27/08/2023
تعمیر نو ماڈل سکول و کالج ، تختانی مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں پاکستان کے یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے مہمان خاص سابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن، سابق میمبر بلوچستان پبلک سروس کمیشن اور موجودہ میمبر تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان جناب نسیم احمد لہڑی صاحب تھے ۔ تقریب میں تعمیر نو ماڈل سکول و کالج کوئیٹہ کے پرنسپل طارق حسین منگی صاحب ، وائس پرنسپل محمد اقبال کاکڑ صاحب ، سینئیر سٹاف ممبرز، اساتذہ کرام اور طلباء نے شرکت کی ۔
مفتی حسین احمد پانیزئی صاحب نے بھرپور محنت سے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔