Quetta News

Quetta News Quetta(کوئٹہ ) is the Capital of Balochistan and ninth largest city of Pakistan.Population is

15/01/2025

*اہم /خبر*

*زہری ۔سوراب میں قومی شاہراہ پر مقیم زہری کے لواحقین اور شرکاء نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا*

*زہری،اتوار کے روز متعدد افراد کی گرفتارئ کے خلاف زہری سے بڑی تعداد نے عوام نے سوراب میں بطور احتجاج روڈ بلاک و دھرنا دیا تھا*

*مسافر بغیر کسی پریشانی کے سفر جاری رکھ سکتے ہیں*

چند دن پہلے پشتو کامیڈین روزی خان شوق نے کوئٹہ کے ایک معروف بزنسمین صادق خان ادوزئی کے بارے میں ایک مزاحیہ ویڈیو بنایا ت...
15/01/2025

چند دن پہلے پشتو کامیڈین روزی خان شوق نے کوئٹہ کے ایک معروف بزنسمین صادق خان ادوزئی کے بارے میں ایک مزاحیہ ویڈیو بنایا تھا جس میں بھری محفل میں وہ صادق ادوزی کے اردو زبان کا مذاق اڑا رہا تھا

اس مذاق کو صادق ادوزی کے چاہنے والوں نے ناپسند کیا اور جواب میں روزی خان شوق کے پرانے مزاحیہ وڈیو کو پھیلایا جس میں وہ نماز کے بارے میں غیر مناسب انداز میں گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ پرانی ویڈیو تھی اور عوام کی طرف سے ملامت کرنے پر روزی خان شوقی نے اسی وقت معافی مانگی تھی۔

اب پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ چونکہ یہ دو سال پہلے کی ویڈیو ہے لہذا اب ویڈیو کی آڑ میں گستاخی کے نام پر پروپیگنڈا کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

اس کے علاوہ روزی شوقی نے صادق ادوزی سے متعلق مذاق پر بھی معافی مانگ لی ہے ۔

روزی خان کو بھی چاہے کہ مذاق کے بھی اپنے ضوابط ہوتے ہیں۔ مذاق کے نام پر اسلامی اقدار کا مذاق نہیں اڑانا چاہے اور نہ کسی سیاسی اور سینئر شخص کے ذات کا مذاق اڑانا چاہے۔ اپنے آپ کو مستتند فنکار کے روپ میں پیش کرنا چاہے ۔ آپ کے مذاق میں بھی تہذیب کا عکس نظر آنا چاہے۔

✍️جاپان نے سندھ حکومت کی ترقی کے نظارے دیکھ کر اپنی معاشی ٹیم لاڑکانہ بھیجنے کا اعلان کر دیا.😜
15/01/2025

✍️جاپان نے سندھ حکومت کی ترقی کے نظارے دیکھ کر اپنی معاشی ٹیم لاڑکانہ بھیجنے کا اعلان کر دیا.😜

15/01/2025
خون عطیہ کرنے کی اپیل۔کراچی جناح ہسپتال وارڈ 23 مریض نورالدین کی جان بچانے خون کی اشد ضرورت ہیں رابطہ نمبر03181856741030...
15/01/2025

خون عطیہ کرنے کی اپیل۔
کراچی جناح ہسپتال وارڈ 23 مریض نورالدین کی جان بچانے خون کی اشد ضرورت ہیں رابطہ نمبر03181856741
03003395313اس خون کئ ضرورت ہیں==1==A positive
== 2==O positive==۔3==O negative
==4== A positive. 03023855115 noor Ali

14/01/2025

‏ترک کہاوت ہے"اگر تمہاری مساجد میں جماعت کی پچھلی صفوں میں بچوں کا شور نہیں آ رہا تو اپنے دین کے مستقبل کی فکر کرو"
لیکن افسوس ہمارے ملک میں نماز پڑھتے ہوئے بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے 💔

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اسلحہ لیکر چلنے اور 5 یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی...
14/01/2025

کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، اسلحہ لیکر چلنے اور 5 یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عائد:

کوئٹہ: محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں امن و امان کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی,محکمہ داخلہ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں اگلے 30 روز تک اسلحہ کی نمائش کرنے, جلسہ ریلی اور 5 یا 5 سے زیادہ افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

14/01/2025

*مستونگ لکپاس کسٹم کی بدمعاشی مزید دیکھیں اس ویڈیو میں۔*

نوجوان شیر محمد کے قاتل دندناتے پھر رہیں ہیں ،حکومت گرفتاری میں غفلت نہ برتیںنہ صرف شیر بہار کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائ...
14/01/2025

نوجوان شیر محمد کے قاتل دندناتے پھر رہیں ہیں ،حکومت گرفتاری میں غفلت نہ برتیں

نہ صرف شیر بہار کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیں بلکہ ان کے قتل میں معاونت کرنے والوں کو بھی گرفتار کرکے ان کو قرار واقعی سزا دی جائیں ۔

سماجی رابطہ ویب سائٹس پر صارفین نے شیر محمد بہار کے فوری گرفتاری کیلئے ٹرینڈ "جسٹس فور شیر بہار "ہیش ٹیگ سے چلا رہیں ہیں ۔
صارفین لکھتے ہیں کہ نوجوان اور خوبرو شیر محمد کا قتل ایک سانحہ ہے حکومت اس کا فوری نوٹس لیں اور ان کے قاتل جو مقدمے میں نامزد ہے گرفتار کرے اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے ۔

سلام نامی صارف لکھتے ہیں ۔
" شیر بہار کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان درندوں کو پناہ دینے والوں کو بے نقاب کرے تاکہ پھر کوئی اس طرح کی درندوں کو اس جہان میں پناہ نہ ملے "

ایک اور صارف شاہ زمان لکھتے ہیں "جہنوں نے انسانیت کو شرمایا ان کی پشت پناہی انسانیت کی توہین ہے"

ایک صرف جمال نے حکومت سے اپیل کی ہے " مجرموں کو جتنا جلدی ممکن ہوں گرفتار کیا جائیں تاکہ لوگوں کا نظام پر اعتماد بحال ہوا "
یاد رہے شیر محمد بہار کو گزشتہ بدھ کو ان کے دکان میں بیدردی سے قتل کیا ،لواحقین کے مطابق کاروباری مسلہ تھا جو کہ اتنا بڑا بھی نہیں تھا کہ ایک نوجوان کو ان کی زندگی سے محروم کردیا جائیں ۔

شیر بہار کے قتل کا مقدمہ خالق شہید تھانے میں ستار ولد مدا جان اور ان کے بھائی جلات خان کے خلاف درج ہے ۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپر...
13/01/2025

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن یہ تعمیری تنقید ہو۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں، ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی،۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں کوئٹہ گیا تو پانچ بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنزکے بارے میں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیسز کو ٹیک اپ کیا جائے گا، بلوچ اور سندھی شہریوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، سندھی اور بلوچ ججز کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا میرا وژن یہ ہے سپریم کورٹ میں کیس فائل ہو تو سائل کا ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر لیا جائے، سائل کا واٹس ایپ اور ای میل ایڈریس لینے سے کیس کی فائلنگ سے فیصلے تک تمام آرڈرز ملتے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ارجنٹ درخواستوں کی سماعت کا مکینزم بھی بنا رہے ہیں، ہمارے ججز نے آٹھ ہزار کیسز مختصر وقت میں نمٹائے ہیں، کیس مینجمنٹ بہتر کرنے سے انضاف کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کا کہنا تھا انتخابی عذر داریوں کو سننے کے لیے سپیشل بینچز بنائے جا چکے ہیں، فوجداری اور ٹیکس کے مقدمات کے لیے بھی سپیشل بینچز کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ مستحق سائلین کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مفت وکیل کی سہولت دیں گے، جیلوں کے دوروں میں قیدیوں نے سالہہ سال کیسز کے فیصلے نہ ہونے کی شکایت کی، قیدیوں کی اس شکایت پر میں بہت شرمندہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں روزانہ پرانے دو تین کیسز کو سپیشل بینچز میں سنا جائے گا، سپریم جوڈیشل کونسل کو متحرک کردیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی چل رہی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اے ڈی آر پر جسٹس منصور علی شاہ نے بہت کام کیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر پر کام پر سلام پیش کرتا ہوں، اے ڈی آر کا نظام کا آغاز اسلام آباد سے کیا جائے گا، اے ڈی آر کے نظام کو اسلام آباد کے بعد باقی اضلاع تک لے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا ہم سب ججز آپس میں بھائی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں ٹھیک ہوں گی، اپنی رائے کسی ساتھی دوست پر مسلط نہیں کرتا، میری رائے ہے مشترکہ دانش کے ساتھ آگے چلنا چاہیے، عدلیہ کے لیے گذشتہ تین چار سال مقدمات کی وجہ سے بڑے سخت تھے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا وہ وقت گزر گیا جب ججز نے ایک دوسرے کے خلاف پوزیشن لی ہوئی تھی اور ججز کسی الزام پر جواب نہیں دے سکتے

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گئے...
13/01/2025

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، گزشتہ5سال کےدوران کُل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزارسے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا۔

بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

5 سال میں پاکستان بھر میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیےگئے، وزارت داخلہ نے بتایا کہ بلاک کیے گئے 13 ہزار 618 شناختی کارڈز ابھی تک زیرتفتیش ہیں۔

13/01/2025

*کوئٹہ شہباز ٹاؤن سے ملحقہ علاقے کلی اسماعیل میں آج اج ایک چور موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھ لگ گیا*

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُو حاجی لالہ خان  جیلانی ہسپتال والے روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے ہیں۔  اللہ جنت...
13/01/2025

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُو حاجی لالہ خان جیلانی ہسپتال والے روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے ہیں۔ اللہ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

10/01/2025

‏"مداحوں سے اپیل ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں" صائم ایوب

10/01/2025

‏🛑برونکس، نیویارک، امریکہ میں ایک رہائشی بلاک کو لپیٹ میں لینے والی آگ کی نئی فوٹیج۔

10/01/2025

All Powers Belongs To Almighty Allah

10/01/2025

صائم ایوب چیمپئین ٹرافی کے لیے دستیاب نہیں ہونگے

😟😞😔😟😭😞

10/01/2025

Destruction

Address

H#78, D/Street Quetta
Quetta
8600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share