Channel 81

Channel 81 کوئٹہ کی آواز

*پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سجے گا ۔۔۔۔۔!!!*لاہور :---پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاح تقریب آج قذافی اسٹیڈیم میں...
17/02/2024

*پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سجے گا ۔۔۔۔۔!!!*

لاہور :---
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاح تقریب آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔
افتتاحی تقریب آج شام ساڑھے 6 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ پرفارم کریں گے۔
اس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی...

09/02/2024

PTI.PB43کے امیدوارسردار دودا خان شاہوانی ROکی جانب سے رزلٹ جاری نا کرنے کے خلاف میڈیا ٹالک کررہے ہیں

‏عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔۔پانچ سال کے لیے نا اہل۔فوری گرفتاری کا حکم۔
05/08/2023

‏عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔۔
پانچ سال کے لیے نا اہل۔
فوری گرفتاری کا حکم۔

25/05/2023
صدر کے حکم سے قبل ہی وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کردیا ۔تفصیلات کےمطابق ذرائع کے...
24/04/2023

صدر کے حکم سے قبل ہی وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع کے مطابق شہباز شریف کواتحادیو ں اور بعض سینئر رہنماؤں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا ہے،وزیراعظم اس پر حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔وزیراعظم کو ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ صدر انھیں کسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں ۔ وزیراعظم حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ اور نواز شریف سے مشاورت کے بعد کرینگے ۔

وزیراعظم کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ن لیگ کے چیف وہپ نے تمام ن لیگی اراکین اور اتحادی اراکین کو 26 اپریل تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ، اہم اجلاس میں متعلقہ ونگ...
05/04/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابات کرانے کا فیصلہ، اہم اجلاس میں متعلقہ ونگز کو انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کیا ۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہو ا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ احکامات کے مطابق الیکشن کرانے کیلئے لائحہ عمل طےکیا۔

شہباز شریف ، عدالتی فیصلہ ماننا ہے یا نااہل ہوناہے،شیخ رشید
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ الیکشن کمیشن نےجلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا شیڈول کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وفاقی حکومت کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے 20 ارب روپے جاری کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو پنجاب انتخابات کے شیڈول کو ملتوی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا جسے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کالعدم قرار دیاتھا

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے  الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر...
04/04/2023

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے ساتوں ڈویژن کا زوم اجلاس کل طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اجلاس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

گوادر کی طالبہ کی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس میں شرکت گوادر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے اقوام متحد کی آبی کانفرنس 20...
29/03/2023

گوادر کی طالبہ کی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس میں شرکت

گوادر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے اقوام متحد کی آبی کانفرنس 2023میں شرکت کر کے بلوچستان اور گوادر کی نمائندگی کی ہے کانفرنس میں شرکت کے لیے جی ڈی اے نے طالبہ کو مالی امداد فراہم کی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023کا اختتام پانی کے عالمی بحرانوں اور پانی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پیشرفت کے ساتھ ہوا جو مجموعی طور پر پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک ڈیل میکر ہے۔ بہار طاہرہ خلیل ان تقریباً 10,000 شرکا ء میں سے ایک تھیں جو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز اور آن لائن جمع ہوئے تاکہ پانی کے بحران سے نمٹنے اور سب کے لیے پانی کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کی رفتار بڑھایا جا سکے۔گوادر اور صوبے کے دیگر ملحقہ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہمیشہ ایک مسئلہ رہی ہے تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے گوادر میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ اپنی تکمیل کے قریب ہے۔ یہ پلانٹ حکومت چین کی گرانٹ سے مکمل کیا جارہا ہے ۔

حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قان...
28/03/2023

حکومت نے عدالتی اصلاحات کیلئے فوری قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق از خود نوٹس کے خلاف اپیل کے حق سے متعلق قانون سازی کی جائیگی ۔چیف جسٹس ازخود نوٹس کا اختیار تنہا استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ازخود نوٹس لینے کا اختیار فل کورٹ کو دینے تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق آج ہی قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جائے گی، قومی اسمبلی کا اجلاس افطاری کے بعد بھی منعقد ہوگا، قانون سازی سے پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

وزیر قانون کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے مسودے کو حتمی شکل دیدی ہے ، جو کابینہ میں پیش کیا جائیگا، کابینہ کی منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس شروع ہوچکا ہے ، کابینہ اجلاس سے بیوروکریٹس کو باہر نکال دیا گیاہے

#شہبازشریف

سانحہ بارکھان :مغوی گراں ناز  بیٹی اور بیٹا کوہلو سے بازیاب
22/02/2023

سانحہ بارکھان :مغوی گراں ناز بیٹی اور بیٹا کوہلو سے بازیاب

*📌پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کا اعلان۔**🇵🇰01 فروری  2023💯🤝🏻* *اسلام آباد (ہمارا بلوچستان نیوز)  پشاور زلمی ا...
01/02/2023

*📌پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کا اعلان۔*
*🇵🇰01 فروری 2023💯🤝🏻*

*اسلام آباد (ہمارا بلوچستان نیوز) پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان 5 فرری کو ہونے والے نمائشی میچ کے حوالے سے اسکواڈز کو حتمی شکل دےدی گئی۔*

*ذرائع کے مطابق نمائشی میچ کیلئے بابراعظم پشاور زلمی کی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کریں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں دیگر فرنچائزز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔*

*پشاور زلمی کا اسکواڈ*
*پشاور زلمی کے اسکواڈ میں وہاب ریاض، شاہد آفریدی، حسیب اللہ، دانش عزیز ، محمد حارث، اعظم خان، حیدرعلی، عامر ممال اور اسامہ میر شامل ہیں جب کہ صفیان مقیم، سلمان ارشاد، صائم ایوب اور عثمان قادر بھی نمائشی میچ میں پشاورزلمی کی نمائندگی کریں گے۔*

*کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ*
*دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں عمراکمل، بسم اللّٰہ خان، سعودشکیل، احسن علی، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، خوشدل شاہ، عبدالواحد بنگلزائی، عمیدآصف، عمیربن یوسف اور اعمل خان شامل ہیں۔*

*نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان اور پشاورزلمی کے لیے کامران اکمل ہیڈکوچ ہوں گے، انضمام الحق پشاورزلمی کے ڈگ آؤٹ میں بطور مینٹور دکھائی دیں گے۔*

*بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت کے باعث دونوں فرنچائز کے اسکواڈز 14 ، 14 ممبران پر مشتمل ہے۔*

*واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا جائےگا۔*

پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فو...
29/01/2023

پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق اس مصنوعی قلت کے خاتمے کے لیے اوگرا کی جانب سے اس فوری اضافے کی تجویز دی گئی تھی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 18 ، 18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔جاری کیے گئے الیکشن کمیشن ...
28/01/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہو گا، جس کے لیے کاغذاتِ نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہو گی، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل 20 فروری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری ہو گی، انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی انتخابات ہوں گے ان میں این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25، این اے 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان، این اے 43 خیبر، اسلام آباد کی نشست این اے 52، 53 اور 54، راولپنڈی کی نشست این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67 جہلم، این اے 97 بھکر، این اے 126، این اے 130 لاہور، این اے 155، این اے 156 ملتان، این اے 191 ڈی جی خان، کراچی کی نشست این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 شامل ہیں

مہنگائی سے ستائی عوام پر نیا بم گرا دیا گیا ،اوگرانے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سوئی ناردر...
12/01/2023

مہنگائی سے ستائی عوام پر نیا بم گرا دیا گیا ،اوگرانے یکم جولائی سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، سوئی ناردرن کیلیے گیس 74.42 فیصد مہنگی جبکہ سوئی سدرن کیلیے گیس 67.75 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اوگرا فیصلہ کے مطابق سوئی ناردرن کیلیے گیس کی قیمت میں 406 روہے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 469 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ اوگرا فیصلے کی منظوری کے بعد اضافے کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح سوئی سدرن کیلیے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا اور فاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔

*پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے*
27/10/2022

*پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے*

Address

Quetta

Telephone

+923008163470

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Channel 81 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category