچایا۔ ایف سی نے یہاں سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے اور اب یہاں امن قائم ہے۔
*(آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)*

ایف سی بلوچستان سیکیورٹی فرائض کے ساتھ ساتھ صوبے کی عوام کیلئے صحت، تعلیم اور قدرتی آفات میں ہمیشہ پیش پیش رہی۔
*(آئی جی ایف سی (نارتھ)*

وزیر اعلٰی بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرنے پر فخر ہے۔

بلوچوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
*(وزیر اعلٰی بلوچستان)*

دہشتگرد کبھی بھی اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔
*(وزیر اعلٰی بلوچستان)*

بلوچستان سے دہشتگردی اور کرپشن کی لعنت کو ختم کریں گے۔
*(وزیر اعلٰی بلوچستان)*

شرکاء نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی۔

یہ ایک بہت اچھا ایونٹ تھا۔ ایسی تقاریب امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔
*(شرکاء)*

بلوچستان بھر میں منشیات ریاستی سرپرستی میں پھیلایا جارہا ہے بلوچ عوام منشیات کیخلاف یکجا ہوکر ہمارا ساتھ دیںمعزز صحافی ح...
25/12/2024

بلوچستان بھر میں منشیات ریاستی سرپرستی میں پھیلایا جارہا ہے بلوچ عوام منشیات کیخلاف یکجا ہوکر ہمارا ساتھ دیں
معزز صحافی حضرات،
السلام علیکم،

آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ہم ایک بار پھر قوم کے ایک اہم مسئلے کو آپ کے سامنے لانے کے لیے حاضر ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بطور صحافی اپنے پیشے سے انصاف کرتے ہوئے اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مستونگ شہر، جو کبھی علم و ادب کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا، آج دیگر سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے۔ ضلع مستونگ، خاص طور پر پڑنگ آباد ولی خان تھانہ کے قریب سرعام منشیات فروشی ہو رہی ہے، اور یہ زہر انتہائی کم قیمت پر ہر خاص و عام کو دستیاب ہے۔ پڑنگ آباد میں نہ صرف مستونگ کے مقامی لوگ بلکہ نوشکی اور کوئٹہ سے بھی لوگ آکر نشہ کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ دن دہاڑے، کھلے عام ہو رہا ہے، اور پولیس و انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں بلکہ بعض اوقات معاون کا کردار بھی ادا کرتی ہیں۔

معزز صحافی حضرات،
بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے آئے روز کئی چھاپے مارتے ہیں اور درجنوں لوگوں کو جبری طور پر غائب کرتے ہیں۔ لیکن جب بات معاشرے کی اصلاح کی آتی ہے، یا منشیات فروشوں کو پکڑنے کی ہوتی ہے، تو انتظامیہ اور ادارے اندھے قانون کی تصویر بن جاتے ہیں۔ نہ کوئی کارروائی ہوتی ہے، نہ کسی پر پرچہ کٹتا ہے، نہ چھاپہ مارا جاتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ ریاست اور اس کے ادارے صرف اپنی مشینری کو چلانے کے لیے بنے ہیں، ان کا بلوچ قوم اور اس کے سماجی مسائل سے کوئی تعلق نہیں۔

ہمارے معاشرے میں قاتل آزاد گھومتے ہیں، منشیات فروش بے خوفی سے اپنا کاروبار کرتے ہیں، چوروں کا کوئی تعاقب نہیں کیا جاتا، اور عام شہریوں کو انصاف کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔ لیکن یہی قانون، جبری گمشدگیوں کے لیے، یا عوام کو دبانے کے لیے، فوراً متحرک ہو جاتا ہے۔ یہی قانون فورتھ شیڈول کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو روزانہ ہراساں کرتا ہے اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتا ہے۔

معزز صحافی حضرات،
ہم آپ کے توسط سے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اپنی آواز ہمیں خود بننا ہوگا۔ نشے اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف ہمیں خود کھڑا ہونا ہوگا۔ یہ کوئی عام سماجی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری نسل کشی کا ایک تسلسل ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں کو اس ناسور سے نہ صرف بچانا ہوگا بلکہ اس کے خلاف متحد ہو کر منظم جدوجہد بھی کرنی ہوگی۔

عوام سے گزارش ہے کہ ہر اس شخص کی نشاندہی کریں جو گلی محلوں میں منشیات کا کاروبار کر رہا ہے۔ ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ہفتہ وار درخواستیں جمع کرائیں۔ اگر درخواست قبول نہ کی جائے تو بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) انتظامیہ کے کردار کو ثبوتوں کے ساتھ دنیا کے سامنے لے آئے گی۔

بلوچ نسل کشی کے خلاف اس جنگ میں ہمیں متحد ہو کر ہر اُس عمل کے خلاف جدوجہد کرنا ہوگی جو براہِ راست یا بالواسطہ ہماری نسل کشی سے جڑا ہوا ہے۔

25/12/2024

علی حسن زہری نے وزیراعلی بلوچستان کے خواب دیکھنا شروع کر دیے؟قدوس بزنجو ایکٹو ہوگئے

بھوتانیوں پر اپنی سرزمین تنگ کرنے سے لیکر چادر و چاردیواری کی پامالی کرنیوالے اب بلوچستان کے حکمران بنیں گے

قبائلی روایات کتنی ظالم ہے،اپنے بیٹے کے قاتل کی بہن کو چادر پہنانا پڑرہی ہے،نواب ثنااللہ زہری

25/12/2024

پیپلز پارٹی اگر چاہے گی تو وزیراعلی بلوچستان بنوں گا،موجودہ وزہراعلی بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا،آصف زرداری کام کروارہا ہے وزیراعلی نہیں،وزیراعلی بننے کے شوقین بے داغ ماضی کے حامل میرٹ پسند،آصف زرداری کے قریبی ساتھی میر علی حسن صاحب کی قابلیت کی ایک جھلک،انکی سربراہی میں حکومت ایسی پالیسیاں بنائے گی اور صوبہ اتنییییییی ترقی کریگا کہ سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔۔۔

25/12/2024

*وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نہیں چاہتے بلوچستان ترقی کرے اگر پارٹی نے وزیراعلی بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی کی قیادت کا فیصلہ قبول کرونگا،صوبائی وزیرعلی حسن زہری*

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نہیں چاہتے بلوچستان ترقی کرے اگر پارٹی نے وزیراعلی بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا تو پیپلز پارٹی کی قیادت کا فیصلہ قبول کرونگا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہا¶س کوئٹہ میں اپنی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ میں صوبائی وزیر ،میری اہلیہ اور بہن سینیٹرز ہیں وزیراعلیٰ نے ہمارے حلقے کے لئے صرف اڑھائی کروڑروپے دیئے ہیںمیرے حلقے کیلئے صدرمملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے فنڈز دیئے ہیں ہم حب کے عوام کیلئے کام کر رہے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے متعلق پارٹی جو بھی فیصلہ کریگی وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے مستقبل میں وزیراعلیٰ نامزد کیا تو مجھے پارٹی کا فیصلہ قبول ہوگا۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بار ہا فنڈز کیلئے درخواست دی ہے لیکن وزیراعلیٰ سنجیدہ نہیں ہیں وہ نہیںچاہتے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں ہوں اور صنعتیں لگیں اور لوگوں کو روزگار ملے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کروانا وزیراعلیٰ کا کام ہے کوئی بھی وزیر وزیراعلیٰ کے بغیر کام نہیں کرسکتا ہے میرے حلقے میں صنعتوں کیلئے وزیراعلیٰ نے صرف تین کروڑ روپے دیئے ہیںکیا اس طرح سے ترقی ہوسکتی ہےحب کیلئے وزیراعلیٰ سے 4ارب روپے دینے کی درخواست کی تھی تاکہ وہاں ترقیاتی کام کروائے جاسکیںحب میں ملک بھر سے لوگ کام کرنے آتے ہیںاب وہاں 400میں سے صرف 22فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو ہم نے اور صدر پاکستان نے بھی کہا ہے کہ وہ بلوچستان بنک کھولیں تاکہ تمام ریونیو وہاں اکٹھا ہو اور بلوچستان بنک کو فائدہ پہنچے لیکن اس پربھی عملدرآمد نہیں ہواوزیراعلیٰ اس معاملے پرسنجیدہ نہیں وہ ان سے ہی پوچھا جائے کہ وہ کیوں اس معاملے کوسنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

آرمی چیف کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر اتحاد اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں، مسیحی برادری نے انکو پ...
25/12/2024

آرمی چیف کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر اتحاد اور محبت کا پیغام دے رہے ہیں، مسیحی برادری نے انکو پاس پاکر بہت مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ چیف ہوتو سید عاصم منیر جیسا۔۔۔۔
پی ٹی وی نیوز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر اتحاد اور محبت کا پیغام دیا۔
25/12/2024

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ خوشیاں بانٹ کر اتحاد اور محبت کا پیغام دیا۔

24/12/2024

کمپنی کی نئی پروڈکٹ،وزیراعلی بلوچستان بننے کی دوڑ میں ایک زیرک،متحرک،اعلی تعلیم یافتہ اور بے داغ ماضی کے حامل محترم جناب عزت ماب میر علی حسن صاحب,کیا سہانے دن ہوں گے جب بلوچستان کی نمائندگی یہ محترم کریں گے۔۔۔

24/12/2024

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نواب ثناء اللہ خان زہری ، میر عبدالقدوس بزنجو، میر علی حسن زہری اور سینٹر ثمینہ زہری کی ملاقات

بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال , امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی اعلیٰ سیاسی شخصیات کا عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق

عوام نے صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں اس پر پورا اتریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی

مشاورت اور اتفاق رائے سے صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان

*ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا اچھا فیصلہ،امیدواروں کا کوئٹہ میں آنا اور رہنا کافی تکلیف دہ عمل تھا،اب امیداوار اپنے اضل...
23/12/2024

*ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا اچھا فیصلہ،امیدواروں کا کوئٹہ میں آنا اور رہنا کافی تکلیف دہ عمل تھا،اب امیداوار اپنے اضلاع کےڈپٹی کمشنر دفتر میں کاغزات جمع کرواسکیں گے*

لیویز فورس آسامیوں پر کاغذات اب ہر ضلع میں جمع ہونگے۔۔ ڈائریکٹر بلوچستان لیویز فورس کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حالیہ لیویز آسامیوں پر کاغذات جمع کرنے کی اجازت دے دی اب کاغذات ہر ضلع کے امیدوار اپنے ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرواسکتے ہیں,نوٹیفکیشن جاری,

23/12/2024

190 ملین یورو کا کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا،کیا عمران خان کو بنی گالہ شفٹ کیا جائیگا،مگر کس شرط پر؟

اسٹیبلشمنٹ،حکومت و اپوزیشن میں باقاعدہ مزاکرات کا آغاز کیوں ہوا؟پورا نظام کیسے یرغمال بنا ہوا ہے

امریکہ نے پاکستانی کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کیا؟رچرڈ گرینل عمران خان کو کیوں سپورٹ کر رہا ہے؟

حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اجلاس کی پہلی نشست کااعلامیہ.حکومت اور اپوزیشن کی مذکراتی کمیٹیوں کا اعلامیہ سینیٹرعرفان صد...
23/12/2024

حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے اجلاس کی پہلی نشست کااعلامیہ.حکومت اور اپوزیشن کی مذکراتی کمیٹیوں کا اعلامیہ سینیٹرعرفان صدیقی نے پڑھ کرسنایا.پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کی پہلی نشست ہوئی.نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،راناثنااللہ ،نویدقمر،فاروق ستارشریک ہوئے.دونوں کمیٹیوں نے مذاکرات کو مثبت عمل قراردیا.اپوزیشن کمیٹی نے ابتدائی مطالبات کا خاکہ پیش کیا.آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کمیٹی تحریری طور پر مطالبات پیش کرے گی.اجلاس میں دہشت گردی کے جنگ میں شہیدہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا.اپوزیشن کی جانب سے اسدقیصر،حامدرضااور علامہ ناصرعباس شریک ہوئے.دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا سپیکرایاز صادق سے اظہارتشکر.مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہواہے،عرفان صدیقی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہدورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے افسران اور اہلکاروں سے مل...
22/12/2024

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ

دورے کے دوران جنرل عاصم منیر نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ملک بھر میں امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنائیں گے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پوری قوت سے کام جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف ان کے مذموم اقدامات میں شامل تمام سہولت کاروں اور معاونت فراہم کرنے والوں کا پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

22/12/2024

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کا سوشل میڈیا پر بینظر پل کے خستہ حال پلر ویڈیو کا نوٹس،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو فورا معائنہ کرنے کی ہدایت،آج رات تک اسکی مرمت کا کام مکمل کیا جائیگا،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لعل جان جعفر*

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر سی اینڈ ڈبلیو سیکرٹری کا جوائنٹ روڑ پر خستہ حال پلرز کا معائنہ

کوئٹہ،تعمیر و مرمت کے لئے فورا ٹیموں کو ہدایت کر دی،ٹیموں نے میٹریل پر شروع کردیا

کوئٹہ، 22 دسمبر
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ روڑ پر موجود خستہ حال پلرز کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی

کوئٹہ،اتوار کے روز سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ٹیم نے سائٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ بلاک کی فوری تعمیر و مرمت کے لیے احکامات جاری کئے

کوئٹہ،سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر نے کہا کہ متاثرہ حصے کی مرمت کے لئے فوری کام کا آغاز کا جارہا ہے اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

کوئٹہ،آج رات تک مرمت سمیت خستہ حال جگہوں کو ٹھیک کیا جائیگا،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کے مطابق خستہ حال پل کی مرمت سمیت شہر کے تمام کھڈوں اور اہم شاہراوں کو بلیک ٹاپ کیا جارہا ہے،لعل جان جعفر

کوئٹہ،وزیراعلی کی ہدایت پر شہر بھر میں مینٹیننس سمیت تمام اہم شاہراوں کی مرمت کا کام جاری ہے،اس سے ٹریفک کے مسئلے،وقت کی بچت سمیت کئی مسائل حل ہو رہے ہیں،لعل جان جعفر

*کوئٹہ،وزیراعلی کی ہدایت پر مرمت کا یہ سلسلہ آج رات تک مکمل کیاجائیگا،تاکہ ٹریفک کی روانی سمیت عوام کو کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات*

21/12/2024

بلوچستان کویٹہ کا 50 روہے فیس لینے والا ڈاکٹر
کوئٹہ شہر میں ایک ایسا ہمدرد ڈاکٹر موجود ہے جو صرف 50 روپے فیس لیتے ہیں ۔
اس نفسا نفسی کے دور میں ایسے ڈاکٹر کا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ۔
جی ہاں یہ ہے" ڈاکٹر پرتیم داس" انتہائی ہمدرد ٫ شریف النفس٫ قناعت پسند اور خدمت انسانیت کے جذبے سے سر شار شخصیت جو کئی عشروں سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں ۔ چونکہ ڈاکٹر صاحب کا تعلق ہندو برادری سے ہے مگر "انسانیت" کا دین ؤ مذہب ٫ قوم و قبیلے اور رنگ ؤ نسل سے کوئی تعلق نہیں ۔
دوسری جانب ہمارے معاشرے میں بعض ایسے ظالم ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جو غریبوں اور ناداروں سے بھاری فیسیں لینے کے ساتھ ساتھ دو نمبر دوائیوں اور دو نمبر ٹیسٹوں میں کمیشن بھی کھاتے ہیں مگر پھر بھی ان کے پیٹ نہیں بھرتے ان کیلئے یہی مشورہ ہے چونکہ آج سال کی سب سے لمبی رات ہے ٫ باضمیر انسان ہمیشہ لمبی راتوں میں سوچنے پر مجبور ہوتا ہے۔
سوچئیے ! کہ ہم سب اس دنیا میں ہمیشہ نہیں رہیں گے بلکہ ایک نہ ایک دن اس دنیا سے خالی ہاتھ جانے والے ہیں۔...
صادق کاکڑ

21/12/2024

بی ایس او کی پہلی خاتون چیئرمین کریمہ محراب بلوچ کون تھی؟انکے ایکٹو ہونے سے کیسے دوسری خواتین ایکٹوسٹ بنی؟

کریمہ محراب بلوچ کا دبئی سے تربت اور پھر کینیڈا تک کاسفر،ساری زندگی مشکلات کیوں کاٹی؟

استاد واحد قمبر بلوچ اور ڈاکٹر نسیم سے کیا تعلق تھا،کس کے نظریے کو فالو کرتی تھی؟

بلوچستان میں لاپتہ افراد کے سنگین مسئلے کی تاریخ,موجودہ حالات اور اس وقت کے حالات کا تقابلی جائزہ,مستقبل کیسا نظر آرہاہے؟

https://youtu.be/5IhsJ7uF-2M?si=nr0U2Jv6mml4rmtq

20/12/2024

وزیراعلی نے تربت مند روڈ کا افتتاح تو کر لیا مگر ایف ڈبلیو او کیا کام کرے گا یا نہیں یہ بڑے باس طے کریں گے،کیونکہ جب ساوتھ بلوچستان کا پیکج منظور ہوا عمران خان کے دور حکومت میں،تب یہ ٹھیکے ایف ڈبلیو او نے اپنے من چاہے ریٹ پر لیے کہ سیکیورٹی صورتحال مخدوش ہے لہزا یہ ہمارے علاوہ کوئی اور کرنے کی ہمت نہیں کریگا،قدوس کی کیبنٹ میں یہ ٹھیکے ایف ڈبلیو او کو بغیر کسی ٹینڈر کے دینے کا فیصلہ کیا گیا،دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ وفاق سے پیسہ لانا ہے لہزا صوبائی حکومت شاید اس طرح لانے میں کامیاب نہ ہو روز اول کی طرح،ایف ڈبلیو او ہر دور میں زور آور رہا ہے تو اسکو خود ہی بھیجا جائیگا،بغیر کسی ٹینڈر کے ایف ڈبلیو او کو نوازا گیا وہ بھی انہی کے دیے گئے ریٹ پر مگر اکثر سیکشنز انہوں نے چھوڑ دیے،آج پھر ایک سیکشن کا افتتاح تو وزیراعلی نے کیا ہے،کرنل صاحب کو ریکوئسٹ بھی کی ہے کہ جلد کام کریں دیکھتے ہیں ایف ڈبلیو او کے طاقتور مظلوم صوبے کی کمزور حکومت کے چیف ایگزیکٹو کی درخواست کا کتنا پاس رکھتے ہیں،یا باقی کاموں کی طرح یہ بھی نہیں کرنا تو ابھی سے چھوڑ دیں تاکہ کم سے کم دوسرا تو آئے کچھ کام تو ہو،ورنہ وفاق نے انکاری ہوجانا ہے۔۔۔

Address

Balochistan
Quetta
54590

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Image News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Balochistan Image News:

Videos

Share