Gidroshia Point

Gidroshia Point مکران سمیت بلوچستان کی خبروں اور روزمرہ حالات سےفوری آگاہی کیلئےہمارے پیج پر لائک یافالو کابٹن دبائیں
(15)

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی معروف شخصیت، بلوچی زبان کے مشہور شاعر اور ادیب واجہ شہداد چاہ سری کی وفات پر فاتحہ خوانی...
22/11/2024

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی معروف شخصیت، بلوچی زبان کے مشہور شاعر اور ادیب واجہ شہداد چاہ سری کی وفات پر فاتحہ خوانی انکی رہائشگاہ (نزد گرلز ہائی سکول چاہ سر) میں جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت مختلف سرکاری آفیسرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کرکے فاتحہ پڑھی اور انکی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی معروف شخصیت، بلوچی زبان کے معروف شاعر اور ادیب واجہ شہداد چاہ سری کی وفات پر رسم سوئم ان...
22/11/2024

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ضلع کیچ کی معروف شخصیت، بلوچی زبان کے معروف شاعر اور ادیب واجہ شہداد چاہ سری کی وفات پر رسم سوئم انکی رہائشگاہ (نزد گرلز ہائی سکول چاہ سر) میں جاری ہے۔ مختلف سیاسی،سماجی و ادبی دیگر مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کرکے فاتحہ پڑھی اور انکی ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین شریف میاہ داد ڈاکٹر جنید احمد کو...
22/11/2024

گوادر(گدروشیا پوائنٹ) ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین شریف میاہ داد ڈاکٹر جنید احمد کونسلر معتبرین کے ساتھ عبد القیوم حیدر کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر فیملی ارکان گدروشیا گوادر کے نمائندہ عبیداللہ بلوچ، جماعت اسلامی کے نائب امیر سعید احمد بلوچ محمد حنیف عبدالرحمن ثناء اللہ ایوب حیدر محمد شریف طارق عزیز فیملی کے دیگر افراد بھی موجود تھے ایم پی اے گوادر مولانا ھدایت الرحمن نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس نصیب کریں فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین

22/11/2024

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ایئرپورٹ روڈ چاہ سر کے مقام پر ٹریفک حادثہ ، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی

تربت(گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاتک کی بس کو مرمت کرکے بحال کردیا...
22/11/2024

تربت(گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلاتک کی بس کو مرمت کرکے بحال کردیا گیا اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بلن دشت کی ناکارہ مین گیٹ کو تبدیل کردیا گیا، ڈی سی کیچ کی جانب سے گیارہ سو ساٹھ(1160 ) بچوں اور بچیوں میں سکول بوٹ تقسیم کیا۔ تین ہزار بچوں اور بچیوں میں تدریسی مواد تقسیم کی گئی. جبکہ مختلف اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کی گئی۔ مزکورہ علاقوں کے لوگوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم کی تعلیمی میدان میں ان اقدامات کو سراہا گیا۔

22/11/2024

تربت: ایچ آرسی پی کےزیراہتمام بچوں کےعالمی کےسلسلے میں سیشن، تفصیل دیکھیں۔

22/11/2024

تربت: کیچ کے علمائے کرام نے کس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلی؟ انہوں نے کیاکہا؟تفصیل دیکھیں

22/11/2024

*بلوچستان میں آپریشن ،پاک ایران ،افغانستان ،سمندری بارڈر اور بین الصوبائی بارڈر سیکورٹی سخت*

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ )قومی ایپکس کمیٹی کی بلوچستان میں آپریشن کی منظوری کے بعد ایران ،افغانستان ،بحرہ عرب میں مسقط کے ساتھ سمندری باڈر، سندھ ،پنجاب اور خیبرپشتونخوا کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ،صوبے کے سرحدی اضلاع میں اضافی نفری تعینات کرکے فوج کی سرچ آپریشن اوردیگرصوبوں کے ساتھ بارڈر پرپیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے،بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے بلوچستان سے دیگرصوبوں کو جانے اور آنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیاجارہاہے ،فورسز کی معاونت کیلئے فوجی ہیلی کاپٹرز بھی اسٹینڈ بائی رکھاگیاہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں فوجی آپریشن کی منظوری کے بعد بلوچستان کے دیگرصوبوں کے ساتھ سرحدی اضلاع کے ملنے والے سرحدی مقامات پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ، ایپکس کمیٹی کی جانب سے بلوچستان میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں بشمول مجید بریگیڈ، بی ایل اے، بی ایل ایف اور براس کے خلاف جامع فوجی آپریشن کی بھی منظوری دی گئی ہے جو دشمن بیرونی طاقتوں کے اشارے پر عدم تحفظ پیدا کرکے پاکستان کی معاشی ترقی کو روکنے کےلئے معصوم شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بارڈر ایریا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیکورٹی کو فول پروف کرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہیں ،سیکورٹی ذرائع نے © "یواین اے'” نیوز ایجنسی کوبتایاہے کہ پنجاب کے ساتھ سرحدی بارڈر کوہلو بارڈر ، کوہ سلیمان، بواٹہ، رکھنی ،تمن گو،رچانی چتری،سندھ کے ساتھ سرحدی بارڈر حب بارڈر،رئیس گوٹھ ،حب بائی پاس ،بھوانییہ بائی پاس،.بند مراد ساکران حب،منگو پیر ،پاک ایران اور افغانستان بارڈر، چاغی ضلع تفتان،راجئے روتوگ، تالاپ، چاگئے،برابچہ،چاربہاں،رباط،پنجاب وسندھ کے ساتھ سرحدی بارڈر کے ڈیرہ بگٹی بارڈر،راجن پور،تھنگوانی،کندکوٹ،سندھ بارڈر،پاک ایران ضلع کیچ،زمران،مند،دشت،ریدگ، کپکپار بارڈرز شامل ہیں ،گوادر سے دیگر ممالک ایران سے زمینی بارڈر کلدان ،کہیر توک ،کنٹانی ہور، سمندری بارڈر جیونی اور بحرہ عرب سمندر کے علاوہ مسقط کے ساتھ سمندری بارڈر ،افغانستان سے نوشکی کے گوری کشنگی ،گزنلی ،بیدی انام بوستان ،درزی چاہ ڈاک، سیر شاہ ڈاک عیسیٰ چاہ ڈاک ،عمر شاہ ڈاک اور زارو چاہ ڈاک ،پنجگور کے ایران کے بارڈری علاقے چیدگی ،پروم ،ماشکیل جودر، جھالگی ،عبدئی ،مند، روتھک ، چمن کے علاقے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے کلی لقمان ، کلی جہانگیر ، اڈہ کہول ،گوری کہول ، کلی حاجی اکبر ، کلی گل شاہ خان ، گلدارہ باغیچہ ، کلی کریم خان ، سپینہ تیژہ ، اخلاص ڈبری ، نورک سلیمان خیل ، کلی رنگین ، شین تالاب ، کلی حبیب،میرالزئی،سلطان زئی ، توبہ دوبندی ، اچک نیکہ، زیارت ، توبہ کاکڑی ، سکان کان،کلی محمد رسو ل لورالائی کے افغانستان اور خیبر پختون خوا ہ کے ساتھ سرحدی علاقے رکھنی بواٹا چیک پوسٹ، ژ وب سے دانہ سر، بادینی چیک پوسٹ ژوب کے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے قمر دین کاریزقلعہ سیف اللہ کے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے لوئی بند،ترخہ کاکڑخوراسان،کانوکی،بادینی شموزئی خاران اور واشک کے ساتھ سرحدی علاقے مزہ سر ،کاٹا گز زیرو پوائنٹ ،ماشکیل گزرگیٹ،جودر،تمپ، مذکورہ بالا علاقوں میں ایپکس کمیٹی کی فوجی آپریشن کے منظوری کے بعد انتظامات مزید سخت کردئےے گئے ہیں ،سیکورٹی فورسز کی جانب سے اضافی نفری کے علاقوہ بارڈر ملٹری فورس کی چیکنگ اور گشت میں اضافہ ،فلیگ پیدل مارچ اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،بارڈری فورس کی جانب سے بلوچستان سے دیگر صوبوں کو آنے اور جانے والی گاڑیوں کی ریکارڈ بھی چیک کی جارہی ہے ۔بلوچستان پنجاب حکومت کی جانب ایپکس کمیٹی کے بلوچستان میں آپریشن کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوآرڈینیشن مزید بہتر بنا دی گئی ہے ۔

22/11/2024

کوئٹہ(گدروشیا پوائنٹ) ریڈزون کے قریب ایک اور احتجاج شروع شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر۔*
کوئٹہ ریڈ زون کوئٹہ پر کنٹریکٹ نرسز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج شہر میں ٹریفک بری طرح متاثر۔
بازار سے پرانا پشین اسٹاپ اور چمن پھاٹک جانے والے راستہ پر شدید ٹریفک۔

جبکہ کنٹریکٹ نرسز کا ریڈ زون میں احتجاج پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ریڈ زون میں احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال۔*

کوئٹہ کنٹریکٹ نرسز کا ریڈ زون میں احتجاج پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے ریڈ زون میں احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال۔

گوادر: ماہیگیری کی عالمی دن کےمناسبت سےپاکستان فشرفوک کےزیراہتمام پروگرام منعقد، تفصیل دیکھیں۔
22/11/2024

گوادر: ماہیگیری کی عالمی دن کےمناسبت سےپاکستان فشرفوک کےزیراہتمام پروگرام منعقد، تفصیل دیکھیں۔

تربت: کیچ کے علمائے کرام نے کس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلی؟ انہوں نے کیاکہا؟ تفصیل دیکھیں.
22/11/2024

تربت: کیچ کے علمائے کرام نے کس حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلی؟ انہوں نے کیاکہا؟ تفصیل دیکھیں.

تربت، وی سی جامعہ تربت ڈاکٹر گل حسن کا شاعر و ادیب شہداد چاہسری کی وفات پر انکی رہائشگاہ آمد، فرزندان سے تعزیت کا اظہار ...
22/11/2024

تربت، وی سی جامعہ تربت ڈاکٹر گل حسن کا شاعر و ادیب شہداد چاہسری کی وفات پر انکی رہائشگاہ آمد، فرزندان سے تعزیت کا اظہار

https://gidroshiapoint.pk/archives/3726/latest/

تربت، سابق وزیر بلوچستان کی فارم ہاؤس سے بم برآمد
22/11/2024

تربت، سابق وزیر بلوچستان کی فارم ہاؤس سے بم برآمد

22/11/2024

گوادر(گدروشیاپوائنٹ/ عبیداللہ بلوچ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، مختلف خالی اسامیوں کے لیے ہونے والے انٹرویوز کے مقام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ یہ انٹرویوز جو پہلے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہونے تھے، اب ڈپٹی کمشنر آفس گوادر میں منعقد ہوں گے۔

انٹرویوز کی تفصیلات:

تاریخیں: انٹرویوز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
28 نومبر 2024: ٹیکنیکل پوسٹوں کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
29 نومبر 2024: نان ٹیکنیکل پوسٹوں کے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے۔
مقام: ڈپٹی کمشنر آفس، گوادر۔
تمام اہل امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مقررہ تاریخ پر ڈپٹی کمشنر آفس میں بروقت حاضری یقینی بنائیں اور تمام ضروری دستاویزات ہمراہ لائیں۔
یہ انٹرویوز نہ صرف امیدواروں کے پیشہ ورانہ سفر کے لیے ایک اہم موقع ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع بھی فراہم کریں گے۔ امیدواروں کو وقت کی پابندی اور مکمل تیاری کے ساتھ انٹرویو میں شرکت کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گوادر سے رابطہ کریں۔

تربت(گدروشیاپوائنٹ) محکمہ صحت ای پی آئی بلوچستان کے زیراہتمام یونیسیف کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں 12 جان لیوا بیمار...
22/11/2024

تربت(گدروشیاپوائنٹ) محکمہ صحت ای پی آئی بلوچستان کے زیراہتمام یونیسیف کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں 12 جان لیوا بیماریوں کی حفاظتی ٹیکوں کے متعلق آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ سیشن میں مئیر تربت بلخ شیر قاضی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عزیز دشتی سمیت مختلف طبقہ فکرکی افراد نے شرکت کیا۔ آگاہی سیشن میں شرکاء نے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے سوالات پوچھے اور جنہیں تفصیلی بریفننگ دی گئ۔
تصویری جھلکیاں

مختلف شخصیات کی اظہار تعزیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ فشریز بلوچستان معتبر حاجی برکت...
21/11/2024

مختلف شخصیات کی اظہار تعزیت

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ فشریز بلوچستان معتبر حاجی برکت رند کا کیچ کے معروف شخصیت و بلوچی زبان کے شاعر شہداد چاہسری کی انتقال پر اظہار تعزیت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان شیہک شہداد اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ایمرجنسی ریسپانس آفیسر شاہ نواز شہداد کے والد محترم اور تربت کے معروف سیاسی، سماجی و ادبی شخصیت ، بلوچی زبان کے شاعر شہداد چاہ سری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
شہداد چاہ سری ایک اصول پسند شخصیت کے مالک تھے وہ سیاست و ادب کو قومی خدمت کا ذریعہ سمجھتے تھے ۔
میں جب ضلع ناظم کیچ تھا تو اس دوران میں اور مرحوم شہداد چاہ سری ایک ہی جماعت میں ہونے کی وجہ سے ہمارا قریبی تعلق رہا ہے میں نے مرحوم کو اصولوں کا پابند پایا انہوں نے ایک سنجیدہ سیاسی استاد کی طرح مختلف مواقع پر میری رہنمائی کی ہے ۔
ان کی وفات کی خبر سن کر مجھے دلی صدمہ پہنچا میں مرحوم کے فرزندان شیہک شہداد اور شاہ نواز شہداد ودیگر لواحقین کے غموں میں برابر کے شریک ہوں ۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہوں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔
*اظہار افسوس*
بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و راجی راہشون اور رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے اسپیشل سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان شیحق شہداد اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ایمرجنسی ریسپانس آفیسر شاہ نواز شہداد کے والد محترم اور کیچ کے معروف سیاسی، سماجی و لبزانکی شخصیت اور بلوچی زبان کے نامور شاعر شہداد چاہ سری کی انتقال کا سن کر بڑا افسوس و صدمہ ہوا۔
انہوں کے کہا کہ واجہ شہداد چاہ سری ایک اصول پرست شخصیت ساتھ ایک اچھے مزاج کے انسان اور سیاسی جہدکار تھے وہ ادبی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش تھا
مزید کہا گیا کہ مرحوم بی این وائی ایم کی پلیٹ فارم میں ہمارے ساتھ سیاست کرتے تھے اور وہ ایک سنجیدہ سیاسی رہنما تھے ان سے ہمارے قریبی رشتے تھے۔
کہا گیا کہ اس مشکل کی گھڑی میں شیحق بلوچ اور انکے تمام خاندان کی غموں میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہیکہ کہ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرما کر انہیں اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر الجمیل عطاء فرمائے۔ آمین

۔۔۔۔۔

اظہار تعزیت

نیشنل پارٹی کیچ کے کارکن اور شاہی تمپ وارڈ کے کونسلر شوکت علی نے سیاسی و سماجی شخصیت اور شاعر شہداد چاہ سری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات کا سن کر دکھ ہوا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

بائیکاٹ نوٹستربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ سینئر وکیل ایمل خان کاکڑ کے خلاف بلاجواز ایف آئی آر  درج کرن...
21/11/2024

بائیکاٹ نوٹس
تربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ سینئر وکیل ایمل خان کاکڑ کے خلاف بلاجواز ایف آئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کرتی ہے اور بلوچستان بار کونسل کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کل بمورخہ 2024-11-22 کو عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔
لہذا تمام کیچ بار کے وکلاء کو تاکید کی جاتی ہے ک کسی بھی عدالتی کاروائی کا حصہ نہ رہیں۔

جاری کردہ: ترجمان کیچ بار

Address

Quetta
92600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gidroshia Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gidroshia Point:

Videos

Share